لاہور(ایچ ایم نیوز) نامور اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ شوبز میں صرف عروج کے دنوں کے دوست ہوتے ہیں‘جب کسی سے جڑی امید ٹوٹتی ہے تو یہ بڑا تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے۔ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وینا ملک نے کہا کہ عروج کے دونوں میں آپ کے بہت سے دوست ہوتے ہیں جبکہ زوال کے دنوں میں آپ کا سایہ بھی ساتھ چھوڑ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی سے زیادہ امیدیں لگانے کی قائل نہیں کیونکہ جب کسی سے جڑی امید ٹوٹتی ہے تو یہ بڑا تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو دل کو اچھا لگے وہی کرتی ہوں،کسی کی بلا وجہ مداخلت یا تنقید کو خاطر میں نہیں لاتی اور اپنے کام سے کام رکھتی ہوں۔ وینا ملک نے کہا کہ شوبز سے دور ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں صرف معیاری کام ہی کروں گی۔
Home »
شوبز میں صرف عروج کے دنوں کے دوست ہوتے ہیں‘ وینا ملک
» شوبز میں صرف عروج کے دنوں کے دوست ہوتے ہیں‘ وینا ملک
0 comments:
Post a Comment