مسلسل اندرونی تنازعات نے ہانگ کانگ کی معیشت کو شدید متاثر کیاہے،ہا نگ کا نگ کے حکومتی حلقو ں کا مئو قف
بیجنگ (ایچ ایم نیوز)ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے متعدد حکومتی اہلکاروں اور قانون ساز کونسل کے ارکان نے کہا ہے کہ مسلسل اندرونی تنازعات نے ہانگ کانگ کی معیشت کو شدید متاثر کیاہے،ان اکابرین کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ تنازعات کو جلد از جلد حل کیا جائے، پرتشدد واقعات کا خاتمہ کیا جائے اور مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے،ہانگ کانگ کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے سب کو مل جل کر مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کے فنانشل سکریٹری چھن ماو بو نے کہا کہ عالمی منڈی میں اقتصادی کساد بازاری اور ہانگ کانگ میں جاری حالیہ پرتشدد مظاہروں نے ہانگ کانگ کی معیشت کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ ماہ اگست کے اعداد وشمار کے مطابق ہانگ کانگ میں سیاحوں کی تعداد میں تقریبا پچاس فیصد کمی آئی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ معاشرہ جلد پہلے کی طرح پرسکون ہو جائے گا، تنازعات کی بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔ ہانگ کانگ ہم سب کا مشترکہ گھر ہے۔ہم سب مل کر اس حفاظت کریں گے اور اس کے رہنے والوں کی زندگیوں کو مشکلات سے دوچار ہونے سے بچائیں گے۔
0 comments:
Post a Comment