واشنگٹن(ایچ ایم نیوز)امریکی میڈیا نے رپورٹ کیاہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئرعہدیدار کا یورپ کے دورے کے بعد نوول کروناوائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیاہے۔واشنگٹن پوسٹ نے متعدد امریکی اورغیرملکی عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہو ئے کہاہے کہ محکمہ خا رجہ میں پالیسی منصوبہ بندی کے ڈائریکٹر پیٹربیرکووِٹز کا رواں ماہ کے شروع میں برطانیہ، ہنگری اور فرانس کا دورہ کرنے کے بعد ٹیسٹ مثبت آگیاہے۔رپورٹ کے مطابق ایک عہدیدارنے کہاکہ بیرکووِٹزکے دورے کے دوران ماسک پہننے اورسماجی دوری اختیار کرنے میں لاپرواہی برتی گئی لیکن محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیرکووِٹز کے ماسک استعمال کرنے میں لاپرواہی کی تردیدکی اور کہاکہ احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی تھیں۔رپورٹ میں مزید کہاگیاہے کہ بیرکووِٹزکے دورہ لندن کے بعد برطانوی عہدیدار امریکی وفودکے دوروں کی منظوری دینے میں مزید محتاط ہوگئے ہیں، عہدیداروں نے کہاہے کہ برطانیہ نے امریکہ کے ایران اور وینزویلا کیلئے خصوصی نمائندہ ایلیٹ ابرامزکا آئندہ دورہ ملتوی کردیا ہے۔
Home »
» یورپ دورے کے بعداعلی امریکی عہدیدارکانوول کروناوائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا،میڈیا
0 comments:
Post a Comment