شیخوپورہ (ایم ایم نیوز)خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کا یوم شہادت (کل) یکم ستمبر محرم الحرام اتوار کہ دور بڑے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔فاروق اعظم کا لقب پانے والے خلیفہ دوم کے اسلام قبول کرنے سے مسلمانوں کونئی قوت حاصل ہوئی خلیفہ دوم حضرت عمرفاروق رضی اللہ تعالی عنہ کو مراد رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ـ"میرے بعد اگر کوئی نبی ہوتا تو وہ حضرت عمرفاروق رضی اللہ تعالی عنہ ہوتے ان کی کئی آراء کو ایسی قبولیت حاصل ہوئی کہ ان کی تائید میں آیات قرانی کا نزول ہوا جن میں مسجد حرام میں مقام ابراہیم پر نماز پڑھنے،شراب کو حرام قرار دینے اور پردے کے حوالے سے آراء شامل ہیں نظام عذل ،زرعی و مالیاتی اصلاحات ،جیلوں، سرائوں اور آبیاشی کے نظام سمیت درجنوں شعبوں کی بنیاد اور ترقی کا سہرا فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کے سر ہے ان کے دور خلافت میں قانون کی حکمرانی اور عدل وانصاف کا یہ عالم تھا کہ دنیا میں ان کی پہچان حق وباطل میں فرق کرنے والے فاروق کے نام سے ہوئی۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ سجدے کی حالت میں تھے کہ حملہ آور نے خنجروں کے وار کرکے ان کو زخمی کیا اور یکم محرم الحرام کو فاروق اعظم اس دنیاسے رخصت ہوگئے انہیں آقائے دوجہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں ابدی نیند سونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
Home »
خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق کا یوم شہادت (کل) عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا
» خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق کا یوم شہادت (کل) عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا
0 comments:
Post a Comment