بیجنگ(ایچ ایم نیوز)جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں، یہ 28اکتوبر کوپاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک ہیں ۔پوری دنیا میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 4کروڑ39لاکھ 7ہزار193تک پہنچ گئی ہے، امریکہ87لاکھ77ہزار432مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہیجبکہ بھارت 79لاکھ 46ہزار429 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اوربرازیل 54لاکھ39ہزار641مصدقہ کیسز کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔روس میں مصدقہ کیسز کی تعداد15 لاکھ 37 ہزار142اورفرانس میں 12لاکھ 44ہزار242جبکہ سپین میں مصدقہ کیسز کی تعداد 11لاکھ 16ہزار738 تک پہنچ گئی ہے ۔ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 11لاکھ 16 ہزار609اورکولمبیا میں مصدقہ کیسز کی تعداد 10لاکھ 33ہزار218 جبکہ برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد9لاکھ20ہزار664تک پہنچ گئی ہے ۔چین میں مصدقہ کیسز کی تعداد91ہزار772ہوگئی ہے۔
Home »
» دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 4کروڑ39لاکھ 7ہزار193ہوگئی
0 comments:
Post a Comment