ترکش ڈرامہ انڈسٹری تیزی سے ترقی کے منازل طے کررہی ہے ۔لگ بھگ 100 سے زائدممالک میں ترکش ڈرامے دیکھے جارہے ہیں اورترکی میں انکی آمدنی 500 ملین ڈالر کی آمدن کے ساتھ امریکا کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق دنیا بھر میں ترکی کے ڈرامے دیکھنے کی شرح سب سے زیادہ ہے جبکہ خود امریکہ میں حالیہ برسوں کے دوران ترکی سوپ اوپیرا ڈرامے دیکھے جارہے ہیں جو ان ممالک میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے15 ڈراموں میں بھی شامل ہیں جبکہ ڈراموں کیلئے ترکی ان لوگوں کی ذہن سازی میں اہم کردار ادا کررہا ہے ۔
ترکی نے برازیل اور میکسیکو جیسے ممالک کو اس دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا ہے جن کے ڈرامے کبھی بہت مشہور تھے لیکن اب لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام ہیں ۔ القمرآن لائن کے مطابق ان ممالک کے افراد ترکش ڈراموں کی طرف مائل ہورہے ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی کے ممالک بھی ترکش ڈراموں کو پسند کرتے ہیں جبکہ ترک ڈرامہ انڈسٹری کا نیا ہدف چین، جاپان اور ہندوستان ہیں۔
ترک ڈراموں کے حوالے سے اب تک 10 ہزار 672 خبریں شائع ہوئی ہیں۔
اولو ٹی وی کی تحقیق کے مطابق دنیا میں سب زیادہ دیکھاجانے والا ڈرامہ مہتشم یوزیل تھاجو 16 ویں صدی کے عثمانی سلطان سلیمان کی قانونی زندگی کے گرد بنایا گیا تھا جبکہ درلش ارتغرل نے 2019 میں اس ڈرامے کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلا مقام حاصل کرلیا ہے جو دنیا بھر میں 177 ممالک میں دیکھاجارہاہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق درلش ارتغرل ترکی مین سب سے زیادہ منافع کمانے والی ٹی وی سیریزہے۔
0 comments:
Post a Comment