جینان (ایچ ایم نیوز)مشرقی چین کے شان ڈونگ صوبہ میں جینان اور تائی آن کو ملانے والی ایکسپریس وے منگل کے روزفعال کر دی گئی ہے ۔ جنوبی جینان کے پہاڑی علاقوں میں پھیلی ہوئی تائی آن جانے والی یہ شاہراہ راستے کے دونوں اطراف کے دلفریب نظاروں سے بھرپور ہے۔یہ ا یکسپریس وے 55.9 کلومیٹر طویل ہے اورڈیزائن کے مطابق اس پر رفتار 120 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔ایکسپریس وے کے فعال ہونے کے بعد دونوں مقامات کے درمیان سفر کادورانیہ آدھا گھنٹہ کم ہوجائیگا ، جبکہ اس سے ٹریفک کے دبا میں موثر طور پر کمی ہوسکتی ہے اور ایکسپریس وے پر واقع علاقوں کی معاشی ترقی کی رفتار کو آگے بڑھا یا جاسکتاہے۔
Home »
» شان ڈونگ میں دلفریب نظاروں سے بھرپورشاہراہ فعال ہو گئی
0 comments:
Post a Comment