بیجنگ (ایچ ایم نیوز)50 ممالک کے سفیروں نے سنکیانگ پرچینی موقف کی حمایت کی ہے ،اقوام متحدہ کے جنیوا میں قائم دفتر میں تعینات 50ممالک کے سفیروں نے اس سلسلے میں ایک خط اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے صدر اور انسانی حقوق کمشنر کو لکھا ہے ،خط میں سنکیانگ پر چینی موقف کی حمات کی گئی ہے ، واضح رہے کہ اس سے پہلے12 جولائی کو جنیوا میں مقیم متعدد سفیروں نے ایک مشترکہ خط چینی مشن کو بھیجا تھا جس میں بیجنگ کی سنکیانگ میں پوزیشن کی حمات کی گئی تھی ،جنیوا میں چینی مشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کچھ اور ممالک نے بھی الگ الگ خطوط اور بیانات میں اس معاملے پر چین کی حمایت کی ہے ،خط میں سنکیانگ میں چینی حکومت کی طرف سے معاشی و سماجی ترقی ،انسداد دہشت گردی اور انسانی حقوق کیلئے چینی حکومت کی تعریف کی گئی ہے ،خطوط میں بیرون ممالک کے اعلیٰ حکام سفارتکاروں اور میڈیا کے نمائندوں کا دورہ سنکیانگ کی بھی تعریف کی گئی ہے ۔بییرون ممالک کے سفیروں نے بعض ممالک کے سرگرم گروپوں کو کہا ہے کہ چین کے حوالے سے بے بنیاد اطلاعات ا ور الزامات پھیلانے سے گریز کریں ،جنیوا میں چینی مشن نے کہا ہے کہ دہشت گردی، انتہا پسندی ایک عالمی مسئلہ ہے اور سنکیانگ کو بھی اس مسئلے کا سامناہے اور اس کے حل کیلئے قانون کے مطابق اقدامات ا ٹھارہا ہے ،بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سنکیانگ میں پیشہ ورانہ تعلیم ، تربیتی مراکز قائم کئے گئے ہیں تاکہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کو قا بو کیاجاسکے۔
Home »
سنکیانگ پر چینی حکومتی موقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں ،
» سنکیانگ پر چینی حکومتی موقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں ،50 ممالک کے سفیروں کااقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے نام خط
0 comments:
Post a Comment