کراچی (ایچ ایم نیوز) سندھ سنسر بورڈ نے بغیر سنسر فلمیں دکھائے جانے پر سنیماوں اور ڈسٹری بیوٹرز کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے قانونی نوٹس جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کے موقع پر پر سندھ میں تین پشتو اور ایک پنجابی فلم بغیر سنسر کے سنیما گھروں میں دکھائی گئی جس پر سنسر بورڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سنیماؤں اور ڈسٹری بیوٹرز کو قانونی نوٹس جاری کردیئے۔ اس حوالے سے چیئرمین سندھ سنسر بورڈ خالد بن شاہین کا کہنا ہے کہ عید کے دوران مجھے بتایا گیا کہ چار فلمیں بغیر سنسر کے سنیماوں میں دکھائی جا رہی ہیں جب اس بارے میں مکمل حقائق ہمارے علم میں آئے تو ہم نے فوری طور پر ان سب کو قانونی نوٹس جاری کئے۔ چیئرمین سندھ سنسر بورڈ کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر سنیما مالکان کو سخت تنبیہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ آئندہ مالکان اس قسم کی کارروائی کے مرتکب پا ئے گئے تو ان کے سینماں کو سربمہر اور ڈسٹری بیوٹرز کو بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ قوائد و ضوابط کے تحت کام کر رہا ہے جس کا کام سنیما گھروں میں فلموں کو نمائش سے قبل مانیٹر کرنا ہے۔
Showing posts with label بغیر سنسر فلمیں دکھائے جانے پر سنیماؤں اور ڈسٹری بیوٹرز کو قانونی نوٹس جاری. Show all posts
Showing posts with label بغیر سنسر فلمیں دکھائے جانے پر سنیماؤں اور ڈسٹری بیوٹرز کو قانونی نوٹس جاری. Show all posts