لانڈھی نمبر ایک ایریا 1/D کے مکان پر چھاپہ 80 بوتل اور 300 گیلن 3 باؤل بڑے سائز 7 ٹب تیار کیچپ اپنے قبضے میں لے لیا (ایس ایچ او لانڈہی )
مضرِ صحت کیچپ کا کارخانہ ایک گھر میں چھپ کر چلایا جارہا تھا تین افراد کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کردیا ہے ( سعادت احمد بٹ )
کراچی ( رپورٹ * ندیم اسلم/افضال شیخ) لانڈہی پولیس نے جعلی کیچپ کی فیکٹری پکڑ لی لانڈہی نمبر ایک پر مکان میں چھپ کر جعلی برانڈ کے کیچپ تیار کیئے جارہے تھے بڑی مقدار میں تیار کیچپ برآمد کرکے تین افراد کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کردیا ہے تفصیلات کےمطابق لانڈہی پولیس نے ایس ایچ او لانڈہی سعادت احمد بٹ کی سربراہی میں لانڈہی نمبر ایک ایریا 1/D کے مکان پر چھاپہ مار کارروائی کی جہاں مضر صحت جعلی برانڈ کے کیچپ تیار کیئے جارہے تھے مخبر خاص کی اطلاع پر کارروائی کی گئی دوران کارروائی 80 بوتلیں ڈھائی لیٹر 300 گیلین 3 لیٹر والی 3 باؤل بڑے سائز کا اور 7 ٹب تیار کیچپ کو قبضے میں لے لیا گیا ایس ایچ او لانڈہی سعادت احمد بٹ کے مطابق یہ ایک مکان کے اندر چھپ کر جعلی برانڈ کے کیچپ کا کارخانہ بنایا ہوا تھا مخبر خاص کی اطلاع پر ایس ایچ او لانڈہی سعادت احمد بٹ اور پولیس پارٹی نے چھاپہ مار کارروائی کرکے بڑی مقدار میں تیار مال برآمد کرکے تین افراد رفیق ولد عبدالعزیز 2 محمد رضوان ولد رمضان 3 سید حنیف ولد سید سکندر کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کردیا