My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

Showing posts with label آرٹیکل 370 کا خاتمہ اقوام متحدہ کے خلاف اعلان بغاوت اور جنگ ہے،شہباز شریف. Show all posts
Showing posts with label آرٹیکل 370 کا خاتمہ اقوام متحدہ کے خلاف اعلان بغاوت اور جنگ ہے،شہباز شریف. Show all posts

آرٹیکل 370 کا خاتمہ اقوام متحدہ کے خلاف اعلان بغاوت اور جنگ ہے،شہباز شریف

پاکستان فی الفور سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کرے،ضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی کوشش بھارتی سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلوں کی بھی توہین ہے، قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا بیان 

 اسلام آباد (ایچ ایم نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے خصوصی اختیارات سے متعلق آرٹیکل 370 ختم کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان فی الفور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کرے،مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی کوشش بھارتی سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلوں کی بھی توہین ہے۔ پیر کو شہباز شریف نے بھارتی اقدام کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کا فیصلہ اقوام متحدہ کے خلاف اعلان بغاوت اور جنگ ہے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پاکستان فی الفور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کرے۔انہوں نے کہا کہ چین، روس، ترکی، سعودی عرب اور دیگر دوست ممالک سے فوری رابطہ اور مشاورت کی جائے۔شہباز شریف نے کہا کہ کشمیریوں کو پیغام دیتے ہیں کہ ان کے جائز قانونی اور انسانی حقوق کے لیے پاکستان ہر حد تک جائے گا، کشمیری تنہا نہیں،کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ قائداعظم کے اس فرمان پر ہر پاکستانی کٹ مرنے کو تیار ہے کہ ہماری شہہ رگ اور قومی عزت و غیرت پر ہاتھ ڈالنے والا بھیانک انجام سے دوچار ہو گا۔شہباز شریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی کوشش بھارتی سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلوں کی بھی توہین ہے۔انہوں نے کہا کہ استصواب رائے کشمیریوں کا جمہوری حق ہے لیکن بھارت کشمیر میں جمہوریت کا قتل کر رہا ہے جو عالمی برادری کا امتحان ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ کشمیر کی صورت حال پر پارلیمان کا مشترکا ہنگامی اجلاس بلایا جائے، صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لے کر جامع حکمت عملی مرتب کی جائے کیونکہ یہ پاکستان کے قومی مفاد کا معاملہ ہے، اس پر پورا پاکستان ایک ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی وعسکری قیادت کے اجتماعی فیصلوں کا وقت آگیا ہے، کشمیر کاز کے لیے پاکستان ایک آواز اور متحد ہے۔

alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels