My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین طبیعت خرابی کے سبب انتقال کرگئے


 کراچی(ایچ ایم نیوز)  رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین طبیعت خرابی کے سبب انتقال کرگئے۔معروف ٹی وی میزبان اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کرگئے، وہ اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔اطلاعات کے مطابق عامر لیاقت حسین کے کمرے کا دروازہ بند تھا جسے گھر کے ملازمین کافی دیر سے کھٹکھٹا رہے تھے، بعدازاں دروازہ زبردستی کھولا گیا تو عامر لیاقت حسین مردہ حالت میں پائے گئے۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے انتقال کی تصدیق ہوگئی۔پولیس کا موقف ہے کہ موت کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے ان کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا، فی الحال ان کا گھر سیل کرکے شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ انہیں مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا، موت کے آدھے گھنٹے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔عامر لیاقت کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں موت کی وجوہات کے تعین کے لیے مختلف ٹیسٹ کیے گئے تاہم موت حتمی وجہ کے تعین کے لیے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ پوسٹ مارٹم ڈاکٹر سمیعہ کی نگرانی میں تین رکنی بورڈ کرے گا۔ دو میل میڈیکولیگل افسر بورڈ میں شامل ہیں۔عامر لیاقت کے ملازم کا بیان ہے کہ انہیں رات سے ہی سینے میں تکلیف تھی، ہم نے رات کو ہی انہیں اسپتال لے جانے کا کہا مگر انہوں ںے منع کر دیا تھا، کمرے میں انہیں مردہ حالت میں پایا تو شور مچایا جس پر اہل محلہ جمع ہوگئے جن کی مدد سے عامر لیاقت کو اسپتال منتقل کیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان کی ناگہانی موت پر افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت و  بلند درجات کے لیے دعا کی۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور صبر جمیل کی بھی دعا کی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت کے لیے دعائے مغفرت کی ہے اور کہا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے صحافت سے لے کر سیاست تک ایک متحرک زندگی گزاری، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے تحریر و تقریر سے لے کر زندگی کے مختلف شعبہ جات میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، ان کے انتقال کی خبر سے سخت صدمہ ہوا۔سابق صدر آصف علی زرداری نے عامر لیاقت کے انتقال پر افسوس اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال کی خبر انتہائی افسوس ناک ہے۔ آصف زرداری نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا بھی کی ہے۔

submit to reddit

0 comments:

Post a Comment

alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels