کولمبو(ایچ ایم نیوز) سری لنکامیں منعقدہ خصوصی تقریب میں چین کی جانب سے دیئے جانے والے بحری جہاز کو باقاعدہ طور پر سری لنکا کی بحریہ میں شامل کیا گیا۔سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا، بحریہ کے کمانڈر پیال ڈی سلوا ، سری لنکا میں تعینات چینی سفیر چھن شیو یوان ، چینی فوجی اتاشی شیو جیانگ وی اور سری لنکا کی فوجی و حکومتی عہدے داروں نے تقریب میں شرکت کی۔سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے بحری جہاز کی شاندار کارکردگی کو سراہا اوراس قیمتی تحفے کے لیے چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ چا ئنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چین کی جانب سے تحفتاً دیا جانے والا یہ بحری جہاز نزدیکی سمندرمیں گشت اور جاسوسی جب کہ سمندر میں دور جا کر سلامتی ، تلاش اور بچاؤ کی امداد ی سرگرمیوں سمیت دیگر مشنز سر انجام دے گا۔
Showing posts with label چینی بحری جہاز کا تحفہ ،سری لنکن بحریہ میں شامل. Show all posts
Showing posts with label چینی بحری جہاز کا تحفہ ،سری لنکن بحریہ میں شامل. Show all posts