اسلام آباد(ایچ ایم نیوز)وفاقی حکومت نے جسٹس فائز عیسی کی نظرثانی درخواستوں کی کارروائی براہ راست دکھانے کی درخواست ناقابل سماعت قراردیدی۔ سپریم کورٹ میں جسٹس فائز عیسی کی نظرثانی درخواستوں کی کارروائی براہ راست دکھانے کی درخواست پر سماعت جاری ہے، جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں دس رکنی فل کورٹ سماعت کررہا ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے دلائل دیتے ہوئے جسٹس فائز کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ کارروائی براہ راست نشر کرنے کی استدعا نہیں کی جاسکتی ،نظرثانی کیس میں184/3 کی درخواست دائر نہیں ہو سکتی ،نظرثانی کیس میں کوئی نیا موقف نہیںاپنایا جاسکتا،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ قانون میں کھلی عدالت میں سماعت کا ذکر ہے میڈیا پر نشرکرنے کا نہیں ۔
Home »
» وفاقی حکومت نے عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی جسٹس فائز عیسی
0 comments:
Post a Comment