My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

پاکستان اسٹاک میں مندی:100انڈیکس میں744 پوائنٹس کی کمی

 


مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب4ارب89کروڑ73لاکھ 96ہزار344روپے کی کمی

 مجموعی طور پر70کمپنیوں کا کاروبار ہوا ،263کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،263 میں کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتہ کے پہلے ہی دن بدترین مندی کی لپیٹ میں آگئی ،کے ایس ای100انڈیکس700پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 46ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھا اور45700پوائنٹس کی پست سطح پر آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو104ارب روپے سے زائد کاخسارہ ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 79کھرب روپے سے کم ہو کر78کھرب روپے پر آ گیا ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق  بینک دولت پاکستان کی جانب سے شرح سود میں1.50فیصد اضافے سے صنعتوں کی مشکلات بڑھنے ،سابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سابق چیف جسٹس کے حوالے سے تنائو ،ملک میں گیس کے بڑھتے بحران سے سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل ہو ا، انہوں نے آف لوڈنگ کو ترجیح دی جس کی وجہ سے فروخت کا دبائو بڑھ گیا،ملکی سرمایہ کاروں نے غیر ملکی فروخت کے خدشات کے پیش نظر محتاط رویہ اختیار کیا اور مارکیٹ میں نئی سرمایہ کاری سے ہاتھ روک لیا جس کی وجہ سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہوئی اورمندی کے اثرات کاروبار کے اختتام تک غالب رہے ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںپیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں744.41پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں انڈیکس46489.41پوائنٹس سے گھٹ کر 45745.00پوائنٹس ہو گیااسی طرح323.78پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس18037.74پوائنٹس سے کم ہو کر17713.96پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31728.08پوائنٹس سے گھٹ کر31309.15پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب4ارب89کروڑ73لاکھ 96ہزار344روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 79 کھرب 44ارب 68کروڑ60لاکھ 24ہزار23روپے سے کم ہو کر78کھرب 39ارب78کروڑ86 لاکھ27ہزار679روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو10ارب روپے مالیت کے26کروڑ19لاکھ1ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو11ارب روپے مالیت کے 30کروڑ42لاکھ13ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر70کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے263کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ263میں کمی اور11کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 2کروڑ23لاکھ ،بائیکو پیٹرولیم 2کروڑ16لاکھ ،ٹی پی ایل پراپرٹیز 1کروڑ58لاکھ ،ٹریٹ کارپوریشن 1کروڑ35لاکھ اور جی 3ٹیکنالوجیز 1کروڑ17لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔ قیمتوں میں اتار چڑھائوکے اعتبار سے رفحان میظ کے بھائو میں100.00روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعداسکے حصص کی قیمت بڑھ کر9600.00روپے ہو گئی اسی طرح83.68روپے کے اضافے سے سیفائر ٹیکساٹئل کے حصص کی قیمت بڑھ کر1199.60روپے پر جا پہنچی جبکہ پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت میں50.12روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر1086.53روپے پر آ گئی جبکہ48.97روپے کمی سے سیفائر فائبرکے حصص کی قیمت898.03روپے ہو گئی۔


submit to reddit

0 comments:

Post a Comment

alibaba

as

ad

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Popular Posts

Total Pageviews

Blog Archive

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels

Blog Archive