ممبئی(ایچ ایم نیوز) بھارتی اوپنر روہت شرما کی ایک مبہم ٹویٹ نے ویرات کوہلی سے اختلافات کی افواہیں مزید گرم کردیں۔ویسٹ انڈیز کے ٹور پر روانگی سے قبل کوہلی نے واضح کیا تھا کہ ان کا روہت شرما سے کوئی اختلاف نہیں اور نہ ہی ٹیم میں کسی قسم کے مسائل ہیں۔ اب روہت نے ٹویٹ کی کہ میں صرف ٹیم کیلیے میدان میں نہیں اترتا بلکہ اپنے ملک کیلیے کھیلتا ہوں۔ان کی اس ٹویٹ سے ایک بار پھر اوپنر اور کپتان کے درمیان کشیدگی کی باتیں شروع ہوگئی ہیں۔
Home »
روہت شرما کی ایک مبہم ٹویٹ نے ویرات کوہلی سے اختلافات کی افواہیں گرم کردیں
» روہت شرما کی ایک مبہم ٹویٹ نے ویرات کوہلی سے اختلافات کی افواہیں گرم کردیں
0 comments:
Post a Comment