My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

Showing posts with label پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس ‘ محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات (سائوتھ) کے ریکارڈ کی پڑتال کی گئی. Show all posts
Showing posts with label پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس ‘ محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات (سائوتھ) کے ریکارڈ کی پڑتال کی گئی. Show all posts

پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس ‘ محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات (سائوتھ) کے ریکارڈ کی پڑتال کی گئی

مظفرآباد(ایچ ایم نیوز پیر کے روز اسمبلی ہاسٹل مظفرآباد کے کمیٹی رُوم میں چیئر مین پبلک اکائونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی ایم ایل اے کی صدار ت میں کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ممبران کمیٹی ملک محمد نواز ،عبدالماجد خان،محترمہ سحرش قمر سمیت متعلقہ محکمہ جات کے حکام نے شرکت کی۔چوہدری بشارت حسین سیکرٹری اسمبلی نے سیکرٹری کمیٹی کے فرائض سر انجام دیئے۔اجلاس میں محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات (سائوتھ) کے ریکارڈ کی پڑتال کی گئی، جو منگل کے روز بھی جاری رہے گی۔ محکمہ کے ذمہ 169آڈٹ پیرا جات کی پڑتال کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میںمحکمہ تعمیرات عامہ شاہرات (سائوتھ) نے 2کروڑ72لاکھ90ہزار روپے ریکور کرتے ہوئے خزانہ سرکار میں جمع کروا دیئے جبکہ ابھی بھی آڈٹ پیرا جات میں محکمہ کو 2ارب31کروڑ 80لاکھ58ہزار روپے بقایا جات کی ریکوری پر مفصل پراگریس کمیٹی کو پیش کرنی ہے۔ مجموعی طور پر ریکوری کی رفتار انتہائی سُست ہے ، کمیٹی نے منصوبہ جات کی بروقت تکمیل اور معیار کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ملک محمد نواز خان کی سربراہی میں سب کمیٹی قائم کر دی جس کے ممبران میں عبدالماجد خان اور سردار عامر الطاف خان ڈپٹی سپیکر اسمبلی ہونگے۔ سب کمیٹی ٹھوعہ ہریام برج میرپور سے متعلق آڈٹ پیرا کا مفصل جائزہ لے کر 3 ماہ کے اندر پبلک اکائونٹس کمیٹی کو رپورٹ پیش کرے گی۔محکمہ کے پرنسپل اکائونٹنگ آفیسرنے اجلاس کے دوران کمیٹی کو وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات نے پاکستان کے ساتھ لنک روڈز کو پختہ کر دیا ہے اسکے علاوہ ضلع وار بھی سڑکات بہتر کی گئی ہیں۔ اب آزاد کشمیر کے ہر ڈویژن میں سڑکات کا معیار بہتر دکھائی دیتا ہے۔ کمیٹی نے پرنسپل اکائونٹنگ آفیسر کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید بہتر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔کمیٹی نے سڑکات کی تعمیر کے دوران ماحولیات کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی تاکہ ماحولیات خوشگوار رہے اور خطے میں ماحولیات پر منفی اثرات مرتب نہ ہوں۔کمیٹی آج بھی تعمیرات عامہ شاہرات (سائوتھ) کے باقیماندہ ریکارڈ کی پڑتال کرے گی۔ 

alibaba

as

ad

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels