My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

سندھ کے وسائل سے 100 ایم ایم سی ایف گیس واپس کی جائے، محمد ادریس



صدرکراچی چیمبر آف کامرس کا گیس معطلی کے خلاف عام صنعتوں کے مؤقف کی مکمل حمایت کا اعلان

 صنعتوں کی پیداواری سرگرمیاں بند ہونے سے کاروبار، معیشت اور عام آدمی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر محمد ادریس نے کہا ہے کہ کے سی سی آئی گیس کی عدم فراہمی کے خلاف عام صنعتوں کے احتجاج کی بھرپور حمایت کرتا ہے کیونکہ یہ نہ صرف صنعتوں کی پیداوار کو متاثر کرے گا بلکہ برآمدات پر مبنی صنعتوں پر بھی اس کے شدید اثرات مرتب ہوں گے۔ دونوں ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور یہی عام صنعتیںہیں جو برآمدی صنعتوں کو خام مال فراہم کرتی ہیں۔ محمد ادریس نے عام صنعتوںکے مالکان کو درپیش مشکلات کو سننے اور کے سی سی آئی سے مدد طلب کرنے پر ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ کراچی چیمبر وزارت توانائی سے کوئی مؤثر طریقہ کار وضع کرنے کی درخواست کرے گا جو کراچی کی صنعتوں کو سندھ کے وسائل سے اضافی 10 فیصد گیس کی فراہمی کو یقینی بناسکے جس کے نتیجے میں یقینی طور پر  موسم سرما میں عام اور برآمدی صنعتوں کے چلانے میں آسانی پیدا ہو گی۔انہوں نے کہ ہمیں لگتا ہے کہ اگر سندھ کے وسائل سے ایس این جی پی ایل کو غلطی سے دی گئی 180ایم ایم سی ایف ڈی گیس میں سے صرف 100 ایم ایم سی ایف گیس ہی کراچی کو واپس دے دی جائے تو اس سے صورتحال معمول پر آجائے گی اور یقیناً تمام مسائل حل ہو جائیں گے جو گیس کی عدم دستیابی کی وجہ سے تاجر وصنعتکار برادری کو درپیش ہیں جبکہ بلوچستان میں زیادہ کھپت کی وجہ سے قلت پیدا ہوئی ہے جہاں مجموعی کھپت 40ایم ایم سی ایف سے بڑھ کر 200ایم ایم سی ایف ہو گئی ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کے سی سی آئی کی طرف سے پہلے پیش کردہ لوڈ مینجمنٹ پروگرام کو اختیارکیا جا سکتا ہے جس میں یہ تجویز دی گئی تھی کہ صنعتوں کے کیپٹیو پاور پلانٹس کے ذریعے رضاکارانہ طور پر گیس کا استعمال کم کیا جائے گا جن کے پاس کے ای کا کنکشن پہلے سے موجود ہے جبکہ کے الیکٹرک کنکشن نہ رکھنے والوں کو مطلوبہ پریشر اور مقدار کے ساتھ گیس فراہم کی جائے۔انہوں نے دہرایا کہ کراچی چیمبر عام صنعتوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کے جائز مطالبے کی مکمل حمایت کرتا ہے کیونکہ عام صنعتوں کی پیداواری سرگرمیاں بند ہونے سے نہ صرف کاروبار اور معیشت بلکہ عام آدمی کو بھی گیس کی کمی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ بہت سی ضروری اشیاء جو عام صنعتوں کے ذریعے تیار کی جاتی ہیں اور پورے پاکستان میں مقامی مارکیٹوں میں وسیع پیمانے پر سپلائی کی جاتی ہیں ان کی قلت پیدا ہوگی۔حکومت کو سندھ کے وسائل سے 100 ایم ایم سی ایف ڈی اضافی گیس کراچی کی صنعتوں کو واپس دینے کے امکان پر غور کرنا چاہیے اگر ایسا کیا گیا تو سب کچھ  بہتر ہو جائے گا جس کے نتیجے میں برآمدات پر مبنی اور عام صنعتیں بغیر کسی پریشانی کے کام کرتی رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت جب شادیوں کا سیزن جاری ہے اور رمضان سے قبل سیزن کی وجہ سے مارکیٹوں میں تیزی ہے جس کی وجہ سے تمام صنعتوں کو گیس کی فراہمی کو اگلے 4 ماہ میں بغیر کسی تعطل کے یقینی بنانا ہوگا تاکہ کاروبار رواں دواں رہ سکیں۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار ابھی توکورونا وبا سے پیدا ہونے والے بحران سے باہر آئے ہیں اور انہیں معمول پر لانے اور بحال کرنے کی بھرپور کوشش جاری ہے لہٰذا اس اہم موڑ پر کوئی بھی بندش صرف دیوالیہ پن اور بڑے پیمانے پر بے روزگاری کا باعث بنے گی لہٰذا حکومت کو کے سی سی آئی کے 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کراچی کو واپس دینے کے مطالبے پر غور کرنا چاہیے۔


submit to reddit

0 comments:

Post a Comment

alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Blog Archive

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels

Blog Archive