4روزہ نمائش میں 30ملکوں کی 500نام ور کمپنیاں شرکت کریں گی
بیجنگ(ایچ ایم نیوز)عالمی انٹرنیٹ 2019نمائش چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کے شہر ووژی میں 7ستمبر سے شروع ہوگی،نمائش 4روز جاری رہے گی اس سال نمائش میں وہیکل انٹرنیٹ،موبائل انٹرنیٹ اور انٹرنیٹ آف تھنگز پر توجہ مرکوز کی جائے گی،ووژی کی منظوری وزار ت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی نے دی ہے،نمائش میں گاڑیوں،آٹومیٹک الیکٹرانکس کے تیار کنندگان اور انٹرنیٹ آف وہیکل کی خدمات فراہم کرنے والے اپنی مصنوعات پیش کریں گے۔اس نمائش میں تیس ملکوں کی اور500بڑی کمپنیاں شریک ہونگی،توقع ہے کہ 1لاکھ80ہزار افراد نمائش دیکھنے آئیں گے جن میں 30ممالک اور خطوں کے مہمان بھی شامل ہونگے۔