انٹرنیٹ ،بگ ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کی نمائندگی کرنے والی جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی دن بدن ترقی کر رہی ہے، چینی صدر
بیجنگ (ایچ ایم نیوز)چائنا انٹرنیشنل انٹیلیجنٹ انڈسٹری ایکسپو کے انعقاد پر چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے مبارک باد کا پیغام بھیجتے ہو ئے کہا ہے کہ اس وقت انٹرنیٹ ،بگ ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کی نمائندگی کرنے والی جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی دن بدن ترقی کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سائنسی اور تکنیکی انقلاب اور صنعتی تبدیلی کا ایک نیا دور تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے ، اور مصنوعی ذہانت کی صنعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ چا ئنہ ر یڈ یو انٹر نیشنل کے مطا بق اس کے معاشی و معاشرتی ترقی اور عالمی انتظام و انصرام پر گہرے اور دور رس اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین سمارٹ صنعتوں کی ترقی کو بڑی اہمیت دیتا ہے ، ڈیجیٹل صنعت کی ترقی کو تیز کررہا ہے ،زیادہ سے زیادہ صنعتوں کو ڈیجیٹلائز کررہا ہے اور ڈیجیٹل معیشت اور حقیقی معیشت کے انضمام کو فروغ دے رہا ہے۔ چین اس شعبے کی ترقی کے لیے عالمی برادری کے ساتھ تعاون کرنے کیلیے تیار ہے ۔
0 comments:
Post a Comment