اپنے بچوں کو پولیو سے بچانا ہر شہری کی قومی ذمے داری ہے،ہر شہری انسداد پولیو مہم کی کامیابی میں کردارادا کرے، والدین بچوں کوپولیو سے بچا کے قطرے ضرور پلوائیں،) وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو مہم بابر بن عطا
اسلام آباد(ایچ ایم نیوز ) وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو مہم بابر بن عطا نے کہا ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچانا ہر شہری کی قومی ذمے داری ہے،انسداد پولیو ویکسین موذی مرض سے بچا و کا واحد حل ہے، ہر شہری انسداد پولیو مہم کی کامیابی میں کردارادا کرے، والدین بچوں کوپولیو سے بچا کے قطرے ضرور پلوائیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو مہم بابر بن عطا نے کہا کہ قومی ذیلی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے، انسداد پولیو مہم ملک کے 46 مخصوص اضلاع کے لیے ہے۔انہوں نے کہا کہ مہم میں 85 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن کا ہدف مقرر کیا ہے، کے پی کے 29 اضلاع میں 46 لاکھ بچوں کی پولیو ویکسی نیشن کی جائے گی۔بابربن عطا کے مطابق پنجاب کے 4، سندھ کے 6 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع کی گئی ہے جبکہ بلوچستان میں 9 لاکھ سے زائد بچوں کی پولیو ویکسی نیشن کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو ویکسین موذی مرض سے بچا کا واحد حل ہے، اپنے بچوں کوپولیو سے بچانا ہر شہری کی قومی ذمے داری ہے۔وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو مہم بابر بن عطا نے کہا کہ ہر شہری انسداد پولیو مہم کی کامیابی میں کردارادا کرے، والدین بچوں کوپولیو سے بچا کے قطرے ضرور پلوائیں۔
0 comments:
Post a Comment