My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

اب وزیراعظم عمران کے بھانجے بن گئے گلوکارہ میشا کا نشانہ

اسلام آباد(ایچ ایم نیوز )وزیراعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹر اور سماجی کارکن حسان خان نیازی نے کہا ہے کہ  انہیں علی ظفرکی طرفداری کرنے اور میشا شفیع کی غیرملکی فنڈنگ پر سوالات اٹھانے پرگلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے دھمکایا جارہا ہے۔گلوکارہ میشا شفیع نے گزشتہ برس علی ظفرپرمی ٹو مہم کے تحت جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا، اس معاملے کو ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرچکا ہے، اس وقت یہ معاملہ عدالت میں ہے تاہم اس عرصے میں اس تنازع نے کئی موڑ لیے ہیں۔حال ہی میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹر اور سماجی کارکن حسان نیازی نے گلوکارہ میشا شفیع پرالزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ میشا اور ان کی ٹیم کی جانب سے انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ وہ می ٹومہم کو میرے خلاف استعمال کرسکتی ہیں کیونکہ میں نے میشا شفیع کو ملنے والی غیر ملکی فنڈنگ پر سوال اٹھائے تھے۔حسان نیازی نے کہا میشا شفیع اپنے ذاتی مقاصد اورپوائنٹ اسکورنگ کے لیے می ٹومہم کا غلط استعمال کررہی ہیں لیکن میں یہاں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اگرمجھے بلیک میل کیا گیا تومیں انہیں مزید بے نقاب کروں گا۔ اس کے ساتھ ہی حسن نیازی نے اپنی ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ میشا وومن کارڈ استعمال کررہی ہیں بھی لکھا۔ واضح رہے کہ حسان نیازی نے میشا شفیع کو علی ظفر کے خلاف جعلی گواہ پیش کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں اور ان کی ٹیم کو ملنے والی غیر ملکی فنڈنگ پر سوال اٹھائے تھے۔دوسری جانب میشا شفیع نے حسان نیازی کے ان الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس شخص سے نہ کبھی ملی ہوں اور نہ ہی میں نے اس پر الزام لگایا ہے، اگرچہ اس نے مجھے گزشتہ برس پیغام بھیجا تھا لیکن مجھے یاد نہیں کہ میں نے اسے جواب دیا تھا۔

submit to reddit

0 comments:

Post a Comment

alibaba

as

ad

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Popular Posts

Total Pageviews

Blog Archive

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels

Blog Archive