مظلوم کشمیریوں کی وہ آواز جو بھارتی جبر نے محصور اور خاموش کی ہوئی تھی کل اس کی گونج دنیا کے سب سے بڑے سفارتی فورم پر سنائی دی،
سلامتی کونسل کے اجلاس نے بھارت کے ان دعوں کی قلعی کھول دی کی کشمیر ان کا اندرونی معاملہ ہے،
اسلام آباد(ایچ ایم نیوز)معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کی وہ آواز جو بھارتی جبر نے محصور اور خاموش کی ہوئی تھی کل اس کی گونج دنیا کے سب سے بڑے سفارتی فورم پر سنائی دی،سلامتی کونسل کے اجلاس نے بھارت کے ان دعوں کی قلعی کھول دی کی کشمیر ان کا اندرونی معاملہ ہے،اجلاس نے ثابت کیا کہ کشمیر عالمی سطح پر ایک متنازع علاقہ ہے۔ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان کشمیریوں کے حقیقی ترجمان بن کر ابھرے ہیں،عالمی برادری کو ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات کا سنجیدگی سے نوٹس لینا ہوگا جو عالمی قوانین اور اس کے امن کے لیے کھلا چیلنج ہیں۔بھارتی وزیر دفاع کا بیان آرایس ایس کی اس انتہاپسندانہ سوچ کا عکاس ہے کہ یہ اپنے مذموم عزائم کے حصول کے لیے دنیا کے امن کو بھی خطرے میں ڈال سکتے ہیں، راج ناتھ سنگھ کا بیان پوری دنیا کیلئے دھمکی ہے۔