ایک ملک دو نظام کو بین الاقوامی پذیرائی حاصل ہے، کسی بیرونی قوت کو اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں
لندن(ایچ ایم نیوز)برطانیہ میں چین کی سفارت خانے کے ترجمان نے برطانوی اہل کاروں کی جانب سیہانگ کانگسے متعلق بیانات پر شدیدعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مخالفت کی ۔ترجمان نے چینی و غیرملکی صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ہانگ کانگ کی واپسی کے بعد " ایک ملک دو نظام " کی پالیسی نے بین الاقوامی سطح پر بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور ہانگ کانگ کے عوام کو بے مثال آزادی اور حقوق حاصل ہیں۔ہانگ کانگ برطانیہ کا نو آبادیاتی علاقہ نہیں ہے ، وہ عوامی جمہوریہ چین کا ایک خصوصی انتظامی علاقہ ہے ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق برطانیہ کے پاس ہانگ کانگ پر اقتدار کے اختیارات، انتظام اور نگرانی کے حقوق نہیں ہیں ۔ترجمان نے مزید کہا کہ ہانگ کانگ کا معاملہ چین کا اندرونی معاملہ ہے ۔کسی بھی بیرونی قوت کو کسی بھی بہانے سے ہانگ کانگ اور چین کے معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ امید ہے کہ برطانیہ حقائق اور موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے عمل کو بند کرے گا اور ہانگ کانگ کی خوشحالی و استحکام نیز چین، برطانیہ باہمی اعتماد میں اضافے کے لیے زیادہ کوشش کرے گا ۔