My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

Showing posts with label میرپور بین الاقوامی نوعیت کا شہر ہے‘ اسے صاف ستھرا خوبصورت بنانے کیلئے سب اپنا کردار ادا کریں‘ چوہدری سعید. Show all posts
Showing posts with label میرپور بین الاقوامی نوعیت کا شہر ہے‘ اسے صاف ستھرا خوبصورت بنانے کیلئے سب اپنا کردار ادا کریں‘ چوہدری سعید. Show all posts

میرپور بین الاقوامی نوعیت کا شہر ہے‘ اسے صاف ستھرا خوبصورت بنانے کیلئے سب اپنا کردار ادا کریں‘ چوہدری سعید

میرپور(ایچ ایم نیوز)آزاد کشمیر کے وزیر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر چوہدری محمد سعید نے کہاکہ میرپوراوورسیز، صنعتی اورکاروباری  بین الاقوامی نوعیت کا شہر ہے۔ اس شہر کو صاف ستھرا خوبصورت بنانے کے لئے حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ کاروباری اداروں اور بالخصوص بینکوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔اہلیان میرپور کا بینکوں کے پاس بڑا ڈیپازٹ ہے تاہم بینک اس ڈیپازٹ اور وسیع بزنس کے باعث میرپور کی تعمیر وترقی میںاس طرح دلچسپی نہیں لے رہے جس طرح اہلیان میرپوران کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔میرپور میں قائم جملہ بینک برانچز صحت و صفائی کے حوالے سے انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے ساتھ تعاون کریںاورعوامی اورفلاحی منصوبہ جات میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔ ان کی شمولیت سے شہر مزیدخوبصورت اورصاف ستھراہوسکتاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپور شہر کی تعمیر وترقی،خوبصورتی اور صحت و صفائی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں کمشنر میرپورڈویژن چوہدری محمد طیب،ڈپٹی کمشنر راجہ قیصر اورنگزیب خان،ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن طاہر محمود مرزا، ڈائریکٹر ایڈمن ایم ڈی اے امجد محمود مغل،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن غلام یاسین، انفارمیشن آفیسرمحمدجاوید ملک،میرپورمیں مختلف بنکوں کے ریجنل ہیڈاور نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف بینکوں کے نمائندگان نے اپنے اپنے بینکوں کے حوالے کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے تفصیلات بتائیں جن میںشہر میں شجر کاری،صحت و صفائی،خوبصورتی سمیت دیگر سکولوں،کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات اور عوام الناس کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے وزیر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر چوہدری محمد سعید نے کہاکہ کسی بھی ملک،معاشرہ اور شہر کی ترقی اور عوام الناس کی خوشحالی کے لیے حکومتی اداروں کے ساتھ بزنس کمیونٹی بالخصوص بینکر حضرات کو کمیونٹی ڈویلپمنٹ میں حصہ لینا چاہیے۔تمام بینک شہر کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کے لئے کچھ نہ کچھ اپناحصہ ضرورڈا لیں۔شہر کی ترقی کے لیے اچھے اچھے کام کرنے سے جہاں کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی ہوگی وہاں کاروبار بھی ترقی کرئے گااور شہری بنکوں کے حوالے سے اطمینان کااظہاربھی کریں گے۔ انھوں نے کہاکہ بنک جہاں ہرسال اپنی بلڈنگ کوبہترکرتے ہیں وہاں اپنے ارد گرد کے ماحول کوصاف ستھرااور خوبصورت بنانے کے لیے بھی کرداراداکریں۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ میونسپل کارپوریشن بنکوں کے حوالے سے مختلف پراجیکٹ ڈیزائن کرئے گی جس میں بنک حضرات اپنابھرپورکرداراداکریں گے۔ انھوںنے کہاکہ میرپورہم سب کاشہرہے اس شہرکی تعمیروترقی اورخوبصورتی ہماری بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ اجلاس میں مختلف بنکوں کی طرف سے عدم شرکت پربرہمی کااظہارکیاگیا۔اس موقع پرمختلف بنکوں نے تجاویز دیں کہ انتظامیہ کی طرف سے جومنصوبے اور ذمہ داریاں ان کے بنک کودی جائیں گی وہ انشاء اللہ پوری کرنے کے لیے بھرپورکوشش کریں گے۔ 

alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels