لنکن وفد کراچی ،لاہور اور اسلام آباد میں انتظامات کا جائزہ لے گا، پی سی بی کیساتھ سیکیورٹی حکام بھی مہمانوں کو بریفنگ دیں گے، وفد گراونڈز اور ہوٹلز کا دورہ کریگا،وفد کی رپورٹ پر ہی سری لنکااکتوبر میں2ٹیسٹ کیلئے ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کریگا
اسلام آباد(ایچ ایم نیوز)پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کا امکان روشن ہو گیا ہے،سری لنکن وفد سیکیورٹی کاجائزہ لینے7اگست کو کراچی پہنچے گا۔لنکن وفد کراچی ،لاہور اور اسلام آباد میں انتظامات کا جائزہ لے گا، پی سی بی کیساتھ سیکیورٹی حکام بھی مہمانوں کو بریفنگ دیں گے، وفد گراونڈز اور ہوٹلز کا دورہ کریگا،وفد کی رپورٹ پر ہی سری لنکن کرکٹ بورڈ اکتوبر میں2ٹیسٹ کیلئے ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرے گا۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے مطابق ملک میں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز کا تو انعقاد ہو چکا، اب ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی بہت بڑا قدم ہوگی، ہماری سیکیورٹی صورتحال کافی بہتر اور مقابلوں کی میزبانی کیلئے مکمل تیار ہیں، اس سوال پر کہ آئی لینڈرز ٹیسٹ میچز کھیلنے کیلئے یہاں آنے میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے،ان کا ارادہ دسمبر میں چند مختصر طرز کے میچز کیلئے دورے پر ہے۔احسان مانی نے کہا کہ لندن میں میٹنگز کے دوران بورڈ حکام نے مجھ سے تو ایسی کوئی بات نہیں کہی، مجھے یقین ہے وہ ہمارے انتظامات سے مطمئن ہو کر ہی جائیں گے۔احسان مانی نے بتایا کہ آسٹریلوی اور انگلش بورڈ حکام بھی جلد پاکستان کا دورہ کریں گے،امید ہے کہ چند برسوں میں ہمارا ملک بڑی ٹیموں کی بھی میزبانی کرنے لگے گا۔
0 comments:
Post a Comment