سووا۔ 14 اگست (ایچ ایم نیوز)بحرالکاہل میں واقع ملک فجی کے وزیراعظم ووریک بینیماراما نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کی حکومت کورونا وائرس کو جیتنے نہیں دے گی اور ملک کی معاشی بحالی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فجی کے وزیراعظم نے جمعہ کو اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ملک کی معیشت سست روی کا شکار اور صحت کے نظام پر دبائو بڑھ گیا ہے اور یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کو معمول پر لانے کے لیے اقدامات کرے یہی وجہ ہے کہ حکومت نے مالی سال 21۔2020 کے بجٹ میں شہریوں کے لیے ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کی جبکہ لاکھوں ڈالرز کے زریعے ملکی معیشت کو بحال کیا جاسکتا ہے اور یہ صرف کورونا وائرس کو شکست دے کر ہی ممکن ہو گا اور مشکل حالات پر مضبوطی سے قابو پا کر ہی ملک آگے بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا اوائرس کے باعث حکومت نے 30 مارچ سے ملک بھر میں کرفیو اور سرحدیں بند کرنے کا فیصلہ کیا جو انتہائی مشکل فیصلہ تھا۔ فجی کی وزارت خارجی امور نے کہا کہ وہ اپنے سفارتی شراکت داروں کے ساتھ فجی شہریوں کو بیرون ممالک سے واپس لانے میں تعاون کے لیے پراوزیں شروع کرنے سے متعلق کام کر رہی ہے۔
Home »
» حکومت کورونا وائرس کو جیتنے نہیں دے گی، فجی وزیراعظم
0 comments:
Post a Comment