شی آن(ایچ ایم نیوز)14ویں قومی کھیلوں کیلئے مقامات کی تعمیرکاکام موثرطریقے سے ہوگیا ہے جن میں سے اب تک شیڈول سے قبل8منصوبے مکمل ہوچکے ہیں۔ستمبر2021میں شروع ہونے والی کھیلوں کی شی آن ایگزیکٹوکمیٹی کے مطابق کھیلوں کے گاں میں تمام 78 بلندوبالا عمارتوں کی چھت ڈال دی گئی ہے اور یہ سال کے آخرتک مکمل ہوجائیں گی۔اب تک شیڈول سے قبل شی آن اولمپک کھیلوں کے مرکز ،تیراکی وغوطہ لگانے والے جمنازیمز اور6دیگرمقامات مکمل ہوچکے ہیں۔میراتھن کے راستے کا تعین کرلیا گیا ہے اورسرکاری طریقہ کار کے تحت جائزہ کیلئے جمع کروادیا گیا ہے،راستے کے ساتھ ماحولیاتی بہتری کاکام بھی جاری ہے۔شی آن ایگزیکٹوکمیٹی کے شہری تعمیراتی گروپ کے نائب سربراہ وانگ شوئے چا نے کہاہے کہ رواں سال کے شروع میں وبا کے اثرات کے باعث واپس آنے والے اپنا کام بروقت دوبارہ شروع نہیں کرسکے اورتعمیراتی سامان کا ترسیلی سلسلہ ٹوٹ گیاجس کے باعث کھیلوں کے مقامات کی تعمیرمیں پیش رفت متاثر ہوئی۔وبا کے اثرات پرقابوپانے کیلئے شی آن میونسپل حکومت نے مقامات کے تعمیراتی یونٹس کوخدمات فراہم کرنے اوروبا کی روک تھام اور قابو پانے کے اقدامات کرتے ہوئے ترتیب کے ساتھ کام کی بحالی کیلئے متعلقہ شعبوں کے ساتھ متحرک اندازمیں تعاون کیاہے۔
Home »
» چین،قومی کھیلوں کے8مقامات مکمل،78عمارتوں پر چھت ڈال دی گئی
0 comments:
Post a Comment