ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق نعمت
اللہ خان طویل عرصے سے علیل تھے اورکراچی کلفٹن کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
سابق مئیر کراچی کا انتقال 89 سال کی عمر میں ہوا۔
نعمت اللہ خان زمانہ طالب علمی
میں اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ رہے اور بعد ازاں جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار
کی۔ نعمت اللہ خان جماعت اسلامی کراچی کے امیر رہے لیکن شہری حکومت کے ناظم کا
عہدہ سنبھالنے سےقبل ضابطے کی کارروائی کے تحت جماعت اسلامی کی رکنیت سے استعفی دے
دیا۔
نعمت اللہ خان شہر قائد
کے 26 ویں میئر تھے اور انہوں نے 2001 سے 2005 تک ناظم کراچی کے طور پر خدمات
انجام دیں۔نعمت اللہ خان یکم اکتوبر1930ء کو ہندوستان کے علاقے اجمیر شریف میں
پیدا ہوئے اور تقسیم ہند کے بعدانھوں نے سن 1948 میں پاکستان ہجرت کی اور
کراچی میں آبسے۔نعمت اللہ خان نے پنجاب یونیورسٹی سے جرنلزم میں ماسٹر کیا اور
کراچی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔وہ ایک کامیاب وکیل و متحرک فلاحی شخصیت تھے اور
کراچی کی خدمت پر انہیں “بابائے کراچی” کے نام سے جانا جاتا تھا۔
سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان نے تھر
کے قحط زدہ علاقوں میں سمیت صوبہ سندھ میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگوائے۔
واضح رہےکہ مرحوم رکن سندھ
اسمبلی،سابق امیر جماعت اسلامی کراچی اور الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر بھی رہے
ہیں۔
Source Daily Jasarat News
0 comments:
Post a Comment