اوول آفس میں ٹرمپ اور پینس مابین ملاقات، ٹرمپ عہدہ چھوڑنے اور پینس ٹرمپ کو ہٹانے پر تیار ہیں
واشنگٹن(ایچ ایم نیوز)امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیمو کریٹس کی جانب سے صدر ٹرمپ کو 25 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ہٹانے کی قرار داد ری پبلیکنز نے رکوا دی، دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اوول آفس میں ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پنس کی ملاقات ہوئی جس میں ٹرمپ عہدہ چھوڑنے اور پینس ٹرمپ کو ہٹانے پر تیار ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس میں امریکی میڈیا کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیمو کریٹس کی جانب سے صدر ٹرمپ کو 25 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ہٹانے کی قرار داد ری پبلیکنز نے رکوا دی۔امریکا کے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ ہائوس میں ووٹنگ آج ہو گی اور نائب صدر کو 24 گھنٹے کا وقت دیا جائے گا۔ نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ اس کے بعد مواخذے کی قرار داد لائی جائے گی اور ٹرمپ مواخذے کی کارروائی بدھ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب اوول آفس میں ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پنس کی ملاقات ہوئی۔ میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ ٹرمپ عہدہ چھوڑنے اور پینس ٹرمپ کو ہٹانے پر تیار ہیں۔ڈیموکریٹس نے قرارداد میں ڈونلڈ ٹرمپ پر ایوان پر حملہ کرانے کاالزام عائد کیا گیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment