ممبئی (ایچ ایم نیوز) بھارتی اداکار و سیاستدان سنی دیول نے ایک 45 سالہ خاتون کو فروخت ہونے سے بچالیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاتون کی شناخت 45 سالہ وینا بیدی کے نام سے ہوئی ہے، خاتون کو ملازمت کا جھانسا دے کر ایک ٹریول ایجنٹ نے کویت سے اسے ایک شخص کے پاس فروخت کیا تھا۔ اداکار و سیاستدان بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنی دیول نے واقعے کا پتہ چلنے کے بعد ذاتی طور پر مداخلت کی، انہوں نے فوری طور پر وزارت خارجہ امور سے رابطہ کیا جس کے بعد تیزی سے آپریشن ہوا اورخاتون کو وطن واپس بلوا لیا گیا۔سنی دیول دو این جی اوز کے ساتھ کام کرتے ہیں، جن میں سے ایک این جی او کویت میں واقع ہے۔
Showing posts with label سنی دیول نے خاتون کو فروخت ہونے سے بچا لیا. Show all posts
Showing posts with label سنی دیول نے خاتون کو فروخت ہونے سے بچا لیا. Show all posts