سیاحوں کی آمد پر پابندی عائد،15ہزار اضافی نیشنل گارڈز تعینات ہونگے،ایف بی آئی
کشیدہ صورتحال کے باوجود میں کھلے مقام پر حلف برداری سے بالکل خوفزدہ نہیں ہوں، نو منتخب صدر جو بائیڈن
واشنگٹن(ایچ ایم نیوز)امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے خبردار کیا ہے کہ جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کے دوران واشنگٹن سمیت امریکا کی تمام 50 ریاستوں میں مسلح احتجاج کا خطرہ ہے، تقریب حلف برداری کے دن 15 ہزار گارڈز مقامی پولیس کی مدد کیلئے موجود ہونگے،سیکیورٹیہ کے پیش نظر ہی سیاحوں کی آمد پر پابندی لگائی گئی ہے، دوسری جانب جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ وہ کھلے مقام پرحلف برداری سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے خبردار کیا ہے کہ جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کے دوران واشنگٹن سمیت امریکا کی تمام 50 ریاستوں میں مسلح احتجاج کا خطرہ ہے۔واشنگٹن میں سکیورٹی خدشات اور ٹرمپ کے حامیوں کی مسلسل دھمکیوں کے بعد یادگار واشنگٹن کو بھی 24 جنوری تک بند کر دیا گیا ہے۔ نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں خطرے کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے کہ 20 جنوری کو دارالحکومت میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے نیشنل گارڈز کی تعداد میں اضافے کیا جائے، سیکیورٹی کے خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہی سیاحوقں کی آمد پر پابندی عائد کی گئی ہے۔پینٹاگون کے مطابق تقریب حلف برداری کے دن 15 ہزار گارڈز مقامی پولیس کی مدد کے لیے موجود ہوں گے۔کشیدہ صورتحال کے باوجود جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ وہ کھلے مقام پرحلف برداری سے خوفزدہ نہیں ہیں۔دوسری جانب کیپیٹل ہل حملے کے بعد شدید برہم ڈیموکریٹس 25 ویں آئینی ترمیم کے استعمال میں ممکنہ ناکامی کے بعد مواخذے کے لیے تیار ہیں، مواخذے کی تحریک کل پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
0 comments:
Post a Comment