My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

کرونا وائرس

Image result for coronavirus
علامات
1: سانس کے مسائل (شدید)
2: بخار + کھانسی
3: نمونیہ (وائرل)
4: فلو (زکام، نزلہ)
5: سر درد 
6: گلہ خراب ہونا

احتیاتی تدابیر
1: گلے کو خشک نا رکھیں۔
2: تھوڑا تھوڑا پانی پیتے رہیں۔
3: بڑے °50c تک پانی پیئیں۔
4: چھوٹے °30c تک پانی پیئیں۔
5: مارچ تک ایسے ہی گرم پانی پیتے رہیں۔
6: پُر ہجوم جگہوں پر نا جائیں۔
7:  سفر کرتے وقت، گھر سے باہر جاتے وقت اور مارکیٹ وغیرہ جاتے وقت ماسک ضرور پہنیں۔
8: مصالحہ دار اور فرائی فوڈ سے گریز کریں۔
9: باہر سے آتے وقت فوراً ہاتھ دھوئیں۔
10: ہاتھوں کو آتے جاتے بار  بار دھوتے رہیں_
11: سبزياں اور پھل زیادہ استمعال کریں۔
12:گوشت سے پرہیز کریں۔

نوٹ: اس بیماری کا ابھی تک کوئی علاج دریافت نہیں ھوا، لہٰذا پرہیز کریں اور یہ پیغام صدقہ جاریہ سمجھ کے آگے شئیر کرتے جائیں  جزاك اللّه‎‎ خيرًا
اخوکم: شیخ بلال سعید سرپال
بشکریہ: ڈاکٹر فہد دلدار رانا(چائینہ)

فلم ''زندگی تماشہ'' کی نمائش روکنا احسن اقدام ہے ،ارکان سندھ اسمبلی ٹی ایل پی

مذہبی حلقوں میں بہت تشویش پائی جاتی تھی،فلم کی نمائش سے امن و امان کی صورت حال بگڑنے کے خدشات تھے ،مفتی قاسم فخری ،یونس سومرو ،ثروت فاطمہ
پاکستان اور بیرون ملک رہنے والے ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس نے اس اہم معاملے میں اپنا کردار ادا کیا،علامہ رضی حسینی ،مفتی مبارک عباسی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک لبیک یارسول اللہ پاکستان (ٹی ایل پی) کے ارکان سندھ اسمبلی نے حکومت کی جانب سے متنازع فلم ''زندگی تماشہ'' کی نمائش ملتوی کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فلم کے بارے میں مذہبی حلقوں میں بہت تشویش پائی جاتی تھی ۔فلم کی نمائش سے امن و امان کی صورت حال بگڑنے کے خدشات تھے ۔ٹی ایل پی پاکستان اور بیرون ملک رہنے والے ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرتی ہے جس نے اس اہم معاملے میں اسلام کا ساتھ دیتے ہوئے اپنا کردار ادا کیا۔بدھ کو جاری بیان میں سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مفتی قاسم فخری ،یونس سومرو ،ثروت فاطمہ ،کراچی کے امیر علامہ رضی حسینی اور علماء بورڈ کے چیئرمین مفتی مبارک عباسی نے کہا کہ ٹی ایل پی پاکستان فلم سینسر بورڈ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جس نے ایک بہت حساس مذہبی معاملے کو سنجیدہ لیتے ہوئے ایکشن لیا۔ انہوں نے کہا کہ فلم ''زندگی تماشہ ''کچھ ایسے ہی اصولوں پر بنائی گئی تھی کہ جس کے دیکھنے سے معاذاللہ مذہب اور مذہبی افراد سے نفرت جنم لے حالانکہ مذہبی طبقہ پاکستان کی ایک زندہ جاوید حقیقت ہے جس سے قرآن پاک حفظ اور قرآن و حدیث کے علوم حاصل کئے جاتے ہیں۔ فلم زندگی تماشہ کی نمائش میں اہم ترین نکتہ یہ ہے کہ سرمد کھوسٹ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی فلم سنسر بورڈ سے کلئیر کروالی ہے حالانکہ دی موشن پکچرز آرڈیننس 1979 جو کہ 3 ستمبر 1979 کو جاری کیا گیا اس آرڈیننس کے باب 2 کی شق نمبر 6 میں یہ بات واضح طور پر موجود ہے کہ کسی بھی ایسی فلم کو تشہیر کا سرٹیفکیٹ نہیں دیا جاسکتا کہ جس کی عکاسی (کوئی ایک حصہ یا مکمل حصہ یا فلم) اسلام کی شان و شوکت کے خلاف ہوں یا پاکستان کے دفاع کے بارے میں متعصبانہ رائے ہموار کرے۔ٹی ایل پی کے رہنماؤں نے کہا کہ  ایسی صورت میں ایک اہم ترین سوال پیدا ہوتا ہے کہ آیا واقعی اس فلم نے سرٹیفیکٹ حاصل کیا ہے؟ اگر ہاں تو اس فلم میں موجود اسلام مخالف مواد کس نے کلیئر کیا؟ اور اگر نہیں تو آئین پاکستان کے اس قانون کے تحت یہ فلم تو بنیادی طور پر ہی غیر قانونی ہے جس پر ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن اور قانونی کارروائی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کل میڈیا کا دور ہے اور ہر شخص اس نیٹ ورک سے وابستہ ہے لہذا آنے والے وقت میں اگر کوئی اسلامی اقدار یا مذہبی معاملات پر کام کرنا چاہتا ہے کہ جس سے نوجوان نسل اسلام کا تشخص سمجھے اور جو معاشرے میں اصلاح کے پاسبان ہوں جس کی ایک مثال ترک ڈرامہ سیریل ارطغل غازی ہے تو اسکے لئے کوئی ایسا بورڈ تشکیل دیا جائے جس میں علمائے کرام موجود ہوں۔ کیوں کہ ہر شعبے میں انکے ماہرین سے مشاورت کی جاتی ہے جبکہ مذہبی معاملات انتہائی حساس ہوتے ہیں ایسے معاملات میں اگر ڈراموں یا فلموں کی ترویج کے حوالے سے کام کرنے کی ضرورت پیش آئے بھی تو تمام مسالک کے علماء موجود ہیں ان کی خدمات حاصل کی جائیں اور تاریخ اسلام کے روشن باب کے حوالے سے موجودہ دور کی طاقت یعنی میڈیا کو اچھے انداز میں استعمال کرکے انکو واضح کیا جائے تاکہ میڈیا کے ذریعے لوگوں میں اسلام اور پاکستان سے محبت بڑھے ناکہ وہ ایسے اداکاروں کے پیروکار بنیں جن کے کردار پر کلام کرنے پر بھی شرم محسوس ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ فلم سینسر بورڈ نے بروقت کارروائی کی اور فلم کی رونمائی کو روکتے ہوئے اپنے نوٹیفکیشن میں بڑے واضح انداز میں کہا ہے کہ اس فلم کے بارے میں مذہبی حلقوں میں بہت تشویش پائی جاتی ہے اور فلم کی رونمائی ملک میں امن وامان کی صورتحال کی خرابی کا باعث بن سکتی ہے۔تحریک لبیک پاکستان ملک  اور بیرون ملک رہنے والے ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرتی ہے جس نے اس اہم معاملے میں اسلام کا ساتھ دیتے ہوئے اپنا کردار ادا کیا۔

Source: Whatsapp

معلوماتی دُنیا


یہ حیرت انگیز حقیقت بہت کم لوگوں کو معلوم ہے کہ حضور صلی الله علیہ وآلہ وسلم کی پوری زندگی میں جتنی جنگیں ہوئیں 
جن کے نتیجے میں ایک فلاحی اسلامی ریاست قائم ہوئی، 
ان تمام جنگوں میں جو سو کے قریب ہیں، 
صرف
اور
صرف
1059 انسان قتل و شہید ہوئے، 
یہ تعداد صرف کافروں کی نہیں بلکہ مسلمان شہدا اور کافر مقتول تمام کی کل تعداد ہے۔

•ماوزے تنگ ملحد تھا۔ 
اس نے پانچ کروڑ قتل کیے۔

•سٹالن ملحد تھا
 اس نے ساڑھے تین کروڑ قتل کیے۔

•ہٹلر لادین تھا 
اس نے نوے لاکھ قتل کیے۔

•لیوپولڈ عیسائی تھا 
اس نے ایک کروڑ قتل کیے۔

•ہیدیکی نے پچاس لاکھ قتل کیے۔

•امریکا نے اب تک پانچ کروڑ انسانوں کو قتل کیا جن میں اکثریت مسلمانوں کی تھی۔

•روس بھی ایک کروڑ کے لگ بھگ مسلمانوں کو قتل کرچکا ہے۔

•برطانیہ اور فرانس کی تاریخ بھی سیاہ ہے۔

جبکہ دوسری طرف انتقامی آگ میں جل کر چند سو لوگ دماغی توازن برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے پھٹ گئے، 

جس سے پورے اسلام کو بدنام اور مسلمانوں کو دہشت گرد کہہ کر اپنے کروڑوں کو چھپایا جارہا ہے۔

اس کام کے لئے انہوں نے ہرملک میں وہاں کے چند لبڑل بطور "نائی" رکھے ہوئے ہیں، 
جو ان کا مقدمہ میڈیا پر پیش کرتے رہتے ہیں•

Source: Whatsapp

alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels