چین، خود مختار آزاد ملک کے طور پر کیریباتی حکومت کے اس اہم فیصلے کی تعریف اور حمایت کرتا ہے
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ کی رسمی پریس کانفرنس
بیجنگ (ایچ ایم نیوز)کو کیریباتی حکومت نے ایک چین کے اصول کو تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تائیوان کے ساتھ نام نہاد سفارتی تعلقات کو توڑتے ہوئے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کو دوبارہ قائم کرنے کا اعلان کردیا ،چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے کہا کہ چین، خود مختار آزاد ملک کے طور پر کیریباتی حکومت کے اس اہم فیصلے کی تعریف اور حمایت کرتا ہے۔ چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق جمعہ کو کیریباتی حکومت نے ایک چین کے اصول کو تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تائیوان کے ساتھ نام نہاد سفارتی تعلقات کو توڑتے ہوئے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کو دوبارہ قائم کرنے کا اعلان کیا۔اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے کہا کہ چین، خود مختار آزاد ملک کے طور پر کیریباتی حکومت کے اس اہم فیصلے کی تعریف اور حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے۔ عوامی جمہوریہ چین کی حکومت چین کی نمائندگی کرنے والی واحد قانونی حکومت ہے۔ تائیوان چین کا ناگزیر حصہ ہے۔ یہ ناصرف اقوام متحدہ کی قرار داد وں سے مطابقت رکھتا ہے، بلکہ عالمی برادری کا عمومی اتفاق رائے بھی ہے۔ ایک چین کے اصول کی بنیاد پر، چین نے دنیا بھر کے ایک سو اڑسٹھ ممالک کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات قائم کیے ہیں۔