My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

امریکا میں جنون کے کنسرٹس کا کائونٹ ڈائون شروع

سان فرانسسکو(ایچ ایم نیوز)امریکا میں جنون کے کنسرٹس کا کائونٹ ڈائون شروع ہوگیا ہے۔پاکستان کے مایہ ناز بینڈ جنون نے امریکا میں بھی میوزک کے دیوانوں کو اپنے جنون میں مبتلا کردیاہے، یادگار گیت سننے کے لیے شائقین بیتاب ہیں۔جنون بینڈ 12 اکتوبرکو ہیوسٹن، 18کو نیوجرسی اور20 اکتوبرکو ڈیلس میں پرفارم کریں گے جبکہ سین فرانسسکو میں 24 اور شکاگو میں 25تاریخ کو پرفارمنس ہوگی، شائقین انتہائی پْرجوش ہیں۔ہیوسٹن ہو یا ڈیلس، نیوجرسی ہو یاسان فرانسسکو ہر شہرمیں مداح کنسرٹ کیدن گن رہے ہیں۔کنسرٹس کی تاریخیں قریب آنے پر ٹکٹوں کی بکنگ تیزی سے جاری ہے۔

گلوکارہ ریانا کی ویژوئل آٹوبائیوگرافی پونے 2 کروڑ روپے میں فروخت ہو گی

ریانا نے اپنی ویژوئل آٹوبائیوگرافی کا نام ’دی ریانا بک‘ رکھا ہے جس میں گلوکارہ کی نایاب ایک ہزار تصاویر دی گئی ہیں

نیویارک (ایچ ایم نیوز)عام طور معروف شخصیات اپنی سوانح حیات کی اچھے سے اچھے کاغذ اور ٹائیٹل والی کتاب کی قیمت ایک ہزار ڈالر یعنی پاکستانی سوا ایک لاکھ روپے تک رکھتے ہیں۔تاہم پاپ گلوکارہ، اداکارہ و فیشن آئیکون ریانا نے دوسری شخصیات کے مقابلے منفرد فیصلہ کرتے ہوئے اپنی سوانح حیات کو تحریری نہیں بلکہ تصویری طور پر شائع کرنے اور اسے انتہائی زیادہ قیمت پر فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔جی ہاں، بارباڈوس کی گلوکارہ کی آنے والی ویژوئل سوانح عمری کو برطانوی پبلشر اینڈ ایونٹ کمپنی ’فیڈون‘ نے شائع کرکے آن لائن فروخت کے لیے پیش کردیا ہے جب کہ اسے رواں ماہ کے آخر تک عام دکانوں پر بھی پیش کردیا جائے گا۔ریانا نے اپنی ویژوئل آٹوبائیوگرافی کا نام ’دی ریانا بک‘ رکھا ہے جس میں گلوکارہ کی نایاب ایک ہزار تصاویر دی گئی ہیں۔500 سے زائد صفحات پر مشتمل اس منفرد کتاب کو چار مختلف سائز میں شائع کیا گیا ہے اور ایک سائز کی تو محض 10 کتابیں شائع کی گئیں تھیں جو اشاعت سے پہلے ہی فروخت ہوگئیں۔ریانا نے اپنی کتاب سے متعلق اپنے انسٹاگرام اور یوٹیوب چینل پر بھی مداحوں کو بتایا جب کہ کتاب کی آن لائن ویب سائٹ پر بھی کتاب سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔ریانا کی سوانح عمری کے سب سے سستے ایڈیشن کی قیمت 131 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 20 ہزار روپے سے زائد رکھی گئی ہے اور اس میں انتہائی چھوٹے سائز کی تصاویر دی گئی ہیں۔کتاب کے دوسرے سستے ایڈیشن کی قیمت 153 امریکی ڈالر اور پاکستانی 24 ہزار روپے زائد رکھی گئی ہے۔اسی طرح ریانا کی کتاب کے تیسرے سستے ایڈیشن کی قیمت 5 ہزار ڈالر سے زائد یعنی پاکستانی 8 لاکھ کے قریب رکھی گئی ہے، اس ایڈیشن میں تصاویر کو اچھی کوالٹی اور بڑے سائز میں دیا گیا ہے۔ریانا کی کتاب کے سب سے مہنگے ایڈیشن کی محض 10 کاپیاں شائع کی گئی تھیں اور وہ تمام کی تمام فروخت ہوگئیں اور ان کی قیمت تقریبا ایک لاکھ 10 ہزار امریکی ڈالر یعنی پاکستانی ایک کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد رکھی گئی تھی۔اس کتاب میں ریانا کی ایک ہزار نایاب تصاویر کی انتہائی اعلیٰ کوالٹی میں دیا گیا تھا۔

ہاروی وائنسٹن کیخلاف ایک بار پھر خواتین کی جانب سے الزامات کا سلسلہ شروع

وہ اس وقت ضمانت پر رہا ہیں اور انہیں سزائیں سنائے جانے کے ٹرائل کا آغاز آئندہ برس جنوری سے ہوگا
فلم پروڈیوسر پر 100 خواتین و اداکارائیں الزام لگا چکی ہیں‘ہاروی کہتے تھے مجھے چینی لڑکیاں پسند ہیں‘خاون

نیویارک (ایچ ایم نیوز)دنیا میں ’می ٹو مہم‘ کا سبب بننے والے ہولی وڈ کے بدنام زمانہ پروڈیوسر 69 سالہ ہاروی وائنسٹن کے خلاف ایک بار پھر خواتین کی جانب سے نئے الزامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ہاروی وائنسٹن کے خلاف مزید اور نئی خواتین کی جانب سے الزامات لگائے جانے کا سلسلہ ایک ایسے وقت میں شروع ہوا ہے جب کہ ان کی جانب سے جنسی ہراساں کی جانے والی خواتین کی جانب سے لائی گئی کہانیوں کو 2 سال مکمل ہوئے ہیں۔ابتدائی طور پر ہاروی وائنسٹن پر 5 اکتوبر 2017 کو بیک وقت 22 خواتین نے کئی سال تک جنسی ہراساں کرنے اور ریپ کے الزامات لگائے تھے۔ہاروی وائنسٹن کے خلاف بعد ازاں دیگر خواتین بھی سامنے آئی تھیں اور اب تک ان پر 100 سے زائد خواتین جنسی ہراساں، جنسی استحصال، بلیک میلنگ اور ریپ کے الزاماگ لگا چکی ہیں۔ہاروی وائنسٹن پر امریکا کی مختلف عدالتوں میں کیسز چل رہے ہیں اور ان پر جنسی جرائم کے تحت 2 بار فرد جرم بھی عائد کی جا چکی ہے۔وہ اس وقت ضمانت پر رہا ہیں اور انہیں سزائیں سنائے جانے کے ٹرائل کا آغاز آئندہ برس جنوری سے ہوگا۔ہاروی وائنسٹن کے واقعے کے بعد ہی دنیا میں ’می ٹو مہم‘ کا آغاز ہوا تھا۔اس مہم کے 2 سال مکمل ہونے کے بعد اب مزید خواتین ہاروی وائنسٹن کے خلاف سامنے آئی ہیں اور انہوں نے فلم پروڈیوسر پر شدید الزامات عائد کیے ہیں۔ایک خاتون کے مطابق ہاروی وائنسٹن نے کہا انہیں چینی لڑکیاں بہت پسند ہیں-ہاروی وائنسٹن کے خلاف الزامات لگانے والی نئی خواتین میں ان کی سابق اسسٹنٹ چینی نژاد برطانوی خاتون رووینا چو بھی شامل ہیں، جنہوں نے امریکی اخبار ’نیو یارک ٹائمز‘ میں ایک تفصیلی کالم لکھا اور کالم سے قبل ایک کتاب میں فلم پروڈیوسر کے خلاف سنگین الزامات عائد کیے۔چینی نژاد برطانوی خاتون رووینا چو نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ہاروی وائنسٹن کی جانب سے جنسی استحصال اور ہراساں کیے جانے کے بعد کم سے کم 2 بار خودکشی کرنے کی کوشش بھی کی۔رووینا چو نے دعویٰ کیا کہ ہاروی وائنسٹن نے 21 برس قبل ان کا ’ریپ‘ کرنے کی کوشش کی۔خاتون کے مطابق وہ متوسط خاندان سے تعلق رکھتی تھیں اور انہیں برطانیہ میں بہتر زندگی گزارنے کے لیے نوکری کی ضرورت تھی اور ان کی خواہش تھی کہ وہ ہولی وڈ میں اچھی ملازمت پر کام کریں۔

ہربچن سنگھ کی عمران خا ن کی تقریر پر تنقید‘وینا ملک دفاع میں آگئیں

 پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے ہربچن کوجواب دیتے ہوئے انہیں لاجواب کردیا

 کراچی (ایچ ایم نیوز) بھارت کے کرکٹرز سمیت مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کی طرف پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے اور اب اس میں تازہ اضافہ سابق بھارتی کرکٹر ہربچن سنگھ کا ہوا ہے لیکن پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے جواب دیتے ہوئے انہیں لاجواب کردیا اور سابق کرکٹر نے انگریزی املا کی ہی غلطیاں نکالنے پر اکتفا کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہر بھجن سنگھ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کئے گئے خطاب پر تنقید کی۔ہربھجن سنگھ نے لکھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کے دوران نیوکلیئروار کے بھارت کے لیے اشارے تھے، انہوں نے عمران خان کے خطاب میں استعمال کئے گئے لفظ ’بلڈ باتھ‘ اور آخری سانس تک لڑیں گے‘ الفاظ اپنے ٹوئٹ میں لکھے اور ساتھ ہی لکھا کہ وہ ایک پلیئر ہونے کے ناطے عمران خان سے امن کی توقع رکھتے ہیں ۔وینا ملک نے ہر بجھن کے اس ٹوئٹ کا طنزیہ جواب دیتے ہوئے لکھا کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں امن کے بارے میں بھی بات کی تھی، وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں اس حقیقت سے بھی پردہ اٹھایا ہے جو مقبوضہ وادی میں کرفیو اٹھنے کے بعد ہوگا۔وینا نے یہ بھی لکھا کہ عمران خان نے واضح طور پر کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے جاری جارحیت کوئی خوف نہیں بلکہ ایک خطرہ ہے ۔انہوں نیاپنے ٹوئٹ کے آخر میں ہر بجھن سے سوال کیا کہ’کیا آپ کو انگریزی سمجھ نہیں آتی؟وینا کے اس ٹوئٹ کے جواب میں ہربچن بالکل لاجواب دکھائی دئیے اور انہوں نے وینا کے ٹوئٹ پر کوئی جواب دینے کے بجائے اْن کی ٹائیپو کی نشاندہی کی اور لکھا کہ آپ کا شورلی کا مطلب کیا ہے ، لوجی دیکھو یہ انگریزی ان کی ، چِل کریں اور اگلی بار کچھ انگریزی میں لکھنے سے قبل چیک ضرور کر لیا کریں ۔یادرہے کہ اس سے قبل ایک اور سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے بھی عمران خان کے انٹرویو کا مذاق اڑایا تھا جس پر انہیں خود تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اللہ احسن خان اور مہوش حیات کو ہدایت دے‘، سوشل میڈیا پر تبصرے

مہوش حیات اور احسن خان کے رقص کی ویڈیو آتے ہی مداحوں کی تنقید شروع ہو گئی

ہیوسٹن(ایچ ایم نیوز) نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اوراحسن خان کی ہم ایوارڈز کی تقریب کے دوران ڈانس ریہرسل کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین دونوں کو بے ہودہ رقص کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔7 ویں ہم ایوارڈز کا میلہ امریکی شہر ہیوسٹن میں سجا جہاں فنکاروں نے بہترین پرفارمنس دے کر خوب داد سمیٹی۔ اداکارہ مہوش حیات نے ایوارڈ کی تقریب سے قبل اپنی اور احسن خان کی ڈانس ریہرسل کی ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کی جس پر تعریف کرنے کے بجائے صارفین کی جانب سے تنقید شروع ہوگئی۔مہوش حیات نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اور احسن خان 5 سال بعد ایوارڈ شو کے دوران ایک ساتھ پرفارم کرنے جارہے ہیں۔ مہوش حیات نے گلابی رنگ کے مختصر لباس میں رقص کیا جبکہ احسن خان نے بھی بڑھ چڑھ کر ان کا ساتھ دیا۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین کو دونوں کا انداز اور لباس ایک آنکھ نہیں بھایا اور ویڈیو پر تعریف کے بجائے تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

کشمیری گلوکار الطاف میر والدین کی آواز سننے کو ترس گئے

 آج دنیا میری آواز سن رہی ہے لیکن میری سب سے بڑی خواہش اپنے والدین کی آواز سننا ہے
 جو میں دو ماہ سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے سن نہیں پارہا‘گلوکار الطاف میر

مظفر آباد(ایچ ایم نیوز) کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنیوالے کشمیری گلوکار الطاف میر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم و بربریت کی داستان سناتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میری آواز سن رہی ہے لیکن میں کشمیر میں قید اپنے والدین کی آواز کو سننے کے لیے ترس گیا ہوں۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے کیے جانے والے لاک ڈاؤن کو دو ماہ کا عرصہ گزر گیا ہے اور اس دوران مظلوم کشمیریوں کا دنیا سے رابطہ مکمل طور پر منقطع ہے اس صورتحال میں کشمیر سے باہر رہنے والے افراد اپنے والدین اورگھر والوں کی آواز سننے کے لیے ترس گئے ہیں جن میں سے ایک کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار الطاف میر بھی ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق 45 سالہ گلوکار الطاف میرکا تعلق مقبوضہ کشمیر کے علاقے اننت ناگ سے ہے تاہم انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم و بربریت سے تنگ آکر پاکستان کا رخ کیا۔ الطاف میر نے اپنے ماضی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا بھارتی فوج کے ہاتھوں ان کے بھائی، کزن اور کئی ساتھی مارے گئے تھے لہٰذا جب انسان مجبور ہوتا ہے تو اسے پتھر اٹھانا پڑتا ہے۔ بھارتی فوج ہمیں خواہ مخواہ مارتی تھی جس کے نتیجے میں ہمیں بھی جواب دینا پڑتاتھا۔الطاف میر نے بھارتی فوج کے ظلم کا پردہ چاک کرتے ہوئے کہا روز صبح 5 بجے بھارتی فوج ہمیں گھر سے باہر نکال کر کھڑا رکھتے تھے پھر پوچھ گچھ شروع ہوتی تھی اور پوچھا جاتا تھا کہ کون مجاہد ہے اور کون نہیں جس کے بعد ہم بے گناہوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔الطاف میر نے کہا کہ میں روز روز کی تذلیل سے تنگ آگیا تھا لہذا میں ایسے گروہ میں شامل ہوا جو نوجوانوں کو پتھر پھینکنا اور اس کے بعد بندوق چلانا سکھاتے تھے، کیونکہ میں عمر میں چھوٹا تھا تو مجھے صرف پتھر مارنے کی حد تک رکھاگیا۔ میرے ساتھ میرے اسکول کے باقی ساتھی بھی تھے۔ ہمیں جیلوں میں ڈالا گیا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔ مجھے نہیں معلوم میں نے صحیح کیا یا غلط لیکن اس وقت میرے پاس صرف یہی ایک راستہ تھا بعد ازاں میں بھاگ کر یہاں آزاد کشمیر آگیا۔الطاف میر نے مزید بتایا کہ وہ کشمیر کے حالات سے تنگ آکر نقل مکانی پر مجبور ہوئے ، کئی کئی دن بھوکے رہے، کبھی کوئی فقیر سمجھ کر کھانا دے دیتا اور کبھی کوئی دھتکاردیتا۔ مجھے یہاں ایک کشمیری بھائی نے جگہ دی اور پھر اس طرح ایک سے دوسرے گھر جاتا رہا اور وقت گزارتا رہا۔الطاف میرنے اپنے ہنر اور صلاحیت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس صرف دو فن تھے کڑھائی اور موسیقی جو انہوں نے اپنے والدین سے سیکھے تھے اور پھر انہوں نے مظفر آباد میں ریڈیو کے لیے گائیکی اور موسیقی دینے کا کام شروع کردیا۔ الطاف میر کشمیری گانے گاتے تھے جو بہت مشہور ہوتے تھے اور اس طرح انہیں ثقافتی محفلوں میں بلایا جاتا تھااور پھر ان کا یہ شوق ان کی کمائی کا ذریعہ بن گیا۔الطاف میر نے بتایا کہ ایک دن انہیں کوک اسٹوڈیو سے بلاوا آیا اور کوک اسٹوڈیو انتظامیہ کو ان کا گانا پسند بھی آگیا اورانہیں منتخب کرلیاگیا۔الطاف میر کوک اسٹوڈیو سے مشہور ہوگئے انہوں نے کہا ہر کوئی مجھے پہچاننے لگ گیا اورمیری عزت کرنے لگا میرے لیے یہی بہت تھا کہ میرے والدین کے سکھائے ہوئے گانے آج سب سن رہے ہیں اور تعریف کررہے ہیں۔ آج دنیا میری آواز سن رہی ہے لیکن میری سب سے بڑی خواہش اپنے والدین کی آواز سننا ہے جو میں دو ماہ سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے سن نہیں پارہا۔الطاف میر نے نہایت جذباتی انداز میں کہا اگر اس وقت میرے والدین مجھے ڈانٹنے کے لیے بھی فون کرپائیں تو میں سن لوں گا میرے لیے اس وقت یہی جاننا بہت ہے کہ وہ لوگ جہاں بھی ہیں محفوظ ہیں۔ الطاف میر مظفر آباد میں اپنی بیوی اور تین بچوں کے ساتھ رہتے ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ میرا دل اننت ناگ میں ہی ہے۔

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی شرح میں 43 فیصد اضافہ

 گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 2.63 ملین تک پہنچ گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹیکس سال 2018ء کے دوران ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی شرح میں 43 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 2.63 ملین تک پہنچ گئی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو  کے اعدادو شمار کے مطابق ٹیکس سال 2017ء کے دوران 1.84 ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے تھے۔ اس طرح ٹیکس سال 2017ء کے مقابلہ میں ٹیکس سال 2018ء کے دوران گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں 0.79 ملین یعنی 43 ملین اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایف بی آر حکام نے کہا ہے کہ عوام کی بڑی تعداد ٹیکس گوشوارے جمع کروا رہی ہے اور ٹیکس سال 2019ء کے دوران اس میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایکٹو ٹیکس پیئرز کی موجودہ لسٹ (اے ٹی ایل) فروری 2019ء کے اختتام تک نافذ العمل ہے اور ٹیکس سال 2019ء میں گوشوارے جمع ہونے کی بنیاد پر نئی اے ٹی ایل مارچ 2019ء میں جاری کی جائے گی۔

نشاط چونیاں پاور کو 5.58 ارب روپے منا فع

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گذشتہ مالی سال کے دوران نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ (این سی پی ایل) نے 5.58 ارب روپے نفع کمایا ہے۔ این سی پی ایل کے مالی اعدادو شمار کے مطابق سیلز میں نمایاں اضافہ کے نتیجہ میں منافع بڑھا ہے ارو کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 15.84روپے کے مقابلہ میں 16.26 روپے تک بڑھ گئی۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2018 ء کے دوران کمپنی نے 5.471 ارب روپے منافع کمایا تھا جبکہ مالی سال 2019ء کے دوران منافع کا حجم 5.578 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ منافع میں اضافہ کے باعث انتظامیہ نے اپنے حصہ داروں کے لئے 25 فیصد یعنی 2.5 روپے فی حصص کے حتمی کیش ڈیوڈنڈ کی منظوری دی ہے مالی سال 2019ء کمپنی کی سیلز 39 ہزار 338 ملین روپے ریکارڈ کی گئی ہے جو مالی سال 2018ء کے مقابلہ میں 11 فیصد زائد رہی ہے۔

کیش لیس اکانومی کا حجم 36 ارب ڈالر تک بڑھ سکتا ہے

 ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ سے جی ڈی پی میں7 فیصد تک اضافہ ممکن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں کیش لیس اکانومی کا حجم 36 ارب ڈالر تک بڑھ سکتا ہے‘ کیش لیس اکانومی کے فروغ سے ملک کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں 7 فیصد اضافہ ممکن ہے۔عالمی بینک کے اعدادو شمار کے مطابق پاکستان میں ڈیجیٹل فنانس کے شعبہ کی ترقی کے لئے ادائیگیوں کے نظام کی بہتری ‘ اخراجات میں کمی‘ فنانشل ٹیکنالوجی کے لائسنسز کے اجراء میں سہولیات اور حکومتی ادائیگیوں کی ڈیجیٹلائزیشن کی ضرورت ہے۔ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان الانگو پاچا میتھو نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ سے جی ڈی پی میں7 فیصد تک اضافہ کیا جاسکتا ہے اور اس سے روزگار کے 40 لاکھ نئے مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کی ترقی کے نتیجہ میں کیش اکانومی کے شعبہ کے ترقی کے ساتھ ساتھ ڈیپازٹس کے حجم میں بھی 250 ارب ڈالر تک کا اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے تاہم آن لائن رقوم کی ترسیل کے بارے میں کم علمی ڈیجیٹل پے منٹس کے شعبہ کی ترقی میں رکاوٹ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے آگاہی فراہم کرکے صرف ایک سال کے دوران پاکستان میں نصف آبادی کو ڈیجیٹل پے منٹس کے نظام سے منسلک کیا جاسکتا ہے۔ عالمی بینک کے مطابق پاکستان کی صرف 18 فیصد آبادی اس وقت ڈیجیٹل پے منٹس کی سہولیات سے استفادہ کررہی ہے جس کو 50 فیصد تک بڑھا کر کیش لیس اکانومی کے حجم کو 36 ارب ڈالر تک توسیع دی جاسکتی ہے۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابل ڈالر کی قدر میںکمی

 یورو کی قیمت خرید171.50ر، قیمت فروخت173.50روپے مستحکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میںکمی کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں8پیسے کی کمی ہوئی جس سے امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.52روپے سے گھٹ کر156.44روپے اورقیمت فروخت156.62روپے سے گھٹ کر156.54روپے ہوگئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں30پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید156.40روپے سے گھٹ کر156.10روپے اور قیمت فروخت156.90روپے سے گھٹ کر156.60روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید171.50روپے اور قیمت فروخت173.50روپے مستحکم رہی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید1.50روپے کی کمی سے 192.50روپے سے گھٹ کر191روپے اور قیمت فروخت 194.50روپے سے گھٹ کر193روپے ہوگئی ۔ سعودی ریال کی قیمت خرید 41.60روپے سے گھٹ کر41.55روپے اور قیمت فروخت 41.90روپے سے گھٹ کر41.75روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 42.60روپے اور قیمت فروخت 42.90روپے برقرار رہی ۔چینی یو آن کی قیمت خرید 22.50روپے اور قیمت فروخت 23.80روپے مستحکم رہی۔

سونا200روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا

دس گرام چاندی کی قیمت900.00روپے پرمستحکم 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مقامی صرافہ مارکیٹوں میںمنگل کو سونا200روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا ۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روزبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت7ڈالر کے اضافے سے سے بڑھ کر1505ڈالرہوگئی جس کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں200روپے اور10گرام قیمت میں171روپے کا اجافہ ہوا جس کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت 87400روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74931روپے ہوگئی البتہ چاندی کی فی تولہ قیمت1050.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت900.00روپے پرمستحکم رہی۔

اسٹاک مارکیٹ میں 7دن سے جاری تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا

 سرمایہ کاری مالیت میں 27ارب31کروڑ57لاکھ  روپے کی کمی 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ7دنوں سے جاری تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا اور منگل کو کے ایس ای100انڈیکس 160.20پوائنٹس کی کمی سے 33476.62پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ 62.62فیصد حصص کی قیمتوںمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 27ارب31کروڑ57لاکھ  روپے کی کمی ہوئی اور کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 12.52فیصدکم رہا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کوٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 33876.62پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعدازاںسرمایہ کار فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے متوقع فیصلے کے حوالے سے متضاد اطلاعات اور سیاسی بے یقینی کی صورتحال کے باعث حصص فروخت کرنے لگے جس سے تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اوردوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس33409پوائنٹس کی نچلی سطح پرآ گیا بعد میںریکوری بھی آئی لیکن مندی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس160.20پوائنٹس کی کمی سے 33476.62پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس80.02ائنٹس کی کمی سے 15735.70پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس.390.35پوائنٹس کمی سے 53469.60پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس97.51پوائنٹس کمی سے24150.71پوائنٹس پربندہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طورپر388کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے130کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ243کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ15کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 27ارب31کروڑ57لاکھ  روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ  کر65کھرب98ارب73کروڑ19لاکھ روپے ہوگئی۔پیر کومجموعی طور پر39کروڑ21لاکھ57ہزارشیئرزکاکاروبارہواجوپیر کی نسبت 4کروڑ91لاکھ32ہزارشیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ پامولو کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت86.35روپے اضافے سے1813.36روپے اورباٹا پاک کے حصص کی قیمت 73.50روپے اضافے سے1543.50روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت70روپے کمی سے5510روپے اورسیمنس پاک کے حصص کی قیمت 32.50روپے کمی سے665.50روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے یونٹی فوڈز،ٹی آر جی،پاک الیکٹران  ،بینک آف پنجاب،پاک انٹر بلک،میپل لیف ،کے الیکٹرک،انٹر اسٹیل ،دوست اسٹیل اور فوجی سیمنٹ کے شیئرز سرفہرست رہے ۔

بینک اسلامی اورپی آئی اے کے درمیان معاہدے پر دستخط

 معاہدے سے دونوں اداروں کو مل کر ترقی کرنے میں مدد حاصل ہوگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )114 شہروں میں 330 برانچوں کے نیٹ ورک کے ساتھ معروف اسلامی بینک اور پاکستان میںون ٹچ بینکنگ کے بانی بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے ساتھ پی آئی اے ہیڈ کوارٹرز، کراچی میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیے۔معاہدے کی تقریب میں بینک اسلامی کی جانب سے پی آئی اے کے ملکی و بین الاقوامی جہازوں کے اندر برانڈنگ کے لیے تعاون کو یقینی بنایا گیا۔ معاہدہ کے مطابق بینک اسلامی، قومی ایئر لائن کے جہازوں میں ہیڈ ریسٹ اور تکیے کے کور فراہم کرے گا۔ بینک اسلامی کے صدر و سی ای او سید عامر علی اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر سید عامر علی نے پی آئی اے کے ساتھ معاہدے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ تعلق باہمی طورپرفائدہ مند ثابت ہوگا۔ اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے ارشد ملک نے کہا کہ ہم اپنی خدمات کو بہتر بنانے اور اپنے صارفین کو ایک خوشگوار سفری تجربہ فراہم کرنے کے لیے مواقع کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ اس معاہدے سے دونوں اداروں کو مل کر ترقی کرنے میں مدد حاصل ہوگی۔  یہ وابستگی ایک ایسے منصوبے کا آغاز ہے جس میں دونوں ادارے ترقی حاصل کریں گے۔

پی ٹی سی ایل اور ایل ڈی اے کے یادداشت پر دستخط

 لاہور میں انڈر پاسِز کی آرائش کی کاوِش کے لیے اشتراک

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) اور لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے وزیرِ اعظم کے وژن کے تحت لاہور میں 19   انڈر پاسِز کی آرائش اور تعمیرِ نَو کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت (MoU)   پر دستخط کیے ہیں۔محمد عثمان معظّم، ڈائریکٹر جنرل، ایل ڈی اے، اور سیّد مظہر حُسین، چیف ہیومن ریسورس آفیسر، پی ٹی سی ایل، نے لاہور میں وزیرِ اعلیٰ کے دفتر میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ اس مو قع پر عثمان بزدار، وزیر اعلی، پنجاب اور سیدشہزاد شاہ ،ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ،مارکیٹنگ اینڈ کارپوریٹ کمیونیکیشن،  پی ٹی سی ایل، بمعہ  ایل ڈی اے اور پی ٹی سی ایل کے سینئر افسران کے ہمراہ موجود ہیںپی ٹی سی ایل اور ایل ڈی اے نے لاہور میں انڈر پاسِز کی آرائش کی ایک کاوِش کے لیے اشتراک کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہر کے جمالیاتی منظر کو بہتر بنانا اور ہمارے قومی ہیروز کو ان کی انتھک محنت اور خدمات کے لیے خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔اس موقع پر محمد عثمان معظّم، ڈائریکٹر جنرل، ایل ڈی اے، نے کہا، ’’انفرااسٹرکچر کی ترقی اور معیاری شہری سہولیات کی فراہمی کے ذریعے ایل ڈی اے لاہور کو ایک جدید میگا سٹی میں تبدیل کرنے کے لیے کوششیں کررہی ہے۔ شہر کی آرائش کے مقصد سے نئے تعمیر شدہ انڈر پاسِز میں رنگ وحُسن کے اضافے کے لیے ایل ڈی اے نے کمپنیوں کو اشتراک کی دعوت دی۔ ہمیں خوشی ہے کہ قومی ہیروز کے اعزاز میں شروع کیے گئے اس پراجیکٹ کے لیے پی ٹی سی ایل جیسا ادارہ ہمارا پارٹنر بنا ہے۔‘اس موقع پر سیّد مظہر حُسین، چیف ہیومن ریسورس آفیسر، پی ٹی سی ایل، نے کہا، ’’ لاہور کو ایک جدید اور صاف ستھرا شہر بنانے کے مقصد سے ایل ڈی اے کے ساتھ اشتراک پر ہمیں فخر ہے۔ لاہور پاکستان کا دل ہے اور باغات اور شان و شوکت والا شہر کہلاتا ہے، چنانچہ ہماری کوشش ہوگی کہ اس کے منظر اور حُسن میں مزید اضافہ کریں۔‘‘پی ٹی سی ایل نے حال ہی میں وزیرِ اعظم کی’ کلین اینڈ گرین پاکستان‘ مہم کے تحت وزارت برائے موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ اشتراک کیا ہے جس کا مقصد وفاقی دارالحکومت کے اہم مقامات کی تزئین و آرائش اور وہاں شجرکاری ہے تاکہ جنگلات کی وسعت میں اضافہ ہو اور مُلک کے شہری و دیہاتی علاقوں میں  صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال کے مسئلے سے نمٹا جائے۔ پی ٹی سی ایل ایک قومی ادارہ ہونے کی حیثیت سے  ماحولیاتی اور مُلکی انفرااسٹرکچر کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے۔

جے ایس بینک نے واٹس ایپ پر سیلف سروس بینکنگ شروع کردی

 صارفین کو بینک کی مصنوعات اور خدمات تک رسائی حاصل ہوگی ، ڈیجیٹل آفیسر خرم شیخ 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈیجیٹل دنیا میں لوگوں کے آپس میں رابطے کے ذرائع میں بے حد جدت اور تبدیلی آ چکی ہے، اس سلسلے میں جے ایس بینک نے جو پاکستان کا نمایاں اور تیزی سے ترقی کرتا ہوا بینک ہے، پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ کی دنیا میں ایک اور جدت متعارف کراتے ہوئے جو کہ اومنی چینل کے حوالے سے عالمی سطح پر قیادت کر رہا ہے اور واٹس ایپ بزنس سلوشن مہیاء کر رہا ہے، کے ساتھ اشتراک کیا ہے جس کے تحت پاکستان میں واٹس ایپ پر سیلف سروس بینکنگ چینل متعارف کرائی گئی ہے جو اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔ اس سروس کے آغاز سے صارفین کو بینک کی مصنوعات اور خدمات تک رسائی حاصل ہوگی اور وہ جے ایس بینک کی شاخوں، اے ٹی ایمز اور جے کیش ایجنٹس تک رسائی حاصل کر سکیں گے اور اپنی شکایات درج کرا سکیں گے۔ صارفین کے لیے یہ سروس بالکل مفت ہوگی اور انہیں کسی قسم کے رجسٹریشن کے عمل سے نہیں گذرنا پڑے گا۔ اس سروس کو استعمال کرنے والے صارفین +923487003000 نمبر پر محض ایک میسیج بھیج کر جے ایس بینک کی خدمات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ واٹس ایپ پر محفوظ پیغامات کے ذریعے بینک اپنے صارفین کی تصدیق کے بعد انہیں خواہ وہ دنیا میں کہیں بھی ہوں، مطلوبہ خدمات فراہم کرے گا۔اس سیلف سروس بینکنگ چینل تک رسائی دنیا میں کسی بھی جگہ سے ممکن ہے۔ جے ایس بینک کے صدر و سی ای او باسر شمسی نے کہا کہ صارفین پر اپنی توجہ مرکوز کرتے ہوئے ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ اپنے صارفین کو ان کی خواہش کے مطابق بینکنگ کی خدمات بہتر طریقے سے فراہم کریں۔ ہم اس سلسلے میں نت نئے اور جدید ذرائع بروئے کار لانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ اپنے صارفین کی ترجیحات پر پورا اتر سکیں، واٹس ایپ کے ذریعے خدمات کی فراہمی بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ جے ایس بینک کے چیف ڈیجیٹل آفیسر خرم شیخ نے کہا کہ جے ایس بینک ڈیجیٹل ڈویژن فن ٹیک انوویشن کے ذریعے اقتصادی و سماجی مسائل کا حل نکالنے کے لیے پرعزم ہے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ اپنے صارفین کو ان کی ضروریات کے مطابق بے مثال ڈیجیٹل اور مالیاتی حل سمیت اپنی خدمات پیش کریں۔ واٹس ایپ کے ذریعے چیٹ بینکنگ جیسی جدت سے ہمارے صارفین کا ہماری خدمات پر اعتماد مزید بڑھے گا اور انہیں مزید سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم جدت اور ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے صارفین کو خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھیں گے، واٹس ایپ سروس سے صارفین کو ہمارے بینک کی مختلف شاخوں میں جانے کی بجائے ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے خدمات کی فراہمی ممکن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جے ایس بینک مستقبل کی ڈیجیٹل دنیا کی ضروریات اور تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کر رہا ہے۔  صارف کی ترجیحی میسیجنگ ایپ واٹس ایپ کے ساتھ بینکنگ سیکٹر میں صارفین کے تجربات کو بہتر بنانے کی اہمیت کا احساس کرتے ہوئے infobip بینکوں کو صارفین کے ساتھ براہ راست رسائی اور خدمات کی فراہمی کو ممکن بناتا ہے۔ پاکستان کے کمپنی سیکرٹری گورے ازترک نے کہا کہInfobip کے لیے جے ایس بینک جیسے نمایاں بینک کے ساتھ یہ اشتراک کاراعزاز کا باعث ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ واٹس ایپ کمیونیکیشن چینل کی پیشکش کے ذریعے جے ایس بینک اپنے صارفین کے ساتھ اپنے تعلقات کار کو مضبوط بنا رہا ہے اور اس ڈیجیٹل جدت میں وہ بانی کی حیثیت سے ابھر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کے لیے خدمات میں نت نئی مصنوعات اور جدت لانا کسی بھی کارپوریٹ ادارے کی ترجیح ہوتا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ جے ایس بینک پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا بینک ہے جس نے اپنے صارفین کو یہ خدمات فراہم کی ہیں۔ پاکستان میں واٹس ایپ جیسے سب سے مقبول رابطے کے چینل کے ذریعے صارفین کو خدمات فراہم کر کے جے ایس بینک نے بہترین خدمات کی فراہمی کے سلسلے میں ایک اور بڑا قدم اٹھایا ہے۔

سندھ میں سی این جی اسٹیشنزآج بندرہیں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بدھ کی صبح آٹھ بجے معطل کردی جائے گی ۔سوئی سدرن کمپنی نے صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو بدھ کی صبح آٹھ بجے سے جمعرات کی صبح آٹھ بجے تک چوبیس گھنٹے کے لیے گیس فراہمی معطل رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں،صوبے بھر میں جمعہ کے روز بھی سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی معطل رکھی جائے گی ۔

آزاد تجارتی معاہدوں سے مقامی صنعتوں کو نقصان ہوا، امان اللہ قاسم

چین سمیت دیگر ممالک سے کیے گئے   معاہدوںپر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما)کے چیئرمین امان اللہ قاسم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میںٹیکسٹائل سیکٹر کو حکومت کی جانب سے مسائل کے حل کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی تھی،تاہم ان اقدامات میںسے کچھ پر عملدر آمد ہوا ،کچھ رہ گئے ،وہ گزشتہ روز اپٹما ہاؤس میںپریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ،اس موقع پر چیئرمین اپٹما سندھ بلوچستان ریجن زاہد مظہر اور اپٹما کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ۔اپٹما کے چیئرمین امان اللہ قاسم کا کہنا تھا کہ بعض ممالک سے غیر متوازن آزاد تجارتی معاہدوںکے باعث مقامی صنعتوں کو نقصان اٹھانا پڑا ،چین سمیت دیگر ممالک سے کیے گئے ایسے ہی معاہدوںپر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے ،حکومت درست سمت میںچل رہی ہے اور بہتر کام کررہی ہے ،تاہم کپاس کے معاملات کو نظر انداز کیا گیا ہے ،کپاس کی پیداوار میںمسلسل کمی کا سامنا ہے اور اس سیزن میںکپاس کی پیداوار میں33فیصد کی کمی کے امکانات ہیں،مقامی کپاس کی پیداوار میںکمی کے باوجود در آمدی روئی پر بے تحاشا ڈیوٹیاں عائد کی گئیں ہیںجس کے نتیجے میںدر آمدی روئی انتہائی مہنگی ہوگئی ہے اور مقامی ٹیکسٹائل ملز مالکان اس قدر مہنگی روئی در آمد کرکے عالمی مارکیٹ میںدیگر ممالک کا مقابلہ نہیںکرسکتے ،اس وقت کپاس کی طلب و رسد میں5ملین بیلز کا فرق موجود ہے اور روئی کی در آمد پر ملک کا قیمتی زرمبادلہ خرچ ہورہا ہے ۔چیئرمین اپٹما سندھ بلوچستان ریجن زاہد مظہر کا کہنا تھا کہ کپا س کی پیداوار میںکمی کی وجوہات کا نوٹس لینا ہوگا ،ایک جانب تو ٹیکسٹائل ملز کے لیے خام مال کی کمی واقع ہورہی ہے اور دوسری جانب حکومت نے روئی کی در آمد پر ڈیوٹی میںاضافہ کررکھا ہے ،روئی مہنگی ہونے کی صورت میںدھاگہ و کپڑا مہنگا ہوگا اور ٹیکسٹائل مصنوعات کی بر آمدات متاثر ہوں گی ،اس موقع پر ٹیکسٹائل ملز مالکان نے سیلز ٹیکس ریفنڈز کلیمز کی فوری ادائیگی کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ فاسٹر سسٹم کو مزید بہتر بنایا جائے اور سیلز ٹیکس ریفنڈز کلیمز کی ادائیگی کا عمل تیز کیا جائے تا کہ انڈسٹری میںلیکو یڈیٹی کا مسئلہ حل ہوسکے ۔ 

تاجروں کے تحفظات دور کرنے کے اقدامات کی یقین دہانی درست ہے، ایس ایم منیر

صنعتیں پیدواری لاگت میں مزید کسی اضافے کی متحمل نہیں ہوسکتیں، صدر کاٹی شیخ عمر ریحان
 خطے کی صورت حال کے پیش نظر ملکی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے معاشی استحکام کو اولین ترجیح دینا ہوگی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، صدرشیخ عمر ریحان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بزنس کمیونٹی کے تحفظات دور کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے کاٹی کے سابق سینئر نائب صدر سلمان اسلم کی جانب سے ایس ایم منیر کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں تاجر و صنعتکاروں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر خالد تواب، زبیر چھایا، دانش خان، زبیر طفیل ، فرحان الرحمٰن، زاہد سعید، حنیف گوہر، اکرام راجپوت، سید واجد حسین، مظہر اے ناصر، نور خان، ڈی سی کورنگی شہریار گل میمن اور دیگر بھی موجود تھے۔ ایس ایم منیر کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تاجر و صنعتکار برادری کے تحفظات کو دور کرنے کی ضرورت تھی، اس سلسلے میں حکومتی رابطوں سے بہتری کی امید پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی معاشی ٹیم اور تاجر و صنعت کار برادری کے نمائندگان کے مابین وسیع پیمانے پر مشاورت کے ساتھ حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے کی صورت حال کے پیش نظر ملکی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمیں اپنے معاشی استحکام کو اولین ترجیح دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے صنعتوں کے فروغ کے لیے جو وژن دیا تھا، اس کے لیے کئی عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے خصوصاً برآمد کنندگان اور صنعتوں کے زیر التوا ریفنڈز کی ادائیگیوں کا معاملہ جلد از جلد حل ہونا چاہیے۔ صدر کاٹی شیخ عمر ریحان کا کہناتھا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے صنعتوں کے لیے بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت ایک بہت بڑا چیلنج ہے اور اسی کی وجہ سے ہماری برآمدات بھی براہ راست متاثر ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہ وزیر اعظم عمران خان نے صنعتوں کی پیداواری لاگت میں کمی اور ایز آف ڈوئنگ بزنس کے لیے اقدامات کو ہمیشہ اہمیت دی ہے تاہم ہم اس سلسلے میں نمایاں پیش رفت کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں صنعتیں بجلی اور گیس کے نرخوں  میں اضافے کی متحمل نہیں ہوسکتیں، معاشی توازن کو برقرار رکھنے کے صنعتوں کو کم نرخوں پر توانائی اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ شیخ عمر ریحان کا کہنا تھا کہ صنعتی انفرااسٹرکچر میں بہتری کے لیے صوبائی و وفاقی حکومتوں کو مل کر جامع منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔

کپاس کی پیداوا ر میںکمی کے باعث امریکا سے در آمد میںاضافہ

پاکستان امریکی کپاس کا پانچواں بڑا خریدار ہے ، ڈائریکٹر سپلائی چین کاٹن یو ایس اے
 کپاس کے کاشتکاروں کو عالمی تناظر میںبدلتے ہوئے طریقے اپنانے ہوں گے ،داروخان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کاٹن یو ایس اے کے ڈائریکٹر سپلائی چین جنوبی و جنوب مشرقی ایشیا ولیم بیٹن ڈروف نے کہا ہے کہ پاکستان میںکپاس کی پیداوار میںکمی کے باعث امریکا سے کپاس کی در آمدات میںاضافہ ہورہا ہے ،وہ ایف پی سی سی آئی میںکاٹن ڈے کے حوالے سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کررہے تھے ،پروگرام کا اہتمام ٹیکس ٹاک انٹر نیشنل کی جانب سے ایف پی سی سی آئی ،کاٹن یو ایس اے ،ایس پی جی پرنٹرز کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئر دارو خان،سینئر نائب صدر مرزا اختیار بیگ،یوسف فرید ،کاٹن کونسل انٹرنیشنل امریکا کے مظہر مرزااور دیگر ماہرین نے بھی خطاب کیا ۔ولیم بیٹن ڈروف کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان امریکی کپاس کا پانچواں بڑا خریدار ہے ،پاکستان دنیا میںکپاس کی پیداوار میںچوتھے جبکہ استعمال میںتیسرے نمبر پر ہے ،انہوںنے بتایا کہ پاکستان میں کپاس کی پیداوار میں کمی پر تشویش ہے اور پاکستان میںکپاس کے کاشتکاروںکو جدید رجحانات اپنانا ہوں گے ،انہوںنے بتایا کہ اس وقت پاکستان 10لاکھ کے قریب بیلز امریکا سے در آمد کررہا ہے جس میں مسلسل اضافے کا رجحان ہے ،انہوںنے مزید بتایا کہ کپاس کی بر آمد کے حوالے سے بھارت سے مسابقت ہے،تاہم بھارتی کاٹن ٹریڈرز کی جانب سے آخری وقت میںسودے منسوخ کیے جانے کے رجحان نے ان کی مارکیٹ کو متاثر کیا ہے ۔انجینئر دارو خان نے کہا کہ پاکستانی کپاس کے کاشتکاروں کو عالمی تناظر میںبدلتے ہوئے کاشتکاری کے طریقہ کار اپنانے ہوں گے ،مرزا اختیار بیگ کا کہنا تھا کہ ایف پی سی سی آئی کپا س کی پیداوار میں اضافے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی اور اس ضمن میںحکومت اور کپاس کے کاشتکاروں کے درمیان رابطے میںمعاونت فراہم کرے گی۔

روپے کی قدر میں کمی سے معیشت زوال کا شکار ہے، دولت رام لوہانہ

روپے کی ویلیو کو مستحق کیا جائے،زرمبادلہ کے عوض خام مال میسّر ہوتا ہے
 صنعت و تجارت اور ملکی خزانے کو ٹیکس کی مد میں ناقابلِ تلافی نقصان کا سامنا ہے

حیدرآباد (کامرس ڈیسک) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر دولت رام لوہانہ نے کہا ہے کہ معیشت کے استحکام کا دارومدار روپے کی قدر کے مستحکم ہونے میں ہے۔ لیکن بد قسمتی سے روپے کی قدر میں ڈالر اور دوسری کرنسیوں کے مقابلے میں روزانہ کی بنیاد پر کم ہوری ہے جس سے ملکی معیشت بدحالی کا شکار ہے اور غریب ممالک سے خام مال کی خرید پر روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے بہت زیادہ زرمبادلہ کے عوض خام مال میسّر ہوتا ہے جس کی وجہ سے ملکی مصنوعات کی تیاری میں کمی آتی جارہی ہے۔ کیونکہ جو مصنوعات تیار ہوتی ہیں اُن پر لاگت کے مقابلے میں ملکی اور غیر ملکی منڈیوں میں اُن کی مانگ کم ہوتی جارہی ہے ، جس سے صنعت و تجارت اور ملکی خزانے کو ٹیکس کی مد میں ناقابلِ تلافی نقصان کا سامنا ہے۔ اُنہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق دائود سے مطالبہ کیا کہ وہ مثبت معاشی پالیسیاں ترتیب دیں اور اِس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر ٹھوس منصوبہ بندی کی جائے تاکہ روپے کی قدر کو استحکام حاصل ہو اور مصنوعات کی تیاری میں جو لاگت آئے وہ کم ہو اور برآمدات اور ملکی مارکیٹ میں فروخت سے زیادہ سے زیادہ سرمایہ حاصل ہو اور صنعت کا پہیہ بھی پہلے کی طرح اپنی ڈگر پر آجائے۔

پاکستانی ملک میں سیر وتفریح کر کے زر مبادلہ بچائیں، کمشنر کراچی

 پاکستانی بڑی تعداد میں باہر جاکر سیر وتفریح کرتے ہیں اور ان ممالک کی زر مبادلہ میں اضافہ کر رہے ہیں، افتخار شالوانی 
کمشنر کراچی نے انڈونیشیا، ملائشیا، سعودیہ ، آذربائیجان، کویت، تھائی لینڈ، ترکش، جاپان ، سندھ ٹورزم کے اسٹالز کا بھی معائنہ کیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے آج ایکسپو سینٹر میں منعقدہ تین روز ہ پاکستان ٹریول مارٹ2019 کی نمائش کا دورہ کیا وہا ں پر منتظمین نے ان کا استقبال کیا۔ انہیں تیسری پاکستان ٹریول مارٹ 2019 کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی او بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی مختلف ممالک کے مندوبین جن میں ہوٹل، ریسٹورنٹس، ٹریول ایجنسیز، پروڈکٹ آپریٹرز، اور ٹورزم ایسوسی ایشن کے نمائندے نمائش میں شرکت کررہے ہیں مختلف ممالک کے سیاح بھی شریک ہورہے ہیں۔ جو اپنی اپنے ممالک کی سیاحت کے فروغ کے لیے پاکستان سے وفود کا تبادلہ کریں گے۔ پاکستانی بڑی تعداد میں باہر جاکر سیر وتفریح کرتے ہیں اور ان ممالک کی زر مبادلہ میں اضافہ کا باعث بنتے ہیں۔ اسی طرح پاکستان بھی دیگر ممالک کی توجہ کے لیے اپنی مصنوعات و سیاحت کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات اور نمائشوں کا انعقاد کرتا ہے۔کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے پاکستان ٹریول مارٹ 2019 کے مختلف اسٹالز کا تفصیلی معائنہ کیا اور ہرایک اسٹال پر منتظمین کو پاکستان خصوصا کراچی میںاس نمائش میں ہرسال شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ، اس نمائش کے انعقاد کو سراھتے ہوئے کہا کہ پرامن اور سازگار ماحول کی وجہ سے ایسی نمائشوں کا انعقاد خوش آئند اور قابل تعریف احسن اقدام ہے حکومت سندھ کی کوششوں سے کراچی شہر اور پاکستان کے پر فضا حالات غیر ملکیوں کے لیے صحت مند اور حوصلہ افزا ہین جن سے پاکستان ا ور دیگر ممالک کے درمیان بھائی چارے، ثقافت و سیاحت، کے فروغ اور دوستی و باھمی تعلاقات میں مزید ترقی اور مضبوطی پید اہوگی اور ٹھوس رشتے پروان چڑھینگے۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے مختلف ممالک کے نمائندوں کو دعوت دی کی وہ شہر کراچی کی ترقی و خوبصورتی میں تعاون کا خیرمقدم کرینگے اور پاکستان و کراچی میں انہیں مکمل تعان و مدد فرام کرنے کی یقین دھانی کرائی۔سید محمد علی ہمدانی چیف ایگزیکیٹو افسر لینڈ مارک کیونیکیشن، عبدالجبار راٹھوڑ عدنان سور اور دیگر نے بریفنگ دی۔کمشنر کراچی نے انڈونیشیا، ملائشیا، سعودیہ ، آذربائیجان، کویت، تھائی لینڈ، اجمان، ترکش، جاپان ، سندھ ٹورزم، گلگت بلتستان، خیبر پختونخواہ اور ڈریم ورلڈ اور یو ایس ایڈ اور مختلف مشہور ہوٹلز کے اسٹالز کا بھی دورہ و معائنہ کیا۔ یہ نمائش پاکستان ٹورزم، محکمہ ٹقافت و سیاحت سندھ اور لینڈ مارک کمیونیکشن کے باھمی تعاون سے منعقد کی جاررہی ہے اور 8 سے 10 اکتوبر 2019 تک جاری رہیگی۔

ایف پی سی سی آئی نے عبدالرزاق داؤد پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا

وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت اپر کلاس کے لوگوں کی نمائندہ تنظیم کی پشت پناہی کررہے ہیں
 مغربی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے کام کررہے ہیں، تاجروں و صنعتکاروں کی نمائندہ تنظیموںکو نظر انداز کررہے ہیں
 ان کے پاس موجود مختلف عہدوں کو دیگر لوگوںمیںتقسیم کیا جائے،اسٹیل ،کپاس اور آٹو سیکٹرکی ترقی نیچے آرہی ہے 
مطالبہ ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئر دارو خان نے فیڈریشن ہاؤس میںمنعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملک بھر کے بڑے تاجروں و صنعتکاروں کی نمائندہ تنظیم وفاق ایونہائے تجارت و صنعت پاکستان(ایف پی سی سی آئی) نے وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ان کی بے جا مداخلت بند کرائی جائے اور ان کے پاس موجود مختلف عہدوں کو دیگر لوگوںمیںتقسیم کیا جائے ،یہ مطالبہ ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئر دارو خان نے فیڈریشن ہاؤس میںمنعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ،اس موقع پر ایس ایم منیر،سینئر نائب صدر مرزا اختیار بیگ اور ایف پی سی سی آئی کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ،ایف پی سی سی آئی کے صدر کا کہنا تھا کہ عبدالرزاق داؤد اپر کلاس کے لوگوں کی نمائندہ تنظیم کی پشت پناہی کررہے ہیں،ان کے پاس پانچ پورٹ فولیو ہیںاور وہ سب کاموںمیںبے جا مداخلت کررہے ہیں،حکومت نے 80سال کے ایک شخص کو مشیر تجارت کے عہدے پر فائز کردیا ہے ،وہ مغربی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے کام کررہے ہیں اور تاجروں و صنعتکاروں کی نمائندہ تنظیموںکو جان بوجھ کر نظر انداز کررہے ہیں،ملک کی معاشی صورتحال سے متعلق صدر ایف پی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ معاشی نمو کم ہوئی ہے اور ہمیںان مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے صنعتکاری کے شعبے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ،نجکاری کے معاملے پر ایف پی سی سی آئی کو اعتماد میںلیا جائے ،حکومت نے بر آمدات میںاضافے کے لیے اقدامات کے بجائے زیرو ریٹڈ کی شرط ختم کردی ،اسٹیل ،کپاس اور آٹو سیکٹر سمیت دیگر شعبہ جات کی ترقی نیچے آرہی ہے ،نیب ،ایف آئی اے اور ایف بی آر کی جانب سے بزنس کمیونٹی کو بے جا ہراساںکیا جارہا ہے،ایس ایم منیر کا کہنا تھا کہ بیرون ملک موجود دولت کی واپسی کے حوالے سے ایف بی آر بے بس دکھائی دیتی ہے اور ایف بی آر چیئرمین بھی اس حوالے سے اپنے ہاتھ کھڑے کر چکے ہیں،تاہم ایف بی آر کا سارا زور بزنس کمیونٹی کو تنگ کرنے پر ہے ،ٹیکس اہداف کے حصول کے ایف بی آر کے دعوے یکسر غلط ہیں،بلند شرح سود کے باعث کاروبار کرنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے ،ہمارے اربوں روپے کے سیلز ٹیکس ریفنڈز پھنسے ہوئے ہیں،وزیر اعظم ہماری بات سنتے ضرور ہیںمگر ان کے مشیران ہماری بات پر کان نہیںدھرتے ،ایس ایم منیر نے پاکستان بزنس کونسل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہاں دس ماہ گذر جانے کے باوجود کونسل کے نام پر کوئی تبدیلی نہیںہوئی ۔

خود کی کرپشن کا امتحان


✍-اگر آپ کسی ہو ٹل میں چائے پیتے ہوئے عام طور پر گھر پر چائے پینے کی نسبت زیادہ چینی ڈالتے ہیں تو آپ کے بد عنوان ہونے کے زیادہ امکانات ہیں۔

اگر آپ پبلک واش روم میں گھر کی نسبت زیادہ ٹشو پیپر استعمال کرتے ہیں تو آپ کے اندر ایک چور چھپا بیٹھا ہے کہ اگر آپ کو کوئی موقع مل گیا تو آپ ضرور چوری کریں گے۔

اگر آپ اپنی پلیٹ میں بھوک سے زیادہ کھانا محض اس لیے ڈالتے ہیں کہ اس کا بل کسی دوسرے جیب سے جارہا ہے تو آپ فطرتا" لالچی ہیں۔

اگر عام طور پر آپ قطار کو توڑ کر آگے جانے کی کوشش کرتے ہیں تو اگر آپ کوئی طاقت ور عہدہ دیا جائے تو اس بات کا پورا امکان ہے کہ آپ اپنی حیثیت کا ناجائز فائدہ اٹھائیں گے۔

اگر عام طور پر ٹریفک جام میں آپ قطار توڑ کر دوسری گاڑیوں کے اندر گھسنے کی کوشش کرتے ہیں تو جب آپ کو کبھی سرکاری پیسے کا رکھوالا بنایا جائے تو اس بات کا پورا امکان ہے کہ آپ اس میں غبن کے مرتکب ہوں گے، کیونکہ آپ کو قوانین و ضوابط پر عمل سے نفرت ہے۔۔

اگر آپ اپنے گھر کے گندے پانی کا بہتر انتظام کرنے کی بجائے رخ دوسرے کے گھر کی طرف کر دیتے ہیں تو آپ کو معاشرتی آداب معلوم نہیں۔

اگر آپ گھر اور آفس کی فالتو لائٹس بند کرنے کے عادی نہیں ہیں تو موقع ملنے پر آپ ملکی اور قومی وسائل کو ضائع کرنے کا ارتکاب کریں گے۔

اگر آپ کمپیوٹر پر اور موبائل پر گیمز کھیلتے ہیں تو آپ کاہل اور سست انسان ہیں اور آپ اپنی زندگی کو فضولیات میں ضائع کر دیں گے۔

اگر آپ طالب علم ہیں اور امتحان کی تیاری صرف امتحان سر پر آنے پر کرتے ہیں تو آپ بددیانت، کاہل اور کام چور ہیں اور آپ اپنے ساتھ ساتھ اپنے والدین، معاشرہ اور قوم کے بھی دشمن ہیں۔

اگر آپ کا زیادہ وقت کہانیاں پڑھنے، فلمیں اور ڈرامے دیکھنے میں گزرتا ہے تو آپ خیالوں اور خوابوں کی دنیا میں رہنے والے، گندے کردار کے حامل، بےعمل اور نکمے انسان ہیں جو اپنے علاوہ لواحقین اور دوست احباب کا مستقبل بھی برباد کر رہے ہیں۔

اگر آپ حیران ہیں کہ اس پوسٹ کو زیر بحث لانے کی کیا ضرورت ہے تو آپ بد دیانت ہیں، آپ اپنے فائدے کی غرض سے بڑی آسانی سے معاشرے میں خرابیاں پیدا کریں گے۔۔

آئیے جہاں بھی ہمیں موقع ملے ہم خود باکردار انسان بننے کی کوشش کریں۔ یہ زندگی عطیہ خداوندی ہے اور قوم کی امانت ہے۔ اس میں خیانت ہرگز نہ کریں....!!!

وائٹ ہائوس یوکرائنی معاملے کی دستاویزات فراہم کرے، امریکی کانگریس

 وائٹ ہائوس ابھی تک اس معاملے میں تعاون سے گریز کر رہا ہے اور متعدد درخواستوں کو نظرانداز کیا گیا ،انٹیلی جنس کمیٹی

واشنگٹن(ایچ ایم نیوز)امریکی کانگریس کے ایوانِ نمائندگان کے ڈیموکریٹک پارٹی کے اراکین نے وائٹ ہاس سے کہا ہے کہ یوکرائنی معاملے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جن الزامات کا سامنا ہے، ان سے متعلق دستاویزات فراہم کی جائیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایوانِ نمائندگان کی خارجہ امور اور انٹلیجنس کی کمیٹیوں کے سربراہان کا کہناتھا کہ وائٹ ہائوس ابھی تک اس معاملے میں تعاون سے گریز کر رہا ہے اور متعدد درخواستوں کو نظرانداز کیا گیا ہے۔ اس مناسبت سے وائٹ ہائوس کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اٹھارہ اکتوبر تک متعلقہ دستاویزات فراہم کرے۔ اس دوران امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو جمعہ چار اکتوبر کو خارجہ امور کی کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے جس نے انہیں طلب کر رکھا تھا۔ وہ غیر ملکی دورے پر بتائے گئے ۔

مقبوضہ وادی میں 2700اجتماعی قبروں کا انکشاف

قابض فوج کے انسانیت سوز مظالم میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، انٹر نیشنل ہیومن رائٹس کورٹ 

 سری نگر(ایچ ایم نیوز) مقبوضہ کشمیر میں کھدائی کے دوران2ہزار 700اجتماعی قبروں کا انکشاف ہواہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انٹر نیشنل ہیومن رائٹس کورٹ اور کشمیر میں عدالتِ انصاف(آئی پی ٹی کے)نامی این جی او کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ میں کہاگیاکہ قابض بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں شمال میں 55دیہات میں کھدائی کے دوران2ہزار 700اجتماعی قبروں کا انکشاف ہواہے۔

بنگلہ دیشی فوجیوں کی 12سالہ روہنگیا بچی سے جنسی زیادتی

تین فوجی زبردستی ہمارے گھر میں داخل ہوئے اورمیری ہمشیرہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا،بھائی کی گفتگو

ڈھاکہ (ایچ ایم نیوز)بنگلہ دیشی فوجیوں کی طرف سے مبینہ طور پر ایک بارہ سالہ روہنگیا لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تین بنگلہ دیشی فوجیوں نے کوکس بازار کے مہاجر کیمپ میں ایک بارہ سالہ روہنگیا بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ان فوجیوں کا تعلق اس گشتی ٹیم سے تھا، جو روہنگیا مہاجر کیمپ کی حفاظت پر معمور تھی۔ متاثرہ لڑکی کے بڑے بھائی محمد عثمان کے مطابق یہ واقعہ انتیس ستمبر کی شام پیش آیا ، محمد عثمان نے کہاکہ تین فوجی ان کے گھر میں زبردستی داخل ہوئے اور انہوں نے اس کی ہمشیرہ کو جنسی زیاتی کا نشانہ بنایا۔محمد عثمان نے کہاکہ ان کی ہمشیرہ کو مناسب طبی امداد فراہم کیے بغیر ہی ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا تھا اور ان کے مسلسل کہنے کے باوجود انہیں طبی رپورٹ بھی فراہم کرنے سے انکار کیا جا رہا ہے۔ عثمان کے مطابق اس واقعے کے بعد سے وہ مسلسل خوف زدہ ہیں جبکہ چند فوجیوں کی جانب سے انہیں خاموشی اختیار کرنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ دو روز قبل ہی رات کو فوجی دوبارہ ان کے گھر میں داخل ہوئے اور اسے قریبی فوجی چوکی میں بھی متعدد مرتبہ طلب کیا جا چکا ہے۔متاثرہ خاندان کے ہمسایوں نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد اس کمسن لڑکی کو قریب میں ہی واقع ایک ہیلتھ سینٹر پہنچا دیا گیا کیوں کہ اس کی جسمانی حالت ٹھیک نہیں تھی۔ ہمسائے میں ہی رہنے والی ایک خاتون نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ لڑکی کو دو لوگوں نے سہارا دیا تاکہ وہ چل سکے اور پھر اسے ڈیلیوری روم میں پہنچا دیا گیا۔اس کے بعد متاثرہ لڑکی کو کوکس بازار کے مرکزی ہسپتال علاج کیلئے لے جایا گیا تھا۔ اس ہسپتال کی ڈاکٹر شاہین اور ڈاکٹر عبدالرحمان نے اس کی تصدیق کی کہ وہاں متاثرہ لڑکی کا معائنہ کیا گیا تھا لیکن عدالتی پابندیوں کی وجہ سے انہوں نے مزید کوئی بھی معلومات فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔

عراقی حکومت خون ریزی روکنے کے لیے مستعفی ہو جائے، مقتدی الصدر

الصدری گروپ کے سربراہ نے اقوام متحدہ کی نگرانی میں قبل از وقت انتخابات کرانے کا بھی مطالبہ کردیا

بغداد(ایچ ایم نیوز)عراق میں الصدری گروپ کے سربراہ مقتدی الصدر نے عراقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خون ریزی کا سلسلہ روکنے کے لیے مستعفی ہو جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الصدر نے اقوام متحدہ کی نگرانی میں قبل از وقت انتخابات کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔اس سے قبل مقتدی الصدر نے سائرون گروپ سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنی رکنیت معطل کر دیں۔ بعد ازاں مذکورہ گروپ نے مظاہرین کے مطالبات پورے ہونے تک اپنے ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔ سائرون گروپ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ و مظاہرین کے قانونی مطالبات میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ بیان میں احتجاج کنندگان پر زور دیا گیا کہ وہ مظاہروں کے پر امن ہونے اور خدمات کے مطالبے تک محدود رہنے کو یقینی بنائیں۔سائرون گروپ نے خبردار کیا کہ احتجاج کنندگان میں دراندازی کرنے والے بعض بیرونی عناصر نے مظاہروں کا رخ تبدیل کرنے کی کوشش کی۔

مودی کو کھلا خط لکھنے پر بھارت کی 49 نامور شخصیات کیخلاف مقدمہ

 ایف آئی آر کو بھارتی پینل کوڈ کی مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے،بھارتی پولیس

نئی دہلی(ایچ ایم نیوز)بھارتی پولیس نے ملک میں مشتعل ہجوم کی جانب سے بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف کھلا خط لکھنے پر 49 نامور شخصیات کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ایف آئی آر مظفر پور میں 49 افراد کے خلاف درج کی گئی جن میں رام چندرا گوہا، مانی رتنم اور اپرنا سین بھی شامل ہیں جنہوں نے مشتعل ہجوم کی جانب سے پرتشدد واقعات کے بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔مقامی ایڈووکیٹ سدھیر کمار اوجھا نے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سوریا کانت تیواری سے کھلا خط لکھنے والے افراد کے خلاف کیس درج کرنے کی درخواست کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے 20 اگست کو احکامات جاری کیے، میری درخواست منظور کی جس کے بعد صدر تھانے میں ایف آئی آر درج ہوئی۔انہوں نے کہا کہ تقریبا 50 شخصیات کو ان کی درخواست میں کھلا خط لکھنے کا ملزم ٹھہرایا گیا تھا جنہوں نے مبینہ طور پر ملک کو بدنام کیا اور وزیر اعظم کی بہترین کارکردگی کو نیچا دکھایا ہے اور اس کے علاوہ علیحدگی پسندوں کے موقف کی بھی حمایت کی ہے۔پولیس کے مطابق ایف آئی آر کو بھارتی پینل کوڈ کی مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے جن میں بغاوت، تکلیف دہ امر، مذہبی جذبات مجروح کرنا اور امن کو متاثر کرنے کے لیے بے عزتی کرنا شامل ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں سال جولائی کے مہینے میں یہ خط 49 نامور شخصیات نے لکھا تھا جن میں فلم ساز مانی رتنام، انوراگ کشیپ، شیام بینیگال، اداکارہ سومیترا چترجی بھی شامل ہیں۔کھلے خط میں مسلمانوں، دلِت اور دیگر اقلیتوں کی قتل و غارت فوری طور پر روکنے کا کہا گیا تھا اور اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ 'اختلاف رائے کے بغیر جمہوریت نہیں ہوتی۔خیال رہے کہ بھارت میں گذشتہ 5 سال سے مشتعل ہجوم کے تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ایسے واقعات میں زیادہ تر اقلیتی افراد یعنی مسلمان، مسیحی اور نچلی ذات کے ہندوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ہجوم کی جانب سے تشدد کے کئی واقعات میں لوگوں کو مار مار کے ہلاک کیے جانے کے معاملات بھی سامنے آئے ہیں اور گزرتے وقت کے ساتھ ان میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مسلح افراد کا عراق کے دجلہ چینل کے دفتر پر دستی بموں سے حملہ

 بغداد میں دجلہ چینل کے بیورو آفس پر دھاوے کا مقصد حق کی آواز کو خاموش کرانا ہے،چینل کی بریکنگ نیوز

بغداد(ایچ ایم نیوز)عراقی دارالحکومت بغداد میں مسلح ملیشیا کے ارکان نے ایک مقامی سیٹلائٹ چینل کی عمارت پر حملہ کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق دجلہ ٹی وی چینل نے تصدیق کی کہ مسلح افراد نے گذشتہ روز بغداد میں اس کی عمارت پر دو دستی بم پھینکے۔ چینل کی ویب سائٹ پر جاری بریکنگ نیوز میں کہا گیا کہ بغداد میں دجلہ چینل کے بیورو آفس پر دھاوے کا مقصد حق کی آواز کو خاموش کرانا ہے۔چینل نے واضح کیا کہ حملے کے نتیجے میں عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور بموں کی وجہ سے بیورو آفس میں آگ بھڑک اٹھی۔ایک صحافتی ذریعے نے بتایا کہ چینل کے بیورو پر نقاب پوش مسلح افراد کی جانب سے دستی بم کے حملوں میں بھاری مادی نقصان ہوا تاہم چینل میں کام کرنے والوں کو کوئی ضرر نہیں پہنچا۔ ذریعے کے مطابق اس فعل کا ارتکاب کرنے والوں کو پکڑ کر نزدیکی پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا گیا۔ذریعے نے مزید بتایا کہ حملہ آوروں کو آدھے گھنٹے بعد رہا کر دیا گیا اور یہ بات سامنے آئی کہ ان کا تعلق الحشد الشعبی ملیشیا سے ہے۔

سعودی عرب، روسی انویسٹمنٹ فنڈ کے چیف ایگزیکٹو کے لیے اعلی اعزاز

 محمد بن سلمان کی روسی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ کے چیف ایگزیکٹوسے ملاقات،اہم امورپرتبادلہ خیال کیاگیا

ریاض (ایچ ایم نیوز)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روسی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ کے چیف ایگزیکٹو کیریل دمتریو سے ملاقات کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاض میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران روسی اعلی عہدے دار کو مملکت کے شہری اعزازکنگ عبدالعزیز آرڈر(سیکنڈ لیول)سے نوازا گیا۔ دمتریو کو یہ اعزاز روس اور سعودی عرب کے درمیان تعاون مضبوط کرنے کی ان کی گراں قدر کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے بیچ خصوصی تعلقات بالخصوص سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا گیا۔کیریل دمتریو کو شہری اعزاز دیے جانے کی تقریب میں سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، نیشنل گارڈ کے وزیر شہزادہ عبداللہ بن بندر اور وزیر مملکت مساعد بن محمد العبیان نے بھی شرکت کی۔

حماس نے قاسم سلیمانی کو ہلاک کرنے کی کوشش کی مذمت کر دی

مقبوضہ بیت المقدس(ایچ ایم نیوز)فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے ایرانی پاسداران انقلاب کے بیرون ملک آپریشنز کے نگران شعبہ القدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کو ہلاک کرنے کی کوشش کی مذمت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ سلیمانی کو ہلاک کرنے کی کوششیں صرف صہیونی منصوبے کے کام آئیں گی۔

بھارت میں مسلمانوں کو شری رام اور ہنو مان کے نعرے لگانے پر مجبور کیا جانے لگا

پلوامہ واقعے کے بعد بھارت میں نفرت انگیز جرائم میں تین گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل

نئی دہلی (ایچ ایم نیوز)ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق بھارت میں مذہب، ذات اور صنف کی بنیاد پر لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے واقعات کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے بھارت میں نفرت انگیز جرائم کی تعداد میں اضافے سے متعلق اعداد و شمار ویب سائٹ ہالٹ دی ہیٹ پر جاری کر دیئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پلوامہ واقعے کے بعد بھارت میں نفرت انگیز جرائم میں تین گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق صرف 2019 کے پہلے 6 ماہ کے دوران نفرت انگیز جرائم کے 181 واقعات پیش آئے جو گزشتہ ساڑھے تین سال کی نسبت دو گنا ہیں۔بین الاقوامی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی بڑی وجہ ان کا مذہب، ذات اور صنف ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اعداد و شمار کے مطابق فروری میں نفرت انگیزی کے 37 اور مارچ میں 36 واقعات رپورٹ کیے گئے، ہجوم کی طرف سے تشدد کے 72 کے قریب نفرت انگیز واقعات سامنے آئے جن کا تعلق براہ راست مسلمانوں سے تھا۔رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کو شری رام، ہنو مان اور پاکستان مخالف نعرے لگانے پر مجبور کیا گیا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں نفرت انگیز جرائم بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ قانون پر عمل درآمد نہ ہونا ہے، پرتشدد واقعات بڑھانے میں حکومت بھی حوصلہ افزائی کرتی نظر آ رہی ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے خلاف مواخذے کی تحقیقات کو غیر قانونی قرار دیدیا

واشنگٹن(ایچ ایم نیوز)امریکی صدر نے اپنے خلاف ہونے والے مواخذے کو غیر قانونی قرار دے دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف مواخذے کی تحقیقات کو غیر قانونی قرار دے دیا،ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کانگریس کے ووٹ کے بغیر وہ ڈیموکریٹس کی کسی بھی تحقیقات کو تسلیم نہیں کریں گے۔وائٹ ہائوس میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھاکہ ان کیخلاف مواخذے کی تحقیقات حزب اختلاف کی جماعت ڈیموکریٹس کررہے ہیں۔وہ ایوان نمائندگان سے یہ تحقیقات منظور بھی کراسکتے ہیں کیونکہ ایوان میں ان کی اکثریت ہے لیکن وہ سینیٹ کے سوا کسی بھی انکوائری کو تسلیم نہیں کریں گے۔ سینیٹ میں حکمران جماعت ری پبلکن کی اکثریت ہے اور ڈیموکریٹس کے ووٹ کم ہیں۔

عوام بجلی چوروں کی نشاندہی کریں،کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کریں گے، قربان علی

 برسات میں حادثات سے بچنے کے لئے اپنے عزیز و اقارب اور مال مویشیوں کو واپڈا کی تنصیبات سے دور رکھیں

لاہور(ایچ ایم نیوز) بجلی چوری کی روک تھام کے لئے ہمارا ساتھ دیں اور بجلی چوروں کی نشاندہی کریں تاکہ ہم صارفین کو مزید بہتر سروسز اور سستی بجلی مہیا کر سکیں۔ کرپشن کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے اور عوام جائز کام میں رکاوٹ ڈالنے والوں اور کرپٹ عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ اْن کے خلاف سخت ایکشن لیا جا سکے۔کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار ایس ڈی اوواپڈا سب ڈویژن کاہنہ قربان علی نے صحافیوں سے گفتگو میں کیا،انہوں نے کہا کہ عوام واپڈا کی لائنوں اور تنصیبات کے نیچے تعمیرات سے گریز کریں اور اپنے آپ کو اور اپنے عزیز و اقارب کو حادثات سے بچانے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں۔ برسات کے موسم میں حادثات سے بچنے کے لئے اپنے عزیز و اقارب اور مال مویشیوں کو واپڈا کی تنصیبات سے دور رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں پر واپڈا کی لائنیں گھروں کی چھتوں کے نزدیک سے گزر رہی ہیں ان کی نشاندہی کریں تاکہ ان لائنوں کو شفٹ کیا جا سکے، اتھارٹی اس ضمن میں خصوصی توجہ دے رہی ہے اور وافر مقدار میں میٹریل مہیا کر رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔ قربان علی نے مزیدکہا کہ بجلی چوروں کے خلاف شکنجہ تیار کرلیا گیا بجلی چوروں اور بجلی نادہنگان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کرنے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

سندھ میں اجرک کے لوگو والی نمبر پلیٹ متعارف کرانے کا فیصلہ

پہلے مرحلے میں تین لاکھ گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کے لیے نمبر پلیٹ بنوائی جائیں گی

کراچی(ایچ ایم نیوز) محکمہ ایکسائز سندھ نے سندھی اجرک کے لوگو سے بنی گاڑیوں کی جدید نمبر پلیٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔سیکریٹری ایکسائز عبدالحلیم شیخ کے مطابق پہلے مرحلے میں تین لاکھ گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کے لیے نمبر پلیٹ بنوائی جائیں گی۔چپ والی نمبر پلیٹ سال 2020 میں متعارف کرائی جائے گی اس کے لیے سندھ کابینہ اور وزیراعلی سندھ سے منظوری لی جائے گی۔سیکریٹری ایکسائز کے مطابق اجرک سے بنی نئی نمبر پلیٹ اسکین کرنے سے مالک سمیت تمام معلومات آسانی سے مل جائے گی اور گاڑی چوری کرنے والے بھی پکڑ میں آجائیں گے۔

لسبیلہ، کوسٹل ہائی وے پر بس کو حادثہ، 9 افراد جاں بحق، 11 زخمی

لسبیلہ(ایچ ایم نیوز) مکران کو سٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے قریب کوچ الٹنے  سے  9 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو نیول ہسپتال اور ماڑہ منتقل کر دیا گیا۔ مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے قریب پسنی سے کراچی آنے والی کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے کے نتیجہ میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہو گئے۔حادثے کے بعد پاک نیوی کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے، تمام زخمیوں اور جاں بحق افراد کو نیوی کے اہلکاروں نے ریسکیو کر کے نیول ہسپتال اور ماڑہ شفٹ کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہو گا،ملک کرامت علی کھوکھر

تحریک انصاف عوام کا پیسہ لوٹ کر محل بنانے والوں سے کبھی کوئی ڈیل نہیں کرے گی،ایم این اے پی ٹی آئی کی گفتگو

لاہور(ایچ ایم نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنماء وایم این اے ملک کرامت علی کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک کو لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔کرپشن کرنے والوں کا احتساب ہر حال میں جاری رہے گاپیپلز پارٹی اور ن لیگ کے قائدین کا احتساب ہونے پر وہ چیخیں مار رہے ہیں ،عمران خان کو لانگ مارچ و دھرنے کی دھمکیوں سے بلیک میل نہیں کیا جاسکتا ، کپتان کی قیادت میں پاکستان معاشی استحکام کی طرف جا رہا ہے ، حکومت مہنگائی پر بہت جلدقابو پا لے گی۔ان خیالات کا اظہار ملک کرامت علی کھوکھرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا 27اکتوبر کو مولانا فضل الرحمن و نیب زدگان اپوزیشن کی سازش بری طرح ناکام ہو گی تحریک انصاف عوام کا پیسہ لوٹ کر محل بنانے والوں سے کبھی کوئی ڈیل نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی آزادی مارچ کے حوالے سے سولو فلائٹ پر اپوزیشن جماعتیں بھی پریشان ہیں تاہم اگر آزادی مارچ ہوا تو حکومت کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالے گی ،ملک کرامت علی کھوکھرنے کہا  کہ وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو شعور دیا جس کیو جہ سے عوام بھی مفادات کی سیاست کرنے والوں پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں جس سے آزادی مارچ کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہو گا۔

ڈینگی بخار وبائی شکل اختیار کرگیا، کراچی میں ایک اور شخص دم توڑ گیا

راولپنڈی، اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی

اسلام آباد/ کراچی (ایچ ایم نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں ڈینگی بخار وبائی شکل اختیار کرگیا، کراچی کے جناح ہسپتال میں مرض سے متاثرہ شخص دم توڑ گیا، راولپنڈی، اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی۔ملک بھر میں ڈینگی بے قابو ہونے لگا، کراچی سے خیبر تک ہزاروں افراد کو مرض نے لپیٹ میں لے لیا۔ کراچی میں ڈینگی بخار نے ایک اور مریض کی جان لے لی، 25 سالہ شہزاد جناح ہسپتال میں زیر علاج تھا، رواں برس مرض سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہو گئی۔اسلام آباد، راولپنڈی میں ڈینگی نے شہریوں کو مشکل میں ڈال دیا، جڑواں شہروں میں مزید 235 افراد ڈینگی کا شکار ہوگئے، متاثرہ مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہوگئی، مرض دونوں شہروں میں 35 افراد کی جان لے چکا ہے۔فیصل آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مزید 6 افراد کو الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا، لاہور، رحیم یارخان، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور دیگر شہروں میں بھی سینکڑوں مریض سامنے آگئے۔خیبر پختونخوا میں بھی مزید 72 لوگ ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے، پشاور، سوات اور دیگر شہروں میں مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزا 200 سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔

امریکا سے مذاکرات، طالبان وفد (آج) بھی پاکستان میں ہی موجود رہے گا

اسلام آباد(ایچ ایم نیوز) امریکا سے مذاکرات، طالبان وفد (آج) اتوار تک پاکستان میں ہی موجود رہے گا، امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد بھی پاکستان میں موجود ہیں۔گزشتہ روز طالبان وفد کی امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد سے ملاقات ہوئی، امریکا طالبان کے مابین ستمبر کے پہلے ہفتہ میں مذاکرات میں تعطل آیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان قیادت کی امریکہ میں زلمے خلیل زاد سے ملاقات ہوئی تھی، طالبان وفد پاکستان میں اہم شخصیات سے مزید ملاقاتیں کرے گا۔وزارت خارجہ ذرائع کے مطابق پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لیے مثبت کوششیں کر رہا ہے، پاکستان مذاکرات کے زریعے مسئلہ کا حل چاہتا ہے۔

نئے پاکستان میں اساتذہ کو ان کا اصل مقام دیا گیا ہے، عثمان بزدار

  اللہ نے مجھے جس مقام پرفائزکیا ہے اس میں اساتذہ کا بڑا کردار ہے،اساتذہ کی عزت و احترام کرنے والی اقوام نے ہی دنیا میں نام پیدا کیا، اساتذہ قوم کے محسن اور ہمارا افتخار ہیں، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار  کا اساتذہ کے عالمی دن پر  پیغام 

لاہور(ایچ ایم نیوز) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار  نے کہا  ہے کہ اللہ نے مجھے جس مقام پرفائزکیا ہے اس میں اساتذہ کا بڑا کردار ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارنے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اساتذہ کی عزت و احترام کرنے والی اقوام نے ہی دنیا میں نام پیدا کیا۔سرادر عثمان بزدار نے کہا کہ اساتذہ قوم کے محسن اور ہمارا افتخار ہیں، نئے پاکستان میں اساتذہ کو ان کا اصل مقام دیا گیا ہے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ اللہ نیمجھے جس مقام پرفائز کیا ہے اس میں اساتذہ کا بڑا کردار ہے، اپنے اساتذہ کوسلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے میری رہنمائی کی۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں  اساتذہ کا عالمی دن منایا  گیا ۔ اساتذہ کا عالمی دن ہر سال 5 اکتوبر کو منایا جاتا ہے جس کی ابتدا 1994 سے ہوئی تھی۔ یونیسکو، یونیسف اور تعلیم سے منسلک دیگر اداروں کی جانب سے اس دن جہاں اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے وہاں ان مسائل کا جائزہ بھی لیا جاتا ہے جو انہیں درپیش ہیں۔استاد ایک اچھے تعلیمی نظام کا بنیادی عنصر، اس کی روح ہیں اور جب تک اساتذہ کو معاشرے میں عزت نفس نہیں ملتی، وہ مقام نہیں ملتا جس کے وہ مستحق ہیں، وہ اپنے فرائض کو بخوبی انجام نہیں دے سکتے۔

فضل الرحمان اور تحریک لبیک وغیرہ کے لیڈربچوں کوسیاست کیلئے استعمال کرتے ہیں، فواد چوہدری

 مولانا  کی تحریک کے دو بڑے مقاصد ہیں، ایک تو اپنی ذاتی سیاسی حیثیت کی بحالی دوسرا مدرسہ اصلاحات کوروکنا،  وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری  کا بیان 

اسلام آباد(ایچ ایم نیوز)  وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا  ہے کہ فضل الرحمان، تحریک لبیک وغیرہ کے لیڈر بچوں کو سیاست کیلئے استعمال کرتے ہیں، فضل الرحمان کی تحریک کے دو بڑے مقاصد ہیں، ایک تو اپنی ذاتی سیاسی حیثیت کی بحالی دوسرا مدرسہ اصلاحات کوروکنا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مولانا فضل الرحمان کے احتجاجی مارچ کے حوالے سے کہا کہ مدارس کے بچوں کو چارے کے طور پر استعمال کرنے کی تاریخ بہت پرانی ہے، بچوں کو جہاد کے نام پر ملاں نے استعمال کیا پھر سیاست میں ان غریب بچوں کو قربانی کا بکرا بنایا گیا، فضل الرحمن، لبیک تحریک وغیرہ ایسی سیاسی جماعتیں ہیں جن کے لیڈر ان بچوں کو اپنی سیاست کیلئے استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا اب فضل الرحمن کی تحریک کے دو بڑے مقاصد ہیں ایک تو اپنی ذاتی سیاسی حیثیت کی بحالی دوسرا مدرسہ اصلاحات کو روکنا کیونکہ ایک دفعہ مدارس ہاتھ سے نکل گئے اور یہ بچے غلامی کی زندگی سے شعور کے نظام میں داخل ہوگئے تو ان کی دکانیں مستقل طور پر بند ہو جائینگی۔

ایل اوسی کی خلاف ورزی کا بہانہ بنا کر بھارت حملہ کر سکتا ہے، وزیراعظم

غیر انسانی کرفیو پر آزاد کشمیر کے شہریوں کا غصہ سمجھتا ہوں، ایل او سی پار کرنا بھارتی بیانیے کے ہاتھوں کھیلنے کے مترادف ہو گا ،عمران خان کا  بیان 

 اسلام آباد (ایچ ایم نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غیر انسانی کرفیو پر آزاد کشمیر کے شہریوں کا غصہ سمجھتا ہوں، لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا بہانہ بنا کر  بھارت ایل او سی کے پار حملہ کر سکتا ہے، ایل او سی پار کرنا بھارتی بیانیے کے ہاتھوں کھیلنے کے مترادف ہو گا۔  ہفتہ کو سماجی رابطے  کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دو ماہ سے غیر انسانی کرفیو پر  آزاد کشمیر کے شہریوں کا غصہ سمجھتا ہوں۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ کشمیری جدوجہد کی حمایت یا انسانی امداد دینے کے لیے ایل او سی پار کرنا بھارتی بیانیے کے ہاتھوں کھیلنے کے مترادف ہو گا، بھارتی بیانیہ کشمیریوں کی مقامی جدوجہد کو اسلامی دہشت گردی قرار دینے کی کوشش کرتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی بیانیہ یہ ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد کی آڑ میں دہشت گردی کرا رہا ہے اور ایل اوسی کی خلاف ورزی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بڑھانے کا بہانہ فراہم کرے گی۔عمران خان کا کہنا ہے کہ ایل اوسی کی خلاف ورزی کو بہانہ بنا کر بھارت ایل او سی کے پار حملہ کر سکتا ہے۔

بھارت نے70برس سے کشمیریوں پرجنگ مسلط کی ہوئی ہے،مشال ملک


حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کراچی بالخصوص تاجروں نے جو کردار ادا کیا وہ غیر معمولی ہے۔ پاکستانی تاجروں کا بھارت سے تجارتی سرگرمیوں کی معطلی کا فیصلہ خوش آئندہے،

پاکستانی تاجر مشکل معاشی صورتحال کے باوجود کشمیر کیلئے انتہای اہم کردا ادا کررہے ہیں۔بھارت نے70برس سے کشمیریوں پرجنگ مسلط کی ہوئی ہے، کشمیری 2ماہ سے بھارتی قیدمیں ہیں۔وہاں بھوک افلاس تشدد بڑھتاجارہاہے،

وہ ہفتہ کو وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔اس موقع پرمشال ملک کی والدہ ریحانہ حسین، فیڈریشن کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی اور تاجر رہنما ایس ایم منیر نے بھی خطاب کیا۔مشال ملک نے کہا کہ میں نے قائد اعظم محمدعلی جناح کے مزارپر حاضری سے کراچی کے دورے کا آغازکیا ہے،

پاکستان اور پاکستانیوں کی کشمیریوں کیلیے قربانی تاریخ کاحصہ بن گئی ہے۔اب سفارتکار بھی مسلہ کشمیراوربھارت کی ہٹ دھرمی کی رپورٹنگ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاجربرادری پاکستان اورکشمیریوں کے مشکل وقت میں ہراول دستہ ثابت ہوئی ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کراچی بالخصوص تاجروں نے جو کردار ادا کیا وہ غیر معمولی ہے۔پاکستانی تاجروں کا بھارت سے تجارتی سرگرمیوں کی معطلی خوش آئندہے،

 اب ہمیں تاجربرادری کے اشتراک سے اسپیشلائزڈ اسٹرٹیجک سیل بنانا ہوگا۔اقوام عالم کی آگاہی کے لیے مسلہ کشمیر، کشمیرکی ثقافت پرسوشل میڈیامیں منظم مہم شروع کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے 70 برس سے کشمیریوں پرجنگ مسلط کی ہوئی ہے۔ کشمیری دو ماہ سے بھارتی قیدمیں ہیں بھوک افلاس تشدد بڑھتاجارہاہے،

 بھارتی حکام حریت رہنماشبیرشاہ کے گھرکوبھی آج تالا لگاگئے ہیں۔ جموں وکشمیر کووہاں کے باسیوں کے لیے کال کوٹھری بنادیاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی وجوہات میں مسئلہ کشمیر بھی ایک وجہ ہے۔ دو ماہ سے زیادہ مدت سے کرفیو نافذ ہے۔ کشمیریوں کی حالت کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔ چیلنجز سے یا تو کوئی ختم ہوجاتا ہے یا شیر بن کر ابھرتا ہے،

مشال ملک کی والدہ ریحانہ حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیرپرپاکستانی تاجربرادری کے جذبے نے حوصلے بلندکیے ہیں۔معاشی مسائل کے باوجود تاجربرادری کشمیرکی آزادی کیلئے پرخلوص جذبات رکھتی ہے۔ پاکستان کی معاشی ترقی میں تاجروصنعتکاروں کااہم کردارہے۔انہوں نے کہا کہ شاعری اور معیشت کی دلدادہ مشال کے کاندھوں پربھاری ذمہ داری عائدہوگئی ہے،

مسلہ کشمیرکواجاگرکرنے کے لیے پاکستان کے میڈیا اورصحافیوں کااہم کردارہے۔مسلہ کشمیرپر پاکستانی میڈیااورصحافیوں کے مزید تعاون کے طلبگارہیں۔انہوں نے کہا کہ یاسین ملک14سال کی عمرسے کشمیرکی آزادی کی جدوجہدکررہاہے۔14سال سے آرایس ایس کے متواترتشدد سے یاسین ملک کاجسم چھلنی چھلنی ہوچکاہے،

یاسین ملک کو بھارتیوں نے زہربھی دیا ہے۔یاسین ملک نے کشمیرکی پرامن آزادی کیلیے ہتھیارپھینکے۔جدوجہد آزادی کشمیر میں یاسین ملک نہتا ہوکر سب سے آگے ہوتاہے۔انہوں نے گھر گھر جاکر تمام کشمیری لیڈروں کوبھی متحد کیا۔ریحانہ حسین نے کہا کہ پاکستان میں کشمیر سینٹرقائم کرنا چاہیے جہاں بین الاقوامی وفود کو کشمیر سے متعارف کرایا جاسکے،
ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئر داروخان اچکزئی نے کہا کہ مسلہ کشمیر کی وجہ سے دنیاایٹمی جنگ کی جانب بڑھ رہی ہے۔وزیراعظم عمران خان مسئلہ کشمیرپر ممکنہ ایٹمی جنگ سے دنیاکوآگاہ کرچکے ہیں۔کشمیرکاواحد حل صرف آزادی ہے۔ فیڈریشن ہاؤس ہندوستان کے خلاف مذمتی قراداد بھی پیش کرچکا ہے،

 انہوں نے کہا کہ دنیاکومسلمانوں کے حوالے سے منفی سوچ کوتبدیل کرناہوگا۔مسلہ کشمیرپرایف پی سی سی آئی حکومت کے ساتھ ایک پیج پرہے۔ایف پی سی سی آئی نے پاکستان کی تاجربرادری کی نمائندگی کرتے ہوئے کشمیرمخالف بھارتی اقدامات کیخلاف قراردادمنظور کی ہے،

ایف پی سی سی آئی نے بھارت سمیت دیگرعالمی تجارتی فورمزکوخطوط کے ذریعے کشمیرمیں بھارتی ہٹ دھرمی سے آگاہ کیاہے۔ایس ایم منیر نے کہا کہ اقوام متحدہ میں کشمیرکاز پروزیراعظم عمران خان نے کمال کردکھایاہے۔دکھ ہے کہ اقوام متحدہ نے اب تک کشمیرمیں امن مشن نہیں بھیجا۔

چین نے ایک اور سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دی

 سیٹلائٹ زمینی سروے ، شہری منصوبہ بندی ، روڈ نیٹ ورک ڈیزائن اور ہنگامی ریلیف میں مدد دے گی۔

تائی یوآن (ایچ ایم نیوز)چین نے اپنی ایک اور سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دی ہے یہ سیٹلائٹ تائی یو آن سیٹلائٹ لانچ سینٹر شمالی چینی صوبے شن زی سے بھیجی گئی ہے ،سیٹلائٹ گائو فین ۔10 لانگ مارچ ۔ 4 سی راکٹ کے ذریعے بھیجی گئی ہے اور یہ کامیابی سے مدار میں پہنچ داخل ہو گئی ہے یہ لانگ مارچ کیرئیر راکٹ سیریزکا 314واں فلائٹ مشن تھا ،سیٹلائٹ اور کیرئیر راکٹ دونوں چائنہ ایرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے تحت شنگھائی ا کیڈمی آف سپیس فلائٹ ٹیکنالوجی نے تیار کی تھی یہ سیٹلائٹ زمینی سروے ، شہری منصوبہ بندی ، روڈ نیٹ ورک ڈیزائن اور ہنگامی صورتحال میں ریلیف کے کام میں مدد گار ثابت ہوگی۔

بیلٹ اینڈ روڈ ایگریکلچرل اینڈ فوڈ سیفٹی فورم6 نومبر کو شنگھائی میں ہوگا

چین اور دیگر ممالک کے حکام ، بین الاقوامی تنظیموں اور ایوان صنعت و تجارت کے نمائندے شریک ہونگے

 بیجنگ (ایچ ایم نیوز)بیلٹ اینڈ روڈ ایکو ایگریکلچرل اینڈ فوڈ سیفٹی فورم 6 نومبر کو شنگھائی میں منعقد ہو گا ،فورم کا اہتمام سٹیٹ ایڈمنسٹریشن برائے مارکیٹ ریگولیشن ، چائنہ پیپلز ایسوسی ایشن برائے غیر ممالک دوستی اور چائنہ کونسل برائے فروغ عالمی تجارت مشترکہ طور پر کر رہے ہیں ، فورم دوسری چین عالمی درآمدی نمائش کے دوران 5سے10 نومبر تک جاری رہیگا، فورم میں چین اور دیگر ممالک کے سرکاری حکام ، بین الاقوامی تنظیموں ، ایسوسی ایشنوں اور ایوان صنعت و تجارت کے نمائندے شریک ہونگے ،پہلا فورم ستمبر2013 میں منعقد ہوا تھا ۔

چین کے ایک ا علیٰ افسر کو عہدے سے برطرف کر دیاگیا

ملزم کو پارٹی ڈسپلن اور قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرنے پر سزا بھی سنا دی گئی 

بیجنگ (ایچ ایم نیوز)چین کے ایک اعلیٰ افسر کو پارٹی ڈسپلن اور قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرنے پر سزا سنا دی گئی ہے ،لیو شی یو آل چائنہ فیڈریشن آف سپلائی اینڈ مارکیٹنگ کوآپریٹوز کا سابق ڈپٹی پارٹی چیف تھا،ملزم پر رشو ت لینے کا الزام عائد کیاگیا ہے ،اسے پارٹی میں 2 سال کیلئے عبوری طور پر تعینات کیاگیا تھا تاہم اب اسے عہدے سے ہٹا دیاگیا ہے ،چینی کیمونسٹ پارٹی مرکزی کمیشن برائے ڈسپلن انسپیکشن کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق 19 ویں سی پی سی مرکزی کمیٹی کے ممبر ہونے کی حیثیت سے لیو نے پارٹی کے قواعد کی خلاف ورزی کی جس کے باعث اسے پارٹی عہدے سے برطرف کر دیاگیاہے ۔

بیجنگ جنگل پارک عوام کیلئے کھول دیاگیا

پارک 120 ہیکٹر رقبے پر مشتمل ہے ، 83 ہزار پودے لگائے گئے ہیں 
 5 ہیکٹر رقبے پر ایک جھیل بھی بنائی گئی ہے جو بائی ہی دریا سے منسلک ہے


بیجنگ (ایچ ایم نیوز)بیجنگ میں 120 ہیکٹر رقبے پر مشتمل بائی ہی اربن جنگل پارک عوام کیلئے کھول دیاگیا،پارک عوامی جمہوریہ چین کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر کھولا گیا ہے تاکہ عوام چھٹیوں کے دوران تفریح حاصل کر سکیں ، پارک کی تعمیر گزشتہ نومبر میں شروع ہوئی تھی ،پارک میں 5 ہیکٹر رقبے پر ایک جھیل بھی بنائی گئی ہے جسے بائی ہی دریا سے ملایا گیا ہے جو کہ شہر کیلئے پانی کا بڑا ذریعہ ہے ،پارک میں 83 ہزار پودے لگائے گئے ہیں جبکہ چین میں اگلنے والے مختلف قسم کے پھولوں کے پودے بھی کاشت کئے گئے ہیں ،پاک میں ایسے پودے بھی لگائے گئے ہیں جو پرندوں اور کیڑے مکوڑوں کیلئے کشش رکھتے ہیں تاکہ ماحول کو صاف ستھرا رکھا جا سکے۔

منیلا ، ویگن اور ٹرک میں تصادم،5 افراد ہلاک4 زخمی

حادثے میں ڈرائیور اس کی بیوی اور ایک بچہ بھی ماراگیا
حادثہ ڈرائیور کی آنکھ لگ جانے کے باعث پیش آیا، پولیس ذرائع

منیلا (ایچ ایم نیوز)منیلا کی ایک ہائی وے پر ویگن اورٹرک کے تصادم میں5افراد ہلاک اور4 زخمی ہو گئے ،حادثہ اس وقت پیش آیا جب ویگن ڈرائیور غلطی سے ہائی وے کی دوسرے لائن پر چلا گیا اور اس کا ایک ٹرک سے تصادم ہو گیا،ویگن میں 8مسافر سوار تھے ، ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلاہے کہ ویگن ڈرائیور کی آنکھ لگ گئی تھی جس سے ویگن ٹرک میں جا لگی،پولیس کے مطابق 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جن میں 42 سالہ ڈرائیور اس کی بیوی اور ایک بچہ شامل ہے جبکہ ایک دوسرا شخص ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا،بعد ازاں ایک شخص ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا، زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

تنظیم برائے مہاجرین نے 165 غیر قانونی تارکین کو نائجیریا پہنچا دیا

یہ تارکین وطن لیبیا میں مقیم تھے جنہیں سمندری راستے سے یورپ جاتے ہوئے پکڑا گیاتھا

تری پولی (ایچ ایم نیوز)عالمی تنظیم برائے مہاجرین نے 165 غیر قانونی تارکین وطن کو رضاکارانہ طور پر لیبیا سے نائجیریا پہنچا دیا ہے ،تنظیم نے اپنے ا یک بیان میں کہا ہے کہ ہماری ٹیم نے 165 نائجیرین مہاجرین کو جو لیبیا میں ٹھہرے ہوئے تھے نائجیریا پہنچا دیا ہے ان میں زیادہ تر عورتیں اور بچے تھے ان لوگوں کو جنوبی لیبیا کے ہوائی اڈے سبہا سے ان کے وطن پہنچایا گیا،لیبیا تارکین وطن کیلئے یورپ پہنچنے کا پسندیدہ غیر قانونی راستہ ہے جہاں اکثرتارکین وطن سمندر میں کشتیوں پرسفر کرتے ہوئے پکڑے جاتے ہیں جنہیں لیبیا میں رکھا جاتا ہے ۔

آسیان وزرائے ماحولیات اگلے ہفتے کمبوڈیا میں ملاقات کریں گے

 آلودگی اور ماحول سے متعلق دیگر مسائل پر تبادلہ خیال ہو گا،ترجمان کمبوڈیا وزارت ماحولیات

نوم پنہہ (ایچ ایم نیوز) آسیان ممالک کے وزرائے ماحولیات اگلے ہفتے کمبوڈیا میں ملاقات کریں گے ،ملاقات کے دوران وزراء آلودگی اور ماحول سے متعلق دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے ،کمبوڈیا کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ آسیان وزراء کے 15 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے آئندہ ہفتے کمبوڈیا پہنچیں گے ، اجلاس 7سے10 اکتوبر تک کمبوڈیا کے شمال مغربی صوبے سیم ریپ میں ہوگا ، اجلاس کے دوران آسیان ممالک کے وزرائے ماحولیات ماحول بارے علاقائی تعاون کے مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے جن میں آب و ہوا کی تبدیلی ،ماحولیاتی پائیدار شہری زندگی، ساحلی اور بحری ماحول، ماحولیاتی تعلیم، پانی کے وسائل کا تحفظ ، کیمیکل اور خطرناک کچرے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا ،ترجمان نے مزید کہا کہ یہ2سالہ اجلاس کے بارے میں توقع ہے کہ تین بنیادی دستاویز بھی تیار کرے گا ،آسیان تنظیم 1967 میں قائم ہوئی تھی اس میں برونائی، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لائوس ، ملائیشیا، میانمر، فلپائن ، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویت نام شامل ہیں۔

پاکستانی شاعر طاہر حنفی نے مشاعرہ لوٹ لیا

دوحہ میں پاک یوتھ سوسائٹی نے ان کے ا عزاز میں مشاعرے کا اہتمام کیا
صدارت پاکستانی سفارتخانے کے کمیونٹی ویلفئیر اتاشی حافظ جنید احمد سیال نے کی
 حنفینے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو شاعری کا موضوع بنایا ہے 

دوحہ (ایچ ایم نیوز) پاکستانی شاعر اور ریٹائرڈ بیورو کریٹ طاہر حنفی نے یہاں مشاعرے میں اپنی پُر اثر شاعری سے سامعین میں جوش پیدا کر کے مشاعرہ لوٹ لیا ،انہوں نے اس موقعے پر اپنی تازہ ترین شاعری پیش کی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ لوگ ایک شاعر کو بھول سکتے ہیں لیکن وہ اس کی شاعری کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں،کوئی اس وقت تک حقیقی شاعر نہیں ہو سکتا جب تک وہ اپنے عہد کو جذبات اور شاعری میں منتقل نہیں کرتا ،انہوںنے ان خیالات کا اظہار مشاعرے کے بعد پاکستانی برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، ان کے اعزاز میں مشاعرے کا اہتمام پاک یوتھ سوسائٹی نے ایک مقامی ہوٹل میں کیا تھا یہ بیرون ملک پاکستانیوں کا ایک ادبی گروپ ہے، مشاعرے میں دوحہ میں موجود معروف پاکستان شعراء نے بھی شرکت کی جس کی صدارت پاکستانی سفارتخانے کے کمیونٹی ویلفئیر اتاشی حافظ جنید احمد سیال نے کی، پاک یوتھ سوسائٹی کے بانی قاضی محمد اصغر نے طاہر حنفی کا تعارف پیش کیا گلف ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا حنفی ایک پختہ شاعر اور نفیس آدمی ہیں ،پڑھا لکھا ہونے کے باعث ان کی شاعری بیرون ملک سیاست اور پاکستان کے سماجی مسائل کو اجاگر کرتی ہے ،طاہر حنفی امریکہ جاتے ہوئے دو دن کیلئے دوحہ میں ٹھہرے تھے وہ اپنی شاعری کی دوسری کتاب ’’گونگی ہجرت‘‘کی جلد منظر عام پر لائیں گے انہوں نے کہا کہ ایک دوسری کتاب میں بیرون ملک روٹی روزی کیلئے موجود پاکستانیوں اور ان کے خاندانوں کی مشکلات کی عکاسی کرتی ہے ،شاعر طاہر حنفی کئی دہائیوں تک پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایڈیشنل سیکریٹری کے طور پر کام کرتے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک سے باہر رہنے کے باعث میں نے ذاتی طور پر تجربہ کیا ہے کیونکہ میں کئی سال تک اعلیٰ تعلیم کیلئے امریکہ میں رہا ہوں بلکہ میں نے اپنے بہتر مستقبل کیلئے غیر ممالک میں جانے والے لوگوں کی بہت سی کہانیاں بھی سنی ہیں ان کی مشکلات اور ان کی جدوجہد سے بھی واقف ہوں اپنی شاعری کی نئی کتاب کے موضوعات کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اسے اندھی اور گونگی ہجرت اس لئے کہتا ہوں کیونکہ بیرون ملک جانے والے جذبات، سماجی اور مالی دبائو کے تحت جاتے ہیں وہ اپنے جذبات یا خوف کا اظہار بھی نہیں کرتے وہ یہ سب کچھ خاموشی سے برداشت کرتے ہیں وہ کوئی شکایت بھی نہیں کرتے اور پاکستان میں رہنے والے اپنے خاندان کی مدد کرتے رہتے ہیں حنفی جن کا تعلق پاکستانا کے شہر راولپنڈی سے ہے وہ بیرون ملک رہنے والے پاکستانی شاعروں کی شاعری اور ان کے کام کی قدر کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ بیرون ملک رہنے والے پاکستانی اپنے ارد گرد ہونے والے واقعات کو شدد سے محسوس کرتے ہیں ،کئی ممالک میںوہ اپنی رائے کھلے طور پر ظاہر نہیں کر سکتے اس لئے انہیں اپنے جذبات کے اظہار کیلئے شاعری کا سہارا لینا پڑتا ہے ،حنفی کی پہلی کتاب’’ شہر نارسا‘‘2014 میں شائع ہوئی تھی انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں جذبات کے اظہار کاانداز بدل گیا ہے یا بہتر ہو گیا ہے ، آج کل لوگوں نے اپنی شاعری کے اظہار کیلئے فیس بک کو ذریعہ بنایا ہے جو زیادہ مقبول ہوا ہے ۔

گمنام اور بے گھر گلوکارہ کےلیے ریکارڈنگ کی پیشکش اور ہزاروں ڈالر جمع


Image result for ‫مس زمورکا‬‎

مس زمورکا لاس اینجلس کے سب وے اسٹیشن کی فٹ پاتھ پر رہتی ہیں۔ فوٹو: فائل

لاس انجلسامریکا میں سب وے اسٹیشن پر رہنے والی ایک خاتون کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو بنائی گئی جو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہوئی ہے اور اب تک اسے 9 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

یہ ویڈیو ایک پولیس افسر نے بنائی ہے جس میں مس ایملی زمورکا نامی ایک بے گھر خاتون اوپرا کا مشہور گانا گارہی ہے۔ اس کے بعد یہ ویڈیو بڑی تعداد میں دیکھی اور شیئر کی گئی اور لوگوں نے اسے باقاعدہ طور پر گانے کا مشورہ دیا۔

اس کے بعد گریمی ایوارڈ کےلیے نامزد ہونے والے مشہور موسیقار جوئل ڈائمنڈ نے اس خاتون کو گانا ریکارڈ کرانے کی پیشکش کی ہے جو بلاشبہ ایک بڑا اعزاز ہے۔ اس کے بعد جوئل اس ایملی کے کئی گیتوں پر مشتمل ’پیراڈائز‘ نامی ایک البم ریلیز کریں گے جسے ان کی کمپنی سلور بلیو ریکارڈز جاری کرے گی۔

اس شہرت کے بعد بےگھرایملی زمورکا نے کہا کہ اسے یقین نہیں آرہا کہ وہ اتنی مشہور ہوچکی ہیں۔ اس نے بتایا کہ نہ اس کے پاس فون ہے اور نہ ہی انٹرنیٹ تھا۔ اس کے بعد ایک صاحب نے اسے فون دیا تو پورے امریکا سے لوگوں نے زمورکا کو فون کیا اور اسے کہا کہ آپ بہت مشہور ہوچکی ہیں۔

اس کے بعد انٹرنیٹ پر چندے کی مہم چلائی گئی ہے جس کا مقصد زمورکا کے لیے ’گوفنڈ می‘ نامی ویب سائٹ پر فنڈ جمع کرنا تھا اور اب تک 70 ہزار ڈالر کی رقم جمع ہوچکی ہے۔

زمورکا گلوکارہ اور موسیقارہ تھیں لیکن جب وہ روس سے امریکا سے آئیں تو ان پر مشکل وقت آیا اور کسی نے ان کا وائلن بھی چرالیا۔ اس کے بعد وہ خاموش ہوگئیں اور سڑکوں پر رہنا شروع کردیا تھا۔ تاہم آج قسمت کی دیوی پھر ان پر مہربان ہوئی ہے۔


شرم کہاں سے آئے…

👗کپڑے ہو گئے چھوٹے…
🙈شرم کہاں سے آئے…
🍞روٹی ہو گئ بریڈ…
💪طاقت کہاں سے آئے…
🌺پھول ہوگئے پلاسٹک کے…
♨خوشبو کہاں سے آئے…
👸چہرہ ہوگیا میک اپ کا…
👸حسن اور خوبصورتی کہاں سےآئے…
👨اسٹوڈنٹ ہو گئے ٹیوشن کے…
📚علم کہاں سے آئے…
🍱کھانا ہو گیا ہوٹل کا…
✊تندرستی کہاں سے آئے…
📺پروگرام ہو گئے کیبل کے…
🙏اخلاق وتہذیب کہاں سے آئے…
💵انسان ہوگئے پیسوں کے…
🙉پیارومحبت کہاں سے آئے…
🏭کاروبار ہوگئے ہائے فائے…
🎄برکت کہاں سے آئے…
🔐تالے ہوگئے پاسورڈ…
🎁سیفٹی کہاں سے آئے…
👫رشتہ دار ہوگئے واٹس اپ کے…
🏃ملاقات کرنے کہاں سے آئے…
👥دن بھر فیس بک کی ڈیوٹی…
👲مسجد کا خیال کہاں سے آئے…
💂سب دِینی باتیں فیسبک پر…
📕قرآن کی یاد کہاں سے آئے…
*ذرا نہیں پورا سوچیں😔🤔*
*_ع_ش_ق_®*

Hong Kong protester shot by police charged with assault, rioting


Tsang Chi-kin charged with two counts of assaulting police and one count of rioting during a protest on Tuesday.

Hong Kong police have filed assault and rioting charges against the 18-year-old student who was the first victim of police gunfire in the pro-democracy protests.
Tsang Chi-kin was charged on Thursday with two counts of assaulting the police, during demonstrations on Tuesday that coincided with the 70th anniversary of Communist rule in China. 
Separately, Tsang and six other men aged 18 to 38 were also charged with taking part in a riot, the South China Morning Post reported. 
Tsang remains in hospital, but has been moved out of the intensive care unit, it said. 
Tuesday's shooting, on one of the most violent days in nearly four months of demonstrations, inflamed anger against police, who have been accused of being heavy-handed with protesters.
The officer fired his weapon during scuffles with protesters armed with metal rods.
The Hong Kong Free Press reported on Thursday that the police force relaxed its guidelines on the use of live ammunition a day before the shooting incident. 
Outbreaks of violence continued in several districts across Hong Kong late into the night on Wednesday, with protesters setting fires, blocking roads and vandalising shops and metro stations as police fired tear gas to disperse them.

Calls for restraint

The Hong Kong public has become increasingly hostile towards police amid accusations of heavy-handed tactics. Police say they have shown restraint in the face of increased violence.
Lam Chi-wai, chairman of the Junior Police Officers Association, urged the city authorities to impose a curfew to maintain public order, according to a statement released on Wednesday.
"We are only an enforcement agency with limited power under the law. When facing such a series of massive rioting incidents, we cannot work alone - clapping only with one hand - without appropriate measures and support from top level," Lam said.
The lawyer for an Indonesian journalist injured when police fired a projectile during protests on Sunday said she will be left blind in one eye.
The European Union said in a statement it was deeply troubled by the escalation of violence in the territory and that the only way forward was through "restraint, de-escalation and dialogue".
The protests started over a now-withdrawn extradition bill that would have allowed people to be sent to mainland China for trial, but have evolved into calls for democracy, among other demands, and plunged the city into its biggest political crisis in decades.
Protesters are also angry about what they see as creeping interference by Beijing in the city's affairs despite a promise of autonomy in the "one country, two systems" formula under which Hong Kong was returned to China in 1997.
China dismisses accusations it is meddling in Hong Kong and has accused foreign governments, including the United States and Britain, of stirring up anti-China sentiment.

SOURCE:  NEWS AGENCIES

alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels