مظفرآباد(ایچ ایم نیوز)پی پی پی آزاد کشمیر نے وادی لیپہ،وادی نیلم سمیت چودہ سرحدی حلقوں کے عوام کو تحفظ فراہم کرنے،آبادی،تعلیمی اداروں،صحت کے مراکز عوامی مقامات پر بنیادی ضروریات زندگی کے مطابق بنکرز کی تعمیر،شہداء کے ورثاء اور زخمیوں کو تین ایام میں معاوضہ جات کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کر دیا۔شہداء کے ورثاء کو دس لاکھ سے بڑھا کر پچیس لاکھے معاوضہ دینے کے علاوہ زخمیوں کو مفت علاج،ٹرانسپورٹ مہیا کر کے ایل او سی ڈسیک قائم کئے جائیں،وفاقی حکومت کی جانب سے پانچ ارب روپے متاثرہ خاندانوں کی آبادکاری پر خرچ کئے جائیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری ریکارڈ شوکت جاوید میر نے گزشتہ روز اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ لیپا کرناہ کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان متبادل محفوظ بستیاں بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کریں،لیپا کرناہ کے عوام گرمیوں میں بھارتی گولہ باری اور سردیوں میں چھ ماہ تک برف باری سے قیامت صغریٰ جیسی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں،اگر حکومت نے فوٹو سیشن،میڈیا کے ذریعے گیلری پلئے بند نہ کیا تو نہ صرف لیپہ کرناہ بھارتی فائرنگ سے متاثرہ ایک بہت بڑی آبادی نقل مکانی پر مجبور ہو جائے گی۔شوکت جاوید نے کہا کہ حالیہ بھارتی گولہ باری سے اجتماعی طور پر پوری قوم میں وفاقی حکومت کی غیر سنجیدگی،عدم توجہ،الیکٹرانک،پرنٹ میڈیا کے مخصوص رویے سے نظریاتی رشتوں پر مخالفین نے سوالات کی بوچھاڑ کر دی ہے اور ہم ان کے دفاع میں قلابے کب تک بھرتے رہیں گے۔تمام سرحدی علاقوں میں ڈبل ون،ڈبل ٹو کی سروس،بم ڈسپوزل سکواڈ،محکمہ صحت کا تربیت یافتہ عملہ،اچھی حالت میں ایمولینسز،میڈیکل آفیسران،آپریشن کے الات کی فوری فراہمی ناگزیر ہے۔وزیراعظم پاکستان سینٹ میں اپنے اتحادی چیئرمین سینٹ کو بچانے کیلئے غریب،نادارسینئرز کو 14 ووٹوں کیلئے دو ارب بانٹ سکتے ہیں تو پاکستان کے دفاع،کشمیر کی آزادی کی خاطر قربان ہونے والوں کو کیوں محروم رکھا جا رہا ہے۔شوکت جاوید نے ایک سوال کے جواب میں چیف آف آرمی سٹاف جرنل قمر جاوید باجوہ قومی سلامتی کے اداروں کو بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دینے پر قوم کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا اور مورچوں کی سول آباد یمیں تعمیر میں ناقص مٹیریل کے استعمال ،بلا جواز تاخیر کیلئے ملوث جملہ ذمہ داروں کے خلاف کمیشن تشکیل دے کر سخت کارروائی لازم ہے اور سانحہ لیسواہ کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ناانصافی برتی گئی تو بااختیار قوتوں چشم فلک کے سامنے بے نقاب ہو گی۔
Showing posts with label پیپلز پارٹی کا وادی لیپہ،وادی نیلم سمیت چودہ سرحدی حلقوں کے عوام کو تحفظ فراہم کرنے،. Show all posts
Showing posts with label پیپلز پارٹی کا وادی لیپہ،وادی نیلم سمیت چودہ سرحدی حلقوں کے عوام کو تحفظ فراہم کرنے،. Show all posts
پیپلز پارٹی کا وادی لیپہ،وادی نیلم سمیت چودہ سرحدی حلقوں کے عوام کو تحفظ فراہم کرنے،آبادی،تعلیمی اداروں،صحت کے مراکز عوامی مقامات پر بنیادی ضروریات زندگی کے مطابق بنکرز کی تعمیر،شہداء کے ورثاء اور زخمیوں کو تین ایام میں معاوضہ جات کی فوری ادائیگی کا مطالبہ
Heart meetAugust 02, 2019پیپلز پارٹی کا وادی لیپہ،وادی نیلم سمیت چودہ سرحدی حلقوں کے عوام کو تحفظ فراہم کرنے،
No comments