روس میں ایک ایسا بھی کیفے موجود ہے جو دیکھنے میں ایک ہاتھ سے بنائی ہوئی کارٹون تصویر کی مانند لگتی ہے جو ’بی ڈبلیو کیفے ‘ کے نام سے موجود ہے۔جس کو دیکھ کر اکثر لوگ اس ریسٹورینٹ میں داخل ہوتے ہی چونک جاتے ہیں اور حیرانگی میں تکتے رہتے ہیں۔ لوگوں کو اس ہوٹل کی بناوٹ دیکھ کر یہ گمان ہوتا ہے کہ یہ ہوٹل نہیں جیسے کسی مک بک کا حصہ ہے۔ یہ ایک 2 ڈی کیفے ہے اور اندر داخل ہونے پر لگتا ہے کہ جیسے آپ حقیقی دنیا اور کارٹونز کی دنیا کے درمیان پھنس گئے ہیں۔’بی ڈبلیو کیفے‘جو روس کے دو الگ الگ شہر وں ماسکو اور سینٹ پیٹربرگ میں واقع ہے جس کا افتتاح نومبر 2019 ء میں ہوا۔ اس کے افتتاح کے بعد سے یہ کیفے روس میں انسٹاگرام کے مقبول ترین مقامات میں سے ایک بن چکا ہے۔یہاں بس کھانے پینے کی اشیا بلیک اینڈ وائٹ ہی نہیں بلکہ یہ کیفے اپنی کافی کے لیے جانا جاتا ہے جبکہ یہاں آنے والے مختلف میٹھے پکوان بھی بہت شوق سے کھاتے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment