عدالت نے 14ماہ تک کیس کی سماعت کرنے کے بعد مجرم کو16سال قید اور 4556ڈالر جرمانے کی سزا سنادی
کھٹمنڈو(ایچ ایم نیوز)نیپال کی ایک عدالت نے کینیڈا کے ایک شخص کو جنسی زیادتی کے الزام میں16سال قیدکی سزا سنا د دی ہے،کینیڈا کا شہری پیٹر ڈگلش نیپال میں کام کرتا تھا، اس پر دو بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیاتھا۔نیپال کی سنگل بینچ عدالت نے اس مقدمے کی 14ماہ تک سماعت کی اور گزشتہ روز اسے16سال قیداور4556امریکی ڈالر جرمانے کی سزا سنائی گئی۔جرمانے کی رقم ان دو بچوں کو ادا کی جائے گی جو جنسی زیادتی کا شکار ہوئے۔کینیڈین شہری ایک فائونڈیشن میں2015سے کام کررہا تھا۔