لاہور(ایچ ایم نیوز) ہائیکورٹ نے نابالغ بچے کے مذہب سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا تے ہوئے کہا ہے کہ نابالغ بچہ اپنے والدین کے مذہب پر ہوگا،بالغ ہونے پر بچہ اپنی مرضی سے مذہب تبدیل کر سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں نابالغ مسیحی بچی کو حبس بے جا میں رکھنے کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں ناصرہ بی بی خاتون نے الزام لگایا کہ 14 سال کی بیٹی مسکان کو کام کیلئے گھر پر رکھوایا، بیٹی کا مذہب تبدیل کروا کے اب اس سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔اس موقع پر عدالتی معاون شیراز ذکا ایڈووکیٹ نے کہا کہ اعلی عدالتوں کے فیصلے ہیں کہ نابالغ بچہ اپنے والدین کے مذہب پر ہو گا، نابالغ بچے کے مذہب تبدیل کرنے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔عدالت نے کیس میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نابالغ بچہ اپنے والدین کے مذہب پر ہوگا اور بالغ ہونے پر بچہ اپنی مرضی سے مذہب تبدیل کر سکتا ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں بچی کو والدین کے حوالے کرنے کا بھی حکم دیا۔
Heart meetAugust 02, 2019حاصل بزنجو کی معزز افسر کیخلاف ہرزہ سرائی کچرے سے زیادہ کچھ نہیں، فواد چوہدری
No comments
حاصل بزنجوان لوگوں میں شامل ہیں جنہیں ملک دشمنوں نے ہیرو بنایا، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
اسلام آباد(ایچ ایم نیوز ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حاصل بزنجوان لوگوں میں شامل ہیں جنہیں ملک دشمنوں نے ہیرو بنایا،حاصل بزنجو کی معزز افسر کیخلاف ہرزہ سرائی کچرے سے زیادہ کچھ نہیں۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی ادارے کے سربراہ سے متعلق بے بنیاد الزامات پر میرحاصل بزنجو کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا حاصل بزنجوان لوگوں میں شامل ہیں جنہیں ملک دشمنوں نے ہیرو بنایا، حاصل بزنجوکوفضل الرحمان جیسے چالاک ساتھیوں نیاستعمال کیا، حاصل بزنجو کی معزز افسر کیخلاف ہرزہ سرائی کچرے سے زیادہ کچھ نہیں۔
ابھی مزید آرام کرنا چاہتا ہوں، مونٹریال ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت سے معذرت، جوکووچ
Heart meetAugust 02, 2019ابھی مزید آرام کرنا چاہتا ہوں، مونٹریال ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت سے معذرت، جوکووچ
No comments
بلغراد(ایچ ایم نیوز)سربیا کے شہرہ آفاق سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ نے آرام کی غرض سے رواں ماہ کینیڈا میں شیڈول مونٹریال ماسرز ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبرداری اختیار کر لی۔ جوکووچ کی دستبرداری کا مطلب ہے کہ دفاعی چیمپئن رافیل نڈال ٹاپ سیڈ ہوں گے۔جوکووچ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ کینیڈا میں کھیلنا پسند کرتے ہیں وہاں پر ان کے کئی اچھے دوست بھی ہیں اور مجھے وہاں جا کر ایسا محسوس ہوتا رہتا ہے جیسے میں اپنے گھر میں ہوں لیکن میں ابھی مزید آرام کرنا چاہتا ہوں اسلئے سپورٹنگ ٹیم کی مشاورت کے بعد میں نے ایونٹ میں شرکت سے معذرت کی ہے۔جوکووچ سے قبل ارجنٹائنی کھلاڑی جان مارٹن ڈیل پوٹرو بھی ایونٹ سے دستبردار ہو چکے ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کی جگہ فرانسیسی کھلاڑیوں رچرڈ گیسکوئٹ اور میخیل کوکوشکن کو مین ڈرا میں شامل کر لیا گیا ہے۔
فیفا انڈر17فٹ بال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ رواں سال اکتوبر میں شروع ہوگا
Heart meetAugust 02, 2019فیفا انڈر17فٹ بال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ رواں سال اکتوبر میں شروع ہوگا
No comments
برازیلیہ(ایچ ایم نیوز)فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام انڈر 17فٹ بال ورلڈ کپ کا 18واں ایڈیشن رواں سال اکتوبر میں برازیل میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق فیفا انڈر17فٹ بال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ میگا ایونٹ میں مختلف ممالک کی 24ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی۔میگا ایونٹ میں میزبان برازیل، کینیڈا، نیوزی لینڈ، انگولا، نائیجیریا، ہنگری، ایکواڈور، آسٹریلیا، سائوتھ کوریا، ہیٹی، فرانس، چلی، امریکا، سینیگال، جاپان، ہالینڈ، سپین، ارجنٹائن، تاجکستان، کیمرون، سولومن جزائر، پیراگوئے اور میکسیکو شامل ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم انڈر17فٹ بال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریگی۔ میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والی 24ٹیموں کو 6مختلف گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پاکستان آکر بریانی کھانے کی دعوت پر جمی نیشم کا دلچسپ جواب
ٹورنٹو(ایچ ایم نیوز) کینیڈا میں گلوبل ٹی 20 لیگ کھیلنے والے نیوزی لینڈ کے آل رائونڈر جمی نیشم کو ایک شائق نے پاکستان میں بریانی کی دعوت دے دی جس پر انھوں نے دلچسپ جواب دیا۔کیوی آل رائونڈر نے ٹویٹر پر شائقین سے پوچھا کہ وہ ٹورنٹو میں کوئی ایسی جگہ بتائیں جہاں بہترین کھانا ملتا ہو تاکہ وہ ڈنر کرسکیں، جواب میں ایک پاکستانی شائق نے ان سے کہا کہ آپ پاکستان آئیں یہاں بہت اچھے کھانے ملتے ہیں، خاص طور پر بریانی کی تو پوری دنیا میں دھوم ہے۔جواب نے نیشم نے کہاکہ دوست ڈنر کیلیے پاکستان کچھ زیادہ دور نہیں ہے۔
روہت شرما کی ایک مبہم ٹویٹ نے ویرات کوہلی سے اختلافات کی افواہیں گرم کردیں
Heart meetAugust 02, 2019روہت شرما کی ایک مبہم ٹویٹ نے ویرات کوہلی سے اختلافات کی افواہیں گرم کردیں
No comments
ممبئی(ایچ ایم نیوز) بھارتی اوپنر روہت شرما کی ایک مبہم ٹویٹ نے ویرات کوہلی سے اختلافات کی افواہیں مزید گرم کردیں۔ویسٹ انڈیز کے ٹور پر روانگی سے قبل کوہلی نے واضح کیا تھا کہ ان کا روہت شرما سے کوئی اختلاف نہیں اور نہ ہی ٹیم میں کسی قسم کے مسائل ہیں۔ اب روہت نے ٹویٹ کی کہ میں صرف ٹیم کیلیے میدان میں نہیں اترتا بلکہ اپنے ملک کیلیے کھیلتا ہوں۔ان کی اس ٹویٹ سے ایک بار پھر اوپنر اور کپتان کے درمیان کشیدگی کی باتیں شروع ہوگئی ہیں۔
ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی (آج)کھیلا جائیگا
Heart meetAugust 02, 2019ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی (آج)کھیلا جائیگا
No comments
کنگسٹن (ایچ ایم نیوز)ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ(آج)ہفتہ سے لائوڈرہل میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل، تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے علاوہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شرکت کریگی۔ویسٹ انڈیز اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (آج)ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔ دوسرا 4 اگست جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 6 اگست کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 8اگست کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 11 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 14اگست کو کھیلا جائے گا۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل بھارتی ٹیم 17 سے 19 اگست تک ایک ٹور میچ میں شرکت کریگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22 سے 26 اگست تک کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 30 اگست سے شروع ہوگا۔
ثانیہ مرزا کی روزانہ 4گھنٹے تک ٹریننگ، 26کلو وزن کم کرلیا
بھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا آئندہ برس جنوری سے ایک بار پھر ٹینس کورٹ میں اترنے کو تیارہیں
ممبئی(ایچ ایم نیوز) بھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا روزانہ 4گھنٹے ٹریننگ کرتی اور 26کلو تک وزن کم کرچکی ہیں۔بھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا آئندہ برس جنوری سے ایک بار پھر ٹینس کورٹ میں اترنے کو تیار ہیں جب کہ اس مقصد کیلئے وہ روزانہ 4گھنٹے ٹریننگ کرتی اور 26کلو تک وزن کم کرچکی ہیں۔انھوں نے کہا کہ وہ اپنے کیریئر میں پہلے ہی سب کچھ حاصل کرچکیں، اب دوسری اننگز میں کچھ ثابت نہیں کرنا چاہتی، اس دوران وہ جو بھی کامیابیاں حاصل کریں گی وہ ان کیلیے بونس ہوگا۔ثانیہ مرزا 6ڈبلز گرینڈ سلم جیت چکیں ان میں سے 3مکسڈ تھے، انھیں ڈبلز رینکنگ میں نمبر ون کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔ انھوں نے کہا کہ بیٹا اذہان کھیل میں واپسی کیلئے میری بڑی تحریک ہے، میں صرف اس لیے کورٹ میں واپس آنا چاہتی ہوں کیونکہ مجھے کھیل سے پیار ہے۔ انھوں نے ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے کو بھی اپنا مقصد قرار دیا۔
کینگروز کیخلاف ٹیسٹ سیریز، بیٹسمینوں کو چند ہفتے قبل آسٹریلیا بھجوایا جائیگا، وسیم خان
Heart meetAugust 02, 2019کینگروز کیخلاف ٹیسٹ سیریز، بیٹسمینوں کو چند ہفتے قبل آسٹریلیا بھجوایا جائیگا، وسیم خان
No comments
لاہور(ایچ ایم نیوز) ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے کہا ہے کہ رواں سال کے آخر میں ٹیسٹ سیریز سے چند ہفتے قبل ہی بیٹسمینوں کو آسٹریلیا بھجوایا جائے گا۔ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے کہا ہے کہ پاکستانی بیٹنگ لائن کو کینگروز کے دیس میں ہمیشہ مشکلات پیش آتی ہیں، رواں سال کے آخر میں ٹیسٹ سیریز سے چند ہفتے قبل ہی بیٹسمینوں کو آسٹریلیا بھجوایا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ انگلینڈ کے دورے سے قبل 3یا 4اہم کھلاڑیوں کو کاونٹی کرکٹ کھیلنے کا موقع فراہم کیا جائے گا تاکہ سیریز سے قبل ان کو کنڈیشنز سے ہم آہنگی کا موقع مل جائے،اپنے آئندہ ہر ٹور کی ایک سال پہلے ہی منصوبہ بندی کی روایت شروع کریں گے۔
پاکستانی ریسلر انعام بٹ کا امریکہ میں ہونے والی ورلڈ بیچ گیمز میں شرکت کا اعلان
Heart meetAugust 02, 2019پاکستانی ریسلر انعام بٹ کا امریکہ میں ہونے والی ورلڈ بیچ گیمز میں شرکت کا اعلان
No comments
ورلڈ بیچ گیمز میں اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کروں گا،ابھی سے تیاری شروع کردی ہے، روزانہ 6گھنٹے ٹریننگ کرتا ہوں، اولمپکس میں شرکت ہدف ہے ،پاکستانی ریسلر انعام بٹ
گوجرانوالہ(ایچ ایم نیوز)پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ انہوں نے دو مرتبہ کامن ویلتھ میں گولڈ میڈل حاصل کیے۔ ساتھ ایشین گیمز اور برازیل میں منعقد ہونے والی بیچ ریسلنگ سیریز میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ انھوں نے ملک کا نام مزید روشن کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ انعام بٹ نے اس سال اکتوبر میں امریکہ میں ہونے والی ورلڈ بیچ گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وہ اس ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پہلے کھلاڑی ہوں گے۔ انہیں امید ہے کہ وہ ورلڈ بیچ گیمز میں اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کریں گے جس کے لیے ابھی سے تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔انعام بٹ نے بتایا کہ وہ روزانہ 6 گھنٹے تربیت حاصل کررہے ہیں۔ انھوں نے اولمپکس میں شرکت کو ہدف قرار دیا۔ انھوں نے بتایا کہ اولمپکس کے لیے انہیں 50 لاکھ روپے کی ضرورت ہے جس میں سفر، رہائش، مقابلے میں شرکت کی فیس سمیت تربیتی آلات اور خوراک کے اخراجات شامل ہیں۔
جرمانے کی ادائیگی ،پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ڈھائی کروڑ کی پہلی گرانٹ مل گئی
Heart meetAugust 02, 2019جرمانے کی ادائیگی ،پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ڈھائی کروڑ کی پہلی گرانٹ مل گئی
No comments
پی ایچ ایف کو جرمانے کی پہلی قسط کی مد میں تقریبا 9ہزار یوروآئی ایچ ایف کو جمع کرانے ہیں
اسلام آباد(ایچ ایم نیوز)انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف)کی جانب سے عائد جرمانے کی پہلی قسط جمع کرانے کیلئے سندھ حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ڈھائی کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کردی۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو 10کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی ہے ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن مالی مشکلات سے دوچار ہے ، پی ایچ ایف کے اکائونٹ میں گزشتہ ماہ صرف تین ہزارروپے تھے۔ذرائع کے مطابق جرمانہ جمع کرانے کی آخری تاریخ 19اگست ہے، پی ایچ ایف کو جرمانے کی پہلی قسط کی مد میں تقریبا 9ہزار یورو جمع کرانے ہیں۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری آصف باجوہ نے تین ہفتے قبل وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کرکے دس کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرائی تھی جس کی چار قسطوں میں ادائیگی کی جائے ۔سندھ حکومت ماضی میں بھی ہاکی فیڈریشن کو دس کروڑ روپے کی گرانٹ دے چکا ہے ۔
پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کا امکان روشن ، لنکن سیکیورٹی وفد 7اگست کو کراچی پہنچے گا
Heart meetAugust 02, 2019پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کا امکان روشن ، لنکن سیکیورٹی وفد 7اگست کو کراچی پہنچے گا
No comments
لنکن وفد کراچی ،لاہور اور اسلام آباد میں انتظامات کا جائزہ لے گا، پی سی بی کیساتھ سیکیورٹی حکام بھی مہمانوں کو بریفنگ دیں گے، وفد گراونڈز اور ہوٹلز کا دورہ کریگا،وفد کی رپورٹ پر ہی سری لنکااکتوبر میں2ٹیسٹ کیلئے ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کریگا
اسلام آباد(ایچ ایم نیوز)پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کا امکان روشن ہو گیا ہے،سری لنکن وفد سیکیورٹی کاجائزہ لینے7اگست کو کراچی پہنچے گا۔لنکن وفد کراچی ،لاہور اور اسلام آباد میں انتظامات کا جائزہ لے گا، پی سی بی کیساتھ سیکیورٹی حکام بھی مہمانوں کو بریفنگ دیں گے، وفد گراونڈز اور ہوٹلز کا دورہ کریگا،وفد کی رپورٹ پر ہی سری لنکن کرکٹ بورڈ اکتوبر میں2ٹیسٹ کیلئے ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرے گا۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے مطابق ملک میں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز کا تو انعقاد ہو چکا، اب ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی بہت بڑا قدم ہوگی، ہماری سیکیورٹی صورتحال کافی بہتر اور مقابلوں کی میزبانی کیلئے مکمل تیار ہیں، اس سوال پر کہ آئی لینڈرز ٹیسٹ میچز کھیلنے کیلئے یہاں آنے میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے،ان کا ارادہ دسمبر میں چند مختصر طرز کے میچز کیلئے دورے پر ہے۔احسان مانی نے کہا کہ لندن میں میٹنگز کے دوران بورڈ حکام نے مجھ سے تو ایسی کوئی بات نہیں کہی، مجھے یقین ہے وہ ہمارے انتظامات سے مطمئن ہو کر ہی جائیں گے۔احسان مانی نے بتایا کہ آسٹریلوی اور انگلش بورڈ حکام بھی جلد پاکستان کا دورہ کریں گے،امید ہے کہ چند برسوں میں ہمارا ملک بڑی ٹیموں کی بھی میزبانی کرنے لگے گا۔
جاپان کا فیصلہ غیر ذمہ دارانہ ہے، جنوبی کوریائی صدر
سئیول(ایچ ایم نیوز)جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن نے جاپانی حکومت کے اس فیصلے کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے، جس کے مطابق ان کے ملک کو پسندیدہ تجارتی پارٹنر کی فہرست سے ہٹا دیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹوکیو حکومت کے اس خود غرضانہ فیصلے کے عالمی اقتصادیات پر غیر معمولی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ جنوبی کوریائی صدر نے جاپان کے خلاف کئی جوابی اقدامات کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔ مون جے اِن نے اپنے ملک کے جوابی اقدامات کی ذمہ داری جاپان پر عائد کرنے کا بتایا ہے۔ انہوں نے جاپانی فیصلے کے خلاف بتدریج سخت جوابی اقدامات اٹھانے کا عندیہ دیا ہے۔
جنوبی کوریا پسندیدہ تجارتی پارٹنز نہیں رہا، جاپان
ٹوکیو(ایچ ایم نیوز)جاپانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوبی کوریا کو اس کے غیر مناسب اقدامات کے تناظر میں پسندیدہ تجارتی پارٹنز کے اسٹیٹس سے علیحدہ کر رہی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان دوسری عالمی جنگ کے دوران جبری مشقت کے معاملے پر سئول کی اعلی عدالت کے فیصلے کے بعد سے کشیدگی دیکھی جا رہی ہے۔ جاپان کا موقف ہے کہ جبری مشقت کا تنازعہ حل ہو چکا ہے اور دو اگست کا فیصلہ ملکی قومی سلامتی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ ٹوکیو کے اس فیصلے سے امریکی حکومت کے دو قریبی اتحادی ممالک میں پیدا شدہ کشیدگی میں اضافہ ہو گا۔ امریکا اپنے اتحادی ممالک کو مسلسل تلقین کر رہا ہے کہ وہ تنازعے کو بات چیت سے حل کریں۔
سوڈان میں مظاہرین پر تشدد کے الزام میں 9فوجی برخاست اور گرفتار
خرطوم(ایچ ایم نیوز)سوڈان کی فوجی کونسل کے ترجمان کے مطابق خصوصی تربیت یافتہ ریپڈ اسپورٹ فورسز سے تعلق رکھنے والے نو اہلکاروں کو برخاست کرنے کے بعد حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ان فوجیوں پر الزام ہے کہ یہ رواں ہفتے کے دوران ام درمان اور الابیض کے مقامات پر ہونے والے پرتشدد واقعات میں ملوث ہیں۔ فوجی کونسل کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل شمس الدین کباشی نے یہ بھی کہا کہ شمالی کوردوفان کی ریاست اور اس کی سکیورٹی کونسل کو ریاستی دارالحکومت الابیض میں ہونے والی ہلاکتوں کا ذمہ دار ہے۔ انتیس جولائی کو الابیض میں مظاہرین پر سکیورٹی فورسز کی گولیاں چلانے سے پانچ افراد مارے گئے تھے اور ان میں چار ہائی اسکول کے طلبا تھے۔
امریکا اور روس کے درمیان اسلحے کے کنٹرول کا معاہدہ ختم
واشنگٹن/ماسکو(ایچ ایم نیوز)امریکا اور روس نے انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز ٹریٹی سے آج جمعے سے باضابطہ طور پر علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ یوں تین دہائی قبل طے پانے والا اہم جوہری معاہدہ دم توڑ گیا ہے۔ اس معاہدے پر سابقہ سوویت یونین کے لیڈر میخائل گورباچوف اور سابق امریکی صدر رونالڈ ریگن نے دستخط کیے تھے۔ امریکا نے اس معاہدے کے ختم ہونے کا الزام روس دھرا ہے کہ برسوں سے ماسکو حکومت اس معاہدے کا احترام نہیں کر رہی اور مسلسل جوہری ہتھیار سازی مصروف ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا موقف ہے کہ اب وہ روس اور چین کے مقابلے کے لیے امریکا کو بھی بھرپور تیار کرے گی۔
بھارت میں شدید بارشیں ، 6 افراد ہلاک ، سینکڑوں بے گھر
نیو دہلی (ایچ ایم نیوز)مغربی انڈیا میں شدید بارشوں کی وجہ سے گزشتہ48 گھنٹوں میں 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں ، چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق یہ حادثات مغربی ریاست گجرات میں پیش آئے ہیں ، شدید بارشوں کی وجہ سے 400 افراد گھر چھوڑ کر دوسرے مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں ، میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید بارشوں کی وجہ سے علاقے میں مواصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے ، ٹرینز اور ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہوا ہے ، علاقے میں امدادی کارروائیوں کیلئے اہلکار طلب کئے گئے ہیں تاکہ بارشوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالا جا سکے ،دوسری جانب بھارتی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ گجرات میںمختف جگہوں پر بارشوں کا امکان ہے ۔
بنکاک بم حملے،وزیر اعظم نے فوری طور پر تحقیقات کا حکم دے دیا
بنکاک(ایچ ایم نیوز/شنہوا) تائیوان کے وزیر اعظم نے ملک میں ہونے والی بم دھماکوں کی فوری طور پر تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا ہے ا ور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افراتفری کا شکار نہ ہوں ،چینی خبر رساں اداے شنہوا کے مطابق وزیر اعظم صورتحال کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہیں ، وزیر اعظم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ملک میں امن وامان قابو رکھنے میں حکومتی اداروں کی مدد کریں ، واضح رہے کہ بنکاک میں 4دھماکے ہوئے ہیں جس میں 2افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ، بم دھماکے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب شہر میں آسیان وزرائے خارجہ کا اجلاس ہورہا تھا ۔
سعودی عرب، چائنیز پیپلز لبریشن آرمی کی یوم تاسیس کے حوالے سے پر وقار تقریب
Heart meetAugust 02, 2019سعودی عرب، چائنیز پیپلز لبریشن آرمی کی یوم تاسیس کے حوالے سے پر وقار تقریب
No comments
ریاض (ایچ ایم نیوز/شنہوا) سعودی عرب میں چینی سفارت خانے میں چائنیز پیپلز لبریشن آرمی کی92 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اہم شخصیات نے شرکت کی، چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق تقریب میں400سے زائد چینی اور سعودی عرب کے اہم شخصیات ، سیاستدان اور سفارتکاروں نے شرکت کی ،اس موقع پر سعودی عرب میں چین کے سفارت خانے کے دفاعی اتاشی نے کہا کہ پیپلز لبریشن آرمی اپنے عوام اور ملک کیلئے خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور اس نظریے پر عمل کر کے ملک کیلئے قابل قدر خدمات سر انجام دیں گے۔
افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی تیاری جاری ہے، رپورٹ
واشنگٹن(ایچ ایم نیوز)امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ اور ٹیلی وژن چینل سی این این نے رپورٹ کیا ہے کہ واشنگٹن حکومت افغانستان میں سے اپنے ہزاروں فوجیوں کی واپسی کی تیاری میں مصروف ہے۔ ان میڈیا اداروں کے مطابق افغانستان میں امریکی فوج کی تعداد میں کمی کر کے اسے چودہ ہزار سے آٹھ سے نو ہزار کے درمیان کیا جا رہا ہے۔ امریکی میڈیا نے یہ بھی واضح کیا کہ فوجیوں کی تعداد میں کمی طالبان اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات میں طے پانے والے معاہدے کا نتیجہ ہو گا۔ اس امریکی حکومتی اقدام کے جواب میں طالبان کابل حکومت کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرے گی۔ ابھی تک طالبان کابل حکومت کو امریکا کی کٹھ پتلی قرار دیتے ہیں۔
ٹرمپ انتظامیہ 900 سے زائد بچوں کو ان کے والدین سے جدکرنے کا سبب بنی
Heart meetAugust 02, 2019ٹرمپ انتظامیہ 900 سے زائد بچوں کو ان کے والدین سے جدکرنے کا سبب بنی
No comments
مذکورہ بچوں میں سے اکثریت کو امریکہ کی صحت اور انسانی خدمات کی وزارتوں سے منسلک حراستی مراکز میں رکھا گیا ہے
واشنگٹن(ایچ ایم نیوز)امریکہ کی ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کی سرحد پر غیر منظم نقل مکانی کے مقابل اپنی پالیسیوں کے دائرہ کار میں حالیہ ایک سال کے دوران900 سے زائد بچوں کو ان کے والدین سے جدا کر چکی ہے۔امریکن سول آزادیوں کی یونین ACLUنے حکومتی ریکارڈ کے تجزئیے کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 26 جون 2018 سے لے کر 26 جون 2019 کے دوران 844 کنبوں سے 911 بچوں کو الگ کر دیا گیا۔اپنے کنبوں سے جدا کئے جانے والے بچوں میں سے 481 کے 10 سال سے اور 185 کے 5 سال سے کم عمر ہونے کی طرف توجہ مبذول کروائی گئی ہے اور بچوں کی اوسط عمر 9 سال بتائی گئی ہے۔مذکورہ بچوں میں سے اکثریت کو امریکہ کی صحت اور انسانی خدمات کی وزارتوں سے منسلک حراستی مراکز میں رکھا گیا ہے۔دوسری طرف 97 بچوں کو تقریبا 85 دن تحویل میں رکھنے کے بعد ان کے کنبوں کے حوالے کر دیا گیا ہے، 40 بچوں کو دور کے عزیزوں یا پھر اسپانسروں کو دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال امریکہ کی وفاقی عدالت میں ACLU کے اعتراض کا جائزہ لینے کے بعد جج ڈانا سابرو نے غیر قانونی نقل مکان بچوں کو ان کے کنبوں سے الگ کرنے کے عمل کو عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ سنایا تھا۔
اطالوی ساحل پر پھنسے30 تارکین کو لینے کیلئے فرانس تیار
پیرس(ایچ ایم نیوز)فرانس گریگوریٹی اطالوی کوسٹ گارڈ پر پھنسے 116 تارکین وطن میں سے 30 کو لینے کے لئے تیار ہے لیکن یہ صرف پناہ گزینوں کو لے گا، معاشی تارکین وطن کو نہیں۔بدھ کی سہ پہر کے اختتام تک، 116 مرد تارکین وطن سلوینی سسلی کے ساحل میں کشتی پر سوار ہونے پر مجبور ہوگئے تھے۔فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون جنہوں نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ 14 یورپی یونین کے ارکان نے بحیرہ روم میں مہاجرین کی تقسیم کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے اور آٹھ ریاستوں نے کہا ہے کہ وہ اس عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔فرانسیسی صدر نے لکھا کہ وہ اٹلی میں اتریں گے، پھر فرانس سمیت چھ ممالک میں ان کا استقبال کیا جائے گا۔
یمن کا داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد میں شمولیت کا اعلان
صنعاء(ایچ ایم نیوز)یمن نے داعش کے خلاف سرگرم بین الاقوامی اتحاد میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔اس سلسلے میں یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے یمنی وزارت خارجہ کا ایک بیان جاری کیا ہے۔ بیان کے مطابق "یہ اقدام یمنی حکومت کی ان کوششوں کا حصہ ہے جو وہ دہشت گردی اور مذہبی و فکری انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں انجام دے رہی ہے۔ یہ امور ایک خطرناک رجحان ہے جس کا کسی مذہب اور وطن سے کوئی تعلق نہیں"۔داعش تنظیم کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کی شکیل ستمبر 2014 میں عمل میں آئی تھی۔ اس کے رکن ممالک کی تعداد 80 ہے۔ بین الاقوامی اتحاد کا مقصد داعش تنظیم کا قلع قمع کر کے اسے ہزیمت سے دوچار کرنا ، اس کے نیٹ ورکس کا خاتمہ کرنا اور عالمی سطح پر توسیع کے حوالے سے تنظیم کی خواہشات کے سامنے ڈٹ جانا ہے۔عراق اور شام میں فوجی مہم کے ساتھ بین الاقوامی اتحاد نے داعش تنظیم کے مالی اور اقتصادی انفرا اسٹرکچر سے نمٹنے کا عزم کر رکھا ہے۔ وہ سرحد کے راستے غیر ملکی جنگجوں کی آمد و رفت پر روک لگانے کے لیے بھی کوشاں ہے۔
آبنائے ہرمز پر گشت کرنے والے امریکی لڑاکا طیارے کلسٹر بموں سے لیس
Heart meetAugust 02, 2019آبنائے ہرمز پر گشت کرنے والے امریکی لڑاکا طیارے کلسٹر بموں سے لیس
No comments
واشنگٹن(ایچ ایم نیوز)امریکی عسکری رپورٹوں کے مطابق آبنائے ہرمز کے اوپر گشت کرنے والے "F-15" امریکی لڑاکا طیاروں کو کلسٹر بموں سے لیس کیا گیا ہے۔ یہ بم درست طور پر اہداف کا تعین اور انہیں تباہ کرنے کے لیے انفرا ریڈ اور لیزر شعائوں کے تحت کام کرتے ہیں۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ "F-15E" ماڈل کا خصوصی طیارہ فضا سے فضا اور فضا سے زمین تک مار کرنے والے دونوں مشنوں کو انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ طیارہ اس وقت آبنائے ہرمز کے علاقے میں آزاد سمندری تجارت کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم دستے میں شامل ہے۔اس سلسلے میں عسکری امور سے متعلق ویب سائٹ THE WAR ZONE DRIVE نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ ہتھیار اس نوعیت کی چھوٹی کشتیوں کو نشانہ بنانے کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے جو ایرانی پاسداران انقلاب کے زیر استعمال ہیں۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر پابندیاں لاگو کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔پومپیو کا یہ موقف تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک اور عالمی طاقتوں کے درمیان وسیع پیمانے پر ملاقات کے دوران سامنے آیا۔
وطن کی حفاظت کرتے شہید ہونے والے قومی ہیرو ہیں‘ طاہر فاروق رائیسانی
Heart meetAugust 02, 2019وطن کی حفاظت کرتے شہید ہونے والے قومی ہیرو ہیں‘ طاہر فاروق رائیسانی
No comments
ہٹیاں بالا (ایچ ایم نیوز )صدر مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ ضلع جہلم ویلی و ڈسٹرکٹ کوآڈنیٹر ٹووزیراعظم طاہر فاروق رائیسانی نے کہا کہ وطن کی حفاظت کرتے شہید ہونے والے قومی ہیرو ہیں پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پاک افغان باڈر پرشہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئیکہا ہے کہ پاک سر زمین کی حفاظت کرتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے پاکستان اور آزاد کشمیر کی حفاظت کے لیے افواج پاکستان نے بڑی قربانیاں دی ہیں پوری قوم شہداء کیخاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے کوئٹہ میں شہید ہونے والے کیپٹن عاقب کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہاکیپٹن عاقب جیسے شہداء پر قوم کو فخر ہے۔
پیپلز پارٹی کا وادی لیپہ،وادی نیلم سمیت چودہ سرحدی حلقوں کے عوام کو تحفظ فراہم کرنے،آبادی،تعلیمی اداروں،صحت کے مراکز عوامی مقامات پر بنیادی ضروریات زندگی کے مطابق بنکرز کی تعمیر،شہداء کے ورثاء اور زخمیوں کو تین ایام میں معاوضہ جات کی فوری ادائیگی کا مطالبہ
Heart meetAugust 02, 2019پیپلز پارٹی کا وادی لیپہ،وادی نیلم سمیت چودہ سرحدی حلقوں کے عوام کو تحفظ فراہم کرنے،
No comments
مظفرآباد(ایچ ایم نیوز)پی پی پی آزاد کشمیر نے وادی لیپہ،وادی نیلم سمیت چودہ سرحدی حلقوں کے عوام کو تحفظ فراہم کرنے،آبادی،تعلیمی اداروں،صحت کے مراکز عوامی مقامات پر بنیادی ضروریات زندگی کے مطابق بنکرز کی تعمیر،شہداء کے ورثاء اور زخمیوں کو تین ایام میں معاوضہ جات کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کر دیا۔شہداء کے ورثاء کو دس لاکھ سے بڑھا کر پچیس لاکھے معاوضہ دینے کے علاوہ زخمیوں کو مفت علاج،ٹرانسپورٹ مہیا کر کے ایل او سی ڈسیک قائم کئے جائیں،وفاقی حکومت کی جانب سے پانچ ارب روپے متاثرہ خاندانوں کی آبادکاری پر خرچ کئے جائیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری ریکارڈ شوکت جاوید میر نے گزشتہ روز اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ لیپا کرناہ کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان متبادل محفوظ بستیاں بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کریں،لیپا کرناہ کے عوام گرمیوں میں بھارتی گولہ باری اور سردیوں میں چھ ماہ تک برف باری سے قیامت صغریٰ جیسی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں،اگر حکومت نے فوٹو سیشن،میڈیا کے ذریعے گیلری پلئے بند نہ کیا تو نہ صرف لیپہ کرناہ بھارتی فائرنگ سے متاثرہ ایک بہت بڑی آبادی نقل مکانی پر مجبور ہو جائے گی۔شوکت جاوید نے کہا کہ حالیہ بھارتی گولہ باری سے اجتماعی طور پر پوری قوم میں وفاقی حکومت کی غیر سنجیدگی،عدم توجہ،الیکٹرانک،پرنٹ میڈیا کے مخصوص رویے سے نظریاتی رشتوں پر مخالفین نے سوالات کی بوچھاڑ کر دی ہے اور ہم ان کے دفاع میں قلابے کب تک بھرتے رہیں گے۔تمام سرحدی علاقوں میں ڈبل ون،ڈبل ٹو کی سروس،بم ڈسپوزل سکواڈ،محکمہ صحت کا تربیت یافتہ عملہ،اچھی حالت میں ایمولینسز،میڈیکل آفیسران،آپریشن کے الات کی فوری فراہمی ناگزیر ہے۔وزیراعظم پاکستان سینٹ میں اپنے اتحادی چیئرمین سینٹ کو بچانے کیلئے غریب،نادارسینئرز کو 14 ووٹوں کیلئے دو ارب بانٹ سکتے ہیں تو پاکستان کے دفاع،کشمیر کی آزادی کی خاطر قربان ہونے والوں کو کیوں محروم رکھا جا رہا ہے۔شوکت جاوید نے ایک سوال کے جواب میں چیف آف آرمی سٹاف جرنل قمر جاوید باجوہ قومی سلامتی کے اداروں کو بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دینے پر قوم کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا اور مورچوں کی سول آباد یمیں تعمیر میں ناقص مٹیریل کے استعمال ،بلا جواز تاخیر کیلئے ملوث جملہ ذمہ داروں کے خلاف کمیشن تشکیل دے کر سخت کارروائی لازم ہے اور سانحہ لیسواہ کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ناانصافی برتی گئی تو بااختیار قوتوں چشم فلک کے سامنے بے نقاب ہو گی۔
ایپکا آزاد کشمیر کی مرکزی و ضلعی باڈی کا مشترکہ اجلاس ،پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار
Heart meetAugust 02, 2019ایپکا آزاد کشمیر کی مرکزی و ضلعی باڈی کا مشترکہ اجلاس ،پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار
No comments
مظفرآباد (ایچ ایم نیوز) ایپکا آزاد کشمیر کی مرکزی و ضلعی باڈی کا مشترکہ اجلاس ،پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کی گئی،پاک فوج کے طرف سے انڈین جارحیت کا جواب دینے پر پاک فوج کے نوجوانوں کو سلام پیش کیا گیااور شہدا کے لیے دعا کی گئی جبکہ انڈین آرمی کی طرف سے سول آبادی پر کی جانے والی جارحیت کی پرزور مزمت کی گئی،اجلاس کی صدارت ایپکا آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل پرویز قریشی نے کی جبکہ اجلاس میں صدر ایپکا ضلع مظفرآباد سید سبطین نقوی،سنیئر نائب صدر ایپکا پاکستان ایاز احمد چغتائی،مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل رمضان مغل،سنیئر نائب صدر ارشاد مغل،جنرل سیکرٹری ضلع مظفرآباد تنویر احمد اعوان،نائب صدر جاوید اخوانزادہ،تنویر کھوکھر،اپیکا یونٹ ایجوکیشن کے صدر امتیاز شیخ کے علاوہ ملازمین نے کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل پرویز قریشی کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر بھر کے جملہ ملازمین پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پاک فوج کے ساتھ کسی بھر قربانی سے گریز نہیں کرینگے ،پاک فوج کے ساتھ ملکر کر دشمن کو منہ توڑ جواب دینگے ، پہلے بھی بھارت نے کہی بار سول آبادی کو نشانہ بنایا ہے اور پاک فوج کی بھر پور جوابی کاروائی کی وجہ سے اسے منہ کی کھانی پڑی ہے ہم پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں۔
دریائے پونچھ اورندی نالوںکے نزدیک بسنے والے پانی سے دوررہیں‘ ڈپٹی کمشنر کوٹلی
Heart meetAugust 02, 2019دریائے پونچھ اورندی نالوںکے نزدیک بسنے والے پانی سے دوررہیں‘ ڈپٹی کمشنر کوٹلی
No comments
کوٹلی(ایچ ایم نیوز)ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم کے آفس سے جاری ہونے والے پریس ریلیزمیںممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے دریائے پونچھ اورندی نالوںکے نزدیک آبادی کوخبردارکرتے ہوئے ایمرجنسی اقدامات دوران حالیہ بارش اورفلڈ وارننگ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاہے کہ دریائے پونچھ اورندی نالوںکے نزدیک بسنے والے پانی سے دوررہیںاوراس حوالہ سے محکمہ جات کوایمرجنسی کی صورت میںفوری حفاظتی اقدامات عمل میںلائے جانے کی ہدائت جاری کی گئی ہے تاکہ جانی ومالی نقصانات سے بچاجاسکے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میںکنٹرول روم پربروقت 05826-930202پرفوری رابط کریں۔
سانحہ لیسوا کے متاثرہ خاندان تاحال آبادکاری کے منتظر،متعلقہ اداروں سے مدد کا مطالبہ کردیا
Heart meetAugust 02, 2019سانحہ لیسوا کے متاثرہ خاندان تاحال آبادکاری کے منتظر،متعلقہ اداروں سے مدد کا مطالبہ کردیا
No comments
مظفرآباد(ایچ ایم نیوز)سانحہ لیسوا کے متاثرہ خاندان تاحال آبادکاری کے منتظر، سانحہ لیسوا کے سیلابی ریلہ میں سب کچھ بہہ گیا، زمین رہی نہ مکان، بڑی آزمائش سے گزر رہے ہیں، لیسوا دومیل سیلابی ریلہ کے متاثرہ شہری فیاض حسین تمنا نے وزیراعظم آزادکشمیر، چیف سیکرٹری و دیگرمتعلقہ اداروں سے مدد کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض حسین تمنا نے بتایا کہ لیسوا سیلابی ریلہ نے سب کچھ چھین لیا ہے، زرعی زمین بھی ختم ہو چکی ہے ، مکان ریلے میں بہہ گئے، بمشکل بھاگ کر جان بچائی ہے، ہمارے پاس جو جمع پونجی تھی وہ بھی ریلے کی نظر ہو چکی ہے، ہماری دو فیملیاں ہیں جن میں میری بہن اور ہمارے گھر تھے، بہنوئی 2016میں دارفانی سے کوچ کر گئے بہن کے پاس جو اخروٹ اور گھاس وغیرہ تھا وہ بیچ کر گزارا کرتی تھی اب اس کے پاس نہ اخروٹ کے درخت رہے نہ گھاس اور مکان تک ریلے میں بہہ چکا ہے، ہمارا اب اللہ کے سوا کوئی سہارا نہیں۔ انہوںنے کہا کہ لیسوا میں ہر طرف تباہی ہی تباہی ہے ہمارے پاس رہنے کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سمیت دیگر اداروں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ہمیں رہنے کیلئے متبادل جگہ کا بندوبست کریں ہم کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیںانہوں نے کہا کہ حکومتی مدد کے علاوہ ہم کہاں جائیں گے۔
کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزی کر کے بھارت کے جنگی عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں‘ راجہ سمیع
Heart meetAugust 02, 2019کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزی کر کے بھارت کے جنگی عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں‘ راجہ سمیع
No comments
شیفلڈ(ایچ ایم نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر‘برطانیہ کے متحرک رہنما راجہ سمیع نے بھارت کی جانب سے حالیہ کنٹرول لائن کی خلاف ورزی اور آبادی پر گولہ باری کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزی کر کے بھارت کے جنگی عزائم کھل کر سامنے آگئے‘نیلم سیکٹر اور بھمبر سیکٹر میں بلا اشتعال گولہ باری نے نہتے کشمیریوں کو جانی و مالی نقصانات سے دوچار کیا۔بھارت کنٹرول لائن کے ساتھ فائرنگ بند کرے۔عالمی برادری کی خاموش لمہ فکریہ ہے۔بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی افواج کی بدترین بربرہیت کو بند کرنے کے لیے اقوام متحدہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظموں کو فوری نوٹس لینا ہو گا۔دو ایٹمی ملک کے درمیان جنگ پوری دنیا کے امن کو خطرہ ہو سکتا ہے۔بھارتی افواج کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کر رہی ہے۔بھارت نے اپنی روش نہ بدلی تو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اُنھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ظلم و ستم کی ہر حد پار کر دی ہے۔ سفارتی سطح پر کشمیریوں کے موقف کو پذیرائی ملنے کے بعد بھارتی حکمرانوں تحریک آزادی کو نقصان پہنچانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، گرفتاریاں اور فوج کی تعداد بڑھانے کے پیچھے بھارت کی مکروہ سازش کار فرما ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ چند روز سے حالات انتہائی تشویشناک ہیں۔ بھارتی سرکار کا جنگی جنون خطہ میں تباہی اور بربادی کا سبب بن سکتا ہے۔ عالمی برادری کو فوری طور پر حالات کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے بھارت کو اوچھے اقدامات سے روکنا ہو گا، کشمیر میں بسنے والوں کی زندگیاں اجیرن بن چکی ہیں۔اُنھوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ فوری مداخلت کر کے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔
عامر محبوب کی والدہ کی وفات پر ڈاکٹر خالد محمود خان،عبدالرشید ترابی ،اعجاز افضل ،راجہ فاضل و دیگر کااظہار تعزیت
Heart meetAugust 02, 2019عامر محبوب کی والدہ کی وفات پر ڈاکٹر خالد محمود خان،عبدالرشید ترابی
No comments
اسلام آباد(ایچ ایم نیوز)جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان،سابق امراء عبدالرشید ترابی،سردار اعجا ز افضل خان،نائب امراء راجہ جہانگیر خان،نورالباری،ارشد ندیم ،شیخ عقیل الرحمان،مشتاق ایڈووکیٹ،سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم،ممبر قانون ساز اسمبلی رفعت عزیز،سابق سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری سیکرٹری اطلاعات راجہ ذاکر خان سمیت دیگر قائدین نے اے کے این ایس کے صدر و چیف ایڈیٹر روزنامہ جموں وکشمیر عامر محبوب کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ و غم کااظہار کیا ہے ،قائدین نے کہا کہ ماں جیسی ہستی دنیا میں اور کوئی نہیں ماہ اللہ کی بڑی نعمت ہوتی ہے اللہ تعالیٰ عامر محبوب سمیت تمام لواحقین کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے اللہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔
سپیکر و ڈپٹی سپیکر اسمبلی کی عامر محبوب کی والدہ کے انتقال پر تعزیت
Heart meetAugust 02, 2019سپیکر و ڈپٹی سپیکر اسمبلی کی عامر محبوب کی والدہ کے انتقال پر تعزیت
No comments
مظفرآباد(ایچ ایم نیوز) آزادکشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر، ڈپٹی سپیکر اسمبلی سردار عامر الطاف، چیئرمین پبلک اکونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی اور سیکرٹری اسمبلی چوہدری بشارت حسین نے اے کے این ایس کے صدر اور روزنامہ جموں و کشمیر کے چیف ایڈیٹر عامر محبوب کی والدہ محترمہ کے انتقال پر سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی بلندی درجات کی دعا کی ہے۔زادکشمیرکے وزیرمال سردارفاروق سکندرخان نے صدراے کے این ایس عامرمحبوب کی والدہ کے انتقال پردکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے سوگوارخاندان سے اظہارتعزیت،مرحومہ کی مغفرت اورغمزدگان کے لیے صبرجمیل کی دعاکی۔
مقبوضہ کشمیر میں دس ہزار اضافی بھارتی فوجیوں کی تعیناتی سے مظالم میں مزید اضافہ ہو گا‘ راجہ مشتاق احمد منہاس
Heart meetAugust 02, 2019مقبوضہ کشمیر میں دس ہزار اضافی بھارتی فوجیوں کی تعیناتی سے مظالم میں مزید اضافہ ہو گا‘ راجہ مشتاق احمد منہاس
No comments
لندن (ایچ ایم نیوز)آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات و سیاحت راجہ مشتاق احمد منہاس نے مقبوضہ کشمیر میں دس ہزار اضافی بھارتی فوجیوں کی تعیناتی کی شدید مذمت کرتے ہوے کہا ہے کہ اس سے بھارتی مظالم میں مزید اضافہ ہو گا۔بھارتی فوج کنٹرول لائن پر شہری آبادیوں کو نشانہ بنا رہی ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔کنٹرول لائن پر بسنے والے بہادر کشمیری اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔برطانیہ کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔پاکستان پریس کلب برطانیہ کشمیری عوام کی جدوجہد اجاگر کرنے اور مقبوضہ وادی میں ظلم و ستم رکوانے میں اپنا اہم کردار ادا کرے۔وزیر اطلاعات نے ان خیالات کا اظہار پاکستان پریس کلب برطانیہ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے جانیوالے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوے کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز اب کشمیریوں کی نسل کشی پر اتر آئی ہیں،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر بھارت مذاکرات کیلیے آگے بڑھے۔امریکی صدر کی جانب سے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پاکستان کی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ،مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائیانہوں نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم بند کروانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔وزیر اطلاعات نے مقبوضہ کشمیر میں ڈیموگرافک تبدیلیوں کی بھی مذمت کی۔ متنازع علاقے میں تبدیلیاں عالمی قوانین کی خلاف قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جغرافیائی تبدیلی کا کوئی بھی قدم سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ نہتے کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم میں اضافے پر دنیا بھر میں بسنے والے کشمیریوں کو سخت تشویش ہے۔انھوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتِ حال کا نوٹس لیا جائے، اقوام عالم بھارت کو کشمیریوں پر مظالم سے روکے۔
جواد ظریف بارے امریکی فیصلہ نامنظور،فرانس ،برطانیہ اور جرمنی کا اتفاق
Heart meetAugust 02, 2019جواد ظریف بارے امریکی فیصلہ نامنظور،فرانس ،برطانیہ اور جرمنی کا اتفاق
No comments
پیرس(ایچ ایم نیوز)فرانس کی وزارت خارجہ نے اعلامیہ جاری کیا ،جس میں فرانس ، برطانیہ اور جرمنی کی طرف سے ایران کے وزیر خارجہ پر لگائی گئی امریکہ پابندی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ اور کہا ہے کہ تینوں ممالک امریکہ کے اس فیصلے کی حمایت نہیںکرتے ۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ کشیدہ صورت حال کے پیش نظرتمام سفارتی راستوں کو کھلا رکھنے کی ضرورت ہے۔ فرانس ،برطانیہ اور جرمنی کے وزرائے خارجہ ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ معمول کے رابطے میںہیں تاکہ کشید گی کو کم کیا جا سکے اور ایران کے ایٹمی مسئلے کے حوالیسے جامع معاہدیپر عمل درآمد کیلئیایرانپر زور دیا جا سکے ۔ اعلامیہ میں امریکہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جامع ایٹمی معاہدے کے تحت ایران کے جو ہری توانائی کے سو ل استعمال پر عائد پابندی کوہٹا ئے۔
بنگلہ دیش میں چینی ثقافتی مہینہ منانے کی سرگرمیوں کا آغاز
بیجنگ(ایچ ایم نیوز) بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجدنے چین کا دورہ کیا ،اسی دوران دونوں ممالک نے تا چین بنگلہ دیش کے ثقافتی اور سیاحتی تبادلے کے عملی منصوبے پر دستخط کیے ۔جس کے تحت ،حال ہی میں بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں چینی ثقافتی مہینے کی سرگرمیوںکا آغاز ہوا ۔ بیجنگ یونیورسٹی کے ٹیگور ڈرامہ گروپ اور بنگلہ دیش کے فنکاروں نے مشترکہ طو رپر ڈھاکہ یونیورسٹی اور بنگلہ دیش کے قومی فنی ادارے میں ٹیگور کے مثالی ڈرامہ چترا کوپر فارم کیا ، اس سے چین اوربنگلہ دیش کیدرمیان ڈرامہکے میدان میں ثقافتی تبادلہ نئی بلندی تک پہنچ گیا ہے ۔
ٹیلی مواصلات کی خدمات کے پھیلاو اور نیٹ ورک کے ذریعے غربت کے خاتمے پر سیمینار کا انعقاد
Heart meetAugust 02, 2019ٹیلی مواصلات کی خدمات کے پھیلاو اور نیٹ ورک کے ذریعے غربت کے خاتمے پر سیمینار کا انعقاد
No comments
بیجنگ(ایچ ایم نیوز) "ٹیلی مواصلات کی خدمات کے پھیلاو اور نیٹ ورک کے ذریعے غربت کے خاتمے " پر سیمینار کا چین کے شمال مغربی شہر دون ہوانگ میں انعقاد ہوا۔چین کی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹکنالوجی کے چیف انجینئر جانگ فنگ نے کہا کہ چین میں ٹیلی مواصلات کی خدمات کے پھیلاو سے فا صلاتی تعلیم ، طبی سروسز اور ای کامرس کی ترقی کو آگے بڑھایا گیا۔اب دور دراز علاقوں میں آباد شہری عوامی خدمات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔چین میں ٹیلی مواصلاحت کی خدمات کے پھیلاوکے حوالے سے "تیرہویں پنچ سالہ منصوبہ " کو وقت سے قبل مکمل کیا گیا۔تاحال چین کے 98فیصددیہاتوں میں آپٹیکل فائبر اور فورجی نیٹ ورک کی سروس مہیا کی گئی ہے۔ اورنیٹ ورک کی رفتار کے لحاظ سے ابگاوں شہر کے برابر ہوگئے ہیں۔
چین نیپال کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 64ویں سالگرہ کی یادگاری سرگرمی کا بیجنگ میں آغاز
Heart meetAugust 02, 2019چین نیپال کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 64ویں سالگرہ کی یادگاری سرگرمی کا بیجنگ میں آغاز
No comments
بیجنگ(ایچ ایم نیوز)کو چین اور نیپال کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 64 ویں سالگرہ کے موقع پر چین میں نیپال کے سفارت خانے اور چین کے عالمی ثقافتی تبادلے کے مرکز کے اشتراک سے 7روزہ نیپالی فنی نمائش کابیجنگ میں آغاز ہوا ۔ چین میں مقیم نیپالی سفیرلیلا مانی پاڈیلنے سرگرمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اورنیپال نے کئی ہزار سال پہلے عوامی تبادلوں کا آغاز کیا ۔ نیپال اور چین اچھے ہمسائے، اچھے دوست اور قابل اعتماد ساتھی ہیں ۔ نیپال اپنی معاشی و معاشرتی ترقی میں چین کی خدمات کا معترف ہے ۔ اطلاعات کے مطابق موجودہ نمائش میں چین اور نیپال کے فنکاروں کی بنائی گئی تصاویر کی نمائش کی جائیگی ۔
ایرانی جوہری ڈیل، چین و یورپی یونین معاہدے کے تحفظ کیلئے ایک پیج پر
Heart meetAugust 02, 2019ایرانی جوہری ڈیل، چین و یورپی یونین معاہدے کے تحفظ کیلئے ایک پیج پر
No comments
اقوام متحدہ کومرکزمیں رکھ کر کثیرالجہتی کا تحفظ کیا جائیگا، انتہا ئی دباو ڈالنے کی مخالفت کی جائیگی
چین یورپی یونین کیساتھ مضبوط تعاون ،بین الاقوامی تعلقا ت ،کثیرالجہتی معاملات میںمعاونت کا خواہاں ہے،وانگ یی
یورپی یونین اور چین مابین مثبت پیش رفت ہوئی ہے،چین کے ساتھ تعاون کو گہرائی تک لے جائیںگے، فیڈریکا موگرینی
بیجنگ(ایچ ایم نیوز)چین کے ریاستی کانسلر اور وزیرخارجہ وانگ ای نے بینکاک میں یورپی یونین کی سفارتی اور سکیورٹی پالیسی کے اعلی نمائندے فیڈریکا موغیرینی سے ملاقات کی۔ملاقات کے موقع پر وانگ ای نے کہا کہ چین یورپی یونین کے ادارے کے رہنماوں کے کامیاب انتخابات کا خیرمقدم کرتاہے اور توقع رکھتا ہے کہ یورپی یونین کی یکجہتی اور چیلنجز سے نمٹنے کے شعبوں میں زیادہ کامیابیاں حاصل کی جائیں گی۔چین یورپی یونین کے ساتھ مل کر تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنا کر بین الاقوامی تعلقا ت میں جمہوری اقدار کے فروغ اور دنیاکے اندرکثیرالجہتی کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔فیڈریکا موغیرینی نے کہا کہ رواں سال یورپی یونین اور چین کے شراکت دارانہ تعلقات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔یورپی یونین کے نئے رہنما چین کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیں گے اور چین کے ساتھ تعاون کو گہرائی تک لے جائیںگے۔فریقین نے ایران کے ایٹمی مسئلے اور افغانستان سمیت عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ایران کے ایٹمی مسئلے کے حوالے سے فریقین نے اتفاق کیا کہ ایران کے ایٹمی مسئلے پر جامع معاہدے کا تحفظ کیا جائے ، اقوام متحدہ کومرکزمیں رکھ کر کثیرالجہتی کا تحفظ کیا جائے اور انتہا ئی دباو ڈالنے کی مخالفت کی جائے۔فریقین نے مختلف فریقوں سے ضبط و تحمل سے کام لینے اور صورتحال کو مزید پیچیدہ نہ بنانے کی اپیل کی۔
ہانگ کانگ معاملے پرامریکا سمیت کوئی بیرونی مداخلت ناقابل قبول ہے،چین
Heart meetAugust 02, 2019ہانگ کانگ معاملے پرامریکا سمیت کوئی بیرونی مداخلت ناقابل قبول ہے،چین
No comments
یہ چین کا اندرونی معاملہ ہے، اعلی معیاری خود مختاری کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،ایک ملک دو نظام بہترین حل ہے، یانگ جے
بیجنگ(ایچ ایم نیوز)چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیٹی کے خارجہ کمیشن کے دفتر کے سربراہ یانگ جے چھی نے ہانگ کانگ کے امور کے حوالے سے شِنہوا نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیا۔یانگ جے چھی نے کہا کہ ہانگ کانگ کی واپسی کے بعد "ایک ملک دو نظام"،" ہانگ کانگ کی حکمرانی ہانگ کانگ کے عوام کے ہاتھ میں" اور اعلی معیاری خود مختاری کی پالیسی پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔حقائق سے یہ ثابت ہوچکاہے کہ ایک ملک دو نظام نا صرفہانگ کانگ کے مسئلے کے حل کے لئے بہترین منصوبہ ہے بلکہ واپسی کے بعد ہانگ کانگ کی پائیدار خوشحالی اور استحکام کے لئے بھی بہترین ہے۔رواں سال جون میںہانگ کانگ کے اندرکچھ شر پسندوں نے پولیس اوران کے دفاتر پرحملے کیے اور پرتشدد راستہ اختیار کیا، جس سے عوامی سلامتی ، سماجی نظام ، معیشت ،عوامی زندگی اور ہانگ کانگ کی بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچا۔چین کی مرکزی حکومت مجرموںکو سزا دینے کے لیے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کی حمایت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت دیگر مغربی ممالک کی حکومتیں ہانگ کانگ کے شر پسند وںکی حوصلہ افزائی کی کوشش کررہے ہیں۔ان کا یہ عمل چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے اور بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔مذکورہ عمل سے چین اور ان ممالک کے درمیان تعلقات کی صحت مندانہ ترقی کو نقصان پہنچے گا۔چین اس حوالے سے شدید مخالفت کا اظہار کرتا ہے۔ہانگ کانگ کے امور چین کا اندرونی معاملہ ہے۔کسی غیرملکی حکومت، تنظیم یافرد کو اس میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
بحرین میں عوام کے ارادے کو فتح حاصل ہو گی، آیت اللہ خامنہ ای
ایران بحرینی عوام میں شدت پ و شر پسندی کا شعلہ بھڑکا نے میں مصروف ہے،بحرینی حکومت کا موقف
تہران(ایچ ایم نیوز)سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا یہ موقف بحرین میں دہشت گردی کے حوالے سے مبینہ طور پر مجرم ٹھہرائے جانے والے افراد کی سزائے موت پر رواں ہفتے عمل درامد کیے جانے کے بعد سامنے آیا۔تفصیلات کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے مذکورہ افراد کو موت کے گھاٹ اتارے جانے کے بعدعوام کو ظلم کے خلاف احتجاج پر اکساتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ بحرین میں عوام کے ارادے کو فتح حاصل ہو گی۔دوسری جانب بحرینی حکومت کی جانب سے یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ ایران بحرینی عوام میں شدت پسندی کا شعلہ بھڑکا رہا ہے۔بحرین میں سرکاری استغاثہ نے ہفتے کی صبح اعلان میں بتایا تھا کہ دہشت گردی اور ایک مسجد کے امام کے قتل میں مبینہ طور پر مجرم قرار دئیے جانے والے 3 افراد کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ان میں دو افراد کا تعلق جس مقدمے سے تھا اس میں دہشت گرد جماعت میں شمولیت، قتل کے جرائم کا ارتکاب اور دہشت گردی کی نیت سے دھماکا خیز مواد اور آتشی ہتھیاروں کا قبضے میں رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے۔بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس مقدمے کی تفصیلات ایک دہشت گرد تنظیم کے قیام سے متعلق ہیں،اس تنظیم کے قیام میں ایران ، عراق اور جرمنی کے 12 جب کہ بحرین کے اندر 46 ملزمان شامل رہے۔
تھائی لینڈ، متعدد دھماکوں سے گونج اٹھا،6 افراد زخمی
آسیان اجلاس کے موقع پر دھماکوں کا ہونا معنی خیز ہے،فی الوقت واضح نہیں کہ ان دھماکوں کا ہدف اجلاس تھا یا نہیں،پولیس
بنکاک(ایچ ایم نیوز)تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں 3 مختلف مقامات پر متعدد دھماکے سنے گئے جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔تاحال واقعے میں دیگر زخمیوں کے حوالے سے کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق تھائی پولیس کا کہنا تھا کہ وہ دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کی آواز سرکاری دفتر اور وسطی بینکاک کے دیگر 2 مقامات پر سنی گئی۔واضح رہے کہ بینکاک خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر ایوسی ایشن آف جنوب مغرب ممالک(آسیان)اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے جہاں آسیان کے وزرائے خارجہ اور عالمی قوتیں بشمول امریکا، چین اور روس کے ہم منصب شرکت کر رہے ہیں۔سینئر پولیس افسر کا کہنا تھا کہ بظاہر گھریلو ساختہ بم سوان لوانگ ضلع میں پھٹا جس کے نتیجے میں 2 خاکروب زخمی ہوئے۔گزشتہ روز تھائی پولیس کا کہنا تھا کہ اجلاس کے مقام کے قریب انہیں 2 جعلی بم ملے تھے۔دھماکوں سے اجلاس کے لیے کیے گئے سیکیورٹی اقدامات پر سوال اٹھنے لگے تاہم فی الوقت یہ بات واضح نہیں کہ ان دھماکوں کا ہدف اجلاس تھا یا نہیں۔
بھارت،بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کے خلاف ریپ کا مقدمہ دہلی منتقل
کیس کی منتقلی نے یوگی آدتیہ ناتھ کے ماتحت امن و امان کی سنگینی کا پول کھول دیا، کانگریس
نئی دہلی(ایچ ایم نیوز) بھارتی سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز بھارتی جنتا پارٹی(بی جے پی)کے طاقتور سیاستدان کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ اتر پردیش سے نئی دہلی منتقل کرنے کا حکم دیا۔بی جے پی کے رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر پر 17 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر عصمت دری کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔ اتر پردیش کی ایک عدالت میں کلدیپ مقدمے کا سامنا کر رہے تھے۔چند دن قبل عصمت دری کا شکار لڑکی زخمی جبکہ اس کے خاندان کے دیگر دو افراد اس وقت ہلاک ہوئے تھے جب ایک تیز رفتار ٹرک نے ان کی گاڑی کو عدالت جاتے وقت ٹکر مارا تھا۔متاثرہ خاندان نے کلدیپ سنگھ پر اپنے کارندوں کے زریعے ٹرک سے حملہ کروانے کا الزام لگایا تھا۔ ان دنوں متاثرہ لڑکی تشویش ناک حلت میں ہسپتال میں زیر اعلاج ہے۔ٹرک حادثے کے بعد پولیس نے کلدیپ سنگھ اور ان کے قریبی ساتھیوں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا ہے۔بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گو گو ئی نے پولیس کو مقدمے کی کارروائی ساتھ دن میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔چیف جسٹس گو گو ئی نے عصمت دری کے مقدمے کی کارروائی 45 دن میں نمٹانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔متاثرہ لڑکی، جو 2017 میں نو عمر تھی، زیادتی کا نشانہ بنیں اور پولیس پر عدم فعالیات کا الزام عائد کرتے ہوئے خود کو مارنے کی کوشش کی تھی۔بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اتر پردیش سے نئی دہلی کیس کی منتقلی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ماتحت امن و امان کی سنگین صورتحال کو ظاہر کرتا ہے۔
آرنلڈ شوار زینیگر نے ڈونلڈ ٹرمپ پر طنز کے نشتر برسا دیئے
ٹرمپ کی تعریف میں کہنے کو میرے پاس کچھ نہیں، ہم امریکا کی ترقی میں حصہ ڈالتے ہیں، ہمارا اوڑھنا بچھونا امریکی زمین ہے
کیلیفورنیا(ایچ ایم نیوز)بالی وڈ اسٹار اور امریکی ریاست کیلی فورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شوار زینیگر کا کہنا ہے کہ میرے پاس ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف میں کہنے کو کچھ نہیں ہے۔آرنلڈ شوار رینیگر نے صحافیوں کی ایک تنظیم سے خطاب کے دوران امریکی صدر پر طنز کے خوب نشتر برسائے۔سابق گورنر کیلی فورنیا کا امریکی صدر سے متعلق کہنا تھا کہ میرے پاس ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف میں کہنے کو کوئی اچھے الفاظ نہیں ہیں، آج اگر میں نے کچھ کہہ دیا تو نئی ریلیز ہونے والی فلموں کے بجائے کل وہ خبروں کی سرخی ہو گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ صدر ٹرمپ ہم سب کو گھر واپس جا کا طعنہ دے چکے ہیں لیکن ہم میں سے کوئی نہیں گیا، ہم یہاں سے کہیں نہیں جا رہے۔بالی وڈ اسٹار نے کہا کہ ہم یہیں رہتے ہیں، یہیں کام کرتے ہیں، امریکا کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں، اپنے کام سے تبدیلی لیکر آتے ہیں اور اپنے عمل سے اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ امریکا ایک عظیم ملک رہے۔
امریکا نے چین کی مصنوعات پر مزید ٹیکسز عائد کر دیئے
چینی اپنی کرنسی کی قدر میں کمی کرتے ہیں اور زیادہ منافع کما کر رقم لے جاتے ہیں، ٹرمپ
نئی پابندیاں کسی طور پر معاشی و تجارتی تنازعات کے حل کا طریقہ کار نہیں ہیں،چینی وزیر خارجہ کا رد عمل
واشنگٹن(ایچ ایم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی مزید 3 کھرب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی مصنوعات پر نئے ٹیکس عائد کرتے ہوئے کہا کہ چین اپنی مصنوعات امریکا میں فروخت کر کے فائدہ اٹھاتا ہے، چینی اپنی کرنسی کی قدر میں کمی کرتے ہیں اور زیادہ منافع کما کر رقم لے جاتے ہیں۔امریکی صدر نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سرمایہ کاری سے نا کوئی حکومت چلتی ہے اور نا کوئی سیاسی جماعت فائدہ اٹھاتی ہے۔چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کا امریکی پابندیوں پر ردعمل میں کہنا ہے کہ نئی پابندیاں کسی بھی طور پر معاشی اور تجارتی تنازعات کے حل کا طریقہ کار ہیں اور نا ہی یہ صحیح طریقہ کار ہے۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی چین کی 250 ارب ڈالر کی مصنوعات پر 25 فیصد ٹیکس عائد کر چکے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومیو نے اس حوالے سے کہا کہ نا ہی ہم چین کی قومی سلامتی کو کچلنے کے لیے کوئی راہ ہموار کر رہے ہیں اور نا ہی ہم بیجنگ کی وفارادیاں بدلنے کے لیے کوئی فنڈنگ کر رہے ہیں۔چین نے بھی ردعمل کے طور پر امریکا کی 110 ارب ڈالر کی مصنوعات پر ٹیکسز عائد کر دیئے تھے۔
امریکا دوبارہ افغانستان جیسی احمقانہ جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، ٹرمپ
Heart meetAugust 02, 2019امریکا دوبارہ افغانستان جیسی احمقانہ جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، ٹرمپ
No comments
افغانستان سے جس قدر جلد ہو سکا فوجی انخلا چاہتے ہیں، معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں
واشنگٹن(ایچ ایم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان سے جتنی جلد ہوسکے نکلنا چاہتے ہیں اور امریکا کو اس جیسی احمقانہ جنگ کا آئندہ کبھی بھی حصہ نہیں ہونا چاہیے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ 'ہم افغانستان سے فوجی انخلا کررہے ہیں، ہم دیکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ جس قدر جلد ہوسکے یہ مکمل ہوجائے'۔ان کا کہنا تھا کہ 'میں اس احمقانہ جنگ سے نکلنا چاہتا ہوں جس میں ہمیں کبھی شامل ہونا ہی نہیں چاہیے تھا'۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ 'میرے قریبی ساتھی طالبان سے مذاکرات میں مشغول ہیں اور امید ہے کہ ایسا معاہدہ سامنے آئے گا جس سے جنگ زدہ ملک سے امریکی فوجیوں کا انخلا ممکن ہوسکے گا'۔گزشتہ روز طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ امریکا اور طالبان 8 ماہ کے مذاکرات کے بعد معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی تھی کہ معاہدے سے افغانستان میں بیرونی افواج کی موجودگی کا خاتمہ ہوگا تاہم انہوں نے فوری جنگ بندی کے امکانات مسترد کردیے۔ترجمان نے دوحہ میں طالبان کے دفتر سے بذریعہ ٹیلی فون صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'مذاکرات کرنے والے تمام بڑے مسائل پر معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں'۔واشنگٹن میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اعلان کیا کہ سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے افغان صدر اشرف غنی کو ٹیلی فون کرکے گفتگو کی اور دونوں رہنمائوں نے مذاکرات کے ذریعے جنگ کے خاتمے پر تیز تر اقدامات پر رضامندی کا اظہار کیا۔انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ستمبر تک معاہدہ ہونے کی امید ہے جس پر حقیقی کارکردگی تنازع کے مکمل خاتمے کی صورت میں سامنے آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ 'اس میں انٹرا افغان مذاکرات جس میں افغان حکومت بھی شریک ہوگی اور اگلا قدم امریکا اور اتحادی فورسز کا افغانستان سے انخلا ہوگا'۔واشنگٹن میں اکنامک کلب میں ریمارکس دیتے ہوئے مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ افغان مسئلے کا 2020 کے صدارتی انتخابات سے قبل حل چاہتے ہیں۔
مسئلہ کشمیر پر بات صرف پاکستان اور بھارت میں ہوگی،امریکی پیشکش پر بھارت کا دوٹوک جواب
Heart meetAugust 02, 2019مسئلہ کشمیر پر بات صرف پاکستان اور بھارت میں ہوگی،امریکی پیشکش پر بھارت کا دوٹوک جواب
No comments
مسئلہ کشمیر دوطرفہ معاملہ ہے،تیسرے فریق کی گنجائش نہیں،ہم پہلے بھی ثالثی کی پیشکش کو ٹھکرا چکے ہیں، بھارتی وزیر خارجہ
نئی دہلی(ایچ ایم نیوز) بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر نے امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش پر مسئلہ کشمیر کو پاکستان اور بھارت کا دوطرفہ مسئلہ قرار دے دیا اور کہا مسئلہ کشمیر پر بات صرف پاکستان اور بھارت میں ہوگی۔تفصیلات کے مطابق مسئلہ کشمیر پر بھارت کی ہٹ دھرمی برقرارہے اور صدرٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش پر بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کشمیرپاکستان اوربھارت کا دوطرفہ معاملہ ہے،بھارتی وزیرخارجہ امریکا پرواضح کردیا مسئلہ کشمیرپربات پاکستان،بھارت میں ہوگی۔کسی تیسرے فریق کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی ایسی کئی پیشکشوں کو ٹھکرا چکے ہیں۔یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ایک بار پھرثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیرپرثالثی کیلئے تیارہوں،اس کادارومدارمودی پرہے، وزیراعظم عمران خان اور نریندرمودی لاجواب انسان ہیں۔صدرٹرمپ کا کہنا تھا میرے خیال میں دونوں مسئلہ کشمیرپربہترین طریقے سے آگے بڑھ سکتے ہیں، دونوں ممالک چاہیں تو میں مسئلہ کشمیر پر کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں۔واضح رہے 22 جولائی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں ٹرمپ نے کشمیر کے معاملے پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیش کش کی تھی۔امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر دونوں لیڈرز بڑا کردار ادا کر سکتے ہیں، آپ چاہتے ہیں کہ میں کردار ادا کروں تو میں بخوشی کروں گا، کشمیر ایک خوبصورت خطہ ہے وہاں کئی دہائیوں سے صورتحال خراب ہے جسے اب ٹھیک کرنا ہوگا۔وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی نے کہا کیا آپ ثالث بنیں گے، میں نے پوچھا کس چیز کی ثالثی؟ تو بھارتی وزیر اعظم نے کہا کشمیر پر ثالثی کا کردار ادا کریں۔بعد ازاں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے راجیہ سبھا میں امریکی صدر کے بیان اور ثالث بننے کی پیشکش کو مسترد کردیا تھا۔
مسئلہ کشمیر کے حل کا انحصار مودی پر ہے، امریکا ثالثی کو تیار ہے،ڈونلڈ ٹرمپ
Heart meetAugust 02, 2019مسئلہ کشمیر کے حل کا انحصار مودی پر ہے، امریکا ثالثی کو تیار ہے،ڈونلڈ ٹرمپ
No comments
عمران خان اور نریندر مودی شاندار شخصیت کے حامل ہیں ، یہ دونوں اکھٹے چل سکتے ہیں،امریکی صدر
واشنگٹن(ایچ ایم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کشمیر مسئلے کے حل کا انحصار بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی شاندار شخصیت کے حامل ہیں اور یہ دونوں اکھٹے چل سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری وزیراعظم عمران خان سے بہت اچھی ملاقات ہوئی ، اگر دونوں ممالک چاہیں تو مسئلہ کشمیر حل کرانے میں ثالث کا کردار ادا کر سکتا ہوں۔یاد رہے گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے دوران ہونی والی ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تھی۔انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نے ایک ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر پر انہیں ثالثی کا کردار ادا کرنے کا کہا۔ٹرمپ نے کہا کہ یہ مسئلہ طویل عرصے سے موجود ہے اور میں یہ جان کر بہت حیران بھی ہوا کہ اس خوبصورت علاقے میں روزانہ بم گرائے جاتے ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس خطے کی آبادی ایک ارب سے زائد ہے جو مسئلہ کشمیر کی بنیاد پر یرغمال بنی ہوئی ہے، امریکا دنیا کے طاقت ور ترین ملک کی حیثیت سے برصغیر میں امن لانے کے لیے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں مزید 28ہزار فوجی تعینات کرنے کا اعلان
Heart meetAugust 02, 2019بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں مزید 28ہزار فوجی تعینات کرنے کا اعلان
No comments
فیصلہ اجیت دوول کے دورہ کشمیر سے واپسی پر کیا گیا،کشمیر کے تمام داخلی اور خارجی راستے پہلے ہی قابض فوج کے قبضے ہیں
نئی دہلی(ایچ ایم نیوز) بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 28 ہزار فوجی تعینات کرنے کا اعلان کردیا۔ بھارت کی جانب سے 10 ہزار فوج کی تعیناتی کے ایک ہفتے بعد مزید فوج بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق 280 سے زائد کمپنیوں کی پیراملٹری فوررسز وادی میں تعینات ہوں گی۔بین الاقوامی خبر رساں ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج کی تعیناتی کا فیصلہ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دیول کی مقبوضہ کشمیر کے دورے سے واپسی کے بعد آیا جس کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے تمام داخلی اور خارجی راستے قابض فوج کے قبضے ہیں۔یاد رہے گزشتہ ہفتے بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وادی میں مزید دس ہزار فوجی تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا۔بھارتی حکومت نے مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کے خلاف پرتشدد کارروائیوں میں اضافے کا فیصلہ کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں فوری طور پر فوج کی مزید 100 کمپنیاں روانہ کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ وادی میں انٹیلی جنس کو مضبوط کرنے کیلئے فورسز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان میں سی آر پی ایف کی 50 کمپنیاں، بی ایس ایف کی 10، ایس ایس بی کی 30 اور آئی ٹی بی کی 10 کمپنیاں شامل ہیں۔یہ احکامات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس پیشکش کے بعد جاری کیے گئے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اس تنازع پر ثالثی کے لیے تیار ہیں۔
ہالی ووڈ فلم ریمبو5 لاسٹ بلڈ کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا
لاس اینجلس (ایچ ایم نیوز) ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ ریمبو فلم سیریز کی پانچویں فلم ریمبو 5 لاسٹ بلڈ کا نیایلر جاری کردیا گیا ہے۔ ایکشن اور تھرل سے بھرپور اس فلم میں حسب سابق سلویسٹر اسٹالون مرکزی کردار ریمبو میں ایک بار پھر سے جلوہ گرہو رہے ہیں ۔فلم 20ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔
بالی ووڈ کھلاڑی اکشے کمار نے معاوضہ 54 کروڑ روپے کردیا
ممبئی (ایچ ایم نیوز) بالی ووڈ کے اہم کھلاڑی اکشے کمار نے اپنا معاوضہ 54 کروڑ روپے کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار نے فلم میں کام کرنے کی فیس بڑھاتے ہوئے 54 کروڑ روپے کردی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کا ایک فلم کا معاوضہ مجموعی طور پر بالی ووڈ کی 6 بڑی اداکاراں سے بھی زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ میں گزشتہ چند سال سے فلمیں 100 کروڑ سے زائد کی کمائی کرنے لگی ہیں اور اسی وجہ سے اداکاروں نے بھی اپنی فیس دگنی کردی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اکشے کمار کی جانب سے فیس بڑھائی جانے کی وجہ سے ہی وہ امریکی اقتصادی جریدے فوربز کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 100 عالمی شخصیات میں شامل ہوئے جہاں ان کا 33واں نمبر ہے۔
سٹیج ڈرامہ''اک اور یو ٹرن'' پیش کردیا گیا
کاسٹ میں آفرین پری،شیلا چوہدری ،سنہری خان ،سلک ناز ،صبا شہزادی ودیگر فنکار شامل
لاہور( ایچ ایم نیوز) سٹیج ڈرامہ''اک اور یو ٹرن'' جمعہ کو شالیمار تھیٹر میں پیش کردیا گیا۔ ڈرامے کی کاسٹ میں آفرین پری،شیلا چوہدری ،سنہری خان ،سلک ناز ،صبا شہزادی ،مختار چن،ببو رانا،اسد مکھڑا،رضی خان،شجر عباس،آغا جانی اور لکی شاہ شامل ہیں ۔ ڈارمہ کے پروڈیوسر ملک طارق جبکہ تحریروہدایات ڈاکٹر اجمل ملک کی ہے ۔
ملک کو ترقی کرتا دیکھ کر خوشی ہوتی ہے،بابرہ شریف
لاہور (ایچ ایم نیوز) پاکستانی فلموں کی ماضی کی معروف اداکارہ بابرہ شریف نے کہا ہے کہ ملک کو ترقی کرتا دیکھ کر خوشی ہورہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بابرہ شریف نے گزشتہ روز لاہور میں سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں پر چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر نے بابرہ شریف کو ادارے کے بارے میں بریفنگ دی اور انہیں اتھارٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کرایا گیا۔ اس موقع پر بابرہ شریف نے کہا کہ اس سسٹم کی وجہ سے جرائم میں کافی کمی واقع ہوئی ہے ملک کے لیے اسی طرح کام کرتے رہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ملک کو ترقی کرتا دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے۔
ارمینہ خان کی زخمی اور بھوکے ریچھ کیلئے مدد کی پکار
اسلام آباد (ایچ ایم نیوز) فلم اور ٹی وی اداکارہ ارمینہ خان نے اسلام آباد کے چڑیا گھر میں زخمی اور بھوکے ریچھ کیلئے آواز بلند کردی۔ ارمینہ خان نے ٹویٹر پر اسلام آباد چڑیا گھر کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں زخمی ریچھ گرمی اور بھوک سے نڈھال حالت میں پڑا ہے اور اس کے ارد گرد کھانے پینے کی کوئی شے موجود نہیں۔ ویڈیو کے ساتھ اداکارہ نے لکھا کہ کیا کوئی شخص اس کی مدد کے لیے جا سکتا ہے؟ برائے مہربانی کچھ کریں یہ ریچھ دھیرے دھیرے تکلیف دہ موت مر رہا ہے یہ بہت خوف ناک ہے۔ ارمینہ خان نے اپنی دوسری ٹویٹ میں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس زخمی ریچھ کے حوالے سے عملی طور پر کچھ کرنے کی ضرورت ہے، ہم اس طرح خاموش نہیں بیٹھ سکتے کیوں کہ اللہ کی مخلوق مر رہی ہے کیا کوئی شخص مجھے صحیح نمبر مہیا کرسکتا ہے؟ بعد ازاں ارمینہ خان نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں بتایا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ویڈیو کے مطابق ریچھ کی حالت اب بہتر ہے اور وہ زندہ ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے سوال کیا کہ اگرچہ یہ آپ کی ذمہ داری نہیں ہے اور نہ ہی یہ زو آپ کی حدود میں ہے لیکن سوال یہ ہے کہ زخمی ریچھ کا ذمہ دار کون ہے؟۔
شوبزمیں کام کرنے پر والد 8سال تک ناراض رہے‘ مایا علی
کراچی (ایچ ایم نیوز) فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل مایا علی نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کی وجہ سے ان کے والد ان سے بہت ناراض ہوگئے تھے یہاں تک کہ انہوں نے مایاعلی سے بات کرنابھی بند کردی تھی۔ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں مایا علی نے بتایا کہ کیریئر کی ابتدا میں انہیں لوگوں سے اتنی محبت نہیں ملی تھی بلکہ الٹا ان پر تنقید ہوتی تھی اور لوگ کہتے تھے کہ مایا کو اداکاری نہیں آتی یہ کیا کام کررہی ہے، تاہم بعد میں لوگوں نے انہیں اور ان کے کام کو بے حد سراہا۔ مایا علی نے بتایا کہ شوبز میں کام کرنے کے فیصلے کی وجہ سے ان کے والد بہت ناراض ہوگئے تھے اور8 سال تک ان سے بات نہیں کی۔ مایا علی نے بتایا کہ برسوں تک ناراض رہنے کے بعد میرے والد بھی میری اداکاری کے معترف ہوگئے تھے اور وفات سے 6 ماہ قبل انہوں نے بالآخر مجھ سے بات کی اور میرے ایوارڈ نہ جیتنے پر مجھے دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بات نہیں اگلے سال تم ایوارڈ ضرور جیتوگی اور ایسا ہی ہوا، لیکن اس وقت میرے والد میرے ساتھ نہیں تھے۔ یا علی نے بتایا کہ وہ ماہرہ خان کو بہت پسند کرتی ہیں اور ان کی بہت بڑی مداح ہیں اور خوش ہیں کہ بڑی عید پر ان کی ماہرہ کی اوراداکارہ حریم فاروق کی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں، بالآخر اب ہماری انڈسٹری نے آگے بڑھنا شروع کردیاہے۔
بھاری نقصان کے بعد بھارتی آڈیو کمپنی نے عاطف اسلم کا گانا دوبارہ اپ لوڈ کردیا
Heart meetAugust 02, 2019بھاری نقصان کے بعد بھارتی آڈیو کمپنی نے عاطف اسلم کا گانا دوبارہ اپ لوڈ کردیا
No comments
کراچی(ایچ ایم نیوز) نامور گلوکار عاطف اسلم کا گانا چینل سے ہٹائے جانے پر بھارتی آڈیو کمپنی کو10 لاکھ افراد نے یوٹیوب چینل کو ان سبسکرائب کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارت کی مشہور آڈیو کمپنی ٹی سیریز نے عاطف اسلم کا گیت بارشیں اپنے یوٹیوب چینل سے ہٹا دیا تھا جس کے باعث کمپنی کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ کہ گانا ہٹائے جانے کے کچھ روز میں ہی 10 لاکھ لوگوں نے چینل چھوڑ دیا تھا لیکن اس نقصان کے پیش نظر چینل انتظامیہ نے کچھ دن بعد اچانک ایک بار پھر گانے کو چینل پر اپ لوڈ کردیا۔ عاطف اسلم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹی سیریز نے پاک بھارت کشیدگی کم ہونے کے بعد خود سے وہ گانا اپ لوڈ کردیا ایسا کیوں کیا؟ اس کا مجھے علم نہیں، میرے خیال میں ایسا پاکستان اور بھارت میں موجود مداحوں کی محبت کی وجہ سے ممکن ہوسکتا ہے۔
بلاوجہ کی تنقید سے تکلیف ہوتی ہے ‘ ماہرہ خان
کراچی (ایچ ایم نیوز) ٹی وی و فلم کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ بلاوجہ کی تنقید سے تکلیف ہوتی ہے‘ باتوں سے زیادہ کام پر دھیان دیتی ہوں ۔ ایک انٹرویو میں ماہرہ خان نے کہا کہ سوشل میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سینئر اداکار ندیم بیگ ہماری انڈسٹری کے سپر اسٹار ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ماہرہ نے کہا کہ فردوس جمال کو شوبزنس کے ساتھیوں نے جواب دیا، ان سب ساتھیوں کی شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بلاوجہ کی تنقید سے تکلیف ہوتی ہے۔ میں باتوں سے زیادہ کام پر دھیان دیتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سینئر اداکار فردوس جمال کو شوبزنس کے ساتھیوں نے جواب دیا جس پر ان سب ساتھیوں کی شکر گزار ہوں۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار، منشیات برآمد
Heart meetAugust 02, 2019اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار، منشیات برآمد
No comments
اسلام آباد(ایچ ایم نیوز) نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے ابوظہبی جانے والے مسافر کے سامان سے 3 کلو 600 گرام اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی۔اے ایس ایف کے مطابق مسافر اللہ یارنجی ایئرلائن سے ابوظہبی جانا چاہتا تھا، ہیروئن کی بین الاقوامی منڈی میں مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔دوسری جانب نجی ایئرلائن کی پرواز سے شارجہ جانے والے مسافر سے 1400 گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔ اے ایس ایف نے دونوں ملزمان کو اے این ایف کے حوالے کردیا۔
ایبٹ آباد میں شادی کے تنازع پر فائرنگ،لڑکی زخمی،ملزم نے خودکشی کرلی
Heart meetAugust 02, 2019ایبٹ آباد میں شادی کے تنازع پر فائرنگ،لڑکی زخمی،ملزم نے خودکشی کرلی
No comments
ایبٹ آباد (ایچ ایم نیوز) ایبٹ آبادمیں نوجوان نے لڑکی کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے لاش اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا۔ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں میں ملزم عبد الرحمن نے لڑکی کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے لڑکی سے شادی کی خواہش ظاہر کی تاہم لڑکی کی والدہ نے انکار کردیا۔ جمعرات کی رات لڑکی اپنی والدہ کے ساتھ ہوٹل پر کھانا کھانے آئی تو ملزم نے فائرنگ کرکے لڑکی کو زخمی کردیا۔پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم شادی شدہ تھا جس کی وجہ سے لڑکی والوں نے رشتے سے انکار کردیا تھا۔
تعلیم کسی ملک کی انسانی ، معاشرتی اور معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، رضا بشیر تارڑ
Heart meetAugust 02, 2019تعلیم کسی ملک کی انسانی ، معاشرتی اور معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، رضا بشیر تارڑ
No comments
اسلام مسلمانوں کو علم حاصل کرنے کی ترغیب دیتا ہے، پاکستان میں تعلیم کے شعبے کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرنے کے خواہاں ہیں،ہائی کمیشنر رضا بشیر تارڑ کا تقریب سے خطاب
اوٹاوا(ایچ ایم نیوز) کینیڈا میں تعینات پاکستان کے ہائی کمیشنر رضا بشیر تارڑ نے کہا ہے کہ تعلیم کسی ملک کی انسانی ، معاشرتی اور معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، اسلام مسلمانوں کو علم حاصل کرنے کی ترغیب دیتا ہے، پاکستان میں تعلیم کے شعبے کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرنے کے خواہاں ہیں ۔ نمل نالج سٹی فنڈ ریزیئر سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کہا اسلام مسلمانوں کو علم حاصل کرنے کی ترغیب دیتا ہے اور اس شعبے کی اہمیت کی وجہ سے ، '5 سے 16 سال کی عمر کے تمام بچوں کو مفت اور لازمی تعلیم' کا نظریہ پاکستان میں آئینی ضمانت کے طور پر کیا گیا تھا ۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے فورا بعد ہی "ایجوکیشن وژن پالیسی" کا اعلان کیا ، جس کا مقصد تمام طلبا کے لئے ایک تعلیمی نظام؛ انجینئرلائزیشن کی بنیاد پر دوبارہ انجینئرنگ گورننس؛ بالغ تعلیم؛ اساتذہ کے تربیتی پروگرام اور انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیفراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی نقطہ نظر میں پانچ سال کی مدت کے دوران تعلیم کے شعبے میں سرکاری اخراجات میں موجودہ 2.1 سے GDP کا 5 اضافہ شامل ہے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی سینیٹر ولید اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ مغربی ممالک میں "نالج سٹی" کا تصور آزمایا جاتا ہے اور اس کے نتیجے میں معاشروں کو فائدہ ہوتا ہے۔ انہوں نے نالج سٹی میں فراہم کی جانے والی تعلیمی سہولیات کے بارے میں مکمل پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سب پاکستانی دل کھول کر اس منصوبے کی حمایت کریں گے۔
قومی ادارے پر الزامات لگانے کی بجائے حاصل بزنجو شکست تسلیم کرلیں، وزیر دفاع
Heart meetAugust 02, 2019قومی ادارے پر الزامات لگانے کی بجائے حاصل بزنجو شکست تسلیم کرلیں، وزیر دفاع
No comments
میرحاصل بزنجو کا تبصرہ ان کی سیاسی بصیرت اورسنجیدگی کی عکاسی نہیں کرتا، پرویز خٹک
اسلام آباد(ایچ ایم نیوز) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حاصل بزنجو قومی ادارے پر الزامات لگانے کی بجائے اپنی شکست تسلیم کریں۔وزیردفاع پرویز خٹک نے قومی ادارے کے سربراہ سے متعلق بے بنیاد الزامات پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بے بنیاد تبصرے کرنے سے بہتر ہے کہ میرحاصل بزنجو اپنی شکست تسلیم کریں، میرحاصل بزنجو کا تبصرہ ان کی سیاسی بصیرت اورسنجیدگی کی عکاسی نہیں کرتا۔
اپوزیشن کی ناکامی پر شیخ رشید نہال، چیئرمین سینیٹ کا نام، آئین کا سال ہی بھول گئے
Heart meetAugust 02, 2019اپوزیشن کی ناکامی پر شیخ رشید نہال، چیئرمین سینیٹ کا نام، آئین کا سال ہی بھول گئے
No comments
خوشی میں صادق سنجرانی کو بجرانی کہتے رہے، 1973 کے آئین کو 1972 کا آئین کہہ گئے
لاہور(ایچ ایم نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہونے کی اپنی پیش گوئی پر خوشی سے نہال ہوگئے اور اپنے ویڈیو بیان میں نہ صرف چیئرمین سینیٹ کا نام بلکہ 73 کے آئین کا سال بھی بھول گئے۔ٹوئٹر پر جاری ویڈیو بیان میں شیخ رشید احمد خوشی میں صادق سنجرانی کو بجرانی کہتے رہے۔شیخ رشید اپنے بیان میں 1973 کے آئین کو 1972 کا آئین بھی کہہ گئے ۔ان کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی کی کامیابی کی پیشن گوئی پر لوگوں کو بڑی تکلیف ہوئی تھی، باپ بچا وتحریک چلانے والوں کو عمران خان تو کیا بجرانی کا استعفی بھی نہیں ملا، اپوزیشن نے اب بھی ہوش کے ناخن نہ لیے تو ان کی سیاست زندہ دفن ہوجائے گی۔وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ بکنے، بکنے ااور منی لانڈرنگ کرنے والوں کے پاس اب سیاسی غلطی کی گنجائش نہیں، میری موجودگی میں کوئی شخص 1972 کے آئین میں ترمیم نہیں کر سکتا۔شیخ رشید نے ایک بار پھر پیشگوئی کی کہ عمران خان اپنی پانچ سالہ مدت پوری کریں گے۔
فاروق ستار کیخلاف 50 کروڑ روپے کا ہرجانہ، سماعت 24 اگست تک ملتوی
Heart meetAugust 02, 2019فاروق ستار کیخلاف 50 کروڑ روپے کا ہرجانہ، سماعت 24 اگست تک ملتوی
No comments
مجھ پر لگائے گئے الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں، ہتک عزت کے دعوے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے،فاروق ستار
کراچی(ایچ ایم نیوز) فاروق ستار کے خلاف 50 کروڑ روپے کے ہتک عزت کے دعوے کی سماعت 24 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید کی جانب سے فاروق ستار کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعوے کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ہوئی۔فاروق ستار نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ کی عدالت میں جواب جمع کرا دیا۔فاروق ستار نے اپنے جواب میں کہا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں، ہتک عزت کے دعوے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔عدالت نے فاروق ستار کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت 24 اگست تک ملتوی کر دی۔
عدالتی حکم کے باوجود والد سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، بلاول بھٹو
Heart meetAugust 02, 2019عدالتی حکم کے باوجود والد سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، بلاول بھٹو
No comments
اسلام آباد(ایچ ایم نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود نیب ہمیں اپنے والد سے ملنے کی اجازت نہیں دے رہا، عدالت نے گزشتہ روز مجھے اور آصفہ کو والد سے ملنے کی اجازت دی۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا عدالتی اجازت کے باوجود ہمیں اپنے والد سے ملنے نہ دینا عدالت کی توہین ہے، نیب کیاقدام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر وکلا سے بات کروں گا۔
جمہوریت کو روبوٹ کی طرح چلانے والوں کی سیاست دفن ہوگئی، فردوس عاشق
Heart meetAugust 02, 2019جمہوریت کو روبوٹ کی طرح چلانے والوں کی سیاست دفن ہوگئی، فردوس عاشق
No comments
اپوزیشن پہلے اپنی صفوں میں جمہوریت کو فروغ دے،سینیٹرز کو دھمکیاں دینا قابل مذمت ہے، اپنی مرضی سے ووٹ دینا ہی اصل جمہوریت ہے، معاون خصوصی اطلاعات کا بیان
اسلام آباد(ایچ ایم نیوز) وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سینیٹ کی جیت نے جمہوریت کو رربوٹ کی طرح چلانے والوں کی سیاست دفن کر دی، اپوزیشن پہلے اپنی صفوں میں جمہوریت کو فروغ دے۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا سینیٹرز کو دھمکیاں دینا قابل مذمت ہے، اپنی مرضی سے ووٹ دینا ہی اصل جمہوریت ہے، چھانگا مانگا گروپ والے آج کس منہ سے لبیک کہنے والوں کیخلاف بول رہے ہیں ؟ راجکماری جی آنکھیں کھولیں۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا یہ نیا پاکستان ہے، یہاں لوگ ضمیر کی آواز پر موروثی غلامانہ سیاست کو مسترد کر رہے ہیں، 2013 میں ظل سبحانی نے الیکشن نتائج سے پہلے ہی اعلان کر کے جو دھاندلی کی تھی وہ راجکماری کیوں بھول گئیں ؟ ذاتی اور سیاسی مفاد کیلئے آپ نے وفاق کی علامت ادارے کو بھی معاف نہیں کیا۔
Hong Kong arrests eight protesters including prominent activist
Heart meetAugust 02, 2019Hong Kong arrests eight protesters including prominent activist
No comments
Hong Kong police arrested eight people, including a
prominent political activist, suspected of possessing offensive weapons,
fuelling further anger among the millions of anti-government protesters
who have taken to city streets all summer.
Police raided an industrial building on Thursday and
arrested seven men and a woman, including Andy Chan, the founder of the Hong
Kong National Party, a political group banned by city authorities last
September.
Supporters gathered late at night at a police station in the
neighbourhood of Sha Tin, where the suspects were thought to be held, egging
the building and chanting, “Free the martyrs!”
Officers also raided a flat and seized 30 smoke bombs,
though it remains unclear what the explosives were for and whether the
cases were related. Earlier this week, someone shot fireworks at protesters
gathering outside another police station in a drive-by attack.
Hong Kong is embroiled in its worst political crisis since
the former British colony was returned to Chinese rule in 1997.
Protesters first called for the formal withdrawal of an
extradition proposal that would send suspects to face trial in mainland China,
where the ruling Communist Party influences the courts.
Despite a pledge from city leaders to suspend the bill,
demands have grown to include wider political reforms and ire is also being
directed at the police for using increasing force.
Tensions are running high and many in the city are growing
weary, including protesters, public transit workers, police officers, health
workers and first responders.
But the demonstrations show no sign of waning – the
territory is going into its ninth consecutive weekend of mass rallies, which
now often end with police firing tear gas and rubber bullets to break up
the crowds.
The turmoil has led many to become more politically engaged,
reflected in a surge of registered voters this year – nearly 386,000 people
signed up to vote, the most since at least 2003, according to official figures.
More than four million people are registered to vote in the city of about seven
million.
The unrest has also galvanised young people, many of whom
have been on the frontlines. Those aged 17 to 35 registering to vote spiked
more than 12 per cent in 2019.
Hong Kong is gearing up for district council elections in
the fall, the first citywide polls to be held since the city erupted in
protests.
More rallies are planned for this weekend, starting with
civil servants gathering Friday night in the main business district. The
government issued a statementon Thursday reminding civil servants to
remain politically neutral.
“At this difficult moment, government colleagues have to
stay united and work together to uphold the core values of the civil service
and not to affect the effective operation of the government because of personal
beliefs as this may undermine public confidence in the impartial discharge of
duties by civil servants,” authorities said in a statement.
Saudi Arabia allows women to travel without male guardian's approval
Heart meetAugust 02, 2019Saudi Arabia allows women to travel without male guardian's approval
No comments
Women will also be able to apply for passports and register
a marriage, divorce or birth
Women in Saudi Arabia will no longer need the
permission of a male guardian to travel, according to laws published on Friday,
in a key step towards dismantling controls that have made women second-class citizens
in their own country.
Other changes issued in the decrees allow women to apply for
passports, register a marriage, divorce or child’s birth and be issued official
family documents. It also stipulates that a father or mother can be legal
guardians of children.
Being able to obtain family documents could ease hurdles
women faced in obtaining a national identity card and enrolling their children
in school.
Saudi Arabia issues first driving licences to women
Read more
Still in place, however, are rules that require male consent
for a woman to leave prison, exit a domestic abuse shelter or marry. Women,
unlike men, still cannot pass on citizenship to their children and cannot
provide consent for their children to marry.
Under the kingdom’s guardianship system, women essentially
rely on the “goodwill” and whims of male relatives to determine the course of
their lives.
Friday’s move comes at a time of increased international
scrutiny of women’s status in Saudi Arabia. In recent months, several young
women have fled the country and made public pleas for help in seeking
asylum from their family and the government.
Last year, authorities arrested many of the country’s most
prominent female campaigners in a sweeping crackdown on activists.
The country’s crown prince and de facto ruler, Mohammed
bin Salman, has sought to present himself as a modernist reformer since being
appointed heir to the throne in 2017. Critics say the jailing of female
activists under his watch and the treatment of dissidents, including Jamal
Khashoggi, the journalist who was murdered at the Saudi consulate in Istanbul,
suggests the regime only wants change on its terms.
Prince Mohammed has brought in sweeping social and economic
changes, aimed partly at weaning the country off its dependence on oil revenue.
He has also dismantled some of the strictest controls over women. Last year, a
driving ban was lifted, and rules were altered freeing women from needing
permission from a male guardian to study at university, undergo surgery or get
a job.
The crown prince has also curbed the powers of the religious
police, who once pursued women they considered immodestly dressed to check they
had a guardian’s permission for their activities. They also broke up mixed-sex
gatherings.
Those changes were welcomed by activists who say Saudi
Arabia’s guardianship system has kept its women in a legal limbo as “perpetual
minors” and should be dismantled entirely.
Prince Mohammed has also been criticised for Saudi Arabia’s
role in Yemen’s brutal civil war, and his relentless pursuit of opponents at
home and abroad, most prominently of Khashoggi. A forensic and damning UN
report said the crown prince should be investigated over the
murder because there was “credible evidence” that he and other senior officials
were liable for the killing. He has denied any involvement.
The rules, approved by King Salman and his
cabinet, allow any person 21 and older to travel abroad without prior consent
and any citizen to apply for a Saudi passport on their own.
The decrees, issued on Wednesday, were made public before
dawn on Friday in the kingdom’s official weekly Um al-Qura gazette. It was not
immediately clear if the new rules go into effect immediately.
Associated Press contributed to this report
Would intervene on Kashmir if wanted by India, Pakistan: Donald Trump
US President Donald Trump on Thursday said it was up to India and Pakistan to resolve the Kashmir dispute but he was ready to assist if the two South Asian neighbours wanted him to help in resolving the decades-old issue.
Trump was referring to his last week's meeting with Pakistan Prime Minister Imran Khan, wherein he offered to help resolve the Kashmir issue.
India has rejected the offer, while Pakistan has welcomed his statement.
"It's really up to Prime Minister (Narendra) Modi (to accept the offer of mediation)," Trump told reporters responding to a question on India not accepting his offer of mediation on Kashmir.
"Have they accepted the offer or not?", Trump sought a clarification when asked about India's rejection of his mediation offer.
"I think they are fantastic people Khan and Modi -- I mean. I would imagine they could get along very well, but if they wanted somebody to intervene, to help them. and I spoke with Pakistan about that and I spoke frankly in (sic) India about it," Trump said.
He rued that the issue of Kashmir had been going on for a long time.
When asked how would he "want to resolve the Kashmir issue", Trump said, "If I can, if they wanted me to, I would certainly intervene."
Last week, in his joint media appearance with Pakistan Prime Minister Imran Khan in his Oval Office, Trump stunned India by saying that Prime Minister Modi sought his mediation/arbitration on the Kashmir issue.
Trump said the Indian Prime Minister asked for this during their bilateral meeting in Japan in June on the sideline of the G-20 Summit.
انڈو پیسیفک تصورخطے میں تعاون مشترکہ کوششیں اور شراکت پرمبنی ہے
Heart meetAugust 01, 2019انڈو پیسیفک تصورخطے میں تعاون مشترکہ کوششیں اور شراکت پرمبنی ہے
No comments
خطے میں اہم شراکت دار کی حیثیت سے ہمیشہ کھلا رویہ اختیار کیا،چینی وزیر خارجہ
بنکاک(ایچ ایم نیوز)چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ انڈوپیسیفک تصور خطے میں تعاون مشترکہ کوششوں اور شراکت داری پر زور دیتا ہے، یہ بات انہوں نے بنکاک میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہی کہ امریکہ ، جاپان اور بھارت نے اپنی انڈو پیسیفک کی حکمت عملی اور تصور کو پیش کیا۔جون میں آسیان نے بھیانڈو پیسیفکپر آسیان کے آٹ لک کی منظوریدی ۔انڈو پیسیفک کی حکمت عملی اور تصور گرم موضوع بن گیا ہے ۔ اس حوالے سے وانگ ای نے کہا کہ یہ خطے میں تعاون کی بات ہے ۔حالیہ سالوں میں خطے کے مختلف ممالک کی مشترکہ کوشش کے تحت، علاقائی تعاون میں بڑی ترقی ہوئی ہے ۔ آسیان نے مرکز میں ہوکر تعاون کے وسعت کے ڈھانچے کی تعمیر کی ہے ۔ اس نے خطے کے امن و ترقی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ وانگ ای نے کہا چین خطے کے تعاون کے اہم شراکتدار کی حیثیت سے ہمیشہ تعاون میں کھلا رویہ اختیار کر تا ہے ۔ ہمارے خیال میںخواہ کسی طرح کی حکمت عملی اور تصور کو پیش کیا جائے ،ہمیں اناصولوں پر کاربند رہنا چاہیئے ۔ پہلا ، مشرقی ایشیا اور ایشیا پر توجہ دی جا ئیاور تعاون کے موجودہ نظام کے ثمرات کو منفی اثرات سے محفوظ رکھا جائے ۔ دوسرا ، محاذ آرائی کی بجائے تعاون اور اتفاق رائے پر توجہ دی جائے، تیسرا گروہ بندی کے بجائے شراکت داری پر توجہ دی جائے۔
برابری اور باہمی احترام، مشاورت برقرار رکھنے کی روح، سی آر آئی کا تبصرہ
Heart meetAugust 01, 2019برابری اور باہمی احترام، مشاورت برقرار رکھنے کی روح، سی آر آئی کا تبصرہ
No comments
بیجنگ(ایچ ایم نیوز)امریکہ اعلی سطحی مشاورت کا بارہواں دور شنگھائی میں اختتام پذیر ہوا۔ گزشتہ دو دنوں میں فریقین نے دونوں ممالک کے رہنماوں کی اوساکا ملاقات کے موقع پر طے شدہ اتفاق رائے کے مطابق اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں مشترکہ دلچسپی کے اہم امور پر کھلے، مثر اور تعمیراتی انداز میں تبادلہ کیا۔ فریقین نے چین کی اپنی اندرونی مانگ کے مطابق امریکہ سے زرعی مصنوعات کی خریداری میں اضافے اور امریکہ کی خریداری کے لئے سازگارہ ماحول کی فراہمی پر بات چیت کی۔ فریقین نے اتفاق کیا کہ ستمبر میں امریکہ میں اعلی سطحی مشاورت کا اگلا دور منعقد ہوگا۔یقینا مذاکرات کا یہ راستہ کافی کٹھن اور صبر آزما ہے۔ فروری دو ہزار اٹھارہ سے اب تک چین اور امریکہ کے درمیان مشاورت کے کل بارہ دور منعقد ہو چکے ہیں- اس دوران بڑی پیش رفت حاصل ہوئی ہے تا ہم مشکلات کا سامنا بھی رہا ہے۔ خاص طور پر دس مئی سے جب امریکہ نے دو کھرب چینی مصنوعات پر اضافی ٹیرف لگانے کا آغاز کیا۔ اس سے نہ صرف مشاورت کا عمل تعطل کا شکار ہوگیا بلکہ عالمی معیشت پر منفی اثرات بھی مرتب ہوئے۔مشاورت کے موجودہ دور میں حاصل ہونے والے نتیجے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ فریقین نے حساس مسائل اور مشکلات پر بھی کھل کر بات کی اور دو دن کے مختصر وقت میں مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے حقیقت پسندانہ رویے سے مسائل اور تنازعات کو حل کرنے کی کوشش کی۔ اور تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔مشاورت برقرار رکھنے کے لئے برابری اور باہمی احترام کی بڑی اہمیت ہے۔ دباو سے نہ صرف مشاورت رک سکتی ہے بلکہ مسائل کے حل کے لئے بھی نقصان دہ ہے۔دنیا کی ایک ذمہ داردوسری بڑی معیشت کی حیثیت سے چین چین-امریکہ اقتصادی اور تجارتی مشاورت کو آگے بڑھانے کی کوشش کررہا ہے۔ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں موجودہ تنازعات کو آخر کار مذکرات اور مشاورت کے ذریعے حل ہونا ہے۔ تاہم چین تعاون کے اصول اور مشاورت کے آخر ی حد کے مطابق کام کرتا ہے، چین اہم امور پر اپنے اصولی مقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
چینی وزیراعظم لی کھ چھیانگ کی کولمبیا کے صدر سے ملاقات
بیجنگ(ایچ ایم نیوز)چین کے وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے کولمبیا کے صدر سے ملاقات کی ہے۔ لی کھ چھیانگ نے کہا کہ کولمبیا، لاطینی امریکہ میں چین کا ایک اہم شراکت دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ 39 سال قبل سفارتی تعلقات قائم کرنے کے بعد سے دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ چین کولمبیا کے ساتھ باہمی سیاسی اعتماد کو مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کا سلسلہ جاری رکھے گا، تاکہ دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جاسکے۔
چین آسیان وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں پانچ اہم نکات پر اتفاق
چین آسیان تعلقات مشرقی ایشیا کے تعاون کی مثال بن گئے ہیں،وزیر خارجہ
فوجی سلامتی اور قانون کے نفاذ کے حوالے سے تعاون کو وسعت دی جائیگی،چین
بیجنگ(ایچ ایم نیوز/شِنہوا)چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں منعقدہ چین آسیان ممالک کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں شرکت کی ۔ وانگ ای نے کہاکہ اس وقت دنیا میں بڑی تبدیلی آرہی ہے۔ عالمی و علاقائی صورت حال میں غیر یقینی عناصر میں نمایان اضافہ ہوا ہے ۔ لیکن مشرقی ایشیا میں مجموعی طور پر معیشت ترقی کررہی ہے ، معاشرتی استحکام قائم ہے ۔جس میں آسیان نمایان کردار ادا کر رہا ہے ۔ چین آسیان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ خاص طور پراسٹریٹجک برادرانہ تعلقات کے قیام کے بعد سے چین اور آسیان ممالک ساتھ ملکر چل رہے ہیں ۔ چین آسیان کے تعلقات مشرقی ایشیا کے تعاون کی مثال بن گئے ہیں ۔ آسیان ممالک کے وزرائے خارجہ نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ کی مبارک باد دی ۔ انہوں نے کہا کہ آسیان اور چین کے تعلقات آسیان کے برادرانہ تعلقات میں سب سے اہم ہیں ۔ دونوں فریق سلامتی ، معیشت ، ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے کیکوشش کررہے ہیں اور مثبت پیش رفت بھی حاصل ہوئی ہے ۔ کانفرنس کے بعد وانگ ای نے چین اور بیرونی ممالک کے صحافیوں سے ملاقات کی ۔ وانگ ای نے کہا کہ موجودہ کانفرنس بہت کامیابرہی ہے ۔ اس کانفرنس میںپانچ نکاتی اتفاق رائے حاصل کیا گیا ہے ۔ پہلا دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو مشترکہ طور پر آگے بڑھایا جائے گا۔ دونوں فریق نے دی بیلٹ اینڈ روڈ کو آسیان کے مجموعی منصوبہ سے منسلک کرنے پراتفاق کیا ۔ اور اس حوالے سے جلدی سے مذاکرات کا آغاز ہو گا۔ ۔ دونوں فریقوں نے کو چین آسیان کے ڈیجیٹل معیشت کے تعاون کا سال قرار دینے پراتفاق کیا ۔ دونوں فریق ای کامرس، تیکنیکی تخلیق، فا ئیو جی نیٹ ورک اور سمارٹ شہر کے بارے میں تعاون کو فروغ دیں گے ۔ تیسرا کثیرالطرفہ نظام کا مشترکہ تحفظ کیا جائے گا ، دونوں فریق یک طرفہ پسندی یا تحفظ پسندی کے عمل کی مزید مخالفت کریں گے۔ چوتھا ، خطے کے لیے مشترکہ اصول و ضوابطکا قیام عمل میں لانا ہے۔ موجودہ کانفرنس میںچین اور آسیان کے وزرائے خارجہ نے بحیرہ جنوبی چین کے لیے کو ڈ اف کنڈکٹ کے بارے میں مذاکرات کے مسودے کو قبل ازوقت تیار کرنے کا اعلان کیا ۔ پانچواں ، امن اور استحکام کا مشترکہ تحفظ کیا جائے گا ۔ چین اور آسیان نے دو بار سمندری فوجی مشقوں کا انعقاد کیا ۔ چین اور آسیان سمندری فوجی مشق اوروزرائے دفاع کی ملاقات کے نظام کی تعمیر کے بارے میں بات چیت کر رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ فوجی سلامتی اور قانون کے نفاذ کے بارے میں تعاون کو بھی آگے بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔
سنکیانگ سے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کیلئے برآمدات و درآمد ات کے حجم میں مسلسل چار مہینو ں سے اضافہ
Heart meetAugust 01, 2019سنکیانگ سے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کیلئے برآمدات و درآمد ات کے حجم میں مسلسل چار مہینو ں سے اضافہ
No comments
بیجنگ(ایچ ایم نیوز) ارمچی کسٹم سے ملی اطلاع کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں سنکیانگ سے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کیلئے درآمد ت و برآمدات کا تجارتی حجم ایک کھرب سات ارب نوے کروڑ یوآن سے زیادہ ہوگیا ہے، جوپیچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.6 فیصدزیادہ ہے۔رواں سال مارچ سے سنکیانگ کی بندرگاہوں سے شنگھائی تعاونتنظیم کے رکن ممالک کیلئے برآمدات و درآمدات کے حجم میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق ہورگوس سمیت تین مقامات سنکیانگ اور شنگھائی تعاون تنطیم کے رکن ممالک کے درمیان اہم تجارتی بندرگاہیں ہیں۔
چینی افواج کا نئے عہد میں بین الاقوامی فوجی تعاون کا فروغ
عالمی امن کے تحفظ کے لئے چینی افواج پختہ طاقت بن گئی ہیں
بیجنگ(ایچ ایم نیوز)چینی فوج عالمی تحفظ کیلئے اور علاقے میں استحکام کیلئے مل کرکام کریںگے۔ان خیالات کا اظہار چین کے اعلیٰ عہدے داروں نے چین کی عوامی سپاہ آزادی کے قیام کی92ویںسالگرہ کے موقع پر کیا۔اس موقع پر مختلف ممالک کی افواج سے متعلقہ شخصیات نے مختلف مواقع پر چینی فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین کی فوج ایک بڑے ملک کی فوج کی ذمہ داری کو مثبت طور پر پورا کرنے کی کوشش کرتی ہے اور عالمی امن کے تحفظ کے لئے چینی افواج پختہ طاقت بن گئی ہیں۔انہوں نے چینی افواج کے ساتھ تعاون کو گہرائی تکلے جانے اور عالمی امن اور علاقائی استحکام کے تحفظ کیلئے مل کر کام کرنیکی خواہش کا اظہار کیا۔اعدادوشمار کے مطابق 2012 سے لے کر اب تک چین نے30 سے زائد ممالک کے ساتھ 100سے زائد مشترکہ فوجی مشقوں اور فوجی تربیتوں کا انعقاد کیا۔اس کے ساتھ ساتھ چینی افواج اپنی بین الاقوامی ذمہ داری کو پورا کرنے کی بھر پور کوشش کرتی ہیں۔چین اقوام متحدہ کی جانب سے امن کی حفاظت کی کارروائیوں کے لئے نہ صرف فنڈز فراہم کرتا ہے بلکہ سپاہی بھی بھیجتا ہے۔دسمبر2018 تک چینی افواج نے اقوام متحدہ کی جانب سے قیام امن کی 24کارروائیوں میں حصہ لیا اور امن برقرار رکھنے کے لئے 39000 سے زیادہ فوجی اہلکاربھیجے۔
بالی ووڈ میں عورتوں سے نفرت کی سوچ تبدیل ہونی چاہیے‘ سونا کشی سنہا
Heart meetAugust 01, 2019بالی ووڈ میں عورتوں سے نفرت کی سوچ تبدیل ہونی چاہیے‘ سونا کشی سنہا
No comments
ممبئی (ایچ ایم نیوز) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں جو افراد عورتوں سے نفرت کرتے ہیں اب ان کی سوچ تبدیل ہونی چاہیے‘ اگر کسی فلم میں سب سے اہم کردار ایک عورت کا ہو تو پھر اسے خواتین پر مبنی فلم کیوں قرار دیا جاتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ 'میں ایک ایسی اداکارہ بننا چاہتی ہوں جسے فلم ساز کسی بھی قسم کی فلم میں کاسٹ کرسکیں اور یہی میں کرتی آرہی ہوں، اس ہی لئے مجھے اپنا کام دلچسپ لگتا ہے اور میں اس سے محبت کرتی ہوں۔ سوناکشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت بولی وڈ میں ایک اداکارہ ہونا کسی بڑے مواقع سے کم نہیں کیوں کہ اداکارائوں کے لیے کافی شاندار اسکرپٹ تحریر کیے جارہے ہیں۔ سوناکشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بولی وڈ میں جو افراد عورتوں سے نفرت کرتے ہیں اب ان کی سوچ تبدیل ہونی چاہیے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'مجھے سمجھ نہیں آتا کہ اگر کسی فلم میں سب سے اہم کردار ایک عورت کا ہو تو پھر اسے خواتین پر مبنی فلم کیوں قرار دیا جاتا ہے؟ کیا جب اکشے کمار اور سلمان خان کوئی فلم کرتے ہیں تو اسے بھی مردوں پر مبنی فلم قرار دیا جاتا ہے؟ فلم صرف فلم ہوتی ہے، ہمیں ان کو دوسرا نام دینا بند کردینا چاہیے؟ برابری بہت ضروری ہے۔
ہالی ووڈ فلم شان دی شِیپ مووی فارما گیڈن کی نئی جھلکیاں جاری
لاس اینجلس (ایچ ایم نیوز) ہالی ووڈ کی ایڈونچر سے بھرپور نئی اینیمیٹڈ فلم شان دی شِیپ مووی فارما گیڈن کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں۔ مارک برٹن اور رچرڈ اسٹارزیک کی مشترکہ ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی شان نامی ایک ایسی شرارتی بھیڑ کے گرِد گھوم رہی ہے جسے اس کا مالک ریوڑ سے الگ کر کے فارم ہاوس سے دور بھیج دیتا ہے۔ ریوڑ اورشان کے دوست اسے بھلانے میں ناکام رہتے ہیں اور اس کی تلاش میں شہر کو نکل پڑتے ہیں۔ فلم کے ڈائیلاگ ہالی ووڈ اداکار جان اسپارک، جسٹن فلیچر، کیٹ ہاربر، رچرڈ ویبر اورجو ایلن کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ فلم 18 اکتوبرکو ریلیز کی جائے گی
ہالی ووڈ فلم 47میٹرز ڈاون ان کیچڈ کانیا ٹریلر جاری
لاس اینجلس (ایچ ایم نیوز) ہالی ووڈ تھرلر فلم 47میٹرز ڈاون:ان کیچڈ کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم سال 2017میں ریلیز ہونے والی فلم 47 میٹرز ڈاون کا سیکوئل ہے جس کی کہانی ایسے تیراکوں کے گرد گھوم رہی ہے جو سمندر کی گہرائی میں پھنس جاتے ہیں ۔ فلم اگلے سال ریلیز کی جائے گی۔
سنی دیول نے خاتون کو فروخت ہونے سے بچا لیا
ممبئی (ایچ ایم نیوز) بھارتی اداکار و سیاستدان سنی دیول نے ایک 45 سالہ خاتون کو فروخت ہونے سے بچالیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاتون کی شناخت 45 سالہ وینا بیدی کے نام سے ہوئی ہے، خاتون کو ملازمت کا جھانسا دے کر ایک ٹریول ایجنٹ نے کویت سے اسے ایک شخص کے پاس فروخت کیا تھا۔ اداکار و سیاستدان بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنی دیول نے واقعے کا پتہ چلنے کے بعد ذاتی طور پر مداخلت کی، انہوں نے فوری طور پر وزارت خارجہ امور سے رابطہ کیا جس کے بعد تیزی سے آپریشن ہوا اورخاتون کو وطن واپس بلوا لیا گیا۔سنی دیول دو این جی اوز کے ساتھ کام کرتے ہیں، جن میں سے ایک این جی او کویت میں واقع ہے۔
طیفا ان ٹربل جیکی چن فلم فیسٹیول میں بہترین دس ایکشن فلموں میں شامل
Heart meetAugust 01, 2019طیفا ان ٹربل جیکی چن فلم فیسٹیول میں بہترین دس ایکشن فلموں میں شامل
No comments
بیجنگ (ایچ ایم نیوز) پاکستانی اداکار علی ظفر کی معروف پاکستانی فلم طیفا ان ٹربل نے جیکی چن فلم فیسٹیول میں بہترین دس ایکشن فلموں میں جگہ بنا لی۔ نامور گلوکار و اداکار علی ظفر اور مایا علی کی کامیاب فلم طیفا ان ٹربل کو چین کے صوبہ شانشی میں منعقد ہونے والے پانچویں جیکی چن انٹرنیشنل ایکشن فلم فیسٹیول میں بہترین ایکشن فلم کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ طیفا ان ٹربل کے ہیرو علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جیکی چین ایکشن فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے چین میں موجود ہیں اور فلم کو خوب پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔ اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر جیکی چن فلم فیسٹول میں شرکت سے لے کر ایوارڈ کی تقریب تک تمام تصاویر انسٹاگرام پر اپلوڈ کیں ۔ علی ظفر کی انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق طیفا ان ٹربل کو 5 براعظموں کے 36 ممالک کی 152 ایکشن فلموں میں سے 10 کی فہرست میں طیفا ان ٹربل کو نامزد کیا گیا ہے ۔
چھوٹی سکرین کے بعد بڑی سکرین پر بھی خودکومنوائوں گی،نادرہ چودھری
Heart meetAugust 01, 2019چھوٹی سکرین کے بعد بڑی سکرین پر بھی خودکومنوائوں گی،نادرہ چودھری
No comments
خوش قسمت ہوں کہ مجھے شوبزمیں اتنے کم وقت میں بے پناہ عزت اور شہرت ملی ،معروف اداکارہ کی گفتگو
لاہور (ایچ ایم نیوز) ٹی وی وفلم کی معروف اداکارہ نادرہ چودھری نے کہا کہ میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ میں منفرد سے منفرد کردار ادا کروں تاکہ میرے پرستار مجھے ہر کردار میں دیکھ کر پسند کریں اور اسی وجہ سے میں نے بڑی سکرین پر آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلم کی تمام کاسٹ اچھی ہے اور مجھے توقع ہے کہ یہ فلم نمائش کے بعد شاندار کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔نادرہ چودھری نے کہا ہے کہ چھوٹی سکرین کے بعد بڑی سکرین پر پذیرائی ملنے سے میرے اندر مزید محنت او رلگن سے کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوا ہے ، اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی نجی زندگی میں موقع کی مناسبت سے ملبوسات زیب تن کرتی ہوں جبکہ ڈراموں میں کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق لباس پہننا پڑتا ہے۔نادرہ چودھری نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے شوبزمیں اتنے کم وقت میں بے پناہ عزت اور شہرت ملی اور میں سمجھتی ہوں کہ اس سے میری ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں کیونکہ آپ کے پرستار آپ سے مزید بہتر کام کی امیدیں وابستہ کر لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر کامیابی کے بعد فلم میں بھی اچھا رسپانس ملا ہے جس کی وجہ سے میرے اندر مزید محنت اورلگن سے کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوا ہے اور مجھے بے پناہ کامیابیاں ملی ہیں۔
فلم باجی کی (آج) کینیڈا میں نمائش کی جائے گی
لاہور (ایچ ایم نیوز) اداکارہ میرا کی فلم باجی کینیڈا میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پیش کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ہدایت کار ثاقب ملک کی ہدایات میں بننے والی فلم 'باجی' اب پاکستان کے بعد کینیڈا میں بھی نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ فلم نامور فلم فیسٹیول موسیک انٹرنیشنل ساتھ ایشین فلم فیسٹیول کا حصہ بننے جارہی ہے۔ یہ فیسٹیول انٹاریو کے شہر مس سی ساگا میں یکم اگست کو شروع ہوگیا جو 4 اگست تک جاری رہے گا۔ فیسٹیول میں جنوبی ایشیا کے سینما میں بننے والی بہترین فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔ فلم کے ہدایت کار ثاقب ملک کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ 'میں بیحد پرجوش ہوں کہ میری فلم باجی اس فیسٹیول کا حصہ بنی، یہ میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ اس فلم کا یہاں بڑی فلموں کے ساتھ مقابلہ ہے اور اسے ایوارڈز بھی مل سکتے ہیں۔ثاقب ملک کے مطابق فلم کی آج جمعہ کو فیسٹیول میں نمائش کی جائے گی۔ فلم باجی میں میرا کے ساتھ آمنہ الیاس، عثمان خالد بٹ اور نئیر اعجاز نے بھی اہم کردار نبھائے ہیں ۔
آٹھ سال لوگوں کا مذاق برداشت کرکے کامیابی حاصل کی‘ عمران اشرف
کراچی (ایچ ایم نیوز) معرو ف اداکار عمران اشرف کا کہنا ہے کہ آٹھ سالہ جدوجہد میں لوگ میرا مذاق اڑاتے تھے مجھے پاگل کہتے تھے۔ عمران اشرف نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی جدو جہد سے متعلق بتایا کہ میرے نزدیک یہ بات اہمیت نہیں رکھتی کہ ظاہری طور پر آپ کیسے دکھتے ہیں بلکہ کردار اہمیت رکھتا ہے اور میرے خیال میں ہر فنکار کو ایسی ہی سوچ رکھنی چاہئے۔ ایک سوال کے جواب پر عمران اشرف نے کہا کہ اداکاری ایک فن ہے اس لئے میں صرف ایک حقیقی فن کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ عمران اشرف نے یہ بھی کہا کہ لوگ مجھ پر آٹھ سال تک ہنستے رہے اورکئی سال تک تو میں نے لوگوں کے مذاق ہی برداشت کئے کہ کیا تم پاگل ہو ، چھوٹے معاون اداکار ہو ۔ اس طرح کی باتیں سنی لیکن میرا خود پر یقین تھا کہ مجھے یہ کرنا ہے اور اس دوران میں اللہ سے مدد مانگتا رہا ،محنت کرتا رہا اور آج کامیاب ہوں۔
یاسر حسین کی اقربا کے ساتھ منگنی کی تصویروں پر وضاحت
کراچی (ایچ ایم نیوز) گزشتہ روز یاسر حسین اور اقرا عزیز کی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں منگنی کی تصاویر پر یاسر حسین نے وضاحت کردی۔ اقرا عزیز کی بہن سدرہ عزیز نے اپنی چھوٹی بہن کی منگنی کی تصویر جس میں اقرا اور یاسر گلے میں ہار پہنے بیٹھے تھے ایک تفصیلی کیپشن کے ساتھ اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر پوسٹ کی تھی اور منگنی کی مبارکباد دی تھی جس کے بعد یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ اقرا عزیز نیان ہی کپڑوں، جھمکوں اور جوتوں اوربا لکل ویسے ہی ہیئر اسٹائل میں 11 فروری کو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر تصویریں اپلوڈ کیں تھیں۔ تصویری تنازعے کے پیشِ نظر اداکار یاسر حسین نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ان تمام خبروں کی وضاحت کردی ۔ اداکار نے اپنی وضاحتی پوسٹ میں لکھا کہ یہ تصویریں فروری میں ہوئی بات پکی کی ہیں ، منگنی آپ لوگ انگوٹھی پہنانے کو کہتے ہیں تو وہ ساری دنیا کے سامنے کیا ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ آپ سب نے میری زندگی کو موضوع بنا کر پڑھنا شروع کر دیا ہے، جس سے آپ سب کی فراغت بھری زندگی کا بخوبی اندازہ ہو رہا ہے ۔ میں نے اب تک اپنی زندگی اپنی مرضی سے گزاری ہے اور آگے بھی ایسے ہی کروں گا ۔ انہوں نے نے لکھا کہ دوسروں کی خوشیوں میں خوش ہونا سیکھیں، خوش رہیں گے ۔