اسلام آباد (ایچ ایم نیوز) جگر کے عارضے میں مبتلا معروف پاکستانی گلوکار علی نور جو ہسپتال میں داخل ہیں کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق علی نور چند دن قبل ہیپاٹائٹس اے کے باعث اسلام آباد کے ایک ہسپتال میں داخل ہوئے تھے اور اب ان کے بھائی علی حمزہ نے ایک ٹوئیٹ میں گلوکار کی صحت میں بہتری کی خوشخبری سنائی۔انہوں نے لکھا کہ علی نور کی حالت میں بہتری آئی ہے اور اب وہ خطرے سے باہر نکل آئے ہیں، جگر ٹرانسپلانٹ کی ضرورت اب نہیں رہی اور ان کا جگر ٹھیک ہونے لگا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مداحوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ علی نور بہت جلد اپنے پیروں پر کھڑے ہوجائیں گے۔ علی حمزہ نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے علی نور کی صحت کے لیے دعائیں کرنے کی درخواست بھی کی جبکہ انہوں نے ایسے مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں واضح کیا کہ علی نور کو خون عطیہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، نہ تو جگر ٹرانسپلانٹ کی ضرورت ہے اور اگر ضرورت پڑی بھی تو صرف خاندان کا کوئی افراد ہی انہیں جگر عطیہ کرسکتا ہے۔
Showing posts with label جگر کے عارضے میں مبتلا گلوکار علی نور کی حالت بہتری کی جانب گامزن. Show all posts
Showing posts with label جگر کے عارضے میں مبتلا گلوکار علی نور کی حالت بہتری کی جانب گامزن. Show all posts