گانوں کی عکس بندی جاری ،فلم کوجلدہی سینما سکرین پر نمائش کے لئے پیش کردیا جائے گا،فلم پروڈیوسرکی گفتگو
لاہور( ایچ ایم نیوز )پاکستان فلم انڈسٹری کے نوجوان پروڈیوسرنعیم خان نے اپنی نئی بننے والی پنجابی فلم’’عشق میرا‘‘کا نام بدل کر ’’عشق میرا انمول‘‘رکھ لیا،ایک ملاقات کے دوران نعیم خان نے بتایا کہ انہوں نے اپنی نئی پنجابی فلم کو’’عشق میرا‘‘کے نام سے بنا رہے تھے لیکن کچھ دوستوں کے اصرارپر فلم کا نام بدل کر ’’عشق میرا انمول ‘‘رکھ لیا ہے ،جسے پاکستان فلم پروڈیوسرزایسوسی ایشن سے باقاعدہ طورپررجسٹرڈبھی کروالیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فلم ’’عشق میرا انمول‘‘کا میوزک پر کام تقریبا مکمل ہوچکا ہے جس کے گانوں کی عکسبندی ان دنوں زوروشورسے جاری ہے،فلم کوجلدہی سینما سکرین پر نمائش کے لئے پیش کردیا جائے گا۔
0 comments:
Post a Comment