My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

Showing posts with label امریکا اور برطانیہ کے تاجروں کے ساتھ تجارتی تعلقات مزید بہترہوں گے، آغا شہاب احمد خان. Show all posts
Showing posts with label امریکا اور برطانیہ کے تاجروں کے ساتھ تجارتی تعلقات مزید بہترہوں گے، آغا شہاب احمد خان. Show all posts

امریکا اور برطانیہ کے تاجروں کے ساتھ تجارتی تعلقات مزید بہترہوں گے، آغا شہاب احمد خان

کراچی  پورٹ سٹی کی حیثیت سے تجارتی وسرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع کے لحاظ سے پرکشش مقام ہے
 پاکستان میں اب امن وامان کی صورتحال بہت بہتر ہے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ ملک ہے، صدرکراچی چیمبر 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی ) کے صدر آغا شہاب احمد خان نے امریکا اور برطانیہ کی جانب سے پاکستان کے لیے سفری ہدایات کو آسان بنانے کے فیصلے کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے سی سی آئی طویل عرصے سے سفری ہدایات میں نرمی کا مطالبہ کرتا رہاہے اور یہ د یکھ کر واقعی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ دونوں ممالک نے بالآخر اپنی سفری ہدایات میں نرمی کی ہے جو یقینی طور پر عوام کو باالخصوص تاجربرادری کو ایک دوسرے کے قریب لائیں گی۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سال بھر ہر سفارتکار کے دورے کے دوران بزنس مین گروپ کے چیئرمین وسابق صدر کے سی سی آئی سراج قاسم تیلی اور تمام ہی عہدیداران پاکستان خاص طور پر کراچی کے لیے سفری ہدایات کو آسان بنانے پر زور دیتے رہے ہیں۔ ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ امریکا اور برطانیہ نے اپنی سفری ہدایات میں نرمی کی ہے اور امید ہے کہ دیگر اہم ممالک خصوصاً یورپین خطے کے ممالک بھی اس قسم کے اعلانات کریں گے کیونکہ پاکستان میں اب امن وامان کی صورتحال بہت بہتر ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں اور زائرین کے لیے یہ ایک محفوظ ملک ہے۔آغا شہاب نے تبصرے میں کہاکہ بلاشبہ یہ درست سمت میں ایک قدم ہے جو یہ واضح کرتا ہے کہ امریکا اور برطانیہ نے پاکستان میں امن وامان کی بہتر صورتحال کو تسلیم کیا ہے جس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششیں قابل تحسین ہیں جنہوں نے پاکستا ن کو لاقانونیت اور دہشت گردی سے پاک بنانے کے لیے سخت جدوجہد کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ان مثبت خبروں کے بعد کراچی کی تاجروصنعتکار برادری کو توقع ہے کہ امریکا اور برطانیہ کے تاجروں وسرمایہ کاروں کے ساتھ تجارتی وسرمایہ کاری تعلقات میں مزید بہتری آئے گی جو ملک کو درپیش سنگین معاشی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے امریکا اور برطانیہ کی تاجربرادری پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور پاکستان کا دورہ کریں جو معیشت کے مختلف شعبوں میں بے پناہ تجارت و سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرتا ہے۔امریکی و برطانوی سرمایہ کار مشترکہ شراکت داری اور سرمایہ کاری کے لیے زمینی حقائق کا جائزہ لینے کے لیے کم ازکم ایک بار کراچی کا ضرور دورہ کریں اور سنسنی خیزمیڈیا رپورٹس پر انحصار نہ کریں جنہیں بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔کراچی پاکستان کا مالیاتی، صنعتی و تجارتی مرکز ہے جو قومی خزانے میں70فیصد سے زائد ریونیو کا حصہ دار ہے۔ کراچی  پورٹ سٹی کی حیثیت سے تجارتی وسرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع کے لحاظ سے پرکشش مقام ہے۔22ملین کی آبادی اور 3500اسکوائر کلو میٹر پر محیط کراچی ایک انتہائی منافع بخش مارکیٹ ہے لہٰذا غیر ملکی سرمایہ کار اس عظیم شہر کی کبھی بھی ختم نہ ہونے والی صلاحیتوں کو دیکھنے کے لیے ضرور آئیں۔کے سی سی آئی کے صدر نے رائے دیتے ہوئے کہاکہ یہ صحیح وقت ہے کہ اسلام آباد میں فیصلہ ساز وں اور حکام کو لازمی طور پر پاکستان میں تجارت و سرمایہ کاری کے مواقع کا اجاگر کرنے لیے اولیت دیتے ہوئے حکمت عملی تیار کرنا ہوگی اس کے علاوہ پورے ملک میں سیاحت کے بڑے پیمانے پر مواقع کو بھی فروغ دینے کے اقدامات عمل میں لائے جائیں۔ہمارے پاس شمالی علاقہ جات میں حسین قدرتی سیاحتی مقامات، سندھ اور بلوچستان میں خوبصورت اور انتہائی متاثر کن ساحلی پٹی کے علاوہ تمام صوبے منفرد ثقافت وتہذیب سے مالامال ہیں جنہیں غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے مؤثر طریقے سے فروغ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ سیاح ہمیشہ ہی اس طرح کے مقامات کی تلاش میں رہتے ہیں۔

alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels