ممبئی (ایچ ایم نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی 12 سال بعد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ شلپاشیٹھی 12 برس قبل 2007 میں فلم اپنے میں اداکار سنی دیول، بوبی دیول، دھرمیندر اورکترینہ کیف کے ساتھ نظر آئی تھیں تاہم اس کے بعد انہوں نے بطور اداکارہ کسی فلم میں کام نہیں کیا لیکن اب شلپا کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ 12 سال بعد پروڈیوسر رمیش تورانی کی فلم میں اداکاری کریں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹھی فلم میں رائٹر کا کردار نبھائیں گی، جب کہ ان کے ساتھ اداکار دلجیت دوسانجھ اوریامی گوتم بھی فلم میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے، فلم کے نام کا اعلان تاحال نہیں کیاگیاہے۔
Home »
شلپا شیٹھی 12 سال بعد فلموں میں اداکاری کریں گی
» شلپا شیٹھی 12 سال بعد فلموں میں اداکاری کریں گی
0 comments:
Post a Comment