بیجنگ(ایچ ایم نیوز)شہری ہوابازی حکام کے مطابق چین کی عمومی ہوابازی صنعت نے 13ویں5سالہ منصوبے(2016سے 2020)کے دوران کاروباری اداروں اور ہوائی جہازوں میں اضافہ کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔چین کی شہری ہوابازی انتظامیہ(سی اے اے سی)کے مطابق اب تک چین کے 509عمومی ایوی ایشن ادارے اور2ہزار913عمومی ہوائی جہازہیں۔یہ تعداد12ویں5سالہ منصوبے(2011سے2015)کے اختتام کی نسبت بالترتیب 81.1 فیصد اور30.3فیصداضافہ ظاہرکرتی ہے۔2019میں چین کے عمومی ہوائی جہاز10لاکھ60ہزارگھنٹے چلائے گئے جوکہ 2011سے2015کے عرصے کے آخرکی نسبت36.7فیصدزیادہ ہے۔چین نے عمومی ہوابازی صنعت کوابھرتی ہوئی اسٹریٹجک صنعتوں میں شامل کیااوراس کی ترقی کوفروغ دینے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں۔2016سے 2020 کیعرصے کے دوران چین نے ایک ابھرتی ہوئی عمومی ہوابازی کی مارکیٹ دیکھی ہے جو بغیر پائلٹ ہوائی گاڑیوں(یو اے وی)کے ذریعہ انجام پائی تھی۔اس عرصے کے دوران ملک میں9ہزار700سے زیادہ کاروباری اداروں کااندراج ہواہے جن کی توجہ یبغیر پائلٹ ہوائی گاڑیوں کے ساتھ عام ہوابازی کے آپریشنز پرمرکوزہے۔ سی اے اے سی کے اعدادوشمارکے مطابق تجارتی سرگرمیوں کیلئے چین کے بغیر پائلٹ ہوائی گاڑیوں کی کل تعداد1 لاکھ20ہزارسے تجاوز کر گئی ہے۔
0 comments:
Post a Comment