My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

Showing posts with label اداکارہ صنم چوہدری کی شادی کر کے امریکا منتقل ہونے اور شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی خبروں کی تردید. Show all posts
Showing posts with label اداکارہ صنم چوہدری کی شادی کر کے امریکا منتقل ہونے اور شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی خبروں کی تردید. Show all posts

اداکارہ صنم چوہدری کی شادی کر کے امریکا منتقل ہونے اور شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی خبروں کی تردید

کراچی (ایچ ایم نیوز )اداکارہ صنم چوہدری کے شادی کر کے امریکا منتقل ہونے اور شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی خبریں گردش کررہی تھیں تاہم ان خبروں کی تردید کر دی گئی ہے ۔نجی چینل کے مارننگ شو میں سینئر اداکارہ پروین اکبر نے صنم چوہدری کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ شادی کر کے امریکا منتقل ہوگئیں ہیں اور شوبز انڈسٹری کو بھی خیرباد کہہ دیا ہے۔گلوکارسومی چوہان نے ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے اور صنم چوہدری نے شادی نہیں کی، جب وہ کریں گے تو مداحوں کو ضرور بتائیں گے۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ برائے مہربانی کوئی بھی خبر لگانے سے پہلے اس کی تصدیق ضرور کر لیا کریں۔واضح رہے کہ گزشتہ دو روز سے میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ صنم چوہدری کی شادی تین ماہ قبل خاموشی سے امریکا میں مقیم پاکستانی گلوکار و میوزک پروڈیوسر سومی چوہان سے ہوئی جس میں ان کے چند قریبی افراد نے ہی شرکت کی۔ شادی کے بعد وہ شوہر سومی چوہان کے پاس امریکا منتقل ہوگئی ہیں اور انہوں نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کئی پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کو باضابطہ طورپر اطلاع بھی کردی ہے۔علاوہ ازیں صنم چوہدری نے سومی چوہان کے ہمراہ ایک تصویر سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کی تھی جس سے ان کی شادی کی تصدیق ہوتی نظر آئی تاہم سومی چوہان نے یہ کہ کر اس کا انکار کر دیا کہ یہ محض ساتھ گھومنے پھرنے کے وقت کی ہے۔

alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels