تر بیتی ورکشاپ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شاردہ کی کثیر تعداد طالبات نے بطور شرکاء حصہ لیا
نیلم(ایچ ایم نیوز )شہری دفاع نیلم کے زیراہتمام فرسٹ ایڈ،فائرفائٹنگ اور ریسکیو کی 10 روزہ تربیتی ورکشاپ مکمل،تر بیتی ورکشاپ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شاردہ کی کثیر تعداد طالبات نے بطور شرکاء حصہ لیا، اسسٹنٹ کمشنر شاردہ چودھری نزاکت حسین کا ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے بطور مہمان خصوصی خطا ب،انہوںنے کہاکہ شہری دفاع کی تربیت ہر شہری کیلئے لازم ہے،طلباء وطالبات کودی گئی اس تربیت کے بہترین نتائج برآمد ہونگے ،محکمہ شہری دفاع کو مزید ایسی ورکشاپس کاانعقاد کروانا چائیے تاکہ ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والا شخص مختلف آفات کے دوران تربیت سے استفادہ حاصل کرسکے ۔انہوں نے بتایا کہ آج کے طلبا ء وطالبات کل کوقوم کی بھاگ دوڑ سنبھالیں گے تو تربیت یافتہ افراد معاشرے میں نکھار پیداکرسکتے ہیں انہوںنے شہری دفاع کی اس کاوش کوسراہتے ہوئے مزید ورکشاپس پر زور دیاہے کہ محکمہ حالات کے تناظر کے مطابق وادی بھرکے سکولوں میں ورکشاپس کاانعقاد کرے ۔تربیتی نشست سے چیف انسٹرکٹر انصر مغل نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلباء وطالبات کا تربیتی میں دلچسپی ان کے محفوظ مستقبل کا عکاس ہے۔انسٹرکٹر مشکور رانا نے طلبہ وطالبات کو بہترین دلچسپی لینے پر مبارکبادپیش کرتے ہوئے اس فن کے ذریعے اپنے اور اپنے خاندان ، سکول فیلو کوفائدہ پہنچانے کی تلقین کرتے ہوئے بتایاکہ انسانی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے ہر انسان کاکوالیفائیڈ ہونا وقت کاتقاضاہے۔ یاد رہے کہ یہ تربیتی ورکشاپ 19 جون سے شروع ہوکر گزشتہ روز اختتام کو پہنچی ۔