My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

China man dies of Hantavirus - Is it more dangerous than Coronavirus? - Truth


Even as the world is gripped by the coronavirus outbreak and facing a disaster like never before in complete lockdown a Chinese man dying from the hantavirus has sent further shockwaves on the internet. The man was reportedly traveling by a bus in the Yunan province when he suddenly died and tests revealed the presence of the deadly hantavirus and efforts are on to test the other 32 co-passengers.
The Hantavirus is actually not a new one as claimed by the heavily shared Whatsapp community but has been in existence already. Unlike the coronavirus, the hantavirus is not communicable from humans to humans but rather from rodents to humans according to the United States Centers for Disease Control and Prevention (CDC). If a person happens to touch the urine, saliva, feces or nesting materials of a rat or other rodents and then touch their mouth, nose or eyes the hantavirus can affect him.
The symptoms of hantavirus are
Fever greater than 101◦F, chills, body aches, headaches.
Nausea and vomiting and abdominal pain.
New rash (faint red spots)
A dry cough followed by rapid onset of breathing difficulty.



Though the symptoms are somewhat similar, from the reports, it is clear that citizens need not fear the hantavirus like the coronavirus that is on rampage affecting four lakh people worldwide with a death toll of 16,500 at the time of this writing.

source: www.indiaglitz.com

برکینیا فاسو کے وزیر خارجہ سمیت 4وزارء کرونا وائرس کا شکار ہوگئے

 وفد کی قیادت کرتے ہوئے کینیڈا کے دورہ میں وفد کی قیادت کرنے والے وزیر کان کنی کا ٹیسٹ مثبت آیا، وفد میں ایوان صدر سے بھی ایک نمائندہ شامل تھا، وزیرتعلیم ، علاقائی انتظامیہ کے وزیر اور وزیر خارجہ کے ٹیسٹ بھی مثبت آئے ہیں،سرکاری بیان

اواگا دوگو(ایچ ایم نیوز)برکینیا فاسو کے وزیر کان کنی و معدنیات عمرا اڈانی کا بھی کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کے بعد ملک میں متاثرہ وزرا کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔ جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وفد کی قیادت کرتے ہوئے کینیڈا کے دورہ کرنے کے بعد اڈانی کا ٹیسٹ مثبت آیا،مزید کہا گیا ہے کہ وفد میں ایوان صدر سے بھی ایک نمائندہ شامل تھا۔بیان میں کہا گیا کہ اب تک وہ مستحکم حالت میں گھر پر قرنطینہ میں ہیں۔اڈانی کرونا وائرس سے متاثر ہونیوالے ملک کے چوتھے وزیر بن گئے ہیں اس سے قبل جمعہ کو ملک کے وزیرتعلیم ، علاقائی انتظامیہ کے وزیر اور وزیر خارجہ کے ٹیسٹ بھی مثبت آئے تھے۔برکینیا فاسو میں کرونا وائرس کا پہلا تصدیق شدہ کیس 9  مارچ کو سامنے آیا تھا اور اب ملک میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 40 تک پہنچ چکی ہے۔برکینیا فاسو کے صدر روچ مارک کرسٹیان کبور نے جمعہ کی شام ملک میں 7 بجے شام سے 5 بجے صبح تک کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔اور ریل، زمینی اور ہوائی سرحدیں بند کر دی ہیں، ان اقدامات کا اطلاق 21 مارچ کی نصف شب سے ہو گا۔

حزب اللہ نے لبنانی جیل سے اسرائیلی جاسوس کی رہائی کے معاہدے میں شمولیت کی تردید کر دی

بیروت(ایچ ایم نیوز)حزب اللہ کے رہنما سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ مزاحمتی تحریک کا اسرائیل سے وابستہ جیل کے سابق سربراہ عامر فخوری کی لبنان کی فوجی عدالت سے بریت کے فیصلے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔یہ باتیں نصراللہ نے  مقامی ٹی وی چینل المنار پر نشر کی جانے والی تقریر میں کیں۔لبنان کی فوجی عدالت نے منگل کو ایک فیصلہ جاری کیا تھا جس میں عامر فخوری پر سے تمام الزامات ہٹا لیئے گئے تھے، عامر فخوری پر الزام تھا کہ اس نے جنوبی لنبان کے علاقہ خیام میں قیدیوں پر تشدد کرنے میں اسرائیل سے تعاون کیا۔فخوری ستمبر 2019سے لبنان میں قید ہو چکے ہیں ۔لبنان کے ریاستی پراسیکیوٹر غسان اویدات نے ریاستی کمشنر سے کہا ہے کہ فخوری کی رہائی کے فوجی ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف ایک اپیل دائر کریں۔تاہم جمعرات کو ایک امریکی آسپری میرین لبنان میں امریکی سفارتخانے میں اترتے دیکھا گیا ہے اور فخوری کو ملک سے نکال کر امریکہ لے جایا گیا ہے۔لبنانی وزیر برائے خارجہ امور ناصف حیتی نے فخوری کی رہائی پر لبنان میں امریکی سفیر ڈورتھی شیعہ کو طلب کیا ہے۔

چینی کسٹم نے خطرے سے دوچار جنگلی حیات کی 4 کلو مصنوعات ضبط کرلیں

شی جیاژوانگ(ایچ ایم نیوز)شمالی چین کے صوبہ ہیبے میں کسٹم نے ایک مشتبہ شخص کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے خطرے سے دوچار جنگلی حیات سے تیار شدہ 4 کلو گرام مصنوعات ضبط کر لیں۔شی جیاژوانگ کسٹم کے ایک عہدیدار نے ہفتہ کو بتایا کہ ضبط شدہ سامان میں گینڈے اور این ٹی لوپ کے سینگ ،چیتے کی ہڈیاں اور ریچھ کا پِتہ(صفرا)شامل ہیں۔عہدیدار نے کہا کہ وبائی کرونا وائرس"جس کے بارے میں ماہرین کا خیال ہے کہ وہ جنگلی جانوروں سے منتقل ہوا" پھیلنے کے بعد چینی کسٹم نے جنگلی جانوروں اور جنگلی حیات کی مصنوعات کی اسمگلنگ کیخلاف لڑائی میں اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔24 فروری کو ملک کی اعلی قانون ساز اسمبلی نے جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت پر مکمل  پابندی اور جنگلی جانوروں کے استعمال کو ختم کرنے کے بارے میں فیصلہ کیا تھا۔

آج سے منگل تک پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشیں ہوں گی،محکمہ موسمیات

لاہور (ایچ ایم نیوز )  محکمہ موسمیات نے کہا  ہے کہ  (آج) اتوار  سے منگل تک پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشیں ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں نئے بارشوں کے سلسلے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا (آج) اتوار  سے منگل تک پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے  لاہور میں ہلکی بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے، بارشوں کے نئے اسپیل کے باعث درجہ حرارت میں کمی آئے گی، لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے جبکہ لاہور میں ہوا کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمے کا کہنا تھا کہ لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے۔

کراچی میں گائے کے گوشت کی قیمت میں اضافہ،کرونا وائرس کی وجہ سے مویشی منڈیاں بند

کراچی (ایچ ایم نیوز ) کراچی میں گائے کا گوشت 100 روپے فی کلو مہنگا ہونے کے بعد 800 روپے میں فروخت ہونے لگا۔قصاب نے کہا  ہے  کہ کرونا وائرس کی وجہ سے مویشی منڈیاں بند ہیں جبکہ شہریوں کے مطابقکرونا وائرس کا تو بہانہ ہے۔ جسے دیکھو عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے۔کراچی میں جزوی لاک ڈا ون کے بعد منافع خوروں نے ایک ایک کرکے تمام اشیائے ضروری کی قیمتیں بڑھانا شروع کردی ہیں۔شہریوں کا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ ایکشن لے تاکہ منافع خور قیمتوں میں من مانا اضافہ کرنے سے باز رہیں۔

بلوچستان میں تین ہفتوں کے لیے شاپنگ مال، ریستوران اوربازاربند

ریسٹورنٹس سے کھانا لے جانے اور گھر پہنچانے کی اجازت ہوگی

کوئٹہ(ایچ ایم نیوز) محکمہ داخلہ  بلوچستان نے تین ہفتوں تک صوبے بھر کے تمام شاپنگ مال، ریستوران اور بازاربند کردیئے،ریسٹورینٹس سے کھانا لے جانے اور گھر پہنچانے کی اجازت ہوگی۔  تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 11 کیسز کی تصدیق کے بعد صوبے بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 92 ہوگئی۔ جس کے بعد محکمہ داخلہ نے صوبے میں تمام مارکیٹس، ریستوران اور شاپنگ مالز  تین ہفتوں کیلئے بند کردیئے۔ ریسٹورینٹس سے کھانا لے جانے اور گھر پہنچانے کی اجازت ہوگی۔حکم نامے کے مطابق شہروں میں چلنے والے بسیں اوربلوچستان سے چلنے والی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ  بھی تین ہفتوں کیلئے بند رہیں گی۔

پابندی کی خلاف ورزی، چائے کے ہوٹل اورہیئرڈریسرکی دکان کا مالک گرفتار

کھارادر پولیس نے مہنگے داموں سینی ٹائیزر فروخت کرنے کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

کراچی(ایچ ایم نیوز ) کراچی کی کورنگی ڈویژن پولیس نے حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے ہوٹل مالک وہیرڈریسردوکان کے مالکان کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق زمان ٹاون پولیس نے کورنگی کے علاقے کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب چائے کے ہوٹل پر لوگو ں کا رش لگنے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہوٹل کے مالک وہاب کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا، کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے میں مہران ٹان میں ہیرڈریسر کی دکان میں رش کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر اقبال نامی شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔دونوں مقدمات حکومت کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندی کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت درج کیے گئے ہیں، دریں اثنا کھارادرپولیس نے مہنگے داموں سینی ٹائزرفروخت کرنے کے الزام میں 4 ملزمان سلیمان ، فیضان ، فاروق اور انور کو گرفتار کر کے 306 بوتلیں سینی ٹائیزر کی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ،سکھر میں تفتان سے آئے مزید 15 زائرین میںکیسز کی تصدیق

 مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 519 ہوگئی

  کراچی (ایچ ایم نیوز ) پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ،سکھر میں تفتان سے آئے  مزید 15  زائرین میںکیسز کی تصدیق، مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 519 ہوگئی ہے۔ترجمان سندھ حکومت کے مطابق تفتان میں موجود زائرین میں سے مزید 15 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ کراچی میں مجموعی طور پر 101کیسز ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ سندھ بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 267 ہوگئی ہے جن میں سے تین مریض صحت یاب ہوئے جب کہ 264 کا علاج جاری ہے۔گزشتہ روز کراچی میں وائرس سے ایک شخص کی ہلاکت ہوئی جو پاکستان میں تیسری ہلاکت ہے۔

کرونا وائرس کے پھیلائو کے باوجود عوامی جمہوریہ کوریا کے2 بیلسٹک میزائلوں کے تجربات

نیویارک(ایچ ایم نیوز)عوامی جمہوریہ کوریا(ڈی پی آر کے)نے ہفتے کے روز صوبہ شمالی پیانگن سے مشرقی سمندر میں 2 مختصر فاصلے والے بیلسٹک میزائل داغے ہیں ،یہ بات یونہاپ نیوز ایجنسی نے جمہوریہ کوریا کے جوائنٹ چیف آف سٹاف کے حوالے سے بتائی۔9 مارچ کو ڈی پی آر کے نے مشرقی سمندر میں مختصر فاصلے والے منصوبوں کا تجربہ کیا تھا جبکہ 2 مارچ کو اس نے مشرقی پانیوں میں 2 نا معلوم منصوبوں کا تجربہ کیا تھا۔

روس نے کرونا وائرس کی 6 ویکسینز پر کام شروع کردیا

 ہمارے سائنسدانوں نے انہیں دو ماہ کے کم وقت میں تیار کیا ہے ، امید ہے کہ مستقبل قریب میں ان ویکسینز کے موثر اور محفوظ ہونے کی تصدیق ہو جائے گی جس کے بعد انہیں وبا کی روک تھام اور قابو پانے کیلئے استعمال کیا جائے گا،روسی وزیراعظم

ماسکو(ایچ ایم نیوز) روس نے نوول کرونا وائرس کی ویکسین کی جانچ شروع کردی ۔جاری ہونے والے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 54مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی تعداد 253 ہوگئی ہے۔سرکاری بیان کے مطابق روس کے وزیراعظم میخائل میشوستین نے نوول کرونا وائرس کا پھیلا روکنے کیلئے قائم سرکاری تعاون کونسل کی صدارت کرتے ہوئے کہاہے کہ ابھی روس میں 6 ادویات کی جانچ کی جارہی ہے۔میخائل نے کہا کہ ہمارے سائنسدانوں نے انہیں دو ماہ کے کم وقت میں تیار کیا ہے جس میں انہوں نے دستیاب اشیا اور جدید بائیوٹیکنالوجی استعمال کی۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ مستقبل قریب میں ان ویکسینوں کے موثر اور محفوظ ہونے کی تصدیق ہو جائے گی جس کے بعد انہیں وبا کی روک تھام اور قابو پانے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔روس کے صارفین کے حقوق اور انسانی بہبود کے ادارے روسپوتر بنازدور نے جمعہ کو ایک بیان میں کہاہے کہ روس کے 9 علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نوول کرونا وائرس کے 54 نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا ہے جو کہ گزشتہ روز کی نسبت 52 زیادہ ہیں۔ادارے نے مزید کہا کہ ہسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے بیماری میں مبتلا مریضوں نے کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک کو گزشتہ 2 ہفتوں میں دورہ کیا تھا۔

کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے برطانیہ کی مددکرنے کیلئے تیار ہیں،چین

 وبا دنیا کے کئی ممالک میں پھیل رہی ہے اور یورپ کے برطانیہ جیسے ممالک میں مصدقہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہاہے،  ہمیں یقین ہے کہ برطانیہ کے شہری وبا کیخلاف متحد ر ہتے ہوئے  اس پر قابو پا لیں گے،وزیر خارجہ وانگ یی کی برطانوی سیکرٹری خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو

بیجنگ(ایچ ایم نیوز) چین نے کہا ہے کہ  برطانیہ نوول کرونا وائرس کی وبا کیخلاف سخت جنگ لڑ رہاہے  اس دوران برطانیہ کی مدد کرنے کیلئے تیار  ہیں ۔چین کے اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے یہ بات برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ ڈومینیک راب کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئیکہی ۔انہوں نے کہا کہ وبا دنیا کے کئی ممالک میں پھیل رہی ہے اور یورپ کے برطانیہ جیسے ممالک میں مصدقہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہاہے، چین اس کیلئے برطانیہ سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ برطانیہ کے شہری وبا کیخلاف متحد رہیں گے اور آخر کار وبا پر قابو پا لیں گے۔وانگ نے کہا کہ جب چین وبا کے بڑے چیلنج کا سامنا کررہا تھا تب برطانیہ نے ہماری مدد کیلئے ہاتھ بڑھایا تھا جسے ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ اب جب برطانیہ وبا کیخلاف لڑ رہا ہے تو چین برطانیہ کی مدد کرنے کیلئے تیار رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین اب بھی وبا روکنے اور قابو پانے کا مشکل کام کررہا ہے تاہم ہم برطانیہ کو طبی اشیا کی کھیپ فراہم کرنے کا انتظام کر لیں گے اور تجارت کے ذریعے خریداری کرنے میں بھی سہولت دیں گے۔راب نے وبا کیخلاف جنگ میں اہم کامیابیاں حاصل کرنے پر چین کو سراہا اور برطانیہ کے ہمدردی کرنے، طبی اشیا فراہم کرنے اور دیگر سہولیات حاصل کرنے میں مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ نوول کرونا وائرس کیخلاف جنگ میں چین کے تجربات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ راب نے کہا کہ وبا کی روک تھام اور قابو پانے، ویکسین کیلئے تحقیق اور تیاری کیلئے چین اور  دیگر ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے اور کمزور طبی نظام والے ممالک کی مدد کرنے کیلئے تیار ہے تاکہ وبا کیخلاف جلد فتح کیلئے عالمی تعاون کو فروغ دیا جاسکے۔

اسپین میں چینی سٹارفٹ بالر وو لی بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے

بیجنگ(ایچ ایم نیوز)چین کے فٹ بال کے عالمی کھلاڑی وو لی نوول کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ، ان میں وائرس کی ہلکی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔ ذرائع نے ہفتہ کو شِنہوا کو بتایا کہ وو اسپین کے شہر بارسلونا میں اپنے گھر میں قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔وو لا لیگا کے ایسپانائل کی جانب سے کھیلتے ہیں اور یورپ کی چوٹی کی 5بڑی فٹ بال لیگز میں کھیلنے والے واحد چینی کھلاڑی ہیں، وہ فٹ بال کے پہلے پیشہ ور چینی کھلاڑی ہیں جن میں نوول کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ وو میں ہلکی علامات ہیں اور انہوں نے خود کو اسپین میں الگ تھلگ کر لیا ہے۔ ایسپانائل نے بدھ کو تصدیق کی تھی کہ کلب کے عملے کے 6 ارکان میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے تاہم انہوں نے متاثر ہونے والے کھلاڑیوں کے نام نہیں بتائے تھے۔

چین نے کرونا وائرس کو شکست دیدی،تیسرے روز بھی ملک میں مقامی سطح پر کوئی مریض سامنے نہیں آیا

بیجنگ/ووہان(ایچ ایم نیوز)چین نے نوول کرونا وائرس کو شکست دیدی،تیسرے روز بھی ملک میں مقامی سطح پر کرونا وائرس کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا۔ہفتہ کو چین کے محکمہ صحت نے کہاہے کہ چینی مین لینڈ پر مسلسل تیسرے روز جمعہ کو مقامی سطح پر نوول کرونا وائرس کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا۔قومی صحت کمیشن نے بتایا کہ چینی مین لینڈ پر جمعہ کو نوول کرونا وائرس کے 41 نئے مصدقہ مریض سامنے آئے ہیں، یہ سب مریض درآمدی ہیں۔کمیشن نے کہا کہ ان میں سے 14 مریض بیجنگ، 9 شنگھائی، 7 صوبہ گوانگ ڈونگ اور 4 صوبہ فوجیان میں ہیں۔ صوبہ ژی جیانگ، شان ڈونگ اور شانشی میں 2،2 جبکہ سی چھوان میں ایک مریض کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جمعہ کے آخر تک 269 درآمدی مریض سامنے آچکے ہیں۔جمعہ کے ہی روز7 افراد ہلاک ہوگئے، یہ تمام ہلاکتیں صوبہ ہوبے میں ہوئی ہیں، اس کے علاوہ نئے 36 مشتبہ مریضوں کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔جمعہ کو 590 افراد کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا جبکہ شدید بیمار افراد کی تعداد 173کمی کے بعد 1ہزار963رہ گئی۔جمعہ کے آخر تک مین لینڈ پر مصدقہ مریضوں کی تعداد 81ہزار 8 تک پہنچ گئی جن میں سے 6ہزار13 مریضوں کا تاحال علاج جاری ہے جبکہ71ہزار740مریضوں کو علاج کے بعد ہسپتال سے فارغ کیا جا چکا ہے۔ مرض سے 3ہزار255 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کمیشن نے کہا کہ 106 افراد کے تاحال وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہے۔کمیشن نے کہا کہ 9ہزار371 قریبی رابطہ کار تاحال طبی نگرانی میں ہیں، جمعہ کو 1ہزار191 افراد کو طبی نگرانی سے فارغ کر دیا گیا۔جمعہ کے اخر تک ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ میں 4 ہلاکتوں سمیت 256مصدقہ مریض، مکا خصوصی انتظامی علاقہ میں 17مصدقہ مریض جبکہ تائیوان میں 2ہلاکتوں سمیت 135مصدقہ مریض سامنے آچکے ہیں۔ہانگ کانگ میں 98، مکا میں 10 جبکہ تائیوان میں 28 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کیا جا چکا ہے۔

حرمین شریفین کی بندش کا معاملہ کرونا وائرس سے نہیں ذرائع

تازہ ترین: انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق حرمین شریفین کی بندش کا معاملہ کرونا وائرس سے نہیں بلکہ سعودی عرب میں ایک تازہ فوجی بغاوت سے جڑا ہوا ہے، اس بغاوت کے تمام کردار گرفتار کیے جاچکے ہیں لیکن صرف تین افراد کے نام سامنے لائے گئے ہیں جن کا تعلق شاہی خاندان سے ہے جس میں سے ایک نام شاہ سلمان کے بھائی شہزادہ احمد بن عبدالعزیز کا ہے۔

ذرائع کے مطابق بغاوت کی شروعات شہزادہ محمد بن سلمان کو قتل کرنے کی کوشش سے شروع ہونی تھی اور پھر خانۂ کعبہ میں ایک نئی حکومت کا اعلان کیا جانا تھا۔

بغاوت کے شروع ہوتے ہی بحرین کے نیوز چینل پر شہزادہ محمد بن سلمان کے انتقال کے ٹکرز چلنے شروع ہوگئے تھے لیکن کچھ ہی دیر بعد وہ ٹکرز ہٹا دیے گئے۔

شہزادہ محمد بن سلمان کے بارے میں متضاد اطلاعات ہیں کہ وہ بھی زخمی ہے۔

سعودیہ میں بغاوت کے ساتھ ہی متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید کے بارے میں بھی اطلاعات آئیں کہ انھیں کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے ابو ظہبی کے امریکن اسپتال میں داخل کیا گیا ہے لیکن بعد میں ذرائع کے مطابق محمد بن زید کے کیس میں کرونا کے بجائے زہر خورانی کی تشخیص ہوئی ہے۔

درلش ارتغرل نے کامیاب ڈراموں کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے

Image result for درلش ارتغرل

ترکش ڈرامہ انڈسٹری تیزی سے ترقی کے منازل طے کررہی ہے ۔لگ بھگ 100 سے زائدممالک میں ترکش ڈرامے دیکھے جارہے ہیں اورترکی میں  انکی آمدنی 500 ملین ڈالر کی آمدن کے ساتھ امریکا کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق دنیا بھر میں ترکی کے ڈرامے دیکھنے کی شرح سب سے زیادہ ہے جبکہ خود امریکہ میں حالیہ برسوں کے دوران ترکی سوپ اوپیرا ڈرامے دیکھے جارہے ہیں جو ان ممالک میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے15 ڈراموں میں بھی  شامل ہیں جبکہ ڈراموں کیلئے ترکی ان لوگوں کی ذہن سازی میں اہم کردار ادا کررہا ہے ۔
ترکی نے برازیل اور میکسیکو جیسے ممالک کو اس دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا ہے جن کے ڈرامے کبھی بہت مشہور تھے لیکن اب لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام ہیں ۔ القمرآن لائن کے مطابق ان ممالک کے افراد ترکش ڈراموں کی طرف مائل ہورہے ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی کے ممالک بھی ترکش ڈراموں کو پسند کرتے ہیں جبکہ ترک ڈرامہ انڈسٹری کا نیا ہدف چین، جاپان اور ہندوستان ہیں۔
ترک ڈراموں کے حوالے سے اب تک 10 ہزار 672 خبریں شائع ہوئی ہیں۔
اولو ٹی وی کی تحقیق کے مطابق دنیا میں سب زیادہ دیکھاجانے والا ڈرامہ مہتشم یوزیل تھاجو 16 ویں صدی کے عثمانی سلطان سلیمان کی قانونی زندگی کے گرد بنایا گیا تھا جبکہ درلش ارتغرل نے 2019 میں اس ڈرامے کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلا مقام حاصل کرلیا  ہے جو دنیا بھر میں 177 ممالک میں دیکھاجارہاہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق درلش ارتغرل ترکی مین سب سے زیادہ منافع کمانے والی ٹی وی سیریزہے۔

ڈین جونز کے کچرا اٹھانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل



 پاکستان سپرلیگ فائیو میں کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز کی کچرا اٹھانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں گزشتہ روز پشاور زلمی اورکراچی کنگز کے درمیان میچ کھیلا گیا جس کے بعد آفیشلز اور کھلاڑی پانی کی بوتلیں پھینک کرچلے گئے اس دوران کراچی کنگزکے ہیڈکوچ ڈین جونز نے بوتلیں اور کچرا سمیٹ کر ڈسٹ بن میں ڈالا اور دیگر کھلاڑیوں کیلئے بہترین مثال قائم کی۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق کنگز کے غیر ملکی ہیڈکوچ ڈین جونز کا تعلق آسٹریلیا سے ہے۔میچ ختم ہونے کے بعد ڈین جونزنے کھلاڑیوں کے بیٹھنے کی جگہ کی صفائی کی۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق سوشل میڈیا پر غیرملکی کوچ ڈین جونز کے اس عمل کو لوگوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
القمرآن لائن کے مطابق کراچی میں کھیلے گئے میچ میں گزشتہ روز کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 10 رنز سے ہرا دیا تھا۔  کنگز نے چار وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 191 رنز بنا سکی تھی۔


روایتی سِم سے چھٹکارا،ای سِم کے نام سے نئی ٹیکنالوجی متعارف



سام سنگ نے آئی فونز کی طرح اپنے نئے ماڈلوں گیلکسی ایس 20 اور گیلکسی زیڈ فلپ میں ای سِم کے نام سے نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم ہر ماڈل کے لیے ای سِم مختلف کام کے لیے ہوسکتی ہے۔ یعنی آئی فون 11 اور گیلیکسی ایس 20 کے لیے ای سِم کی بدولت ایک ہی فون پر دو رابطہ نمبر رکھے جاسکتے ہیں
ایک عرصے سے ہم پلاسٹک کے سِم کارڈ استعمال کررہے ہیں جو مختلف کمپنیوں کے نیٹ ورک سے ہمیں جوڑے رکھتے ہیں ۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اگرچہ ای سِم عین اسی اصولوں پر کام کرتی ہیں لیکن روایتی سِم کی بجائے یہ آپ کے اپنے فون کا اندرونی حصہ ہوتی ہے۔
اگرچہ سم کے بغیر ہم دوسرے اسمارٹ فون سے رابطہ نہیں کرسکتے لیکن فون ماہرین کے مطابق روایتی سم کو تبدیل کرنا بہت ضروری تھا۔
القمرآن لائن کے مطابق ای سِم ایمبیڈڈ سبکسرائبر آئڈینٹیٹی ماڈیول کا مخفف ہے جو ایک چھوٹی برقی چِپ ہوتی ہے اور عین پلاسٹک سِم کی طرح کام کرتی ہے۔ لیکن اسے بار بار پروگرام اور ری پروگرام کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح یہ ایک ہی وقت میں کئی طرح کی سیل فون کمپنیوں سے منسلک ہوجاتی ہے۔ یعنی ایک فون پر آپ دو نمبر بھی رکھ سکتے ہیں۔ اس کے لیے بار بار سم بدلنے یا فون کے آپشن کی ضرورت نہیں رہتی ۔
اس کی اہم وجہ یہ بھی ہے کہ سم کارڈ فون کے اندر بہت جگہ گھیرتی ہے جسے دیگر اہم کاموں اور فنکشن کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کی جگہ بڑی بیٹری لگائی جاسکتی ہے، پروسیسر اچھا بنایا جاسکتا ہے یا پھر کوئی اور آپشن بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔لیکن پوری دنیا میں ای سِم کے لیے مناسب سہولیات اور ٹیکنالوجی موجود نہیں خصوصا پاکستان میں کسی سم کو ری پروگرام کرنے کی کوئی سہولت موجود نہیں اور نہ ہی اس کے لیے سافٹ ویئر اور ہارڈویئر دستیاب ہیں۔ای سم کی بدولت صرف ایک ٹچ سے آپ ایک فون سروس سے دوسری سروس تک جاسکتے ہیں۔ اس ای سم کو فی الحال امریکی مارکیٹ کے لحاظ سے بنایاگیا ہے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس سے قبل ایپل اپنے کئی آئی فون ماڈل میں ای سم پیش کرچکا ہے۔

معمار کراچی نعمت اللہ خان اب ہم میں نہیں رہے



ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق نعمت اللہ خان طویل عرصے سے علیل تھے اورکراچی کلفٹن کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ سابق مئیر کراچی کا انتقال 89 سال کی عمر میں ہوا۔

نعمت اللہ خان  زمانہ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ رہے اور بعد ازاں جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی۔ نعمت اللہ خان جماعت اسلامی کراچی کے امیر رہے لیکن شہری حکومت کے ناظم کا عہدہ سنبھالنے سےقبل ضابطے کی کارروائی کے تحت جماعت اسلامی کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔

 نعمت اللہ خان  شہر قائد کے 26 ویں میئر تھے اور انہوں نے 2001 سے 2005 تک ناظم کراچی کے طور پر خدمات انجام دیں۔نعمت اللہ خان یکم اکتوبر1930ء کو ہندوستان کے علاقے اجمیر شریف میں پیدا ہوئے  اور تقسیم ہند کے بعدانھوں نے سن 1948 میں پاکستان ہجرت کی اور کراچی میں آبسے۔نعمت اللہ خان نے پنجاب یونیورسٹی سے جرنلزم میں ماسٹر کیا اور کراچی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔وہ ایک کامیاب وکیل و متحرک فلاحی شخصیت تھے اور کراچی کی خدمت پر انہیں “بابائے کراچی” کے نام سے جانا جاتا تھا۔

سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان نے تھر کے قحط زدہ علاقوں میں سمیت صوبہ سندھ میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگوائے۔
واضح رہےکہ مرحوم رکن سندھ اسمبلی،سابق امیر جماعت اسلامی کراچی اور الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر بھی رہے ہیں۔
Source Daily Jasarat News



کامیابی کا فارمولا


تحریر:ناصر محمود بیگ


کمپنی کی ایک اہم آسامی کے لئے انٹر ویو ہو نے جا رہا تھا۔سبھی امیدوار اپنی مکمل تیاری کے ساتھ مقررہ وقت سے پہلے ہی کمپنی کے مرکزی دفتر میں پہنچ چکے تھے ۔ایک بڑے ہال میں امیدوار اپنی باری کے انتظار میں اپنی اپنی نشستوں پر بیٹھے تھے۔کمپنی کو اپنے ایک شعبے کے لئے منیجنگ ڈائریکٹر کی ضرورت تھی۔انٹرویو کے لئے آئے سب امیدوار مطلوبہ تعلیمی قابلیت اور تجربہ رکھتے تھے۔ان کی اہلیت کو جانچنے کے لےے ان سے ایک سخت قسم کا ٹیسٹ پہلے ہی لیا جا چکا تھا۔ایک طویل انتظار کے بعد انٹرویو شروع ہوا۔سب امیدواروںنے باری باری انٹرویو لینے والی کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔امیدواروں کی لمبی قطار میںایک نوجوان عاطف بھی قسمت آزمائی کرنے کے لئے موجود تھا ۔اس کے پاس اس پوسٹ کے لئے نہ ہی کوئی غیر معمولی تجربہ تھا اورنہ ہی کوئی اضافی ڈگری اس نے حاصل کر رکھی تھی۔زندگی میں اس کا ےہ پہلا انٹرویو تھا۔اس لئے تھوڑی سی گھبراہٹ اس کے چہرے پر صاف نظر آرہی تھی۔پھر بھی اس نے اپنے خوف پر قابو پانے کی کوشش کی ۔کمرے میں داخل ہو کر اس نے کمیٹی کے ارکان کو ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ سلام کیا۔کمرے میں ساتھ ساتھ دو کرسیاں بے ترتیب انداز میں پڑی تھیں ۔اس نے اپنے بیٹھنے والی کرسی بھی سیدھی کی اور ساتھ والی کرسی کو بھی درست کر دیا ۔معمول کے چند سوالات پوچھے گئے۔جن میں سے کچھ سوالوں کے جواب دینے سے اس نے معذرت کر لی۔آخر میں ایک ممبر نے عاطف سے ایک گلا س پانی لانے کوکہا گیا۔اس نے سامنے میز پر پڑی گھنٹی کو بجایا اور آفس بوائے کو بلا کر پانی لانے کا بول دیا۔عاطف انٹرویو دے کر گھر آیا تواسے کوئی خاص امید نہیں تھی ۔ایک ہفتے بعد اس کو کمپنی کی طرف سے نوکری کی پیشکش کا پروانہ موصول ہوا تو اس کو بہت حیرت اور خوشی ہوئی۔ عاطف کی اس کامےابی کے پیچھے اس کا مثبت اور پر اعتماد رویہ تھا۔جتنے بھی امیدوار آئے انہوں نے صرف اپنی کرسی سیدھی کی اور بیٹھ گئے اور جب پانی مانگا گیا تو اس نے خود دینے کی بجائے ملازم کو بلایا۔اس رویہ سے صاف ظاہر تھا کہ اس کے اندر مسائل کو حل کرنے اور وسائل کے درست استعمال کی صلاحیت موجود ہے۔
نوکری حاصل کرنی ہو ےا ملازمت کو بر قرار رکھنا ہو ، اپنا کارو بار کرنا ہو ےا نیا کام شروع کرنا ہو ۔زندگی کے کسی بھی شعبے میں نمایاں کارگردگی دکھانے کے لئے انسان کے اندر تین خوبیاں ہونی ضروری ہیں۔اول :متعلقہ کام کے بارے علم ہو ۔دوم:اس کام کے لئے مطلوبہ مہارت ےا قابلیت ہو۔سوم:کام کے دوران مثبت اور تعمیری رویہ جو کچھ کر گزرنے کی خواہش پیدا کرے۔ان تینوں کے تعلق کو ہم درج ذیل فارمولے سے سمجھ سکتے ہیں۔
کارکردگی=(علم+مہارت)×رویہ
اس فارمولے کو ہم ایک مثال کی مدد سے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ایک شخص ایک مشین کو سالہا سال سے چلا رہا ہے۔وہ مشین کے بارے خوب جانتا ہے۔اس لئے اسے علم کے 100پوائنٹس دیے جاتے ہیں۔اس نے مشین چلانے کی تربیت بھی حاصل کی ہے ۔وہ جانتا ہے کہ مشین کو کیسے بہترین انداز میں چلانا ہے۔اسے کب تیل دینا ہے ،کب صفائی کرنی ہے۔مشین کو چلانے اور اس کی سروس کرنے کے ماہر اس شخص نے دوسرے کاریگروں کو بھی تربیت دی ہے ۔اسے مہا رت اور قابلیت کے90پوائنٹس ملتے ہیں۔لیکن اس کی مشین اکثر خراب رہتی ہے ۔اور بہت سارے حادثات ہو چکے ہیں ۔اس لئے کہ وہ شخص اپنے علم کو کام میں نہیں لاتا۔وہ دوسروں کو تو تربیت دیتا ہے مگر مشین کے بارے اپنے علم اور مہارت کو استعمال نہیں کرتا۔اس کا مطلب اس کام کے بارے اس کا رویہ صفر ہے۔لہذا کارکردگی کے فارمولے کے مطابق اس کاسکور کچھ یوں ہو گا۔
کارکردگی=(علم+مہارت)×رویہ
صفر=(100+90)×00
اکثر لوگ جانتے ہیں کہ انہیں کیا کرنا چاہیے لیکن ان کا منفی رویہ اوراعتماد کی کمی ان کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ ہوتی ہے۔کئی لوگوں کے پاس علم حاصل کرنے کے لئے کتابیں اور اساتذہ موجود ہیں ۔مہارتیں سیکھنے کے لئے لوگ اور مواقع بھی میسر ہوتے ہیں مگر وہ پھر بھی غافل ہیں۔اس لئے کہ وہ سیکھنا نہیں چاہتے ےا پھر سیکھنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں کرتے۔اوراس کے برعکس کچھ لوگوں نے تاریخ میں اپنا نام کمایااگرچہ ان کو اسکول جانے کی سہولت بھی حاصل نہیں تھی۔صرف اپنے مثبت رویے کی بدولت علم حاصل کرنے اور مہارتیں سیکھنے کے ذرائع انہوں نے خود پیدا کیے۔ابراہیم لنکن ایک غریب لکڑہارے کا بیٹا تھا۔وہ ادھار مانگ کر کتابیں پڑھا کرتا تھایہاں تک اس نے کتابوں کے لئے کاریں صاف کیں ،گھاس کاٹی اور گھروں کو سفیدی تک کی۔اس نے قانون کی ڈگری حاصل کیا اور امریکہ کا صدر بنا۔اگر رویہ درست ہو تو علم اور مہارتیں سیکھنے کے راستے خود بخود کھل جاتے ہیں۔اس لئے آپ طالب علم ہیں ےا استاد۔ڈاکٹر ہیں ےا انجینئر۔وکیل ہیں ےا سیاستدان۔زندگی کے جس بھی شعبے میں ترقی اور کامےابی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔آپ کا رویہ سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہوتاہے۔اس لئے اپنے رویے پر نظر ثانی کرتے رہیں اور اس کو بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش میں لگے رہیں۔کامیابی کو آپ سے کوئی دور نہیں کر سکتا۔

والدین کے لیے وقت نکالیں

Image result for mother png

تحریر : منزہ گل

ماں صرف ایک لفظ نہیں بلکہ یہ مہرومحبت اور ممتا کا ایک استعارہ ہے۔ جس کی ترجمانی شاید لفظوں نہ ہوسکے۔ وہ ہستی جوجاڑے میں خود گیلی جگہ پر سو جائیں مگر اپنے بچے کو خشک جگہ پر سلاتی ہے۔ ماں وہ ہستی ہے جو اپنے بچے کی خاطر کئی کئی راتیں جاگتی ہے۔ کھانے پینے اور اپنے آرام و سکون کا احساس کیے بغیر صرف اسی کے لیے جیتی اور مرتی ہے۔ دن اور رات صرف اس کے پلنے بڑھنے کی فکر میں گزاردیتی ہے۔ جو اپنے منہ کا نوالہ منہ سے نکال کے اپنے بچے کو کھلاتی ہے اور اف تک نہیں کرتی۔ ماں تو وہ ہستی ہے جو اپنے بچے کے اوپر کسی مصیبت کو دیکھ کے خود ہی اس کے اوپر اپنی جان نچھاور کرکے جان جان آفریں کے نام کرنے سے بھی گریز نہیں کرتی۔ یہی وجہ ہے کہ قرآن پاک میں اللہ رب العزت نے والدین کے حقوق کی ادائیگی پر بہت زیادہ زور دیا۔ حدیث مبارکہ میں تو اس بات کی بھی وضاحت موجود ہے۔ رسول اللہ سلم نے ماں کے 3حق اور باپ کا ایک حق مقرر کیا۔
لوگ ماں سے محبت کے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ تو شیئر کرتے ہیں مگر اپنی حقیقت میں ماں کے لیے ان کے پاس وقت ہی نہیں ہے۔ کیا ماں سے پیار صرف لوگوں کے چند لائیک تک محدود کر لیا گیا ہے۔ جس لمحے وہ پوسٹ کر رہے ہوتے ہیں تب دوسری طرف ماں بے چاری تکلیف میں تڑپ رہی ہوتی ہے مگر اس بدبخت کو احساس تک نہیں ہوتا۔ ماں کی قدر اس سے پوچھو جس کی ماں اس دنیا سے جا چکی ہے اگر ہم پیارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا مطا لعہ کریں تو ہمیں اس رشتے کی قدر سمجھ آئے۔
پیارے نبی جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی رضائی ماں حضرت حلیمہ سعدیہ کو دیکھا تو اپنی چادر مبارک بچھا کر اپنی ماں کو بٹھایا۔ یہاں ہماری حالت شاید اس سے کہیں مختلف ہے۔ پیارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی ہو کر ہم اپنے والدین خصوصا ماں کے ساتھ ناروا برتاﺅ رکھتے ہیں۔ کچھ تو بد بخت ایسے بھی ہیں کہ جو اپنے بچوں کی خاطر اپنی ممتا کا گلہ گھونٹ دیتے ہیں۔ وہ ایک پل کو بھی نہیں سوچتے کہ جس جگہ وہ کھڑے ہیں کل وہی اس کا بیٹا بھی کھڑا ہوگا۔
یہ بات صرف والدہ کے لیے نہیں بلکہ والدین کے لیے کہی جائے تو زیادہ بہتر ہوگی۔ آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ انسان کے اعمال اس کے لیے وبال جان بنتے ہیں۔ دعاﺅں میں تاثیر نہیں رہی، سکون چھن گیا، معاش تنگ ہوگیا، روزگار ختم ہوگیا وغیرہ وغیرہ جانے ہر شخص اپنی بدقسمتی کا رونا روتا ہوا دکھائی دیتا ہے وجہ سیدھی سی ہے کہ ہم نے اپنے گھر سے اپنی رحمتوںکو ہی نکالا ہوا ہے۔ انہیں نہ خوش کیا ہوا ہے۔ اگر میں اسے یوں لکھوں تو شاید غلط نہ ہوگا کہ ہم نے اپنے سکون کو گھر سے نکال کر سکون کی تلاش میں بھاگتے پھر رہے ہیں۔ اپنی رحمت کو گھر میں زحمت سمجھ کر باہر رحمت ڈھونڈتے پھرتے ہیں۔ خدارا اپنی جنت کو ٹھوکر مت ماریں۔ سب کویہ جنت اور ایسے مواقعے نہیں ملتے۔
ورنہ ایک بات تو سنی ہی ہوگی، آج جو تم بہو بن کر اپنی ساس کے ساتھ کرو گی، یا بیٹے سے ان کے والدین کے ساتھ کرواﺅ گے وہی تمہاری اولاد تمہارے ساتھ کرے گی۔ دنیا میں ذلیل و خوار تو ہوگے ہی مگر ساتھ ہی آخرت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھو گے۔ خدارا اپنے آج کو سنوار لیں۔ یہی وقت ہے کہ اپنے والدین کو اپنی رحمتوں کے لیے گھر میں بسا لیں۔ دعاﺅں کے اسباب پیدا کردیں۔ گھر جنت نظیر منظر پیش کرنے لگے گا۔
سوشل میڈیا نے ہمیں یقینا بہت سے لوگوں سے ملوا دیا، دوریوں کو قربت میں بدل دیا مگر گھر میں بیٹھے والدین سے ہمیں بے گانہ کردیا۔ کچھ پل کو سوچیں آپ اپنے بچوں کے بغیر ایک پل نہیں گزار سکتے تو پھر اپنے والدین کو اپنے بچوں سے کئی کئی دن تک دور رکھا ہوا ہے۔ آپ بڑے ضرور ہوگئے ہیں مگر ہیں تو آج بھی اپنے والدین کے بچے۔ انہیں ان کے بچے واپس لٹا دیں۔۔۔ یہ کام آپ کو ہی کرنا پڑے گا۔ کچھ نہیں دینا نہ دیں مگر ان سے ناراضی مت رکھیں، انہیںمسکرا کر ایک بار گلے سے لگائیں اور یہ احساس دلائیںکہ آپ ہی وہی ہو جسے انہوں نے بچپن میں پل پل دیکھ بھال کر کے کچھ خواب بنے تھے۔ ان کے خوابوں کو ٹوٹنے مت دیں۔ کچھ ہی دن باقی ہیں مگر ان دنوں کو اپنے والدین کے لیے جینے کا سبب بنا ئیں اور یہ بھی آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے۔
کچھ زیادہ نہیں بس یہ سوچ لیں کہ آخری بار ان سے بات کیے، ان کے پاس بیٹھے، ان کی سنے ان کو سنائے اور ان سے مشورہ کیے کتنے دن بیت چکے۔ انہیں کے لیے چاہیے والدہ ہیں یا والد صرف اور صرف ان کے لیے آپ نے آخری بار کتنا وقت نکالا تھا۔ جب ان کے قدموں میں بیٹھ کر انہیں دبایا تھا۔ انہیں ایک معصوم بیٹے یا بیٹی کا احساس دلایا تھا۔ سوچیں اور پھر خود کو ملامت کرنے کے بجائے ابھی جاکر ان سے مل لیں۔یہ سب کرلیں۔ والدین تو والدین ہوتے ہیں۔ وہ کبھی آپ سے دور نہیں رہ سکتے۔ دوریاں تو آپ نے بڑھائی ہوئی ہیں۔ باتیں بہت مگر سب باتوں کا خلاصہ یہی ہے کہ اپنے والدین کے اچھے بچے بننے کی کوشش کریں، وہ بھی راضی اللہ بھی راضی اور پھر دنیا کی نعمت آپ کے لیے ہوں گی۔

تاجروں کا دکانیں صبح 8.30 کھولنے ،شام 6.30 پر بند کرنے کا اعلان

 کراچی کی تجارتی مارکیٹوں میں دکانیں 12 بجے دوپہر کے بعد کھلتی ہیں اور رات دیر گئے تک کھلی رہتی ہیں
 حافظ اسلام مارکیٹ ، ٹریڈرز ایسوسی ایشن میریٹ روڈ اور آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن نے تاجروں سے اپیل 

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں میریٹ روڈ پر واقع حافظ اسلام مارکیٹ صبح ساڑھے 8 بجے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں میریٹ روڈ پر واقع حافظ اسلام مارکیٹ کے تاجروں نے دکانیں صبح 8.30 پر کھولنے اور شام 6.30 پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔تاجروں کا کہنا ہے کہ ٹریڈرز ایسوسی ایشن میریٹ روڈ اور آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن نے تاجروں سے اپیل کی ہے کہ اس مہم کا ساتھ دیں، اور مارکیٹیں صبح جلدی کھولیں اور صبح سویرے کاروبار کی شروعات کریں۔تاجروں نے کہا ہے کہ مارکیٹ شام ساڑھے 6 بجے تک بند کر دی جائے گی، اس کے بعد کوئی کاروبار نہیں ہوگا۔ خیال رہے کہ کراچی کی تجارتی مارکیٹوں میں دکانیں 12 بجے دوپہر کے بعد کھلتی ہیں اور رات دیر گئے تک کھلی رہتی ہیں، مارکیٹیں دیر سے کھلنے اور رات گئے بند ہونے سے نہ صرف کاروبار پر منفی اثر پڑتا ہے بلکہ سماجی زندگی پر بھی یہ طرز عمل اثر انداز ہوتا ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں حکومتی سطح پر کاروباری مراکز صبح جلد کھولنے اور شام کو جلد بند کرنے کے فیصلے بھی ہو چکے ہیں، تاہم اس طرح کے اقدامات کی کوششیں ناکام رہیں، تاجروں نے اپنا طرز عمل نہیں بدلا، سندھ حکومت نے یہ حکم بھی جاری کیا تھا کہ صبح 9 بجے دکانیں کھول کر شام 7 بجے کاروباری مراکز ہر صورت بند کرنے ہوں گے۔

ترسیلات زر کی قیمت در آمد کنندگان کے لیے بینک ریٹ سے زیادہ رکھا جائے

بینک کے ذریعے ترسیلات زر بھیجنے والے کو رقم کے مساوی قیمت کا ایک وائوچر دیا جاسکتا ہے ،سی ای او میمن لیڈر شپ فورم 
 وفاقی ، صوبائی ، نیم حکومتی اداروں ، نجی اداروں ، فیکٹریز ملازمین کے لیے دوپہر کے کھانے کی مفت فراہمی کا انتظام کیا جائے

کراچی(اسٹاف ر پورٹر)میمن لیڈر شپ فورم (MLF)کے چیف ایگزیکیوٹو عبد الرحیم جانو نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ موجود ہ حالات کے تناظر میں پہلے ہی وزیراعظم پاکستان کو ملک کی معاشی بہتری اور عوام کی سماجی بہبود کے حوالے سے تجاویز دے چکے ہیں جس کے چیدہ چیدہ نکات در ج ذیل ہیں :  در آمدات اور بر آمدات کو آپس میں مربوط کردیا جائے ۔ بر آمدات کے ذریعے آنے والے ترسیلات زر کو در آمد کنندگان کے لیے بینک ریٹ سے نسبتاََ زیادہ قیمت پر دیا جائے ، اس سے نہ صرف بر آمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ در آمدات کی حوصلہ شکنی ہوگی ۔ در آمدات کو محدود کر کے زر مبادلہ کے ذخائر کو بڑھایا جاسکتا ہے ۔ سمند ر پار پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کر کے زر مبادلہ میں اضافہ کیا جاسکتاہے اور تجارتی خسا رے کو کم کیا جاسکتا ہے ۔   سمند ر پار پاکستانیوں کے ترسیلات زر کی مدد سے در آمدات میں کمی کی جاسکتی ہے ۔  بینک کے ذریعے ترسیلات زر بھیجنے والے کو اس رقم کے مساوی قیمت کا ایک وائوچر دیا جاسکتا ہے جو کہ اسٹاک ایکسچینج میں موجودہ انٹر بینک ریٹ سے زیادہ قیمت پر بیچا جاسکے ۔ در آمد کرنے کا خواہشمند ان وائوچر کو بینک کے ذریعے کلیئر کراسکے ۔ انٹر بینک ریٹ اور وائوچر ریٹ میں کم از کم تین روپے فی ڈالر کا فرق ہو،  تاکہ بینک کے ذریعے ترسیلات زر وصول کرنے والے کو ترغیب دی جاسکے اور ہنڈی /حوالہ سسٹم کی حوصلہ شکنی کی جاسکے ۔ اس نظام سے گورنمنٹ کو امپورٹ بل کی ادائیگی کے لیے زر مبادلہ کے انتظام کے سر درد کا خاتمہ ہوسکے گااور حوالہ/ہنڈی کے ذرائع سے رقوم کی منتقلی کم سے کم کی جاسکے گی۔ ایل سی کا کم از کم مارجن ضروریات کے لیے 30فیصد اور لگژری اشیاء کے لیے سو فیصد ہونا چاہیے ۔  وفاقی ، صوبائی ، نیم حکومتی اداروں ، نجی اداروں ، فیکٹریاں /غیر سر کاری دفاتر کے ملازمین کے لیے دوپہر کے کھانے کی مفت فراہمی کا انتظام کیا جائے کیونکہ اوسطاََ کھانے کے اخراجات زیادہ ہوتے ہیں ۔ اس اقدام سے نہ صرف ملازمین کی مالی طور پر مدد ہوسکے گی بلکہ دفاتر میں وقت کے ضیاع کو کم سے کم کیا جاسکے گا۔ میمن برادری اپنی اپنی سطح پر بلا امتیا ز مختلف سماجی اور فلاحی کام مثلاََ مختلف مقاما ت پر غریب اور مزدور افراد کے لیے مفت کھانا اور دستر خوان کی سہولت فراہم کر رہے ہیں اور حکومت سے بھی گذارش کرتے ہیں کہ موجودہ شدید مہنگائی کے عالم میں مزدور طبقے اور عام افراد کیلئے مفت دستر خوان کا اہتمام کرنے میں معاونت فراہم کی جائے۔ 

امریکا اور برطانیہ کے تاجروں کے ساتھ تجارتی تعلقات مزید بہترہوں گے، آغا شہاب احمد خان

کراچی  پورٹ سٹی کی حیثیت سے تجارتی وسرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع کے لحاظ سے پرکشش مقام ہے
 پاکستان میں اب امن وامان کی صورتحال بہت بہتر ہے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ ملک ہے، صدرکراچی چیمبر 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی ) کے صدر آغا شہاب احمد خان نے امریکا اور برطانیہ کی جانب سے پاکستان کے لیے سفری ہدایات کو آسان بنانے کے فیصلے کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے سی سی آئی طویل عرصے سے سفری ہدایات میں نرمی کا مطالبہ کرتا رہاہے اور یہ د یکھ کر واقعی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ دونوں ممالک نے بالآخر اپنی سفری ہدایات میں نرمی کی ہے جو یقینی طور پر عوام کو باالخصوص تاجربرادری کو ایک دوسرے کے قریب لائیں گی۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سال بھر ہر سفارتکار کے دورے کے دوران بزنس مین گروپ کے چیئرمین وسابق صدر کے سی سی آئی سراج قاسم تیلی اور تمام ہی عہدیداران پاکستان خاص طور پر کراچی کے لیے سفری ہدایات کو آسان بنانے پر زور دیتے رہے ہیں۔ ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ امریکا اور برطانیہ نے اپنی سفری ہدایات میں نرمی کی ہے اور امید ہے کہ دیگر اہم ممالک خصوصاً یورپین خطے کے ممالک بھی اس قسم کے اعلانات کریں گے کیونکہ پاکستان میں اب امن وامان کی صورتحال بہت بہتر ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں اور زائرین کے لیے یہ ایک محفوظ ملک ہے۔آغا شہاب نے تبصرے میں کہاکہ بلاشبہ یہ درست سمت میں ایک قدم ہے جو یہ واضح کرتا ہے کہ امریکا اور برطانیہ نے پاکستان میں امن وامان کی بہتر صورتحال کو تسلیم کیا ہے جس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششیں قابل تحسین ہیں جنہوں نے پاکستا ن کو لاقانونیت اور دہشت گردی سے پاک بنانے کے لیے سخت جدوجہد کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ان مثبت خبروں کے بعد کراچی کی تاجروصنعتکار برادری کو توقع ہے کہ امریکا اور برطانیہ کے تاجروں وسرمایہ کاروں کے ساتھ تجارتی وسرمایہ کاری تعلقات میں مزید بہتری آئے گی جو ملک کو درپیش سنگین معاشی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے امریکا اور برطانیہ کی تاجربرادری پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور پاکستان کا دورہ کریں جو معیشت کے مختلف شعبوں میں بے پناہ تجارت و سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرتا ہے۔امریکی و برطانوی سرمایہ کار مشترکہ شراکت داری اور سرمایہ کاری کے لیے زمینی حقائق کا جائزہ لینے کے لیے کم ازکم ایک بار کراچی کا ضرور دورہ کریں اور سنسنی خیزمیڈیا رپورٹس پر انحصار نہ کریں جنہیں بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔کراچی پاکستان کا مالیاتی، صنعتی و تجارتی مرکز ہے جو قومی خزانے میں70فیصد سے زائد ریونیو کا حصہ دار ہے۔ کراچی  پورٹ سٹی کی حیثیت سے تجارتی وسرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع کے لحاظ سے پرکشش مقام ہے۔22ملین کی آبادی اور 3500اسکوائر کلو میٹر پر محیط کراچی ایک انتہائی منافع بخش مارکیٹ ہے لہٰذا غیر ملکی سرمایہ کار اس عظیم شہر کی کبھی بھی ختم نہ ہونے والی صلاحیتوں کو دیکھنے کے لیے ضرور آئیں۔کے سی سی آئی کے صدر نے رائے دیتے ہوئے کہاکہ یہ صحیح وقت ہے کہ اسلام آباد میں فیصلہ ساز وں اور حکام کو لازمی طور پر پاکستان میں تجارت و سرمایہ کاری کے مواقع کا اجاگر کرنے لیے اولیت دیتے ہوئے حکمت عملی تیار کرنا ہوگی اس کے علاوہ پورے ملک میں سیاحت کے بڑے پیمانے پر مواقع کو بھی فروغ دینے کے اقدامات عمل میں لائے جائیں۔ہمارے پاس شمالی علاقہ جات میں حسین قدرتی سیاحتی مقامات، سندھ اور بلوچستان میں خوبصورت اور انتہائی متاثر کن ساحلی پٹی کے علاوہ تمام صوبے منفرد ثقافت وتہذیب سے مالامال ہیں جنہیں غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے مؤثر طریقے سے فروغ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ سیاح ہمیشہ ہی اس طرح کے مقامات کی تلاش میں رہتے ہیں۔

گیس کی قیمتو ں میں اضا فہ صنعتی شعبے کو شدید متا ثر کر ے گا ،صدر ایف پی سی سی آئی

پاکستان کی معیشت اچا نک تبدیلیو ں کو برداشت کر نے کی حالت میں نہیں،برآمد ات  ہد ف سے نیچے ہیں، اضا فہ نہیں ہو رہا ،میاں انجم نثا ر 
 حکومت گیس کے نر خو ں میں اضا فے کی تجو یز فوری واپس لے جس سے صنعت کو بند ہونے کا سامنا کر نا پڑے گا ،بے روزگار ی میں اضافہ ہوگا

کراچی(اسٹاف ر پورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر میاں انجم نثارنے گیس کی قیمتوں میں اضا فے کے اقدام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر اس تجو یز پر عمل در آمد بند کر یں۔انہو ں نے کہاکہ وزارت پیٹر ولیم کی تجو یز سے صنعتی شعبے خصو صاًبرآمد کنندگان اور ویلیو ایڈڈسیکٹر کو شدید نقصان ہو گا ۔ میاں انجم نثارنے اس خدشے کا اظہار کیا کہ گیس کی بڑھتی ہو ئی قیمتو ں سے توانا ئی کی لا گت کے ساتھ ساتھ بر آمد ہو نے والے سا مان کی پیداواری لا گت پر بھی اثر پڑے گا ۔ اس سے بین الاقوامی ما رکیٹ میں صنعت کی کا رکردگی کو بڑھانے میں رکا وٹ پیدا ہو گی جہا ں صنعت کو پہلے شدید پر یشا نی کا سامنا ہے ۔ انہو ں نے مز ید کہاکہ اس ضا فے سے عام لو گو ں کی پریشا نی میں اضا فہ ہو گا جو پہلے ہی 14.6 فیصد افرا ط زر کے دبا ئو اور ڈالر کے مقا بلے میں روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے کم قو ت خرید کا سامنا کر رہے ہیں اور اس کے سا تھ ساتھ تجا رتی اور صنعتی صارف بھی اس کو بر داشت نہیں کر پا ئیں گے ۔ گذشتہ سا ل گیس کی قیمتو ں میں پہلے ہی 31فیصد اضا فہ ہو ا ہے ۔ اس سال قبل اوگرا نے گیس کی قیمتو ں میں 214 فیصد اضا فے کی تجو یز پیش کی تھی ۔ ECC  نے گذ شتہ اجلاس کے دوران گیس کی قیمتو ں میں اضا فے کی تجو یز کو موخر کر دیا تھا ۔میاں انجم نثار نے کہاکہ پاکستان کی معیشت اچا نک تبدیلیو ں کو برداشت کر نے کی حالت میں نہیں ہے پاکستان کی برآمد ات اب بھی ہد ف سے نیچے ہیں جن میں اضا فہ نہیں ہو رہا ۔ اس مر حلے پر گیس کی قیمت میں اضا فہ معیشت کو مز ید مشکلا ت سے دو چار کر دے گا جو کہ پہلے سے ہی دبا ئوشکا رہے ۔ پاکستان کو  قیمتو ں میں استحکام رکھنے کی ضرورت ہے خصو صاًمینو فیکچر نگ اور بر آمدی شعبے کے توازن کو برقرار رکھے تا کہ معیشت تر قی کی راہ پر گا مز ن ہو سکے جس کے لیے مو جو دہ حکومت سخت جدوجہد کر رہی ہے۔ صدر ایف پی سی سی آئی میا ں انجم نثار نے حکومت پر زور دیا کہ وہ گیس کے  نر خو ں میں اضا فے کی تجو یز کو فوری واپس لے جس سے صنعت کو بند ہونے کا سامنا کر نا پڑے گا جس کا نتیجہ با لآخربے روزگاری کا با عث بنے گا ۔ 

یوم یکجہتی کشمیر پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے خصوصی رپورٹ

5 اگست کے بعدسے مقبوضہ کشمیر میں 84افراد شہید
گیارہ ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا

Image result for srinagar


سرینگر، مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سال 5اگست کو خطے کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کے بعد سے 5فروری ،یوم یکجہتی کشمیر تک مقبوضہ کشمیر میں 84افراد کو شہید کیا گیا جن میں آٹھ عام شہری تھے۔شہریوں میں 2 خواتین اور4 بچے بھی شامل ہیں۔ جبکہ 7 افراد کو دوران حراست شہید کیا گیا۔ 18لوگ ایسے تھے جو کہ نامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بنے۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری ساوتھ ایشین وائر کی رپورٹ کے مطابق صرف دسمبرمیں 25 اور جنوری میں 19افراد شہید ہوئے ۔مقبوضہ کشمیر میں 5اگست سے آج تک 38بھارتی سکیورٹی اہلکار ہلاک اور491زخمی ہوئے۔
پانچ اگست کو مرکز کی مودی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت دفعہ 370کے خاتمے کے بعد انتظامیہ نے کشمیر میں ہزاروں لوگوں کو گرفتار کیا تھا تاکہ اس دفعہ کی منسوخی کے بعد وادی میں امن و امان برقرار رہے۔ 11629افراد کو مختلف کاروائیوں میں گرفتار کیا گیا۔جن میں سے صرف اگست کے مہینے میں گیارہ ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا۔ جبکہ 50سے زائد عمارتوں کو تقریباًچھ سو مختلف آپریشنز کے دوران سیکورٹی فورسز نے بارودی مواد سے اڑا دیا۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس عرصے میں زیادہ آپریشنز مقبوضہ کشمیر کے اضلاع سرینگر، کُپواڑہ ، ہِندوَاڑہ، رفیع آباد، پَٹَن، چاڈُورہ، کنگن ، تَرَال ، اَوَنتی پورہ ، بیج بِہاڑَہ، شوپِیاں، کُلگام ، رام بن، کِشتواڑ، ڈوڈہ میں کئے گئے۔مختلف آپریشنز میں مشتعل مظاہرین کی طرف سے سیکورٹی فورسز پر پتھراو کے 10سے زائد واقعات پیش آئے۔بھارتی فوج ، پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروںکی طرف سے آپریشنز میں مظاہرین پر فائرنگ ، پیلٹ گن اور آنسو گیس سے تقریباً 900افراد زخمی ہوئے۔
پانچ اگست 2019کے بعد سے بھارتی حکومت نے 412 افراد پر "بدنام زمانہ" قانون پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کیا اور ان میں سے بیشتر افراد بیرونی ریاستوں کی جیلوں میں بند ہیں۔
رپورٹ کے مطابق تشدد کے مختلف واقعات میں 4بچوں کی ہلاکت بھی ہوئی ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ حراست کے دوران بچوں کو مسلح افواج کے ہاتھوں غیر قانونی اور ناجائز نظربندیوں ، ناجائز سلوک ، جس میں تشدد بھی شامل ہے ، کا سامنا کرنا پڑا۔ساوتھ ایشین وائر کی اس رپورٹ میں جنسی تشدد کے واقعات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔جس میں تقریباً51کشمیری خواتین کی بے حرمتی کی گئی۔
اسی عرصے میں ہندوستانی مسلح افواج اور کشمیر حریت پسندوں کے مابین فائرنگ کے چھ سو سے زائد واقعات بھی پیش آئے۔
اس رپورٹ میں میڈیا پر پابندیوں پر بھی روشنی ڈالی گئی ، جس میں صحافیوں کو مار پیٹنے کے متعدد واقعات پیش آئے۔ جسمانی حملوں کے علاوہ صحافیوں کو بھی انتقامی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑا۔
5اگست سے آج تک مقبوضہ کشمیر میں سرینگر کے نواحی علاقے نوہٹہ میں واقع چھ سو سالہ قدیم اور وادی کی سب سے بڑی عبادت گاہ کی حیثیت رکھنے والی تاریخی جامع مسجد میں مسلسل 19 جمعے نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔اس سال سے قبل جولائی 2017میں رمضان کے مہینے میں جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی کبھی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ ڈوگرہ دور کے زوال کے بعد پہلی مرتبہ رمضان کے آخری جمعہ ،جسے جمعتہ الوداع کہا جاتا ہے،کو بھی نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی ۔
1842میں سکھ دورکے آخری گورنر شیخ انعام الدین کے دورمیں اس تاریخی مسجد کو کھولا گیا تاہم اس دوران مسلسل11برسوں تک مسجد میں صرف نماز جمعہ ہی ادا کرنے کی اجازت دی گئی۔ اس دوران جمعہ کو کچھ گھنٹوں کیلئے ہی مسجد کو کھولا جاتا تھا اور بعد میں بند کیا جاتا تھاتاہم1898کے بعد ہی مسجد کو کھولا گیا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق 2016میں حزب کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد بھی اس مسجد کو قریب چار ماہ تک بند کردیا گیا اور یہاں نماز کی اجازت نہیں دی گئی تاہم 2017میں پہلی بار جامع مسجد کو رمضان کے متبرک مہینے میں پہلے بھی جمعہ کے موقعہ پر،پھر جمعتہ الوداع کے خصوصی موقعہ پر بند کیا گیا تھا۔
5اگست 2019سے 2020کے یوم یکجہتی کشمیر کے عرصے کے دوران مقبوضہ کشمیرطویل ترین مواصلاتی لاک ڈاون کا شکارپہلا علاقہ بن گیا۔کشمیر میں ابھی تک دو بار ایسا ہوا ہے جب سرکار نے 100دنوں کے زائد عرصے سے یہاں کے لوگوں کو انٹرنیٹ سے محروم رکھا۔ خبررساں ادارے ساتھ ایشین وائر نے اپنی خصوصی رپورٹ میں بتایا کہ 5اگست سے پہلے 2016میں عسکریت پسند برہان وانی کی شہادت کے بعد ہونے والے عوامی احتجاج کے دوران اس وقت کی بی جے پی - پی ڈی پی مخلوط سرکار میں 133دنوں تک انٹرنیٹ سروسز پر پابندی رہی۔ البتہ براڈبینڈ سروس کو چھ دنوں کے بعد بحال کر دیا تھا، جس وجہ سے عوام کو زیادہ پریشانیوں کا سامنا نہیں رہا۔  لیکن رواں سال 5اگست سے جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت ختم کیے جانے کے ساتھ ہی مواصلاتی نظام پر بدترین پابندیاں نافذکر دی گئیں۔جو 5اگست سے 2019کے آخری دن تک جاری رہیں۔ جن کا دورانیہ 149دن رہا۔
ساتھ ایشین وائر نے اپنی خصوصی رپورٹ میں بتایا کہ جموں و کشمیر میں 2016 کے بعد سے مواصلات کے شٹ ڈاون کے مجموعی طور پر 183 واقعات ریکارڈ کئے گئے ۔
رواں سال کے آغاز سے ہی سرحد پر کشیدگی کا ماحول ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اگست 2019میں مجموعی طور پر سرحد پر پاکستان اور بھارتی افواج کی طرف سے گولہ باری کے307 واقعات پیش آئے۔ ستمبر میں 292، اکتوبر میں 351، نومبر میں 304 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی اور جبکہ دسمبر اور جنوری میں بھی یہ تعداد 300 سے تجاوز کرگئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کشمیر پر اقوام عالم خاموش کیوں ہیں؟

تحریر: انشال راؤ

ہم جب یکجہتی کشمیر کی بات کرتے ہیں تو اس سے مراد کشمیر پر بھارتی ناجائز تسلّط کے خلاف کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، ریاست جموں و کشمیر کی عوام سات دہائیوں سے بھارتی ظلم و جبر سے آزادی کی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرے، تقریباً تیس سالوں سے ہر سال پانچ فروری کو پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر قومی سطح پر منایا جاتا ہے اور پوری دنیا میں مقیم پاکستانی جوش و جذبے کے ساتھ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، تقریباً تمام طبقات سے افراد جلسوں اور ریلیوں میں شرکت کرتے ہیں مختلف پروگرامات کا انعقاد کیا جاتا ہے اور ہر سطح پر کشمیریوں سے یکجہتی کا عزم دوہرایا جاتا ہے، یوم یکجہتی کشمیر کے زریعے ایک طرف تو کشمیریوں سے اپنائیت و حمایت کا اظہار کیا جاتا ہے جبکہ دوسری طرف اس دن بھارتی ظلم و جبر کی گونج پوری دنیا میں زور و شور سے سنائی دی جاتی ہے اس کے ساتھ ساتھ اس دن کے زریعے اقوام متحدہ کو اس کی اپنی پاس کی گئی قراردادوں پر عمل نہ ہونے کی یاد بھی دلائی جاتی ہے اور ساری دنیا کو یہ بتایا جاتا ہے کہ نوآبادیاتی عہد کا آخری کانٹا ابھی باقی ہے، کشمیر جسے جنت ارضی کہا جاتا ہے جس قدر خوبصورت ہے اتنا ہی مظلوم بھی ہے کہ سرزمین کشمیر پہ بسنے والے پہلے ایک صدی تک ڈوگرا راج کے ظلم و جبر سے لڑتے رہے پھر جب تاج برطانیہ کا ہندوستان میں سورج غروب ہوا تو وہ کشمیر کے مسئلے کو ادھورا چھوڑ کر چلا گیا بلکہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت گورداس پور کا مسلم اکثریتی ضلع بھارت کے حوالے کر گیا جہاں سے بھارت کو کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کرنے کا راستہ مہیا کیا گیا، تقسیم ہند چونکہ اس اصول پر ہوئی کہ مسلمان اکثریتی علاقے پاکستان اور ہندو اکثریتی علاقے بھارت کے حصے میں آئینگے، تقسیم ہند کے موقع پر تقریباً 600 خودمختار ریاستیں تھیں جن کو یہ حق دیا گیا کہ وہ جس کے ساتھ چاہیں الحاق کرلیں، ریاست جونا گڑھ نے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا تو بھارت نے اعتراز کیا کہ جونا گڑھ کی اکثریت ہندو آبادی پر مشتمل ہے لہٰذا یہ بھارت میں شامل کی جائے جس پر پاکستان نے اصول کی پاسداری کی، حیدرآباد دکن کی مسلمان حکومت نے آزاد رہنے کا فیصلہ کیا تو بھارت نے ہندو اکثریت کا جواز بناکر اس پر قبضہ کرلیا، کشمیر مسلمانوں کی اکثریت پہ مشتمل تھا لیکن بھارت نے کسی اصول کسی قانون کا احترام نہیں کیا اور دھوکے سے کشمیر پر قابض ہوگیا، بھارتی ہٹ دھرمی اور ڈوگرا ظلم و ستم کے ردعمل میں مسلمان مجاہدین نے دونوں کی جم کر پٹائی شروع کردی، آزاد کشمیر لینے کے بعد ابھی مجاہدین پونچھ کا گھیراو کیے ہوے تھے کہ بھارتی درخواست پر اقوام متحدہ نے جنگ بندی کی درخواست کی جسے پاکستان نے قبول کرلیا تو مجبوراً مجاہدین کو بھی پیچھے ہٹنا پڑا، جس کے بعد اقوام متحدہ نے استصواب رائے کرانے کی قرارداد منظور کی اور ابتک بیس سے زائد قراردادیں منظور کرچکا ہے لیکن افسوس ہے اقوام متحدہ آج تک بھارت سے ان درخواستوں پر عمل کروانے میں مکمل ناکام رہا ہے، اقوام متحدہ کی کمزوری اور بااثر اقوام کی خودغرضی و غیرسنجیدگی کا فائدہ اٹھا کر ستر سالوں سے کشمیریوں کو ظلم کی چکی میں پیستا آرہا ہے، پانچ اگست 2019 سے ابتک کشمیر کو بھارت نے جیل میں تبدیل کر رکھا ہے اور انسانیت سوز ظلم و بربریت ڈھا رہا ہے، آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوے اپنا حصہ قرار دے دیا ہے جس پر پاکستان اور دنیا بھر کے اسلامی ممالک میں شدید غم و غصہ اور تشویش پائی جاتی ہے، پاکستان کے سخت احتجاج کے بعد سے کشمیر ایک بار پھر عالمی مسئلہ بن کر سامنے آیا ہے جس پر بظاہر تو اقوام متحدہ کی طرف سے کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا لیکن دو بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ان کیمرہ اجلاس ضرور ہوچکا ہے جس کی معلومات دنیا کے سامنے فی الحال تو نہیں آئی البتہ TRT نیوز نے انکشاف کیا کہ "جب تک دونوں ممالک میں جنگ نہیں ہوتی تب تک کشمیر کے معاملے میں ہاتھ نہیں ڈالا جائے گا، اس کے علاوہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ان کیمرہ اجلاس میں کیا ڈویلپمنٹ ہوئیں اس پر ابھی تک کسی طرف سے کوئی واضح موقف سامنے نہیں آیا ہے البتہ ماضی اور حال کے واقعات کو دیکھتے ہوے یہ اندازہ ضرور لگایا جاسکتا ہے کہ "دال میں کچھ کالا ہے"، جس طرح عرب کی تقسیم اور فلسطین کی تقسیم کی حقیقت روس نے بعد میں دنیا کے سامنے منکشف کی بالکل اسی طرح کشمیر کے معاملے میں بھی ایسی ہی کوئی ڈویلپمنٹ خارج از امکان نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا فلسطین پلان انتہائی غیرمتوقع ثابت ہوا ہے لیکن مختلف رپورٹوں سے یہ بات سامنے آرہی ہیں کہ سعودی عرب بھی فلسطینی قیادت پر زور ڈالتی رہی کہ وہ ٹرمپ فارمولے کو من و عن تسلیم کریں، جس طرح فلسطین کے معاملے میں ٹرمپ نے مختلف اقوام کو ساتھ ملایا ہے اسی طرح کشمیر و افغانستان کے معاملے پر ٹرمپ انتظامیہ کی مختلف بااثر طاقتوں سے بات چیت ہوتی آرہی ہیں، جیسا کہ بھارت ذمیجر جنرل صبا کریم کی رپورٹ کے مطابق کہ عالمی طاقتیں کشمیر میں ایک نیا اسرائیل بسانے کی خواہش مند ہیں سے عالمی طاقتوں کی کشمیر میں دلچسپی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے آج دنیا کو خاتمے کا شدید ترین خطرہ ہے اور کشمیر دنیا کی 9 ایٹمی طاقتوں میں سے تین طاقتوں پاکستان، بھارت، چین کے مابین واقع ہے جو نہ صرف ان ممالک بلکہ ایک عالمی جنگ کا نقطہ آغاز بھی ثابت ہوسکتا ہے، Doomsday Clock کو تاریخ کے سب سے کم ترین وقت مڈنائٹ سے 100 سیکنڈ کے فاصلے پر سیٹ کیا گیا ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عالمی سائنسدانوں کے نزدیک اس وقت دنیا کے خاتمے کو تاریخ کا سب سے زیادہ خطرہ ہے اس کے باوجود کسی طاقت کی جانب سے کشمیر پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کرنا انتہائی معنی خیز ہے، ڈونلڈ ٹرمپ تین بار ثالثی کی آفر کرچکے ہیں اس سے ایک بات کے شدید ترین امکانات پیدا ہوگئے ہیں کہ جس طرح فلسطین کے حل کا انسانیت سوز فارمولا پیش کیا گیا ہے ہو سکتا ہے مستقبل قریب میں ایسا ہی کوئی فارمولا کشمیر کے حل کے طور پر سامنے لایا جائے جو شاید کشمیریوں سمیت پاکستان کو قابل قبول نہ ہو۔

کرونا وائرس

Image result for coronavirus
علامات
1: سانس کے مسائل (شدید)
2: بخار + کھانسی
3: نمونیہ (وائرل)
4: فلو (زکام، نزلہ)
5: سر درد 
6: گلہ خراب ہونا

احتیاتی تدابیر
1: گلے کو خشک نا رکھیں۔
2: تھوڑا تھوڑا پانی پیتے رہیں۔
3: بڑے °50c تک پانی پیئیں۔
4: چھوٹے °30c تک پانی پیئیں۔
5: مارچ تک ایسے ہی گرم پانی پیتے رہیں۔
6: پُر ہجوم جگہوں پر نا جائیں۔
7:  سفر کرتے وقت، گھر سے باہر جاتے وقت اور مارکیٹ وغیرہ جاتے وقت ماسک ضرور پہنیں۔
8: مصالحہ دار اور فرائی فوڈ سے گریز کریں۔
9: باہر سے آتے وقت فوراً ہاتھ دھوئیں۔
10: ہاتھوں کو آتے جاتے بار  بار دھوتے رہیں_
11: سبزياں اور پھل زیادہ استمعال کریں۔
12:گوشت سے پرہیز کریں۔

نوٹ: اس بیماری کا ابھی تک کوئی علاج دریافت نہیں ھوا، لہٰذا پرہیز کریں اور یہ پیغام صدقہ جاریہ سمجھ کے آگے شئیر کرتے جائیں  جزاك اللّه‎‎ خيرًا
اخوکم: شیخ بلال سعید سرپال
بشکریہ: ڈاکٹر فہد دلدار رانا(چائینہ)

فلم ''زندگی تماشہ'' کی نمائش روکنا احسن اقدام ہے ،ارکان سندھ اسمبلی ٹی ایل پی

مذہبی حلقوں میں بہت تشویش پائی جاتی تھی،فلم کی نمائش سے امن و امان کی صورت حال بگڑنے کے خدشات تھے ،مفتی قاسم فخری ،یونس سومرو ،ثروت فاطمہ
پاکستان اور بیرون ملک رہنے والے ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس نے اس اہم معاملے میں اپنا کردار ادا کیا،علامہ رضی حسینی ،مفتی مبارک عباسی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک لبیک یارسول اللہ پاکستان (ٹی ایل پی) کے ارکان سندھ اسمبلی نے حکومت کی جانب سے متنازع فلم ''زندگی تماشہ'' کی نمائش ملتوی کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فلم کے بارے میں مذہبی حلقوں میں بہت تشویش پائی جاتی تھی ۔فلم کی نمائش سے امن و امان کی صورت حال بگڑنے کے خدشات تھے ۔ٹی ایل پی پاکستان اور بیرون ملک رہنے والے ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرتی ہے جس نے اس اہم معاملے میں اسلام کا ساتھ دیتے ہوئے اپنا کردار ادا کیا۔بدھ کو جاری بیان میں سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مفتی قاسم فخری ،یونس سومرو ،ثروت فاطمہ ،کراچی کے امیر علامہ رضی حسینی اور علماء بورڈ کے چیئرمین مفتی مبارک عباسی نے کہا کہ ٹی ایل پی پاکستان فلم سینسر بورڈ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جس نے ایک بہت حساس مذہبی معاملے کو سنجیدہ لیتے ہوئے ایکشن لیا۔ انہوں نے کہا کہ فلم ''زندگی تماشہ ''کچھ ایسے ہی اصولوں پر بنائی گئی تھی کہ جس کے دیکھنے سے معاذاللہ مذہب اور مذہبی افراد سے نفرت جنم لے حالانکہ مذہبی طبقہ پاکستان کی ایک زندہ جاوید حقیقت ہے جس سے قرآن پاک حفظ اور قرآن و حدیث کے علوم حاصل کئے جاتے ہیں۔ فلم زندگی تماشہ کی نمائش میں اہم ترین نکتہ یہ ہے کہ سرمد کھوسٹ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی فلم سنسر بورڈ سے کلئیر کروالی ہے حالانکہ دی موشن پکچرز آرڈیننس 1979 جو کہ 3 ستمبر 1979 کو جاری کیا گیا اس آرڈیننس کے باب 2 کی شق نمبر 6 میں یہ بات واضح طور پر موجود ہے کہ کسی بھی ایسی فلم کو تشہیر کا سرٹیفکیٹ نہیں دیا جاسکتا کہ جس کی عکاسی (کوئی ایک حصہ یا مکمل حصہ یا فلم) اسلام کی شان و شوکت کے خلاف ہوں یا پاکستان کے دفاع کے بارے میں متعصبانہ رائے ہموار کرے۔ٹی ایل پی کے رہنماؤں نے کہا کہ  ایسی صورت میں ایک اہم ترین سوال پیدا ہوتا ہے کہ آیا واقعی اس فلم نے سرٹیفیکٹ حاصل کیا ہے؟ اگر ہاں تو اس فلم میں موجود اسلام مخالف مواد کس نے کلیئر کیا؟ اور اگر نہیں تو آئین پاکستان کے اس قانون کے تحت یہ فلم تو بنیادی طور پر ہی غیر قانونی ہے جس پر ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن اور قانونی کارروائی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کل میڈیا کا دور ہے اور ہر شخص اس نیٹ ورک سے وابستہ ہے لہذا آنے والے وقت میں اگر کوئی اسلامی اقدار یا مذہبی معاملات پر کام کرنا چاہتا ہے کہ جس سے نوجوان نسل اسلام کا تشخص سمجھے اور جو معاشرے میں اصلاح کے پاسبان ہوں جس کی ایک مثال ترک ڈرامہ سیریل ارطغل غازی ہے تو اسکے لئے کوئی ایسا بورڈ تشکیل دیا جائے جس میں علمائے کرام موجود ہوں۔ کیوں کہ ہر شعبے میں انکے ماہرین سے مشاورت کی جاتی ہے جبکہ مذہبی معاملات انتہائی حساس ہوتے ہیں ایسے معاملات میں اگر ڈراموں یا فلموں کی ترویج کے حوالے سے کام کرنے کی ضرورت پیش آئے بھی تو تمام مسالک کے علماء موجود ہیں ان کی خدمات حاصل کی جائیں اور تاریخ اسلام کے روشن باب کے حوالے سے موجودہ دور کی طاقت یعنی میڈیا کو اچھے انداز میں استعمال کرکے انکو واضح کیا جائے تاکہ میڈیا کے ذریعے لوگوں میں اسلام اور پاکستان سے محبت بڑھے ناکہ وہ ایسے اداکاروں کے پیروکار بنیں جن کے کردار پر کلام کرنے پر بھی شرم محسوس ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ فلم سینسر بورڈ نے بروقت کارروائی کی اور فلم کی رونمائی کو روکتے ہوئے اپنے نوٹیفکیشن میں بڑے واضح انداز میں کہا ہے کہ اس فلم کے بارے میں مذہبی حلقوں میں بہت تشویش پائی جاتی ہے اور فلم کی رونمائی ملک میں امن وامان کی صورتحال کی خرابی کا باعث بن سکتی ہے۔تحریک لبیک پاکستان ملک  اور بیرون ملک رہنے والے ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرتی ہے جس نے اس اہم معاملے میں اسلام کا ساتھ دیتے ہوئے اپنا کردار ادا کیا۔

Source: Whatsapp

معلوماتی دُنیا


یہ حیرت انگیز حقیقت بہت کم لوگوں کو معلوم ہے کہ حضور صلی الله علیہ وآلہ وسلم کی پوری زندگی میں جتنی جنگیں ہوئیں 
جن کے نتیجے میں ایک فلاحی اسلامی ریاست قائم ہوئی، 
ان تمام جنگوں میں جو سو کے قریب ہیں، 
صرف
اور
صرف
1059 انسان قتل و شہید ہوئے، 
یہ تعداد صرف کافروں کی نہیں بلکہ مسلمان شہدا اور کافر مقتول تمام کی کل تعداد ہے۔

•ماوزے تنگ ملحد تھا۔ 
اس نے پانچ کروڑ قتل کیے۔

•سٹالن ملحد تھا
 اس نے ساڑھے تین کروڑ قتل کیے۔

•ہٹلر لادین تھا 
اس نے نوے لاکھ قتل کیے۔

•لیوپولڈ عیسائی تھا 
اس نے ایک کروڑ قتل کیے۔

•ہیدیکی نے پچاس لاکھ قتل کیے۔

•امریکا نے اب تک پانچ کروڑ انسانوں کو قتل کیا جن میں اکثریت مسلمانوں کی تھی۔

•روس بھی ایک کروڑ کے لگ بھگ مسلمانوں کو قتل کرچکا ہے۔

•برطانیہ اور فرانس کی تاریخ بھی سیاہ ہے۔

جبکہ دوسری طرف انتقامی آگ میں جل کر چند سو لوگ دماغی توازن برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے پھٹ گئے، 

جس سے پورے اسلام کو بدنام اور مسلمانوں کو دہشت گرد کہہ کر اپنے کروڑوں کو چھپایا جارہا ہے۔

اس کام کے لئے انہوں نے ہرملک میں وہاں کے چند لبڑل بطور "نائی" رکھے ہوئے ہیں، 
جو ان کا مقدمہ میڈیا پر پیش کرتے رہتے ہیں•

Source: Whatsapp

اکاﺅنٹ ہیکرز سے کیسے بچائیں


 تحریر: عارف رمضان جتوئی، کراچی


ہیک کرنے کا عمل دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر ہوتا ہے۔ ماضی سے اب تک حساس ترین اداروں اور سرکاری اداروں کی ویب سائٹس تک کو ہیک کیا جاتا رہا ہے۔ ہیڈ آفس کے مین سرور تک رسائی، اہم ترین شخصیات کے ذاتی اکاﺅنٹس سے لے کر ایک عام آدمی تک کے اکاﺅنٹس ، کمپیوٹرز اور موبائلز بھی ہیک ہوتے رہے ہیں۔ دنیائے سائبر میں اس ہیکنگ کو سائبر کرائم کی نظر سے دیکھا جاتا ہے جو بڑا اور گھناﺅنا جرم شمار ہوتا ہے جس کی سزائیں بھی اس قدر کڑی سے کڑی رکھی گئی ہیں۔
سب سے پہلے جاننا ضروری ہے کہ اکاﺅنٹ ہیک کیسے کیا جاتا ہے؟ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی جاننا بہت ضروری ہے کہ آپ کے اکاﺅنٹس کے ذریعے کوئی آپ کی لوکیشن، گھر کا ایڈریس بھی ٹریس کر سکتا ہے۔اکاﺅنٹس ہیک کرنے والے اس عمل کو بہتر طریقے سے جانتے ہوں گے تاہم ہم اپنی معلومات کے مطابق یہاں پر کچھ معلومات فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اکاﺅنٹس ہیک کے بہت سے طریقے ہیں۔ عموما ہیکنگ میں پہلے ایک نقلی پیج بنایا جاتا ہے اور پھر اس نقلی پیج کا لنک اس یوزرکو ای میل کر دیا جاتا ہے جس کا اکاﺅنٹ ہیک کرنا ہوتا ہے۔ اس لنک پر کوئی دلچسپ ، غیر معمولی معلومات ، تصویر یا ویڈیو دی ہوئی ہوتی جو عموماً کسی کو بھی اپنی طرف مائل کرسکتی ہیں جب یوزر اس نقلی فیس بک پیج کے لنک پر کلک کرتا ہے تو وہ پیج اس سے یوزر نام اور پاسورڈ مانگتا ہے۔ جب یوزر اس پیج میں اپنا یوزی نام اور پاس ورڈ لکھ کر لاگ ان کرتا ہے تو اس کے اکاﺅنٹ کی مکمل تفصیل اس شخص کو مل جاتی ہے جس نے وہ لنک بھیجا تھا۔ اکاﺅنٹ کی تفصیل اس جعلی اکاﺅنٹ بنانے والے کے پاس پہنچ جاتی ہے۔ بہت سے لوگ فیس بک کے ذریعے اپنی کچھ چیزیں لائک کرنے والے کے لیے دوسرے سے کہتے ہیں اور اس طرح لائک کے چکر میں آپ کی معلومات ہی اس کے پاس چلی جاتی ہے۔
دراصل آپ جس صفحے پر لاگ ان ہو رہے ہوتے ہیں وہاں اگر آپ یو آر ایل بار یعنی لنک پر غور کریں تو وہ فیس بک یا جی میل کا ایڈریس نہیں ہوگا بلکہ وہ کوئی ویب سائٹ کا یوآر ایل ہوگا مگر آپ کے سامنے جو پیج آرہا ہوگا وہ کسی فیس بک یا جی میل کا ہوگا۔ دراصل اس میں بالکل ایک جیسے ڈیزائن کا صفحہ استعمال کیا جاتا ہے جس سے لوگ بہت جلد دھوکا کھا جاتے ہیں۔ان کی لاگ ان ڈیٹیلز چوری ہو جاتی ہیں اور اانہیں پتا بھی نہیں چلتا۔
بہت سے افراد آن لائن خریداری کے لیے یا کسی غیر ضروری ویب سائٹ تک رسائی کے لیے وہاں پر موجود ویب سائٹ اوپن کرتے ہیں تو ایک پیج فراہم کردیا جاتا ہے۔ اس پیج پر ایک اکاﺅنٹ کریڈ کرنے کا کہا جاتا ہے۔ جس کے لیے ای میل اور پاس ورڈ بھی مانگا جاتا اس طرح بھی آپ کا ایک میل اور پاس ورڈ متعلقہ فرد کے پاس چلا جاتا ہے۔
ہیکنگ یا کسی کی لوکیشن معلوم کرنے کا ایک آسان اور بہترین طریقہ یہ بھی استعمال کیا جاتا ہے کہ مختلف ویب سائٹس کا لنک آپ کو انباکس یا ای میل کیا جاتا ہے۔ جس کا مقصد صرف اور صرف آپ سے اس پر کلک کروانا ہوتا ہے۔ آپ کے ایک کل کے ذریعے آپ جس بھی انٹرنیٹ سے لاگ ان ہوتے ہیں اس انٹرنیٹ کا آئی پی ایڈریس فورا اس ہیکر کے پاس چلا جاتا ہے۔ آئی پی ایڈریس بنیادی طور پر آپ کے انٹرنیٹ کی لوکیشن ہوتا ہے۔آئی پی کے ذریعے معلوم ہوجاتا ہے کہ اس وقت آپ کس ایریا میں موجود ہیں۔
اگر یہ کہا جائے کہ فیس بک یا کوئی بھی اکاﺅنٹ ہیک نہیں ہوسکتا تو ایسا نہیں ہے۔ البتہ احتیاطی تدابیر کے ذریعے ممکنہ حد کم سطح کے ہیکرز سے بچا جاسکتا ہے۔ جہاں تک رہی بات مکمل طور سیکور کرنے کی تو اس کے لیے آپ اپنی اہم معلومات ہرگز ہرگز اپنے اکاﺅنٹس میں نہ رکھیں۔ اگر کوئی شخص آپ کو نقلی پیج استعمال کر کے ای میل یا ان باکس کرتا ہے اور آپ کو لاگ ان ہونے کا کہتا ہے تو آپ سب سے پہلے اس پیج کے لنک (ایڈریس) کاپی کر کے الگ سے براﺅزر میں دیکھیں۔





فیس بک میں بھی ابتدائی دنوں میں ایک بڑی خرابی سامنے آئی تھی۔ وہ یہ تھی کہ بغیر پاس ورڈ کے اکاﺅنٹ ہیک کرلیا جاتا تھا۔ ہیکر فیس بک کے کسی بھی اکاﺅنٹ کو صرف یوزرنیم کی مدد سے کھول سکتے ہیں۔ تاہم فیس بک انتظامیہ کو جب اس بات کی شکایت موصول ہوئیں تو فیس بک نے اس غلطی کو درست کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ تاہم یہ نہیں معلوم ہے کہ آیا فیس بک کو اس قدر سکیور کردیا گیا ہے یا ابھی تک نہیں کیا جاسکا۔ اس بات سے یوزرز کو بہت احتیاط رکھنی چاہیے کہ وہ اپنے اکاﺅنٹ میں کوئی ایسی چیز سیو نہیں کریں کہ اگر آپ کی آئی ڈی کو بہت سیکور رکھنے کے باجود ہیکر کھول لیتا ہے تو ان تک نہ پہنچیں۔ کوشش کریں کہ 2-3 ماہ بعد اپنا پاس ورڈ اپ ڈیٹ کرتے رہیں۔ پبلک مقامات اور دوسروں کے کمپیوٹرز پر لاگ ان کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیں۔ صرف قابل بھروسا جگہوں پر ہی اپنے ذاتی اکاو ¿نٹس استعمال کریں۔ لاگ ان کرتے ہوئے بعض اوقات پاس ورڈ سیو (محفوظ) ہو جاتا ہے اس بات کا احتیاط ضروری ہے۔ کسی بھی ای میل اکاو ¿نٹ کے ہیک ہونے میں سیکورٹی کوئسچن (سیکورٹی سوال) بھی اہم ہوتا ہے۔ اس لیے اپنے سیکورٹی کوئسچن ایسے نہ رکھیں کہ جسے کوئی بھی سوچ کر پہنچ جائے۔ جیسے آپ کا بہترین ٹیچر، دوست وغیرہ۔ اپنے اکاﺅنٹ کو ہیک ہونے سے بچانے کے لیے پرائمری ای میل اور موبائل فون نمبر جو آپ کے اپنے پاس ہیں وہ ایڈ کر کے رکھیں۔مگر دوسروں کے لیے شو (Show) ہرگز نہیں کریں بلکہ وہاں پر ہیڈن کے آپشن کا استعمال کریں۔
ابھی حال میں ہیک کرنے کا نیا طریقہ کار بھی سامنے آرہا ہے۔ یہ طریقہ ہیکرز کے لیے انتہائی آسان اور کارآمد ثابت ہورہا ہے۔ ہیکر کسی بھی طریقے سے آپ کے موبائل میں ایک وائرس انسٹال کرلیتا ہے۔ نیویارک سے جاری ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ سینکڑوں ہزاروں مقبول ترین موبائل ایپس آپ کے پرائیویٹ اور حساس ترین ڈیٹا پر نظر رکھتی ہیں اور معلومات چوری بھی کرتی ہیں۔ ٹیکنالوجی کمپنی Vocative کی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ فیس بک، وائبر اور اینٹی وائرس کے علاوہ درجنوں مقبول ترین گیمز بھی صارفین کی ایسی معلومات طلب کرتی ہیں کہ جن تک ان کی رسائی نہیں ہونی چاہیے۔ یہ ایپس صارفین کی تصاویر، ویڈیوز، میسج، کال کی معلومات، لوکیشن اور یہاں تک کہ مائیکرو فون اور اسپیکر کی آواز بھی ریکارڈ کرسکتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ معلومات عام طور پر صارفین کو اشتہارات بھیجنے کی غرض سے اکٹھی کی جاتی ہیں لیکن ہمیں نہیں معلوم کہ ان کا اور کیا استعمال ہوتا ہے اور یہ معلومات کس کس کے پاس جاسکتی ہیں۔ پرائیویٹ معلومات تک غیر مناسب اور ضرورت سے زائد رسانی حاصل کرنے والی ایپس میں اینٹی وائرس ایپس سر فہرست ہیں، اس کے بعد وائبر اور فیس بک کا نمبر آتا ہے ۔اس کے لیے سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ جب بھی ایپ انسٹال کرنے لگیں وہاں پر موجود ہوتا ہے کہ آپ ایپ ڈاﺅن لوڈ کرنے کے لیے کن کن چیزوں کے لیے الاﺅ کررہے ہیں۔
ہیکنگ میں سب بڑی غلطی ہماری اپنی ہوتی ہے۔ ہیکنگ کی وجوہات جاننے کے بعد آپ کو اندازہ ہورہا ہوگا کہ اس تمام ہیکنگ میں آپ کی اپنی غلطی ہوتی ہے۔ جب تک آپ کو ایک چیز کا معلوم ہی نہیں آپ اس لنک پر ہرگز نہیں جائیں۔ یہاں پر ایک افسوس کا امر یہ بھی ہے کہ بہت سی خواتین فیس بک کے آزادنہ استعمال کی وجہ سے کچھ بھنوروں کے چنگل میں پھنستی جارہی ہیں۔ گزشتہ دنوں کچھ ایسے کیس سامنے آئے کہ جنہیں سن کر بہت افسوس ہوتا ہے۔ کچھ لوگ فیس بک پر لڑکیوں سے دوستیاں کرتے ہیں پھر ان کی تصاویر لے کر انہیں ہراساں کیا جاتا ہے۔ اگر آج اپنے ارد گرد کے ماحول کا جائزہ لیں تو آپ کو ہر دس میں کوئی نہ کوئی ہراساں ہوتی لڑکی مل جائے گی جس کی بنیادی وجہ وہ لڑکی خود ہوتی ہے۔ یہ بھی ہیکنگ کی ایک قسم ہے۔ کوئی آپ کو اپنے جال میں پھنسا کر آپ سے آپ کے اکاﺅنٹ تک لے کر اس میں جو چاہیے کرتا ہے۔ آپ کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ ایک بات یاد رکھیں کہ سوشل میڈیا پر کوئی آپ کا اپنا نہیں ہے۔ یہ سب عارضی ہیں۔ آج ہیں تو کل نہیں ہوں گے۔ آپ کے اپنے وہ ہیں جو آپ کے گھر میں ہیں۔ جو آپ کے گلی محلے اور خاندان میں ہیں۔ اس لیے سوشل میڈیا پر موجود افراد اچھے ہوسکتے ہیں مگر کب تک یہ آپ نہیں جانتے۔ ایک بات اپنے ذہن میں رکھیں کہ سوشل میڈیا پر ایک شخص آپ کا ہے تو وہ اسی وقت اور بے شمار افراد کا ہوسکتا ہے۔





ایسے بہت سے گروہ ہیں جو پاکستان میں باقاعدہ ہیکنگ کرتے ہیں۔ میرا ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے دفتر جانا ہوا۔ وہاں مجھ سے قبل 4 گھنٹوں میں 5 ایسے کیس آچکے تھے جن میں فیس بک پر لڑکیوں کوہراساں کرنے جیسے واقعات شامل تھے۔ گزشتہ دنوں فیس بک اکاﺅنٹس ہیک کر کے جنسی ہراساں کرنے والا 3رکنی گروہ کو راولپنڈی سے گرفتار بھی کیا گیا۔ جس نے80 سے زائد اکاﺅنٹس ہیک کیے تھے۔ملزم نے باقاعدہ طور پر فیس بک پیج ہیکنگ سیکھی ہوئی تھی۔ سرگودھا سے ایک گروہ پکڑا گیا جس کے قبضے سے 18 انٹر نیٹ سرور‘ ہارڈ ڈسک‘ 6 کمپیوٹرز‘ جعلی پاسپورٹس‘ شناختی کارڈ اور کئی موبائل فون برآمدکیے۔ یہ گروہ فیس بک پر لڑکیوں سے دوستی کرکے یااکاﺅنٹ ہیک کرکے تصاویر حاصل کرتا اور ان کے رشتے داروں کو دکھا نے کی دھمکیاں دے کر لڑکیوں اور ان کے خاندان والوں کو بلیک میل کرتاتھا۔ اسلام آباد سائبر کرائم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر طاہر تنویر نے بتایا کہ 11ماہ میں 2000 سے زائد صرف فیس بک پرلڑکیوں کو ہراساں کرنے کی شکایات موصول ہوئیں۔
پاکستان میں انٹرنیٹ کے غلط استعمال پر سنگین مقدمات اور سزا ﺅں کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔ سائبر کرائم بل 2014ءکے تحت ویب سائٹ ہیکنگ کو سائبر ٹیررازم قرار دیا گیا ہے جس کی سزا 14سال قید اور 5کروڑ روپے تک جرمانہ تجویز کیا گیا۔ انٹرنیٹ یا موبائل پر کسی خاتون کی کردار کشی کرنے والے شخص کو 1سال قید ہو سکے گی۔ بل میں انٹرنیٹ پربذریعہ فیس بک، ٹوئیٹر یا کسی اور سوشل نیٹ ورک پرکسی دوسرے کی شناخت اپنانے پر 6ماہ تک کی قید تجویز کی گئی ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سائبر برانچ کرائم بل 2015 ءکے تحت سوشل میڈیا پر غلط پراپیگنڈہ کرنے والوں کو سالوں قید اور لاکھوں جرمانہ ہوسکتا ہے، اسی طرح سرکاری ویپ سائٹس ہیک کرنے کی کوشش میں7 سال قید اور50 لاکھ جرمانہ ہوسکتا ہے اور کسی شخص کی شہرت یا پرائیویسی کو نقصان پہنچانے کی صورت میں 3 سال قید اور کئی لاکھ جرمانہ ہو سکتا ہے۔





فیس بک کے بارے میں ایک بات جان لینا ضروری ہے۔ فیس بک میں اسلام دشمنی کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔ فیس بک کو غیر جانب دار نہیں کہا جاسکتا۔ فیس بک نے فلسطینی صحافیوں اور میڈیا سینٹرز کے اکاﺅنٹس بلاک کردیے۔ اس طرح کشمیر میں آزادی کی تحریکوں سمیت بیشمار کشمیریوں میں آواز بلند کرنے والوں کے اکاﺅنٹس کو بلاک کیا گیا۔ یہ فیس بک ہی تھی کہ جس نے نبی اکرم ﷺ کی شان اقدس میں نعوذ باللہ گستاخانہ خاکوں کی نمائش کا اعلان کیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرہ مسلسل145ویں روز بھی جاری رہا

مصائب کے شکار کشمیریوںکی مشکلات شدید سرد موسم میں مزید بڑھ گئیں،چپے چپے پر بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات ،مقبوضہ علاقے میں انٹرنیٹ، پری پیڈ موبائل فون اور ایس ایم ایس سروسز بھی گزشتہ 5 ماہ سے مسلسل معطل ،وادی کشمیرا ور لداخ کا کم سے کم درجہ حراست نقطہ انجماد سے کئی درجے گرنے سے متعدد مقامات پر پانی نلوں میں جم گیا
سرینگر (ایچ ایم نیوز ) مقبوضہ کشمیر میں 5اگست سے مسلسل جاری فوجی محاصرے کی وجہ سے مصائب کے شکار کشمیریوںکی مشکلات شدید سرد موسم میں مزید بڑھ گئی ہیں ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق وادی کشمیر میں فوجی محاصرہ مسلسل145ویں روز بھی جاری ہے۔ وادی اور جموں ریجن اورلداخ کے مسلم اکثریتی علاقوںمیں خوف و ہراس کا ماحول مسلسل جاری ہے ۔ دفعہ 144کے تحت سخت پابندیاںنافذ ہیں اور چپے چپے پر بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ مقبوضہ علاقے میں انٹرنیٹ، پری پیڈ موبائل فون اور ایس ایم ایس سروسز بھی تقریبا گزشتہ 5 ماہ سے مسلسل معطل ہیں۔ غیر یقینی صورتحال کے دوران دکانیں صرف صبح کے وقت چند گھنٹوں کے لئے کھولی جاتی ہیں تاکہ لوگ اشیائے ضروریہ خرید سکیں۔ دفاتر میں حاضری کم ہے جبکہ سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی کم نظر آرہی ہے۔ شدید سرد موسم سے وادی کشمیر کے محصور عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں جنہیں پہلے ہی مسلسل فوجی محاصرے کی وجہ سے خوراک اور زندگی بچانے والی ادویات سمیت اشیائے ضرورت کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ پوری وادی کشمیرا ور لداخ کا کم سے کم درجہ حراست نقطہ انجماد سے کئی درجے گرنے سے متعدد مقامات پر پانی نلوں میں جم گیا ہے۔ مقبوضہ علاقہ سردی کے سخت ترین 40 روزہ دورانیے چلہ کلان سے گزر رہا ہے جو 21 دسمبر کو شروع ہوا تھا ۔ ادھر قابض انتظامیہ کی طرف سے نماز جمعہ کے بعد بھارت مخالف مظاہروں کو روکنے کے لئے وادی کشمیرمیں پابندیاں مزید سخت کرنے کا خدشہ ہے۔

Samsung Galaxy S11+ and Samsung’s new Power bank will support 25W fast charging

Related image

Samsung is rumoured to launch Galaxy S11+ sometime around MWC 2020. While not much is known about the upcoming Galaxy S11 series, rumours suggest a massive improvement to the camera along with top-of-the-line specs including the Snapdragon 865 SoC.
Now the Galaxy S11+ has made it to the C certification website which has revealed some interesting points about the phone. The certification lists Galaxy S11+ with the model number SM-G9880. The device will feature 25W fast charging which might not be the fastest in the industry but it is better than the current Galaxy devices. Apart from that, Samsung is also rumoured to be working on a new Power Bank which will support 25W wireless charging. The Power Bank was recently certified (via Droid Shout) by the FCC and the specs include support for fast wireless charging. SamMobile noted that there’s a chance that the wireless charging speed will max out at 15W but the Power Bank will support fast charging and is rated at 10,000 mAh.
Moving on to GSMArena who found a new listing on Geekbench for a device with a model number SM-G986. The model number is almost identical to the one on C certification website and it confirms that Galaxy S11 will have both Snapdragon and Exynos 9830 chipset options. Apart from that, the device will also come with Android 10 out of the box with Samsung’s own OneUI 2.0.


Source: Webnews

مسلم دنیا کو اکٹھا کرنے والے پلیٹ فارمز اپنے فیصلوں پر عملدرآمد میں پیچھے ہیں،ترک صدر

 کوالالمپور سمٹ  کا مقصد یہ سمجھنا ہے کہ کیوں اسلام، مسلمان اور مسلم ممالک بحران کا شکاراور بے یار و مددگار ہیں، ہو سکتا ہے ہم ان تمام وجوہات کو سامنے لانے کے قابل نہ ہوں،جن کی وجہ سے ہم غم و غصے اور اضطراب میں ہیں، اس بات پر تقریبا سب کا اتفاق ہے کہ ہم غیر مسلموں سے ترقی کی دوڑ میں پیچھے ہیں جنہوں نے ہمیں لڑ کھڑایا ہے، ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے کہ ہم جلد سے جلد ترقی کریں
ملائشیا کے وزیر اعظم  مہاتیر محمد  کا   کوالالمپور سمٹ سے خطاب 

 کوالالمپور (ایچ ایم نیوز ) ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ مسلم دنیا کو اکٹھا کرنے والے پلیٹ فارمز اپنے فیصلوں پر عملدرآمد میں پیچھے ہیں جبکہ ملائشیا کے وزیر اعظم  مہاتیر محمد نے کہا کہ اس سمٹ کا مقصد یہ سمجھنا ہے کہ کیوں اسلام، مسلمان اور مسلم ممالک بحران کا شکاراور بے یار و مددگار ہیں، ہو سکتا ہے ہم ان تمام وجوہات کو سامنے لانے کے قابل نہ ہوں جن کی وجہ سے ہم غم و غصے اور اضطراب میں ہیں لیکن اس بات پر تقریبا سب کا اتفاق ہے کہ ہم غیر مسلموں سے ترقی کی دوڑ میں پیچھے ہیں جنہوں نے ہمیں لڑ کھڑایا ہے میرے خیال میں ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے کہ ہم جلد سے جلد ترقی کریں۔۔ملائیشیا  کے دارالحکومت کوالالمپور سمٹ سے خطاب میںترک صدر رجب طیب اردوغان نے  او آئی سی کا نام لیے بغیر اس سے اختلافات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ مسلم دنیا کو اکٹھا کرنے والے پلیٹ فارمز اپنے فیصلوں پر عملدرآمد میں پیچھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم اب بھی فلسطین کے معاملے پر کوئی پیشرفت نہیں کر پائے، اگر اب بھی اپنے وسائل کا استحصال نہیں روک سکے، اگر اب بھی فرقہ واریت کی بنیاد پر مسلم دنیا کی تقسیم نہیں روک سکتے تو اس لیے ہم پیچھے اور زوال کا شکار ہیں۔رجب طیب اردوغان نے اسلامی دنیا کی نمائندگی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تشکیل نو کا مطالبہ بھی کیا۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا ان پانچ ممالک سے بڑی ہے، جبکہ مسلم ممالک کو ایک دوسرے کی کرنسیوں میں آپس میں تجارت کرنے کی ضرورت ہے۔اس سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کوالالمپور سمٹ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ثقافتی،سکیورٹی،اقتصادی اور عدم پیشرفت کو عالمی اور قومی سطح پرعالم اسلام کیلئے جملہ چیلنجز قرار دیا۔حسن روحانی نے عالم اسلام کیلئے قومی اور اسلامی شناخت کو کمزور کرنے اور اغیار کی ثقافت کو سنجیدہ خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شام و یمن کی جنگ اور عراق، لیبیا، لبنان اور افغانستان کی ناگفتہ بہ صورتحال ملکی سطح پر انتہا پسندی اورغیر ملکی مداخلت کا نتیجہ ہے۔ ایران کے صدر نے اسلامی ممالک کے مابین باہمی تعاون کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ باہمی سیاسی اور اقتصادی کیپیسٹی اور تعاون عالم اسلام کو عالمی سطح پر ایک عظیم قوت و طاقت بنا سکتا ہے جبکہ اسلامی ممالک کی سائنس و ٹیکنالوجی سے استفادہ بہت سے شعبوں میں پسماندگی کو دور اور دوسروں کی تسلط پسندی سے نجات کا باعث بن سکتا ہے۔صدر مملکت نے فلسطین کے مسئلے کو عالم اسلام کا اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے مسئلے سے غفلت اور فرعی اور تفرقہ انگیز مسائل کی جانب توجہ بہت  نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔یہ بات قابل ذکر کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ملائیشیا کے وزیراعظم کی دعوت پرکوالالمپور سمٹ میں شرکت کیلئے ملائشیا کا دورہ کیا ۔ وہ اس دورے کے اختتام کے بعد وہ جاپان کے دورے پر روانہ ہوئے جہاں وہ جاپانی وزیر اعظم کیساتھ ملاقات کریں گے۔

source web news

جامعہ ملیہ اسلامیہ، دلی پر آج کیا گزری،

وہاں کی دہشت محسوس کرسکیں تو پڑھیے گا!
 ۔
موت سے واپسی! 
محمد علم اللہ 
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کیمپس میں پولس کے داخلہ اورطلبہ پر جبرنیز اسٹاف کی بدسلوکی کی معمولی سی خبر بعض میڈیانے دی ہے،لیکن اندر کیا کچھ ہوا،اور تشدد و مظالم کی انتہا کس حد تک کی گئی،اس کا اندازہ باہر کے لوگ نہیں لگاسکتے۔چونکہ میں اس پورے واقعہ کا چشم دیدگواہ  ہوں،لہٰذا’بیان گواہی‘کی ایک غیر رسمی صحافتی ذمے داری نبھانے کی کوشش کررہاہوں تاکہ عام لوگوں کو علم ہوسکے کہ جامعہ کے اندر پولس نے کس طرح بربریت کی اور 15دسمبر کے احتجاج سے جامعہ برادری کا جو خواہ مخواہ رشتہ جوڑ نے کی سعی کی جارہی ہے،اس بابت حقیقی صورتحال کو سمجھنا ممکن ہو۔ 
 یہ بتانا ضروری ہے کہ طلبہ کا احتجاج دو پہر میں ہی ختم ہو گیا تھا ، ہم سب لائبریری میں اپنی اپنی پڑھائیوں میں مصروف تھے ، تبھی اچانک چیخنے چلانے اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دینے لگیں ، باہر نکلے تو پتہ چلا کہ دہلی پولس نے کیمپس میں آنسو گیس کے گولے داغ دیے ہیں ۔ 
پولیس نے اپنی حیوانیت ودرندگی کاایک نمونہ یوں بھی پیش کیاکہ جامعہ کے اندرگھستے ہی لائٹس آف کردیں اور اندھیرے میں نہ صرف انھوں نے بے ہنگم گالیاں بکیں؛ بلکہ کئی طلبا کوزدوکوب بھی کیا اوربہت سی طالبات کے ساتھ بھی زیادتی کی ـ
پورے کیمپس میں جیسے بھگدڑ مچ گئی تھی۔ ہر طرف نفسا نفسی کا عالم تھا۔ کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا تھا کہ کیا کیا جائے۔ کچھ طلباءنے مسجدوں میں پناہ لیا ہوا تھا۔ کچھ لائبریری میں آ گئے تھے۔ طلباءکے پاس اس سے بچاؤ کےلئے سوائے نمک اور پانی کے کچھ بھی نہیں تھا۔ وہ نمک بھی طلباءنے کینٹین سے حاصل کیا تھا۔
جب حالات بہت زیادہ خراب ہو گئے تو تقریبا دو سو کی گنجائش والی لائبریری میں ہزاروں طلباءجمع ہو گئے۔ لائبریری پوری طرح ٹھسا ٹھس بھری ہوئی تھی، تل دھرنے کی بھی جگہ نہیں تھی، سانس لینا بھی دشوار تھا۔ہم نے دروازے بند کرلیے تھے،لائٹیں گل کردی تھیں۔ میز اور دراز کوکھڑکیوں پر لگا دیا تھا۔ ساری درازیں اور الماریاں دروازے سے ٹکا دی تھیں۔





 انتہائی قیامت خیز منظر تھا۔ ہر طرف سے گولیوں کی تڑتڑاہٹ سنائی دے رہی تھی۔ طالبات کی چیخ آسمان چیر رہی تھیں۔ کسی کا پاﺅں ٹوٹ چکا تھا تو کسی کا ہاتھ ،کئی جگہوں پر خون کے قطرے نظر آرہے تھے۔ ہر طرف افراتفری کا عالم تھا۔
کچھ طلباء ریڈنگ روم سے باہر مگر لائبریری کے اندر برآمدے میں بہت پریشان تھے۔ لائبریری میں آنسو گیس کے گولے پھینک دئے جانے کی وجہ سے سانس لینا بھی دشوار تھا۔ ہم کئی لڑکیوں کو انتہائی پریشان حال میں دیکھ رہے تھے۔ سبھی ایک دوسرے کےلئے دعاؤں کے طالب تھے۔ 
ہم سب موت کو بہت قریب دیکھ رہے تھے۔ تبھی دھڑام دھڑام کی آوازیں آنے لگیں۔ کوئی بہت زور زور سے دروازہ پیٹ رہا تھا ، لڑکیاں چیخنے لگیں۔ ابھی تھوڑی دیر بھی نہیں گذری تھی کہ ہم نے دھڑام کی آواز کے ساتھ دیکھا کہ سی آر پی ایف نے دروازہ توڑ دیا ہے ۔ لیپ ٹاپ اور کتابیں بکھر گئی تھیں۔پانی اور خون کے قطرے پاؤں مسل کر ایک خوفناک منظر پیش کر رہے تھےـ
 اندر داخل ہوتے ہی سی آر پی ایف نے آنکھوں کو چوندھیا دینے والی لائٹیں ہمارے آنکھوں پر ڈالیں اور
ڈنڈا برسانا شروع کر دیا۔کچھ لڑکے اور لڑکیاں میزوں کے نیچے چھپ گئے۔ تبھی ان لوگوں نے انتہائی بد تمیزی کے ساتھ ہم سے کہا کہ ہم اپنے ہاتھ اوپر اٹھائیں اور اپنی اپنی جگہ پر کھڑے ہو جائیں ۔
سنگینوں کے سایے میں ان لوگوں نے ہمارے ہاتھ اوپر اٹھوا کر ہمیں لائبریری سے باہر نکال دیا۔رات ہو چکی تھی اور باہر ہر طرف سی آر پی ایف پولیس کا بسیر اتھا۔ ان لوگوں نے ہم سے کہا چلتے رہنا رکنا نہیں ، جس وقت ہم باہر نکل رہے تھے سی آر پی ایف اور پولیس کے جوان ہمیں ماں بہن کی گالیاں بک رہے تھے وہ لڑکیوں کو بھی غلیظ گالیاں دے رہے تھےـ
وہ ڈنڈے پٹخ رہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ یہی لوگ ہیں جو پتھر بازی کرتے ہیں حالانکہ پتھر بازی خود پولس والوں نے کی تھی۔جامعہ کے طلبا کا اس میں کوئی رول نہیں تھا۔ ہم ان کے چہروں پر عیاں ہمارے تئیں نفرت اور بربریت کو صاف دیکھ اور محسوس کر سکتے تھےـ 
انھوں نے جو لینا لے جا کر ہمیں بیچ راستے میں چھوڑ دیا ، ہر جگہ کرفیو کی سی کیفیت تھی۔ پولس والے اپنی من مانی کر رہے تھے۔وہ اینٹ توڑ توڑ کر سڑک میں بکھیر رہے تھے تاکہ وہ میڈیا والوں کو کہہ سکیں کہ یہ طلبا نے پتھراؤ کیا ہےـ





ہم اب بھی فائرنگ کی آوازیں سن سکتے تھے۔ باہر نکلے تو میٹڑو بند کر دیا گیا تھا۔ آخر ہم جائیں تو کہاں جائیں ، جیسے تیسے کرکے وہاں سے پیدل چلتے ہوئے حاجی کالونی پہنچے ۔ ہمارے ساتھ کئی طالبات بھی تھیں ۔ انھیں ان کے گھروں تک پہنچانا ایک الگ مسئلہ تھا۔ کسی طرح انھیں ان کے گھروں تک پہنچایا۔ 
ہم رات کے تقریبا بارہ بجے گھر پہنچے تو جو حالت تھی وہ بیان سے باہر ہے۔ پولس نے مسجد میں بھی حملہ بول دیا تھا ، وہاں عبادت میں مصروف طلباءو طالبات کو زد و کوب کیا تھا۔ مسجدوں کی کھڑکیاں توڑ دی گئی تھیں۔پوری مسجد کشت و خون کا منظر پیش کر رہی تھی۔ 
مسجد کی جو ویڈیوز وائرل ہوئی ،وہ دل کو دہلا دینے والی تھیں۔ پولس نے عوام کا سارا غصہ جامعہ کے طلباءپر اتارا۔ شام ہوتے ہوتے جامعہ کا منظر تبدیل تھا، قیامت صغریٰ بپا تھی۔
جامعہ میں کم از کم سو سے زائد آنسو گیس کے گولے چھوڑے گئے، کئی راﺅنڈ فائرنگ کی گئی ، گیٹوں پر موجود گارڈز اور فوجیوں کے ہاتھ پاؤں توڑ دیے گئے۔
 جامعہ ملیہ کی مسجدکی حرمت پامال کی گئی۔ مسجد کے داخلی دروازے کا کانچ اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں، اوقات صلوٰة بھی توڑ پھوڑ کی کہانی بتارہا تھا اور مصلیٰ بھی تتر بتر تھا اور اس پر خون کے دھبے واضح تھے۔
الغرض پولیس نے جامعہ کے طلباکے ساتھ نہایت وحشیانہ سلوک کیا اورہم پر چندگھنٹے ایسے گزرے کہ ایسالگ رہاتھا گویاہمارارشتہ زندگی سے کسی بھی وقت ٹوٹ سکتاہےـ ایک عجیب عالمِ خوف وہراس تھا اورپولیس اپنی تمام تردرندگی کے ساتھ نہتھے طلباپرحملہ آورتھی ـ یہ عرصہ ہم نے جس کربناک کیفیت میں گزارا، شایداسے ہم زندگی بھرنہ بھول سکیں ـ ہم توکسی طرح اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے، مگرخوف ودہشت کاطوفان چھٹنے کے بعدمعلوم ہواکہ ہمارے درجنوں ساتھی غائب ہیں، پولیس انھیں اٹھاکرلے گئی ہے، مگران کے بارے میں کچھ بھی نہیں بتارہی ہےـ خداان کاحامی وناصرہواوران کی بازیابی کاسامان پیدافرمائےـ

alibaba

as

ad

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Popular Posts

Total Pageviews

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels