5 مصنوعی سیاروں کو سہ پہر 2 بج کر42 منٹ پر لانگ مارچ 11 کیریئر راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا
بیجنگ (ایچ ایم نیوز)چین کے 5نئے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس خلا میں روانہ، 5 مصنوعی سیاروں کو سہ پہر 2 بج کر42 منٹ پر لانگ مارچ 11 کیریئر راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا۔چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق شمال مغربی چین کے صحرا میں واقع جیوجھوان سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے پانچ نئے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کو مقررہ مدار میں بھیج دیا گیاہے، ان 5 مصنوعی سیاروں کو سہ پہر 2 بج کر42 منٹ پر لانگ مارچ 11 کیریئر راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا۔یہ مصنوعی سیارے ایک تجارتی ریموٹ سینسنگ مصنوعی سیٹلائیٹ منصوبے زو ہائی- 1 سے تعلق رکھتے ہیں، جس میں 34 مائیکرو نینو سیٹلائٹس شامل ہوں گے، جن میں ویڈیو، ہائپر سپیکٹرل اور اعلی ریزولوشن آپٹیکل سیٹلائٹس، نیز ریڈار اور انفراریڈ مصنوعی سیارے شامل ہوں گے۔جمعرات کو لانگ مارچ سیریز کے کیریئر راکٹ کا 311 واں مشن تھا۔ ان مصنوعی سیاروں سے حاصل شدہ اعداد و شمار کا استعمال قدرتی وسائل اور حیاتیاتی ماحول کے تحفظ اور زراعت کے شعبے میں کیا جائے گا اور وہ سمارٹ شہروں کی تعمیر کے لئے خدمات فراہم کریں گے۔