عالمی برادری ایک کروڑ انسانوں کی زندگیوں کو بچانے کے لے بیانات سے آگے بڑھ کرعملی اقدامات کرے ،جینوسائیڈ واچ گروپ سمیت دیگر عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر کی سنگین ترین صور ت حال پر چیخ رہے ہیں ،نریندر مودی بھارتی افواج اور آر ایس ایس کے غنڈے ملی بھگت سے دنیا کا سب سے بڑا انسانی المیہ رونماکرنا چاہتے ہیں ‘ عبدالرشید ترابی
اسلام آباد(ایچ ایم نیوز) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کے اقدامات نے جنوبی ایشیاء کو ایٹمی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کر دیا ،عالمی برادری ایک کروڑ انسانوں کی زندگیوں کو بچانے کے لے بیانات سے آگے بڑھ کرعملی اقدامات کرے ،جینوسائیڈ واچ گروپ سمیت دیگر عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر کی سنگین ترین صور ت حال پر چیخ رہے ہیں ،نریندر مودی بھارتی افواج اور آر ایس ایس کے غنڈے ملی بھگت سے دنیا کا سب سے بڑا انسانی المیہ رونماکرنا چاہتے ہیں ،ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت دیگر ادارے اس طرح کی تشویش کااظہار کر چکے ہیں ،او آئی سی بیانات سے آگے بڑھے اور عملی اقدامات کرے ،خلیجی ممالک بھارت کا سیاسی اور معاشی بائیکاٹ کرنے کے بجائے مسلمانوں کے قاتل نریندر مودی کو ایورڈ دے کر کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کررہے ہیں ،مسلم ممالک کے حکمران اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے قومی اور بین الاقوامی نشریاتی اداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ لاکھوں کی تعداد میں نکلیں گے منحوس سیز فائر لائن پائوں تلے روند کر اپنے بھائیوں کی مدد کریں گے ،آزادکشمیر کی قیادت سب سے آگے ہو گی پہلی گولی قیادت اپنے سینے پر کھائے گی اور اس کے بعد عوام اپنے سینوں پر گولیاں کھا کر اپنے بھائیوں کی مدد کریں گے ،کشمیری شہادتیں پیش کر کے آزادی کی منزل حاصل کریں گے یہ ہمارے لیے گھاٹے کا سود ا نہیں ہے ،کشمیری مسئلے کا پرامن حل چاہتے تھے لیکن نریندر مودی نے جنگ مسلط کر دی ہے کشمیری اس جنگ کے چیلنج کو قبول کرتے ہیں برطانیہ اور یورپ میں تارکین وطن بھرپور کاوشیں سفارتی محاذ پر کررہے ہیں ہم ان کی کاوشوں کی تحسین کرتے ہیں ،ایک سوال کے جواب میں عبدالرشید ترابی نے کہاکہ نریندر مودی کے فرنس کے دورے کے دوران کشمیری اس کا پیچھا کریں گے ،مودی دنیا کے جس کونے میں بھی جائے گا کشمیری اس کا پیچھا کریں گے ،انہوں نے کہا کہ کشمیر ہو یا فلسطین لوگ جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں ان کے خون سے غداری کرنے والے نشان عبرت بنیں گے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے آزادی کے لیے ہر دورازے پر دستک دی ہے اب ہمارے پاس واحد راستہ یہی ہے کہ ہم لاکھوںکی تعداد میں نکلیں اور اپنے بھائیوں کی مدد کریں ،صحافیوں کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان سفارتی محاذ پر اپنی کوششوں اورکاوشوں کومزید تیز کرے ،مقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں نظریاتی فضا بنانے کی ضرورت ہے مزاحمت اور جہاد کے کلچر کو عام کرنے کی ضرورت ہے چونکہ ہندوستان نے پرامن ذرائع مسدود کر دئیے ہیں مودی نے جنگ مسلط کر دی ہے ہمارے پاس جہاد کے سوا کوئی راستہ نہیں ۔