سرمایہ کاری الیکٹرک انفارمیشن ، آلات کی تیاری ، خوراک اور مشروبا ت، توانائی کے 489 منصوبوں پر ہوگی
چھنگ ڈو(ایچ ایم نیوز) چین کے جنوب مغربی صوبے سچوان میں جاری درآمدی و برآمدی نمائش میں 489منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے 616.6 ارب یو آن (87.18 ارب امریکی ڈالر) مالیت منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں ،ان489 منصوبوں میں سے 454منصوبوں پر ملکی سرمایہ کاری کا اندازہ 654.9 ارب یو آن اور دیگر35 منصوبوں پر غیر ملکی سرمایہ کاری کی مالیت61.74 ارب یو آن ہے سرمایہ کاری زیادہ تر الیکٹرک انفارمیشن ، آلات کی تیاری ، خوراک اور مشروبا ت، توانائی ، کیمیکل اور ڈیجیٹل معیشت پر ہوگی ،چار روزہ نمائش کا افتتاح گزشتہ روز ہوا تھا جس میں 55ممالک کے سرکاری وفود نے شرکت کی تھی ،نمائش میں 800سے زیادہ کاروباری کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں ۔